
کیو (جیوڈیسک) روسی فوج نے Crimea میں یوکرائن کے میزائل ڈیفنس سسٹم پر قبضہ کر لیا۔ دوسری جانب یوکرائنی وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ وہ مسئلے کا پر امن حل چاہتے ہیں۔
روسی فوج نے یوکرائن کے نیم خود مختار علاقے Crimea میں یوکرائنی میزائل ڈیفنس سسٹم پر قبضہ کر کے اس کے کچھ حصوں کو بلاک کر دیا ہے، تاہم میزائل کا کمانڈ کنٹرول بیس ابھی تک یوکرائنی فوج کے قبضے میں ہے۔
ادھر روسی فوج کی بڑھتی ہوئی جارحیت کو دیکھتے ہوئے یوکرائن کے ایٹمی پاور پلانٹس کی سیکورٹی انتہائی سخت کرتے ہوئے ملک بھر میں سیکیورٹی بڑھا دی ہے۔
دوسری جانب امریکی وزیر خارجہ جان کیری یوکرائن کے دارالحکومت کیو پہنچ گئے ہیں جہاں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے روس کے اس اقدام کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔
