
سابق امریکی اہلکار ایڈورڈ اسنوڈن کے والد کا کہنا ہے کہ روسی صدر ولادیر میر پوٹن کسی امریکی دبا میں نہیں آئیں گے۔ دنیا کو امریکہ کے جاسوسی پروگرام سے اگاہ کرنے والے امریکی اہلکار کو روس کے پناہ دینے پر دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کشیدہ ہیں۔
اور امریکی صدر بارک اوبامہ کے اگلے ماہ کے دورے میں صدر پوٹن سے ملاقات کی منسوخی پر روسی صدر ولادی میر پوٹن نے بھی خفگی کا اظہار کیا ہے۔ تاہم اسنوڈن کے والد لول اسنوڈن کا کہنا ہے کہ وہ پر امید ہیں کہ صدر پوٹن کسی دبا میں آئے بغیر اپنے فیصلے پر قائم رہے گے۔
