بھمبر : ایس پی بھمبر سردار محمد الیاس کی خصوصی ہدایت پر اور ڈی ایس پی سٹی سردار نسیم محمود کی زیر نگرانی ، ایس ایچ او سٹی فیض الرحمن عباسی نے دوران چیکنگ ضلع کچہری لے قریب سے ایک شخص کو گرفتار کرکے رائفل 222 بور بمعہ 40روند برآمد کرلیے تفصیلات کے مطابق احاطہ کچہری بھمبرمیں ایس پی بھمبر سردار محمد الیاس کی ہدایت پر کسی قسم کااسلحہ لیکر جانے پر پابندی ہے۔
گزشتہ روز کلری کے رہائشی پرویز احمد ولد کمال خان تاریخ پیشی پر آئے کچہری گیٹ پر موجود پولیس اہلکاران نے گاڑی کی تلاشی لی تو گاڑی سے 222 بور رائفل بمعہ روند برآمد ہوئے پولیس تھانہ بھمبر نے ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے۔
