بھمبر : سردار عارف شاہین کی بطور مرکز ی صدر کامیابی حق سچ کی فتح ہے تمام جعلسازوں کے پول کھل گئے اساتذہ کے وقار اور میرٹ کی بالا دستی کا نام لے کر انہوں نے اساتذہ آزاد کشمیر کے دل جیت لیے ہیں ان خیالات کا اظہار گورنمنٹ سٹی ہائی سکول بھمبر میں غیر معمولی ہنگامی اجلاس زیر صدارت راجہ مشتاق احمد خان سے مقررین چوہدری محمد ارشاد ،راجہ طارق پرویز۔
چوہدری خورشید احمد ،چوہدری محمد رشید مقدم ،چوہدری پرویز شہزاد ،راجہ عامر اقبال ،چوہدری محمد اقبال ،چوہدری محمد ارشد ،چوہدری محمد کلیم، چوہدری محمد عارف، راجہ محمد آصف، قاری ارشد محمود، قاری دلدار غوث، مرزا مظہر اقبال، چوہدری محمد بشیر،راجہ شعیب اعظم ،قاری شبیر احمد۔
چوہدری غفور حسین ،چوہدری فدا حسین ،سید مدثر علی شاہ ،نومنتخب تحصیل صدر برنالہ ملک محمد اقبال ،مرزا وجاہت جرال ،راجہ جاوید اختر، راجہ نوید بشیر ،چوہدری محمد عارف ،قمر آفتاب جلالی، مرزا ارشد محمود ،شیخ محمد صفدر رضا، راجہ احسن سعید، مرزا شبیر کانی اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اساتذہ آزاد کشمیر کے وقار کی بحالی اور حقوق کے تحفظ کے لیے جسد واحد کی طرح متحد ہیں مرکزی صدر سردار عارف شاہین کی کال پر کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا۔
