گجرات (جی پی آئی) ایم سی سی کا اہم اجلاس گلشن محبوب میں سرپرست اعلیٰ صاحبزادہ پیر منصور الحق آوانی کی زیر سرپرستی منعقد ہوا ، اجلاس میں مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ، اور آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا گیا ، اور MCCکے کپتان نثار احمد نثاری کو کلب کا جنرل سیکرٹری مقرر کر دیا گیا ، اجلاس کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا ، جس کی سعادت حافظ اللہ دتہ نے حاصل کی ، DCAکے جنرل سیکرٹری پیر صاحبزادہ مقصود الحق آوانی کی وفات پر فاتحہ خوانی بھی کی گئی ، ایم سی سی کی گرائونڈ زمیندارہ ڈگری کالج بھمبر روڈ کی گرائونڈ کو بہتر کرنے اور افتتاحی میچ کے حوالہ سے تجاویز پیش کی گئیں ، اور گرائونڈ کو جلد از جلد بہتر بنانے کا فیصلہ کیا گیا ۔
پیر صاحبزادہ منصور الحق آوانی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اگر ضلع گجرات میں کرکٹ کو فروغ ملے گا تو صاحبزادہ مقصود الحق آوانی کی روح خوش ہو گی ، انہوں نے کہا کہ MCCکے نوجوانوں پہلے سے بہتر لگن اور شوق کے ساتھ کھیل پیش کریں ، گلشن محبوب کا ہر فرد نوجوان کھلاڑیوں کی بھرپور سرپرستی کرے گا ، MCCکو فعال اور مضبوط بنانے کیلئے ہر ممکن اقدامات کرینگے ، شیخ محمد شفیق صدر ایم سی سی اور نثار احمد نثاری جنرل سیکرٹری کے فرائض سرانجام دینگے ، اس کے علاوہ تمام عہدیداران اسی طرح لگن اور شو ق سے MCCکے لئے کام کرتے رہیں گے ، اجلاس سے MCCکے چیئرمین صاحبزادہ رضوان منصور آوانی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ MCCمیں نظم و ضبط کو قائم رکھنے کیلئے ہر ممکن اقدامات کرینگے ، MCCکو صاحبزادہ پیر مقصود الحق آوانی کے اصولوں اور نظریات کی روشنی میں آگے لیکر جانے کے مشن کی تکمیل کیلئے ہمہ وقت کوشاں رہیں گے ، MCCکے صدر شیخ محمد شفیق نے کہا کہ آخری دم تک MCCکی خدمت کرتے رہیں گے ، ہماری تمام تر دعائیں MCCکے ساتھ ہیں اور ضلع گجرات میں کرکٹ کے کھیل میں MCCنئے نئے ریکارڈ قائم کرے گی ، نو منتخب جنرل سیکرٹری نثار احمد نثاری نے کہا کہ صاحبزادہ پیر مقصود الحق آوانی کی MCCکو ہمیشہ کمی محسوس ہوتی رہے گی ، ان کی جگہ کوئی نہیں لے سکتا ، ایم سی سی کو ان کے اصولوں کے مطابق چلائیں گے اور پاکستان کا ٹاپ ٹین کلب بنائیں گے ۔
اجلاس میں MCCکے پیٹرن انچیف چوہدری محمد رزاق ، پیٹرن ملک ندیم سرور ، پیٹرن وقار احمد قاری ، چیئرمین صاحبزادہ پیر رضوان منصور آوانی ، سینئر وائس چیئرمین چوہدری مظہر حسین ، فنانس سیکرٹری نوید اختر ، کپتان نثار احمد نثاری ، نائب کپتان عمران مانی ، وکٹ کیپر شہزاد افضل ، میڈیا ایڈوائزر محمد سجیل خان نے شرکت کی اور ایم سی سی کے کھلاڑیوں علی ارشد ، ناصر علی ، نبیل افتخار ، مدثر منیر ، رمیض رضا ، جبران ، نصر اللہ خان ، سلیمان مشتاق ، عمیر خالد ، عثمان ، علی اصغر ، انجم رشید ، بلال رزاق ، عثمان سنی ، شیخ زعیم ، شیخ زین ، سیٹھ آصف ، علی عاشر صابر ، خضر اور یحییٰ نثار نے بھی شرکت کی اور ایم سی سی کو مضبوط اور فعال بنانے کیلئے تجاویز سے آگاہ کیا۔
