Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • ڈکشنری
      • اردو سے انگلش ڈکشنری
      • انگلش سے اردو ڈکشنری
      • اردو رومن سے انگلش
      • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    • ویڈیوز
    • موسم
    • فنانس
  • شاعری
    • Poets (شاعر)
    • جون ایلیا
    • حسن رضوی
    • حمایت علی شاعر
    • خمار بارہ بنکوی
    • راحت اندوری
    • ساغر صدیقی
    • سلیم کوثر
    • سیدارشاد قمر
    • سید ضمیر جعفری
    • شاحر لدھیانوی
    • شاہد رضوی
    • شکیب جلالی
    • عدیل زیدی
    • عطاء الحق قاسمی
    • علامہ محمد اقبال
    • فاخرہ بتول
    • فرخت عباس شاہ
    • فیض احمد فیض
    • قتیل شفائی
    • ماہ رخ زیدی
    • مجید امجد
    • محسن بھوپالی
    • محسن نقوی
    • محمد علی خان
    • مرزا غالب
    • منیر نیازی
    • ناصر کاظمی
    • نوشی گیلانی
    • پروین شاکر
    • مسز جمشید خاکوانی
    • آپکی شاعری
  • ادب
    • ہفتہ وار ناول
    • منتخب افسانے
    • آپکی تحریر
    • گوشئہ فکر
Dark Mode
Skip to content
May 2, 2026
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
  • دیگر
  • شاعری
  • ادب
Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم27830
    • Educationکاش چند لوگ اورMarch 21, 2022
    • National Assemblyسوال یہ ہے کہ۔۔۔۔March 21, 2022
    • Narendra Modiمودی کا مکروہ چہرہMarch 20, 2022
    صحت و تندرستی825
    • Medicineایک اینٹی سیپٹک دوا یوٹی آئی کے دوبارہ حملے کو روک سکتی ہےMarch 14, 2022
    • Antsچیونٹیاں بھی سرطان کی بو’سونگھ‘ سکتی ہیںMarch 13, 2022
    • Pillowسانس لیتے تکیے کو گلے لگانے سے ڈپریشن میں کمیMarch 12, 2022
    دلچسپ اور عجیب228
    • Callٹیلی مارکیٹنگ فون کالز کا مقدمہ، امریکی شخص 75 ہزار ڈالر جیت گیاMarch 15, 2022
    • Restaurantزمین سے 1800 فٹ بلند دنیا کا بلند ترین ریستورانMarch 9, 2022
    • Diamondاینٹوں کے بھٹے پر مزدور کو ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کا ہیرا مل گیاFebruary 28, 2022
    سائنس اور ٹیکنالوجی468
    • Youtubeیوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئےMarch 21, 2022
    • Telegramبرازیلین سپریم کورٹ کا ملک میں ٹیلی گرام کو بند کرنے کا حکمMarch 19, 2022
    • Starsجیمس ویب خلائی دوربین نے ستارے کی پہلی ’صاف ستھری‘ تصویر کھینچ لیMarch 17, 2022
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    ڈکشنری
    • اردو سے انگلش ڈکشنری
    • انگلش سے اردو ڈکشنری
    • اردو رومن سے انگلش
    • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    ویڈیوز
    موسم
    فنانس
  • شاعری
    Poets (شاعر)
    جون ایلیا28
    • dua handsوہ اپنے آپ سے بھی جدا چاہیے ہمیںMarch 11, 2012
    • Catherine Breakکفِ سفیدِ سرِ ساحلِ تمنا ہےMarch 11, 2012
    • Lovers HandsسزاMarch 11, 2012
    حسن رضوی22
    • candle lightوہ باخبر ہے کبھی بے خبر نہیں ہوتاMarch 15, 2012
    • quit loveیہ قسمت کے دھارے سدا ایک سے ہیںMarch 15, 2012
    • prayٹھرہے پانی کو وہی ریت پرانی دے دےMarch 14, 2012
    حمایت علی شاعر7
    • Couple Man Womanہر قدم پر نت نئے سانچے میں ڈھل جاتے ہیں لوگMay 2, 2012
    • himayat ali shairازل سے ایک عذاب قبول و رد میں ہوںMay 2, 2012
    • fire in eyeجو آگ نہ تھی ازل کے بس میںMay 2, 2012
    خمار بارہ بنکوی20
    • makhmoor nazarainواقف نہیں تم اپنی نگاہوں کے اثر سےMay 15, 2012
    • Sad Love Storyجب وہ پشیماں نظر آئے ہیںMay 15, 2012
    • couple leaving each otherجبیں عشق میں آسرا دینے والےMay 15, 2012
    راحت اندوری12
    • looking at cloudy skyچمکتے لفظ ستاروں سے چھین لائے ہیںAugust 24, 2012
    • alone boat eveningسمندر پار ہوتی جا رہی ہےApril 20, 2012
    • sad cloudsمحلہ سائیں سائیں کر رہا ہےApril 20, 2012
    ساغر صدیقی8
    • dile-beqrar-chup-ho-jaاے دلِ بے قرار چپ ہو جاMay 22, 2012
    • blind feetمانا وادئی عشق میں پائوں اندھا رکھنا پڑتا ہےMay 22, 2012
    • lost moon lightکس کو بھاتی رہی رات بھر چاندنیMay 21, 2012
    سلیم کوثر7
    • my thoughtsمیں خیال ہوں کسی اور کا مجھے سوچتا کوئی اور ہےMarch 12, 2012
    • long roadتم نے سچ بولنے کی جرات کیMarch 12, 2012
    • On Floorیہ لوگ جس سے اب انکار کرنا چاہتے ہیںMarch 12, 2012
    سیدارشاد قمر17
    • man waitingابھی ٹوٹا ہے اک تارا تُو شاید لوٹ کر آئےMay 1, 2012
    • dream less sad nightsاداس راتیں ہیں خواب سارے اجڑ چکے ہیںMay 1, 2012
    • blue moonظلمتوں میں ازسرِ نو کیوں بلاتے ہو مجھےMay 1, 2012
    سید ضمیر جعفری13
    • friends of countryاو دیس سے آنے والے بتاApril 27, 2012
    • i am neutralہم ‘نیوٹرل’ ہیں خارجہ حکمت کے باب میںApril 27, 2012
    • ZamirJafariآگ جب تک جلے نہ جانوں میںApril 26, 2012
    شاحر لدھیانوی12
    • awara manzilیکسوئیMarch 2, 2012
    • sahir-ludhianviجو بات تجھ میں ہے تری تصویر میں نہیںFebruary 29, 2012
    • i am aloneمیں نے چاند اور ستاروں کی تمنا کی تھیFebruary 29, 2012
    شاہد رضوی18
    • zakhmi phoolاس سے وفا کی آس نہیں ہم بھی کیا کریںMarch 11, 2012
    • islamic imageعشق کا تجربہ ضروری ہےMarch 11, 2012
    • beautiful eyesجب سے یہ زندگی ملی ہے ہمیںMarch 11, 2012
    شکیب جلالی22
    • beautiful girlعکس اور میںMay 8, 2012
    • shakeb jalaliخدا وندانِ جمہور سےMay 8, 2012
    • planting new lifeہمارا دَورMay 8, 2012
    عدیل زیدی11
    • father daughterخواب اور حقیقتFebruary 27, 2012
    • khawahishگھر عطا کر مکاں سے کیا حاصلFebruary 27, 2012
    • past presentیہ زمینی بھی زمانی بھیFebruary 27, 2012
    عطاء الحق قاسمی6
    • flower in waterوہ سکون جسم وجاں گرداب جاں ہونے کو ہےFebruary 26, 2012
    • duaوہ ایک شخص کہ منزل بھی، راستا بھی ہےFebruary 26, 2012
    • cactus flowersکانٹوں سی اس دنیا میں وہ پھولوں جیسیFebruary 26, 2012
    علامہ محمد اقبال158
    • Complainedگلہ – ضربِ کلیمSeptember 15, 2014
    • allama praying in maisque qurtabaیا رب دل مسلم کو وہ زندہ تمنا دے .. دعاNovember 8, 2012
    • madinah mosqueاے باد صبا! کملی والے سے جا کہیو پیغام مراNovember 3, 2012
    فاخرہ بتول24
    • shehr e dilاسے روکتے بھی تو کس لیے؟May 20, 2012
    • mohabbat rooth jay toمحبت روٹھ جائے توMay 20, 2012
    • alone thinkingمرا پیارا حرف غلط نہیںMay 20, 2012
    فرخت عباس شاہ24
    • sham ka dardشام کے درد سے جھولی بھر لیJune 3, 2012
    • shiddatشدتیںJune 2, 2012
    • morjhaya phoolتم نے دیکھا ہے مجھےJune 2, 2012
    فیض احمد فیض27
    • madam noor jahanمجھ سے پہلی سی محبت مری محبوبApril 14, 2012
    • Faiz ahmad faizاشعارApril 14, 2012
    • love painرقیب سےApril 14, 2012
    قتیل شفائی16
    • Cute Baby Loversمل کر جدا ہوئے تو ؟March 20, 2012
    • Qateel Shifaiپہلے تو اپنے دل کے راز جان جائیےMarch 20, 2012
    • Raat ke pursakoon lamhoon meinپریشان رات ساری ہے ستارو تم تو سو جائوMarch 20, 2012
    ماہ رخ زیدی9
    • true baby friendsمحبت ہو ہی جاتی ہےMarch 4, 2012
    • sajdaہم جب بھی تنہا گھر گئےMarch 4, 2012
    • helping handsمجھکو معصومیت کا صلہ مل گیاMarch 4, 2012
    مجید امجد16
    • Autographآٹو گرافFebruary 24, 2012
    • flowers at sun riseاس اپنی کرن کو آتی ہوئی صُبحوں کے حوالے کرنا ہےFebruary 24, 2012
    • red roseروش روش پہ ہیں نکہت فشاں گُلاب کے پھولFebruary 24, 2012
    محسن بھوپالی9
    • Beautiful Girlچمن چمن اسی رنگین قبا کو دیکھتے ہیںMarch 1, 2012
    • the struggleشعلہ حسن مجسم گریہ شبنم بھی ہےMarch 1, 2012
    • charaaghٹھوکریں کھا کے جو سنبھلتے ہیںMarch 1, 2012
    محسن نقوی26
    • different from peopleوہ بظاہر جو زمانے سے خفا لگتا ہےMarch 30, 2012
    • destroy peopleاُجڑے ہوئے لوگوں سے گریزاں نہ ہوا کرMarch 30, 2012
    • broken mirrorشکستہ آئینوں کی کرچیاں اچھی نہیں لگتیںMarch 29, 2012
    محمد علی خان10
    • coloursبکھرتے رنگوں جیسا ہو گیا ہوں، یہ سوچتا ہوںMarch 3, 2012
    • burning heartجو بھی جھوٹا تھا وہی خواب دکھایا خود کوMarch 3, 2012
    • empty graveاگر کچھ رابطہ باہر سے بنتا جا رہا ہےMarch 3, 2012
    مرزا غالب33
    • Deewan-e-Ghalibشب خمارِ شوقِ ساقی رستخیز اندازہ تھا . دیوانِ غالبDecember 23, 2012
    • Deewan-e-Ghalibیک ایک قطرے کا مجھے دینا پڑا حساب . دیوانِ غالبDecember 20, 2012
    • Deewan-e-Ghalibشب کہ برقِ سوزِ دل سے زہرہ ابر آب تھا . دیوانِ غالبDecember 19, 2012
    منیر نیازی17
    • munir niaziماضیMay 31, 2012
    • Munir Niaziنا رسائیMay 31, 2012
    • munir niaziمیرے دشمن کی موتMay 31, 2012
    ناصر کاظمی16
    • mera elaj chara gar k pass nahinوہ دلنواز ہے لیکن نظر شناس نہیںMay 29, 2012
    • bharpoor rahi bahaar kuch dareٹھھرا تھا وہ گلعذار کچھ دیرMay 29, 2012
    • safar manzil e shab yaad nahiسفر منزلِ شب یاد نہیںMay 29, 2012
    نوشی گیلانی22
    • noshi gilaniوہ کیسا خوف تھا کہ رختِ سفر بھی بھول گئےMay 25, 2012
    • ways changedوہ بات بات میں اتنا بدلتا جاتا ہےMay 25, 2012
    • with butterfliesوہ بے ارادہ سہی، تتلیوں میں رہتا ہےMay 25, 2012
    پروین شاکر21
    • parveen shakirایکسٹیسیApril 6, 2012
    • past sad memoriesوہ رُت بھی آئی کہ میں پھول کی سہیلی ہوئیApril 5, 2012
    • parveen shakirواہمہApril 5, 2012
    مسز جمشید خاکوانی44
    • Green Leaves Rainسبز پتوں پہ اٹکی ہوئی شبنم کی طرحApril 17, 2015
    • Love Fearاندیشے بھی تھے، رسوائی بھی تھیApril 17, 2015
    • The journeyحساب دوراںFebruary 22, 2015
    آپکی شاعری898
    • Ishqشعور و فکر میں جب روشنی نظر آئیDecember 6, 2021
    • Muhammad PBUHمیرا قبیلہ محمدی ہےOctober 25, 2020
    • Loveایسا روٹھا وہ ہم سے بیگانہ ہواSeptember 23, 2020
  • ادب
    ہفتہ وار ناول
    منتخب افسانے
    آپکی تحریر
    گوشئہ فکر

سرداروں کا سردار عبدالقیوم خان

April 23, 2017 0 1 min read
Sardar Abdul Qayyum Khan
Sardar Abdul Qayyum Khan
Sardar Abdul Qayyum Khan

تحریر : انجینئر افتخار چودھری
ویسے بھی ہم پاکستانی کشمیر سے آنے والے پانیوں پر گزارہ کرتے ہیں لیکن اس دن خالد اور شاہنواز نے limpidپانی کا افتتاح کیا تو مجھے اور اسد ریاض کو بھی بلایا مہمان خصوصی سردار عتیق احمد خان تھے۔وہاں باتوں باتوں میں ذکر ہوا کہ سردار عبدالقیوم خان کی رحلت پر جو کالم لکھے گئے انہیں وہ مرتب کر رہے ہیں۔میں نے ایک کالم لکھا تھا جسے جموں و کشمیر جو کشمیر کا ایک بڑا اخبارہے اس میں چھپا بھی تھا۔میں نے کہا کہ اسے بھی شامل کیجئے گا۔عامر محبوب اور عرفان کھٹانہ سے درخواست ہے کہ اسے پھر چھاپ دیں۔دیگر دوستوں سے بھی در خواست ہے کہ چھاپ کر ممنون فرمائیں۔

کشمیریوں میں کمال کی خوبی ہے کہ یہ اپنے قبیلے کے پالن ہار ہوتے ہیں آپ میری اس بات کو برا نہ مانئے گا ہمارے وزیر اعظم میاں نواز شریف میں یہ خصلت بدرجہ ء اتم پائی جاتی ہے۔ایک بار جدہ کے سرور پیلیس میں ایک بٹ محترمہ کلثوم صاحبہ کے کان میں کہہ رہا تھا وہ بھائی صاحب بھی اپنے ہیں خواجہ ہیں قوم کے۔میاں صاحب کو جتنا اعتماد اپنے قبیلے پر ہے کسی اور پر نہیں۔انہوں سید(پرویز مشرف) کے مقابلے میں بھی بٹ(ضیاء الدین) کو ہی آگے کیا جو کھوبے کا ماڑا ثابت ہوا۔آج موضوع کچھ اور ہے اور وہ کشمیری برادری کا تعلیم اور ایک دوسرے کا دکھ درد بانٹنے جذبہ۔کشمیری دنیا کے کسی بھی کونے میں ہو اس کا تعلق اپنے علاقے کی سیاست سے گہرا ہوتا ہے۔میں نے اپنی آنکھوں سے دیکھا ہے کہ یہ لوگ دن بھر مزدوری کر کے مجلسوں کا انعقاد کرتے ہیں دوسرے معنوں میں اپنے آپ کے اوپر خرچ کرتے ہیں۔جتنی سیاسی گرومنگ ایک کشمیری کی ہے شائد کسی اور کی نہیں۔خوبصورت تو ہیں ہی ہیں ذہانت کا بھی جواب نہیں۔عطاء الحق قاسمی نے ایک بار کہا کہ میرے دوست دروازے پر آئے تو ابا جی کہنے لگے جائو کوئی بٹ صاحب آئے ہیں واپس آ کر بتایا کہ وہ بٹ تو نہیں تھے اب جی نے جواب دیا سوہنا تئے بٹاں ورگا سی۔یاد رہے قاسمی صاحب بھی کشمیری ہیں۔ایک اور بات بھی بتا دوں کہ گجرانوالہ لاہور سیالکوٹ کے ہوٹلوں کے پکے اور تگڑے گاہک بھی کشمیری ہی ہوتے ہیں۔

میں نے اپنے سعودی عرب میں طویل قیام کے دوران دیکھا یہ لوگ کمال کے لوگ ہوتے ہیں وطن سے دور وطن کی محبت ان میں کوٹ کوٹ کر بھری ہوتی ہے یوں تو پاکستانی بھی کم نہیں مگر کشمیریوں کا کوئی جوڑ نہیں۔جدہ میں اس کمیونٹی کے ساتھ عرصہ گزارا ہے۔کام کسی بھی نوعیت کا کریں فارغ وقت میں اچھا لباس پہننا اور اچھی جگہ بیٹھ کر گپ شپ کرنا انہی کا شیوہ ہے۔مجھے آج سردار عبدالقیوم صاحب کی رحلت کا سن کردکھ ہوا ہے۔زیادہ دکھ تو اس بات کا تھا کہ ایک شہر میں رہتے ہوئے میں ان کی عیادت نہ کر سکا میں جو ان سے ملنے مدینہ منورہ بھی سفر کر کے گیا۔سردار عبدالقیوم کے حوالے سے جڑی یادوں کا سلسلہ بہت طویل ہے۔یہ ان دنوں کی بات ہے جب جدہ کے ہوائی مستقر پر پی آئی روزانہ سینکڑوں پاکستانیوں کو انڈیل دیتا تھا کندرہ میں قائم چھوٹے سے ایئرپورٹ پر لوگ اپنے خوابوں کی گٹھڑیاں لئے آتے عروسالبلاد انہیں اپنی آغوش میں لے لیتا۔لوگ عمرے ویزے پر آتے اور یہیں کھپ جاتے۔میرا خالہ زاد پاکستانی کمپنی میں بحثیت ڈرایئور آیا ہوا تھا۔میں بھی دو روز بعد پہنچ گیا تھا۔وہیں اس کمپنی میں کشمیری ڈرائیور اور دفتری کام کرنے والے لوگ بھی تھے جن میں حفیظ صاحب الطاف راجہ ایوب بھائی اور دیگر کشمیری بھی تھے۔

وہاں میری ملاقات جناب سردار عبدالقیوم سے ہوئی۔یہ پہلی ملاقات تھی۔دراز قد اور اس کے اوپر جناح کیپ جس کا جبینی حصہ اونچا تھا۔خاکستری رنگ کی کیپ کے ساتھ سردار صاحب کا یاسر عرفاتی کوٹ بھی خوب تھا۔اس کے نیچے سفید شلوار اور ہاتھ میں امریکن ٹورسٹر کا ٹوپی سے میچنگ بریف کیس۔میں نے وہیں طے کیا اللہ نے ہمت دی تو اپنے والد صاحب کو ایسا ہی ڈریس پہنوائوں گا۔یہ تھے ہمارے خواب۔سردار صاحب سے ملاقات ہوئی۔انہوں نے آگے پیچھے کا پوچھا۔ان کی یہ بات مجھے اچھی طرح یاد ہے کہنے لگے کمائی کر کے مکانوں اور بلڈنگوں پر میرپوری بھائیوں کی طرح نہ خرچ کرنا۔کوئی کارخانہ کوئی انڈسٹری لگانا۔یہ تھی ہماری ان سے پہلی ملاقات۔وقت گزرتا رہا ہم نے بھی ہوش سنبھال لی۔٩٠ کی دہائی میں سردار صاحب جد میں بار بار آئے جب کبھی امریہ یا انگلینڈ جاتے یا رابطہ عالم اسلامی کی کوئی کانفرنس ہوتی تو وہ ضرور تشریف لاتے۔میرا تعلق ایک اخبار سے بھی ہو گیا۔کشمیری کمیونٹی ان کے اعزاز میں بڑی خوبصورت تقریبات کا انعقاد کرتی۔مجھے بھی پریس کوریج کے لئے بلایا جاتا۔ان کے خیالات سننے کا موقع ملتا۔میں نے اس طویل عرصے میں محسوس کیا کہ سردار صاحب ہمیشہ راولپنڈی سے اپنے تعلق کو مضبوط رکھتے۔

ان کی باتوں سے واضح محسوس ہوتا کہ وہ پاک فوج کے ترجمان ہی نہیں اس کی پشت پر کھڑے ہیں۔کشمیری کمیونٹی سے ان کا تعلق بڑا گہرا تھا۔وہ ایک منفرد سوچ کے حامل تھے بڑے کڑک قسم کے لیڈر تھے۔برادر عبدالطیف عباسی کے گھر کئی بار ان کا انٹرویو کیا۔میری عادت تھی منہ پر کھل کھلا کے بات کرنے کی۔ایک بار میں نے سوال داغ دیا کہ آپ اپنے بیٹے کی بے جا حمایت کرتے ہیں۔حالنکہ ان کی شہرت ٹھیک نہیں ہے میری مراد سردار عتیق صاحب کی تھی جو ان دنوں کشمیر کے زرداری کہلائے جاتے تھے(یہ الزام تھا)۔میں نے سوال پوچھا کہ آپ شائد پدری شفقت سے مجبور ہو کر ان کی حمایت کر رہے ہیں انہوں نے ایک تاریخی جملہ کہا۔کہ سیاست ایسی بے رحم چیز ہے جس میں نہ مادری اور نہ ہی پدری شفقت کام آتی ہے۔اس بار عتیق جدہ آئے توضرور ملئے گا ان کا اشارہ عبدالطیف عباسی کی طرف تھا۔اور وہی ہوا جب سردار عتیق جدہ آئے تو میری ملاقات ان سے ہوئی۔مجھے واقعی محسوس ہوا کہ بیٹا باپ سے بھی گورا ہے۔

جدہ کے فردوس ہوٹل میں ایک تقریب کے دوران کسی مقرر نے سردار سکندر حیات کے خلاف بولنا شروع کر دیا، سردار صاحب نے بڑی شدید کھنچائی کی اور کہا کہ مکھی نہ بنیں جو سارے جسم کو چھوڑ کر گندے حصے پر بیٹھ جاتی ہے۔اسی تقریب میں انہیں اپنی کمائی کو بہتر جگہ لگانے کی تلقین کی۔وہ روٹھے ہوئے کو منانے کا فن بھی جانتے تھے ان دنوں میاں نواز شریف کی حکومت تھی اور ان کی آپس میں شدید ناراضگی تھی۔کارگل ہوا تو میاں نواز شریف شدید تنقید کا نشانہ بنے وہیں جدہ سے انہوں نے بیان دیا کہ مسلم لیگیوں کو علم ہی نہیں کہ نواز شریف نے بہت اعلی فیصلہ کیا ہے۔اس طرح برف پگلی اور وہ اقتتدار کے قریب ہوئے۔

سردار صاحب بعض اوقات ایسی بات کر جاتے کہ محفل میں سناٹا چھا جاتا جدہ کے سپنزر ہوٹل میں ایک تقیب جس میں ڈاکٹر غلام نبی فائی ایوب ٹھاکر بھی موجود تھے انہوں نے تھرڈ آپشن کا ڈول ڈالا،جسے بہت تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔ایک بار وہ علامہ اقبال پر بھی برسے جس سے نوائے وقت اور ان کے درمیاں خوب چلی۔مجھے انہوں نے بتایا کہ سعودی عرب کی کشمیر پالیسی میں ڈرافٹ کرائی تھی ۔شاہ فیصل سے ملاقات میں میں نے انہیں بتایا۔

اس میں کوئی شک نہیں کہ سردار عبدالقیوم نے اس وقت اس دنیا کو چھوڑا ہے جب اس کی پارٹی ٹوٹے ٹوٹے ہو گئی ہے۔مگر لڑائی کے دوران یہ چند مورچے ہیں ہار جیت کا فیصلہ ابھی ہونا ہے۔ہو سکتا ہے پی ٹی آئی سے مل کر یہ کم بیک کریں۔آج جب کشمیری قیادت کو دیکھتا ہوں تو یقین کیجئے موازنہ کرتے ہوئے قلم شرما جاتا ہے۔میں نے اپنی طویل سیاسی جدوجہد میں جو لیڈر دیکھے ہیں ان میں اکثریت کشمیریوں کی ہے۔صاحبزادہ اسحق ظفر اور سردار عبدالقیوم سردار ابراہیم اور کے وزن جیسا لیڈر کم ہی پیدا ہو گا۔ہاں آنے والء دور میں کچھ ہیں جو کر گزریں گے اور وہ ہوں گے اسی اسکول آف تھاٹس کے لوگ۔میں نام لوں تو اچھا نہیں ہو گا لیکن ہیں وہ انہی دونوں گھرانوں سے جڑے ہوئے لوگ ہیں۔مجھے پوری امید ہے پی ٹی آئی اپنے دروازے کھلے رکھے ان لوگوں کی منتظر ہے۔اس لئے کہ بھٹو کی پیپلز پارٹی اب موت وحیات کی کشمکش میں ہے۔سردار صاحب سے آخری ملاقات عباسی صاحب کے گھر ہی ہوئی۔جہاں ایک دوست نے کہا میں بیوی سے ڈرتا ہوں مجھے جانے دیں فرماے لگے جو ڈرتے ہیں ان کے پاس اتنی ہمت نہیں ہوتی کہ اظہار بھی کر پائیں۔مجھے کہنے لگے چودھری صاحب آپ نے سوال کیا ہے کہ کشمیر کی آزادی کا کیا ہو گا۔جواب بھی سن لیں جس قوم کو خون دینے میں مزہ آنے لگے اسے کوئی غلام نہیں بنا سکتا۔

عزیزیہ محلے کے اس گھر کی سیڑھیاں اترتے ہوئے میں نے محسوس کیا کہ واقعی آزادی خون مانگتی ہے اور کشمیری تو بہت دے چکے ہیں۔آج جب ان کی رحلت کی خبر ملی تو میرا بھانجہ اپنی بیگم کے ساتھ ان کے پنڈی والے گھر چلا گیا۔میں بوجھل قدموں جنازے پر گیا۔سرکار فوج عام لوگ سب آئے میں منور ہاشمی شاعر بے مثل کا یہ شعر گنگناتے ہوئے اپنی گاڑی کی طرف بڑھ گیا جانے والا جا چکا تھا اور میری آنکھ میں اک لرزتا سا ستارہ ٹمٹماتا رہ گیا۔

Engineer Iftikhar Chaudhry
Engineer Iftikhar Chaudhry

تحریر : انجینئر افتخار چودھری

Share this:
Tags:
Engineer Iftikhar Chaudhry kashmir Kashmiris pakistan پاکستانی کشمیر کشمیریوں
JUIF Conference
Previous Post جے یو آئی ف کانفرنس کے مقاصد۔۔ دوسرا حصہ
Next Post پاکستان میں سوزوکی کلٹس گاڑی کا نیا ماڈل متعارف
Cultus

Related Posts

Youtube

یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے

March 21, 2022
Saeed Ghani

عمران خان اسی ماہ سابق وزیراعظم ہو جائیں گے: سعید غنی کا دعویٰ

March 21, 2022
Khalid Javed Khan

اجلاس کے دن کسی کو ہجوم سے نہیں گزرنا پڑے گا: اٹارنی جنرل کی عدالت کو یقین دہانی

March 21, 2022
Joe Biden

امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس

March 21, 2022
Ukraine War

یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا

March 21, 2022
Justice Umar Ata Bandial

بہتر ہو گا اسمبلی کی جنگ اسمبلی کے اندر لڑی جائے: چیف جسٹس پاکستان

March 21, 2022
© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.
ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close