Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • ڈکشنری
      • اردو سے انگلش ڈکشنری
      • انگلش سے اردو ڈکشنری
      • اردو رومن سے انگلش
      • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    • ویڈیوز
    • موسم
    • فنانس
  • شاعری
    • Poets (شاعر)
    • جون ایلیا
    • حسن رضوی
    • حمایت علی شاعر
    • خمار بارہ بنکوی
    • راحت اندوری
    • ساغر صدیقی
    • سلیم کوثر
    • سیدارشاد قمر
    • سید ضمیر جعفری
    • شاحر لدھیانوی
    • شاہد رضوی
    • شکیب جلالی
    • عدیل زیدی
    • عطاء الحق قاسمی
    • علامہ محمد اقبال
    • فاخرہ بتول
    • فرخت عباس شاہ
    • فیض احمد فیض
    • قتیل شفائی
    • ماہ رخ زیدی
    • مجید امجد
    • محسن بھوپالی
    • محسن نقوی
    • محمد علی خان
    • مرزا غالب
    • منیر نیازی
    • ناصر کاظمی
    • نوشی گیلانی
    • پروین شاکر
    • مسز جمشید خاکوانی
    • آپکی شاعری
  • ادب
    • ہفتہ وار ناول
    • منتخب افسانے
    • آپکی تحریر
    • گوشئہ فکر
Dark Mode
Skip to content
May 3, 2026
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
  • دیگر
  • شاعری
  • ادب
Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم27830
    • Educationکاش چند لوگ اورMarch 21, 2022
    • National Assemblyسوال یہ ہے کہ۔۔۔۔March 21, 2022
    • Narendra Modiمودی کا مکروہ چہرہMarch 20, 2022
    صحت و تندرستی825
    • Medicineایک اینٹی سیپٹک دوا یوٹی آئی کے دوبارہ حملے کو روک سکتی ہےMarch 14, 2022
    • Antsچیونٹیاں بھی سرطان کی بو’سونگھ‘ سکتی ہیںMarch 13, 2022
    • Pillowسانس لیتے تکیے کو گلے لگانے سے ڈپریشن میں کمیMarch 12, 2022
    دلچسپ اور عجیب228
    • Callٹیلی مارکیٹنگ فون کالز کا مقدمہ، امریکی شخص 75 ہزار ڈالر جیت گیاMarch 15, 2022
    • Restaurantزمین سے 1800 فٹ بلند دنیا کا بلند ترین ریستورانMarch 9, 2022
    • Diamondاینٹوں کے بھٹے پر مزدور کو ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کا ہیرا مل گیاFebruary 28, 2022
    سائنس اور ٹیکنالوجی468
    • Youtubeیوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئےMarch 21, 2022
    • Telegramبرازیلین سپریم کورٹ کا ملک میں ٹیلی گرام کو بند کرنے کا حکمMarch 19, 2022
    • Starsجیمس ویب خلائی دوربین نے ستارے کی پہلی ’صاف ستھری‘ تصویر کھینچ لیMarch 17, 2022
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    ڈکشنری
    • اردو سے انگلش ڈکشنری
    • انگلش سے اردو ڈکشنری
    • اردو رومن سے انگلش
    • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    ویڈیوز
    موسم
    فنانس
  • شاعری
    Poets (شاعر)
    جون ایلیا28
    • dua handsوہ اپنے آپ سے بھی جدا چاہیے ہمیںMarch 11, 2012
    • Catherine Breakکفِ سفیدِ سرِ ساحلِ تمنا ہےMarch 11, 2012
    • Lovers HandsسزاMarch 11, 2012
    حسن رضوی22
    • candle lightوہ باخبر ہے کبھی بے خبر نہیں ہوتاMarch 15, 2012
    • quit loveیہ قسمت کے دھارے سدا ایک سے ہیںMarch 15, 2012
    • prayٹھرہے پانی کو وہی ریت پرانی دے دےMarch 14, 2012
    حمایت علی شاعر7
    • Couple Man Womanہر قدم پر نت نئے سانچے میں ڈھل جاتے ہیں لوگMay 2, 2012
    • himayat ali shairازل سے ایک عذاب قبول و رد میں ہوںMay 2, 2012
    • fire in eyeجو آگ نہ تھی ازل کے بس میںMay 2, 2012
    خمار بارہ بنکوی20
    • makhmoor nazarainواقف نہیں تم اپنی نگاہوں کے اثر سےMay 15, 2012
    • Sad Love Storyجب وہ پشیماں نظر آئے ہیںMay 15, 2012
    • couple leaving each otherجبیں عشق میں آسرا دینے والےMay 15, 2012
    راحت اندوری12
    • looking at cloudy skyچمکتے لفظ ستاروں سے چھین لائے ہیںAugust 24, 2012
    • alone boat eveningسمندر پار ہوتی جا رہی ہےApril 20, 2012
    • sad cloudsمحلہ سائیں سائیں کر رہا ہےApril 20, 2012
    ساغر صدیقی8
    • dile-beqrar-chup-ho-jaاے دلِ بے قرار چپ ہو جاMay 22, 2012
    • blind feetمانا وادئی عشق میں پائوں اندھا رکھنا پڑتا ہےMay 22, 2012
    • lost moon lightکس کو بھاتی رہی رات بھر چاندنیMay 21, 2012
    سلیم کوثر7
    • my thoughtsمیں خیال ہوں کسی اور کا مجھے سوچتا کوئی اور ہےMarch 12, 2012
    • long roadتم نے سچ بولنے کی جرات کیMarch 12, 2012
    • On Floorیہ لوگ جس سے اب انکار کرنا چاہتے ہیںMarch 12, 2012
    سیدارشاد قمر17
    • man waitingابھی ٹوٹا ہے اک تارا تُو شاید لوٹ کر آئےMay 1, 2012
    • dream less sad nightsاداس راتیں ہیں خواب سارے اجڑ چکے ہیںMay 1, 2012
    • blue moonظلمتوں میں ازسرِ نو کیوں بلاتے ہو مجھےMay 1, 2012
    سید ضمیر جعفری13
    • friends of countryاو دیس سے آنے والے بتاApril 27, 2012
    • i am neutralہم ‘نیوٹرل’ ہیں خارجہ حکمت کے باب میںApril 27, 2012
    • ZamirJafariآگ جب تک جلے نہ جانوں میںApril 26, 2012
    شاحر لدھیانوی12
    • awara manzilیکسوئیMarch 2, 2012
    • sahir-ludhianviجو بات تجھ میں ہے تری تصویر میں نہیںFebruary 29, 2012
    • i am aloneمیں نے چاند اور ستاروں کی تمنا کی تھیFebruary 29, 2012
    شاہد رضوی18
    • zakhmi phoolاس سے وفا کی آس نہیں ہم بھی کیا کریںMarch 11, 2012
    • islamic imageعشق کا تجربہ ضروری ہےMarch 11, 2012
    • beautiful eyesجب سے یہ زندگی ملی ہے ہمیںMarch 11, 2012
    شکیب جلالی22
    • beautiful girlعکس اور میںMay 8, 2012
    • shakeb jalaliخدا وندانِ جمہور سےMay 8, 2012
    • planting new lifeہمارا دَورMay 8, 2012
    عدیل زیدی11
    • father daughterخواب اور حقیقتFebruary 27, 2012
    • khawahishگھر عطا کر مکاں سے کیا حاصلFebruary 27, 2012
    • past presentیہ زمینی بھی زمانی بھیFebruary 27, 2012
    عطاء الحق قاسمی6
    • flower in waterوہ سکون جسم وجاں گرداب جاں ہونے کو ہےFebruary 26, 2012
    • duaوہ ایک شخص کہ منزل بھی، راستا بھی ہےFebruary 26, 2012
    • cactus flowersکانٹوں سی اس دنیا میں وہ پھولوں جیسیFebruary 26, 2012
    علامہ محمد اقبال158
    • Complainedگلہ – ضربِ کلیمSeptember 15, 2014
    • allama praying in maisque qurtabaیا رب دل مسلم کو وہ زندہ تمنا دے .. دعاNovember 8, 2012
    • madinah mosqueاے باد صبا! کملی والے سے جا کہیو پیغام مراNovember 3, 2012
    فاخرہ بتول24
    • shehr e dilاسے روکتے بھی تو کس لیے؟May 20, 2012
    • mohabbat rooth jay toمحبت روٹھ جائے توMay 20, 2012
    • alone thinkingمرا پیارا حرف غلط نہیںMay 20, 2012
    فرخت عباس شاہ24
    • sham ka dardشام کے درد سے جھولی بھر لیJune 3, 2012
    • shiddatشدتیںJune 2, 2012
    • morjhaya phoolتم نے دیکھا ہے مجھےJune 2, 2012
    فیض احمد فیض27
    • madam noor jahanمجھ سے پہلی سی محبت مری محبوبApril 14, 2012
    • Faiz ahmad faizاشعارApril 14, 2012
    • love painرقیب سےApril 14, 2012
    قتیل شفائی16
    • Cute Baby Loversمل کر جدا ہوئے تو ؟March 20, 2012
    • Qateel Shifaiپہلے تو اپنے دل کے راز جان جائیےMarch 20, 2012
    • Raat ke pursakoon lamhoon meinپریشان رات ساری ہے ستارو تم تو سو جائوMarch 20, 2012
    ماہ رخ زیدی9
    • true baby friendsمحبت ہو ہی جاتی ہےMarch 4, 2012
    • sajdaہم جب بھی تنہا گھر گئےMarch 4, 2012
    • helping handsمجھکو معصومیت کا صلہ مل گیاMarch 4, 2012
    مجید امجد16
    • Autographآٹو گرافFebruary 24, 2012
    • flowers at sun riseاس اپنی کرن کو آتی ہوئی صُبحوں کے حوالے کرنا ہےFebruary 24, 2012
    • red roseروش روش پہ ہیں نکہت فشاں گُلاب کے پھولFebruary 24, 2012
    محسن بھوپالی9
    • Beautiful Girlچمن چمن اسی رنگین قبا کو دیکھتے ہیںMarch 1, 2012
    • the struggleشعلہ حسن مجسم گریہ شبنم بھی ہےMarch 1, 2012
    • charaaghٹھوکریں کھا کے جو سنبھلتے ہیںMarch 1, 2012
    محسن نقوی26
    • different from peopleوہ بظاہر جو زمانے سے خفا لگتا ہےMarch 30, 2012
    • destroy peopleاُجڑے ہوئے لوگوں سے گریزاں نہ ہوا کرMarch 30, 2012
    • broken mirrorشکستہ آئینوں کی کرچیاں اچھی نہیں لگتیںMarch 29, 2012
    محمد علی خان10
    • coloursبکھرتے رنگوں جیسا ہو گیا ہوں، یہ سوچتا ہوںMarch 3, 2012
    • burning heartجو بھی جھوٹا تھا وہی خواب دکھایا خود کوMarch 3, 2012
    • empty graveاگر کچھ رابطہ باہر سے بنتا جا رہا ہےMarch 3, 2012
    مرزا غالب33
    • Deewan-e-Ghalibشب خمارِ شوقِ ساقی رستخیز اندازہ تھا . دیوانِ غالبDecember 23, 2012
    • Deewan-e-Ghalibیک ایک قطرے کا مجھے دینا پڑا حساب . دیوانِ غالبDecember 20, 2012
    • Deewan-e-Ghalibشب کہ برقِ سوزِ دل سے زہرہ ابر آب تھا . دیوانِ غالبDecember 19, 2012
    منیر نیازی17
    • munir niaziماضیMay 31, 2012
    • Munir Niaziنا رسائیMay 31, 2012
    • munir niaziمیرے دشمن کی موتMay 31, 2012
    ناصر کاظمی16
    • mera elaj chara gar k pass nahinوہ دلنواز ہے لیکن نظر شناس نہیںMay 29, 2012
    • bharpoor rahi bahaar kuch dareٹھھرا تھا وہ گلعذار کچھ دیرMay 29, 2012
    • safar manzil e shab yaad nahiسفر منزلِ شب یاد نہیںMay 29, 2012
    نوشی گیلانی22
    • noshi gilaniوہ کیسا خوف تھا کہ رختِ سفر بھی بھول گئےMay 25, 2012
    • ways changedوہ بات بات میں اتنا بدلتا جاتا ہےMay 25, 2012
    • with butterfliesوہ بے ارادہ سہی، تتلیوں میں رہتا ہےMay 25, 2012
    پروین شاکر21
    • parveen shakirایکسٹیسیApril 6, 2012
    • past sad memoriesوہ رُت بھی آئی کہ میں پھول کی سہیلی ہوئیApril 5, 2012
    • parveen shakirواہمہApril 5, 2012
    مسز جمشید خاکوانی44
    • Green Leaves Rainسبز پتوں پہ اٹکی ہوئی شبنم کی طرحApril 17, 2015
    • Love Fearاندیشے بھی تھے، رسوائی بھی تھیApril 17, 2015
    • The journeyحساب دوراںFebruary 22, 2015
    آپکی شاعری898
    • Ishqشعور و فکر میں جب روشنی نظر آئیDecember 6, 2021
    • Muhammad PBUHمیرا قبیلہ محمدی ہےOctober 25, 2020
    • Loveایسا روٹھا وہ ہم سے بیگانہ ہواSeptember 23, 2020
  • ادب
    ہفتہ وار ناول
    منتخب افسانے
    آپکی تحریر
    گوشئہ فکر

گجرات کی خبریں 24/2/2017

February 24, 2017 0 1 min read
Gujrat
Gujrat
Gujrat

گجرات (جی پی آئی) گجرات سابق سیکرٹری بار مرزا ندیم اختر ایڈووکیٹ کے بھائی اور صحافی فرحان مرزا کے والد کی رہائشگاہ پر فاتحہ کا سلسلہ جاری۔گلیانہ کی معروف چوہدری اطوار، سنیر ایڈووکیٹ الیاس ،سنیر ایڈووکیٹ وسیم شاہ،خان دلاور خان معروف سماجی کارکن،یاسر سیٹھی چیئرمین سیٹھی گروپ،خرم بٹ معرف بزنس مین ،مرزا خالد جاوید کویتی،اسٹیشن منیجر ریڈیو آواز راجہ عرفان۔صحافی عالمگیر شاکر،چیئرمین میاں پرویز اختر پگانوالہ،پاکستان پیپلز پارٹی کے سنیر کارکن عبدالرزاق سیلمی،مصطفی گورائیہ ،باقر رضوی،نثار الدین راٹھور،ضرغام وسیم جوڑا۔شہزاد بٹ آف اٹلی،صحافی سعد عبداللہ،صحافی نصراللہ،راجہ ناصردیگر اہم شخصیات نے فاتحہ خوانی کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین اور سینئرمرکزی رہنما و سابق نائب وزیراعظم چودھری پرویزالٰہی سے جنوبی کوریا کے سفیر ڈونگـگو سوہ (Dong-gu Suh) نے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ انہوں نے دونوں ملکوں کے باہمی تعلقات، تجارت اور دلچسپی کے دیگر امور کے علاوہ خطہ کی صورتحال پر بات چیت کی۔ مسلم لیگی قائدین نے معزز مہمان کا خیر مقدم کرتے ہوئے ان سے جنوبی کوریا میں کام کرنے والے پاکستانیوں کے بارے میں بھی تبادلہ خیال کیا اور امید ظاہر کی کہ کوریا پاکستانی تارکین وطن کو زیادہ سے زیادہ مراعات دینے کے علاوہ مزید پاکستانیوں کو ملازمتیں فراہم کرنے کیلئے اقدامات کرے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی)گورنمنٹ زمیندارپوسٹ گریجویٹ کالج بھمبرروڈ گجرات میں گزشتہ روز 80سالہ تقریبات کے سلسلہ میں عظیم الشان محفل مشاعرہ 2017کاانعقاد ہوا،جس میں ملک بھرکے نامورشعراء کرام نے اپنااپناکلام پیش کرکے حاضرین محفل سے داد وصول کی،تقریب میں سٹیج سیکرٹری کے فرائض ممتازماہرتعلیم پروفیسروقارافضل،پروفیسرڈاکٹروسیم گردیزی نے اپنے خوبصورت کلام کے ساتھ سرانجام دیئے اوروقفے وقفے سے اپنے شعری مجموعے سے خوبصورت کلام سناکرحاضرین محفل سے داد سمیٹتے رہے جبکہ طالب علم اجالا عروج اورسمیرا عباس نے ان کی خصوصی معاونت کی،اس موقع پرپروفیسروقار افضل اورڈاکٹروسیم رضاگردیزی نے معززمہمانوں کانہایت ہی خوبصورت اندازمیں تعارف کرایا ،تقریب میں آمد پرمہمانان گرامی معروف شاعر عباس تابش اورتجمل کلیم کاپھولوں کی پتیاں نچھاورکرکے والہانہ اورپرتپاک استقبال کیاجبکہ پرنسپل پروفیسرعبیداللہ نے انہیں خوبصورت پھولوں کے گلدستے پیش کیے جبکہ محفل مشاعرہ کے سٹیج کوخوبصورت پھولوں کے گلدستوں سے سجاکر سٹیج کی زینت برقراررکھی گئی،تقریب کاباقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک اورنعت رسول مقبول سے کیاگیا اس موقع پرطلبا وطالبات کانظم ونسق مثالی اورقابل تعریف رہا اورشعری کلام پڑھنے والے شعراء کوبھرپورتالیوں اورخوش آمدیدی کلمات سے داد دی گئی،محفل مشاعرہ میں اپناخوبصورت کلا م پیش کرنے والوں میں معروف شاعر عباس تابش،تجمل کلیم،پنجابی شاعرڈاکٹراظہرچوہدری، ممتازماہرتعلیم ضیغم مغیرہ،فیض الحسن ناصر،پروفیسراشفاق شاہین،مظہراقبال کیف،پروفیسراحمد عطائ،سید عامرعلی،پروفیسرخاوربوسالوی،پروفیسرراشد اللہ بٹ،نعیم اللہ انمول،پروفیسراسماعیل،کلیم احسان بٹ، ندا فاطمہ،وصی الحسن ودیگرشامل تھے جنہوں نے اپناکلام پیش کرکے حاضرین محفل سے بھرپورتعریف اورداد وصول کی ۔محفل کے مہمانان اعزاز عباس تابش اورتجمل کلیم نے اپنے مجموعہ کلام سے اشعارپیش کرکے محفل کی رونق کودوبالا کردیا ،انہوں نے حالات حاضرہ پرنہایت ہی خوبصورت شعری کلام پڑھ کر دل جیت لیے،جس پر حاضرین محفل نے کھڑے ہوکرانہیں بھرپورداد تحسین پیش کی تقریب کے اختتام پرپرنسپل پروفیسرعبیداللہ نے معززمہمانان گرامی کاتقریب میں آمد اورعزت افزائی پرشکریہ ادا کیا ،تقریب میں پروفیسرزحضرات کی کثیرتعداد نے شرکت کی جن میں نمایاں وائس پرنسپل غلام عباس،ڈاکٹراقبال بٹ،ڈاکٹرسیف اللہ ڈھلو،احمد عطا،غلام ربانی،خاوربوسالوی،محمداسماعیل،چوہدری ارشد محمود،عمیرچوہدری، نعمان ،محمداظہر،حافظ محمود اختر،حسن نوشاہی ،محمد ریاض ،ظفر ہاشمی ،احتشام ہاشمی،ڈاکٹرمحمود اخترجمیل،عارف چٹھہ،خالد سیف اللہ،محمدعمران،جاوید ساغر،محسن شہزاد،ندافاطمہ،وصی الحسن سمیت طلبا وطالبات کی کثیرتعداد نے شرکت کی۔آخر میں پرنسپل پروفیسرعبیداللہ ،پروفیسروقارافضل،پروفیسرراشد اللہ بٹ ،ڈاکٹراقبال بٹ ودیگرنے مہمانان گرامی عباس تابش،تجمل کلیم ،شعراء کرام اورطلبا وطالبات کوخصوصی شیلڈز دیں جبکہ پرنسپل پروفیسرعبیداللہ نے معززمہمانوں کے اعزازمیں گرینڈ اورپرتکلف ظہرانہ دیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی)چوہدری نصیر عباس سدھ کی والدہ محترمہ انتقال کر گئیں ،مرحومہ کی نماز جنازہ پیر زاہد صدیق شاہ نے پڑھائی ۔نماز جنازہ میں ہزاروں افراد نے شرکت کی ۔نماز جنازہ میں اعلی فوجی ۔بیورو کریٹ ۔سیاسی ،سماجی اور مذہبی شخصیات نے شرکت کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) چوہدری نصیر عباس سدھ کی والدہ کی نماز جنازہ کی جھلکیاں۔نماز جنازہ میںپانچ ہزار سے زائد افرادشریک تھے ، ٢۔نماز جنازہ میں پاکستان مسلم لیگ ن،پاکستان پیپلز پارٹی ،پاکستان تحریک انصاف ،سمیت تمام سیاسی ۔سماجی اور مذہبی تنظیمات کے عہدیداران نے شرکت کی ۔
٣۔نماز جنازہ میں صحافیوں کی بھی کثیر تعداد نے شرکت کی
٤۔نصیر عباس سدھ کی والدہ کی وفات کی خبرجنگل میں آگ کی طرح پھیل گئی۔
٥۔نماز جنازہ میں شرکت کرنے والوں کی چیکنگ سخت کی گئی ۔اور سکیورٹی کے خصوصی انتظامات کئے گئے تھے ،
٦۔پاک فوج اور پاکستان ائیر فورس کے خصوصی دستوں نے بھی نماز جنازہ کے دوران سیکیورٹی کی ذمہ داریاں سنبھالیں۔
٧۔چوہدری نصیر عباس سدھ کی والدہ کی نماز جنازہ پیر سید زاہد صدیق شاہ نے پڑھائی ،
٨۔چوہدری نصیر عباس کی والدہ کی نماز جنازہ بعدا ز نماز عصر ادا کی گئی ۔
٩۔نماز جنازہ آبائی گاوں سد ھ میں ادا کی گئی ۔
١٠۔مرحومہ کو نما جنازہ کے بعد آبائی قبرستان سدھ میں سپرد خاک کیا گیا ،
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی)پاکستان علماء کونسل کے چیئرمین حافظ محمد طاہر محمود اشرفی آج بروز جمعہ 24فروری گلیانہ میں مدنی جامع مسجد گلیانہ میںخطبہ جمعہ دیں گے جس کے بعد وہ پاکستان علما ء کونسل پنجاب کے نائب امیر مولانا عمر عثمانی کے والد محترم مولانا محمد یوسف الحسینی کی وفات پہ اظہار تعزیت کریں گے جس کے بعد وہ ممتاز روحانی پیشوا پیر ظہوالامین ہاشمی کے ڈیرہ پہ عالمی حالات اور پاکستان میں دہشت گردی کی موجودہ لہر کے حوالے سے خصوصی پریس کانفرنس سے خطاب بھی کریں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
لالہ موسیٰ (جی پی آئی) محمد اشرف پٹواری بیس ہزار روپے رشوت لیتے ہوئے گرفتار ،مجسٹریٹ درجہ اول ساجد محمود گوندل کی نگرانی میں محکمہ اینٹی کرپشن سرکل گجرات کے انچارج عاطف شوکت نے اپنے ماتحت عملہ کانسٹیبل اسد اللہ خاں سٹاف ممبر قمر کے ہمراہ اشرف پٹواری کو موقع پر گرفتار کرکے اس کی دائیں جانب والی جیب سے نشان زدہ پانچ پانچ ہزار کے چار نوٹ برآمد کر لئے ،تفصیل کے مطابق سابق سیکرٹری بار کھاریاں وصدر آواز خلق سنو تحریک نوازش علی شیخ ایڈووکیٹ نے اپنی ایک پراپرٹی ساڑھے چار مرلے کی فروخت کی جس کی رپورٹ کیلئے حلقہ کے پٹواری محمد اشرف سے رپورٹ پٹواری بعد از ملاحظہ حاصل کرنے کیلئے رابطہ کیا تو مذکورہ پٹواری نے 20,000/-روپے رشوت طلب کی جس پرنوازش علی شیخ ایڈووکیٹ نے صدر بار گجرات اور کھاریاں کے وکلاء سے مشاورت کی اور انکی ہدایت پر پٹواری محمد اشرف کے خلاف محکمہ اینٹی کرپشن کو درخواست دی گئی جس پر ایکشن لیتے ہوئے محکمہ اینٹی کرپشن کے آفیسران نے کارروائی کرتے ہوئے FIRنمبر 4/17زیر دفعہ161ت پ اور 5-2/47پی سی اے کے تحت تھانہACEضلع گجرات میںمقدمہ درج کرتے ہوئے پٹواری محمد اشرف کوگرفتار کر کے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
وزیرآباد(جی پی آئی)قرآن وہ آسمانی کتاب ہے جوسینوںمیںمحفوظ اورجن پرنازل ہوئی وہ رب کائنات کومحبوب ہوجاتے ہیں۔ رب کائنات نے اس الہامی کتاب کومحفوط رکھنااپنے ذمہ لیا ہواہے۔ قیامت تک اس میںزیرزبرکی کمی بیشی نہیںہوسکتی۔ اس بابرکت قرآن مجیدفرقان حمید کواپنے سینوںمیںمحفوظ رکھنے والے حفاظ کرام دنیاآخرت میںبلندمرتبہ پاتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہارعلا مہ عطاء اللہ بندیالوی نے دارالعلوم تعلیم القرآن جامع مسجدالخلیل میںسالانہ محفل حسن قرات کے موقع پرخطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پرمولانامحمدالیاس چنیوٹی، حافظ عمران احمد، شاہد عمران عارفی، وسیم اللہ امین، حافظ طاہر شہزاد، قاری سعید احمد، محمدعمرعمران، حافظ محمدعاطف، قاری انوارالحسن ، حسن افضال صدیقی، قاری عفان اوردیگرنے بھی خطاب کیا۔ انہوںنے کہا کہ آج ہم قرآنی تعلیمات اورفرامین رسول ۖ سے دوری کی وجہ سے امحطاط کاشکارہیںکیونکہ نبی رحمت ۖ نے واضح ارشادفرمایاکہ قرآن اوراحادیث کوتھامنے والے گمراہ نہ ہوںگے اورزمانے میںعزت پائیںگے مگرآج مسلمان اپنے اسلا ف اوراسلا می تعلیمات سے دورہوکرکمزورہوگیااورغیر مسلم طاقتیں مسلمان پرگرفت کئے ہوئے ہیں۔ دینی مدرسے قرآن اوراسکی تعلیمات کومحفوظ رکھے ہوئے ہیںان مدرسوںمیںپڑھنے والے طالب علم امن وسکون کاپیغام لیکردنیامیںپھیل رہے ہیںاوردین اسلا م کے طالب علموںکی علمی پیاس بجھانے میںمصروف ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
وزیرآباد(نا مہ نگار)محی الدین ٹرسٹ کے زیراہتمام عالم اسلا م کی عظیم دینی شخصیت پیرعلائوالدین صدیقی کی دینی خدمات اجاگرکرنے کے لئے تعزیتی ریفرنس مورخہ24فروری بروزجمعتہ المبارک بعدازنماز جمعہ پرانا احمدنگرروڈ نزدیاماہا ایجنسی وزیرآبادمیںہوگا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
وزیرآباد(جی پی آئی)مرکزی رہنماجمیعت اہلحدیث مولاناعبد المحیط سیا لکوٹی 24فروری خطبہ جمعہ جامع مسجدفاروقیہ اہلحدیث ٹاوروالی میںارشاد فرمائیںگے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
وزیرآباد(جی پی آئی)مسلم لیگی رہنماء جمشید الحق وڑائچ پاپولر نے کہا ہے نظام آباد میںترقیاتی کاموں بالخصوص 25 سالہ پرانی بند سیوریج چالو کرنے اور گیس پائپ لائنوں کی تبدیلی میںرکائوٹ ڈالنے نہیں دینگے5 کروڑ کے ترقیاتی فنڈ سے سڑکوں گلیوں کی تعمیر سے محالفین کو مروڑ اٹھ رہے ہیں وہ آنسو بہانے کی بجائے عوامی خدمت میں مقابلہ کریں وہ صحافیوں سے گفتگو کررہے تھے ،اس موقع پر مہر شاہد جاوید ،محمد اعجاز ،محمد اسلم کھوکھر،محمد صابر کھوکھر،اصغر علی شاہ بھی موجود تھے،انہوں نے کہامسلم لیگی ورکرزمیاں نوازشریف کی قیادت میں متحد ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
وزیرآباد(جی پی آئی) ایم پی آئی کرکٹ کلب کے زیراہتمام ہارڈ بال ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹورنامنٹ مورخہ 24فروری بروزجمعتہ المبارک زیرسرپرستی اسسٹنٹ کمشنرمحمدانوربریارکوٹ خضری اسٹیڈیم وزیرآبادمیںہوگا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
لاہو(جی پی آئی)انٹر نیشنل ختم نبوت موومنٹ پاکستان کے مرکزی امیر و ممبر صوبائی سمبلی پنجاب مولانا محمد الیاس چنیوٹی ، مرکزی سیکرٹری جنرل صاحبزادہ زاہد محمود قاسمی،مرکزی نائب امیر قاری شبیر احمد عثمانی،مولانا سلطان محمود ضیائ،قاری احمد علی ندیم،علامہ یونس حسن، مولانا ثناء اللہ فاروقی،صاحبزادہ محمد قادری،محمد حنیف مغل،مولانا گلزار احمد آزاد،قاری منظور احمد طاہرنے لاہور ڈیفنس میں بم دھماکہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں امن وامان کی صورتحال کو خراب کرنے اور عدم استحکام پیداکرنے کی کوششیں کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔دہشت گردوں کی بزدلانہ کاروائیاں علماء اور عوام کے حوصلے پست نہیں کرسکتیں۔ انٹر نیشنل ختم نبوت موومنٹ کے رہنمائوں نے دہشت گرد ی کے خاتمے کیلئے ”آپریشن رد الفساد ”کی مکمل حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی اور انتہاپسندی کے خاتمے کیلئے علماء ،مذہبی قوتیں اور عوام حکومت ،مسلح افواج اور سلامتی کے اداروں کے ساتھ اپنا مکمل تعاون جاری رکھیں گے۔انہوں نے کہا کہ ہندوستان پاکستان میں دہشت گردی کیلئے افغانستان کی سرزمین استعمال کررہا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
فیصل آباد(جی پی آئی) لاہور ڈیفنس بم دھماکہ دہشت گردوں کی بزدلانہ کارروائی ہے۔جب تک افغانستان میں دہشت گرد تنظیموں کے ٹھکانے موجود ہیں اس وقت تک پاکستان کیلئے داخلی امن وامان کا استحکام چیلنج کی صورت میں برقرار رہے گا۔ حکومت دہشت گردوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹے کیلئے سخت اقدامات اٹھائے۔ دہشت گردی کے خاتمے اور ملک کی موجودہ صورتحال پر جلد علماء کنونشن بلایا جائے گا۔دہشت گردی کے خاتمے کیلئے افواج پاکستان کی طرف سے شروع کئے گئے ”آپریشن رد الفساد ” کی مکمل حمایت کرتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انٹر نیشنل ختم نبوت موومنٹ پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل اور ممبر اسلامی نظریاتی کونسل صاحبزادہ زاہد محمود قاسمی نے ذمہ داران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اجلاس میں حافظ محمد امجد، علامہ شبیر احمد عثمانی،مولانا حبیب الرحمن عابد،قاری عصمت اللہ ،قاری عابد فاروقی،حافظ محمد عمر گجر،مولانا اعظم فاروق،مولانا عمر جامی، قاری اسماعیل رحیمی،چوہدری اکرم گجر،حافظ محمد طاہر گجر،مولانا الطاف اللہ فاروقی،مولانا نعیم طلحہ،قاری محمد ثاقب عزیز، مولانا کرم داد حذیفی،قاری محمد حیات، مولانا عامر اشرف،مولانا یاسر علوی،قاری محمد عثمان،قاری محمد اختر عثمانی،محمد حمزہ طاہر ودیگر بھی موجود تھے۔ صاحبزادہ زاہد محمود قاسمی نے کہا کہ ہندوستان افغانستان کے ذریعے پاکستان میں دہشت گردی کروارہا ہے۔ موجود ہ دہشت گردی کی لہر میں کونسی قوتیں کارفرما ہیں اس سے قانون نافذ کرنے والے ادارے بخوبی آگاہ ہیں۔انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ دہشت گرد تنظیموں اور ان کے سہولت کاروں کیخلاف کارروائی کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خاتمے اور پاکستان کی موجودہ صورتحال پرجلد علماء کنونشن فیصل آباد میں بلایا جائے گا۔ جس میں دہشت گردی کے خاتمے اور آئندہ کے لائحہ کا اعلان کیا جائے گا
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
لاہور(جی پی آئی)دہشت گردی ، انتہاء پسندی کو ہر صورت شکست دینی ہو گی ۔ آپریشن رد الفساد کی پوری قوم حمایت کرتی ہے ۔ علماء ، مدارس ، مساجد کے ذمہ داران فساد کے خاتمے اور امن کے قیام کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے ۔فوجی عدالتوں کے قیام میں تاخیر قوم کو قبول نہیں اگر جمہوری معاشروں میں فوجی عدالتیں نہیں ہوتیں تو وہاں پر مجرم ہیرو بھی نہیں بنائے جاتے۔ یہ بات پاکستان علماء کونسل کے مرکزی چیئرمین حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے لاہور میں مختلف مکاتب فکر کے علماء و مشائخ سے گفتگو کرتے ہوئے کہی ۔ اس موقع پر مولانا محمد مشتاق لاہوری ، مولانا اشفاق پتافی ، مولانا قاری عبد الحکیم اطہر ، مولانا زبیر زاہد ، مولانا اسلام الدین ، مولانا عبد القیوم اور دیگر علماء بھی موجود تھے۔ حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ قرآن کریم کسی ایک انسان کے قتل یا زمین پر فساد پھیلانے کو پوری انسانیت کا قتل قرار دیتا ہے ۔ قاتلوں اور فساد پھیلانے والوں کیلئے شریعت اسلامیہ کا حکم ایک ہی ہے ۔ لہذا افواج پاکستان کی طرف سے آپریشن رد الفساد کا اعلان پاکستان کی بقاء اور سلامتی کیلئے ایک بہتر قدم ہے اور آپریشن رد الفساد کی کامیابی قوم کی بقاء اور سلامتی کیلئے ضروری ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان کو خارجہ اور داخلہ امور پر اپنی پالیسی تبدیلی کرنی ہو گی ۔ ہندوستان اور افغانستان کے ساتھ ان ہی کی زبان میں بات کرنے کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سپہ سالار قوم کی طرف سے پاکستان کی سر زمین کو کسی کے خلاف نہ استعمال کرنے دینے کا عزم اور پاکستان کے خلاف کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دینے کا واضح اعلان پاکستان کے دوستوں اور دشمنوں کو سمجھنا چاہیے ۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی اور انتہاء پسندی کے خلاف عسکری محاذ کے ساتھ ساتھ فکری محاذ کا قیام بھی ضروری ہے اور پاکستان علماء کونسل کی جدوجہد کا یہ حصہ ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کراچی(جی پی آئی)قائداعظم یونیورسٹی کے رجسٹرار کے خلاف بے قاعدگیوں کی تحقیقات کرنے والی اعلی سطحی انکوائری کمیٹی نے میرٹ اور قواعد کے خلاف تقرریاں کرنے، اساتذہ اور سٹاف کو غلط ترقیاں دینے اور انتقامی کارروائیوں کا نشانہ بنانے سمیت مختلف الزامات کو درست قرار دیتے ہوئے رجسٹرار کے خلاف کارروائی کی سفارش کر دی۔ فیڈریشن آف آل پاکستان یونیورسٹیز اکیڈمک سٹاف ایسوسی ایشن اسلام آباد کے صدر اور قائداعظم یونیورسٹی کی اساتذہ کی تنظیم اکیڈمک سٹاف ایسوسی ایشن کے سابق صدر ڈاکٹر آصف علی نے کمیٹی کی رپورٹ پر عمل درآمد کا مطالبہ کرتے ہوئے وائس چانسلر پر زور دیا ہے کہ رجسٹرار کے خلاف انکوائری کمیٹی کی تحقیقاتی رپورٹ کی روشنی میں فوری کارروائی کی جائے۔ تفصیلات کے مطابق 2009میں بلوچستان پیکیج کے تحت بلوچستان یونیورسٹی سے لا کر تعینات کئے جانے والے رجسٹرار ڈاکٹر شفیق الرحمان نے یونیورسٹی میں من پسند تقرریاں شروع کر دیں اور اس وقت کے وائس چانسلر ڈاکٹر معصوم یاسین زئی کے ساتھ مل کر خلاف میرٹ ڈپٹی رجسٹرار اور دو اسسٹنٹ رجسٹرارز کی تقرریاں کیں۔ اساتذہ میں گروپ بندی کی، کئی من پسند اساتذہ کو ترقیاں دی گئیں جبکہ کئی کو ترقیوں سے محروم کیا اور انتقامی کارروائیاں کیں۔ ڈاکٹر معصوم یاسین زئی کے بعد تعینات ہونے والے نئے وائس چانسلر ڈاکٹر جاوید اشرف نے اساتذہ کے احتجاج اور مطالبے پر رجسٹرار کے خلاف شکایات کی تحقیقات کے لئے سلیکشن بورڈ کے دو سینئر ممبران سابق آئی جی موٹر وے ذوالفقار چیمہ اور سابق سیکریٹری خزانہ واجد رانا پر مشتمل اعلی سطحی انکوائری کمیٹی تشکیل دی جس نے اپنی رپورٹ میں رجسٹرار کے خلاف 85 فیصد الزامات کو درست تسلیم کیا اور پروبیشن کے عرصہ کے دوران رجسٹرار کی گریڈ 21 میں ترقی کو بھی غیر قانونی قرار دیا۔ انکوائری کمیٹی نے یونیورسٹی میں 11 آفیسرز کی غلط تقرریوں کو بھی غیر قانونی قرار دیا۔ یہ انکوائری رپورٹ سینیڈیکیٹ کے اجلاس میں پیش کی گئی لیکن پاکستان پیپلز پارٹی کی رکن قومی اسمبلی اور سینیٹر سمیت سینئر رہنما اس سینڈیکیٹ کے ممبر تھے اور پارٹی کے ایک سینئر رہنما جنہوں نے یونیورسٹی کی قیمتی اراضی پر قبضہ کر رکھا ہے، سے بھی رجسٹرار نے ساز باز کرلی۔ پیپلز پارٹی کے رہنماں کے دبا پر سینڈیکیٹ نے انکوائری رپورٹ پر عمل درآمد نہیں ہونے دیا جس کی وجہ سے رجسٹرار کے خلاف کارروائی نہ ہو سکی۔ اکیڈمک سٹاف ایسوسی ایشن کے سابق صدر ڈاکٹر آصف علی نے پاکستان اکانومی واچ کے صدر ڈاکٹر مرتضیٰ مغل کو بتایا کہ انھوں نے انکوائری رپورٹ کی روشنی میں رجسٹرار کے خلاف قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا ہے جسے نظر انداز کیا جا رہا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کراچی(جی پی آئی)ُپاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پوری حکومتی مشینری ایک خاندان کی چوری بچانے پر لگی ہوئی ہے۔ شریف خاندان پاناما کیس کے جال میں پھنس چکا ہے۔ انشاء اللہ وہ دن دور نہیں کہ قوم کے اربوں روپے لوٹنے والے بہت جلد پابند سلاسل ہوں گے۔ اب وہ زمانہ گزر گیا کہ چھوٹے چور جیلوں اور بڑے چور ایوانوں میں ہونگے۔ یہ ملک اس وقت ترقی کرے گا جب بڑے چور جیلوں میں ہوں اور انصاف سب کے لئے برابر ہو۔ پاناما لیکس کا فیصلہ تاریخی ہوگا اور چور حکمرانوں کے تابوت پر آخری کیل ثابت ہوگا۔ یہ باتیں انہوں نے گزشتہ روز ضلع تھر پارکر کے تحصیل چھاچھرو میں ایک بہت بڑے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہیں۔شاہ محمودقریشی نے مزید کہا کہ حکمرانوں نے اپنی چوری بچانے کے لئے ملکی اداروں کو مفلوج کر کے رکھ دیا ہے۔ غریب قوم کے ٹیکس کے پیسوں سے تنخواہ لینے والے نیب ، ایف بی آر، ایف آئی اے اور دیگر تمام ادارے صرف حکمرانوں کی جی حضوری میں وقت گزار رہے ہیں ۔چیئرمین عمران خان نے پاناما لیکس میں حکمرانوں کی اربوں روپے کی چوری کے ایشو کو عوام میں مسلسل زندہ رکھا اور تحریک انصاف کی کاوشوں سے ہی اعلیٰ عدلیہ نے ایکشن لیا ۔سارے ادارے شریف خاندان کی نوکر ی کر رہے ہیں ۔ گزشتہ روز سپریم کورٹ میں پاناما کیس کی سماعت کے دوران اٹارنی جنرل کا رویہ انتہائی شرمناک تھا ۔شریف خاندان گزشتہ 30سالوں سے برسر اقتدار ہیں لیکن ان کے اقتدار کا مقصد صرف پیسے بنانا ہے۔ شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ باریاں لینے والے حکمران ہوش کے ناخن لیں اب عوام سمجھدار ہو گئی ہے آئندہ مک مکا کی سیاست کو چلنے نہیں دیں گے۔ سندھ کے غریب ہاری اپنے بچوں کے مستقبل کے لئے اس فرسودہ اور کرپشن زدہ نظام کے خلاف چیئرمین عمران خان کے شانہ بشانہ کھڑا ہونا ہوگا پیپلز پارٹی کو وفاق کی جماعت کہنے والے سن لیں کے پیپلزپارٹی صرف سندھ تک محدود ہوگئی ہے اور آئندہ انتخابات میں سندھ سے بھی ان کا صفایہ ہوجائے گا سندھ کی مظلوم عوام ان کے ظلموں سے اب تھک چکے ہیں مظلوم عوام پر مزید ظلم نہیں ہونے دیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے چھاچھرو میںگوٹھ ارباب کی ڈھانی میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا انہوں نے مزید کہا کہ سندھ کے نام نہاد لیڈروں پر اس وقت لرزا طاری ہوگیا تھا جب میں نے سندھ سے الیکشن لڑا تھا میرا الیکشن لڑنہ زرداری کے سومناتھ کو کھلا چیلنج تھا اس وقت کے دبائو کے باوجود سندھ کے بیٹوں نے مجھے نوے ہزار سے زیادہ ووٹ دیئے اور دھاندلی کے ذریعے مجھے سندھ کی نمائندگی سے محروم کیا گیا انہوں نے مزید کہا کہ تحریک انصاف اقتدار میں آکر سندھ کی عوام کی محرومیاں دور کردے گی سانحہ سیہون شریف کے شہداء کی باقیات کی بے حرمتی پر پورا پاکستان رنجیدہ ہے یہ بات سندھ حکومت کی انسانیت دوستی اور عوام سے محبت کے دعوں کی نفی ہے سندھ حکومت کے اس اقدام سے سندھ حکومت کی قلی کھل گئی ہے سندھ کی ترقی کا شور مچانے والے اندرون سندھ آکر دیکھیں یہاں دور دور تک کوئی ہسپتال تو کیا ڈسپنسری بھی نہیں ہے تھر پارکر کی عوام ابھی تک جوہڑوں میں جانوروں کے ساتھ پانی پینے پر مجبور ہیں انہوں نے مزید کہا کہ سندھ کی عوام کو اب مزید گھبرانے کی ضرورت نہیں تحریک انصاف سندھ میں قدم رکھ چکی ہے عوام زرداری پارٹی سے نجات چاہتی ہے سندھ کارڈ پیپلزپارٹی کے ہاتھوں سے نکل چکا ہے ، مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ آنے والا دور تحریک انصاف کا ہے سندھ کی مظلوم و محکوم عوام تحریک انصاف کی جانب دیکھ رہی ہے انہوں نے اپنے خطاب میں دہشتگردی کی حالیہ لہر پر تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ یہ سب کچھ ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت کیا جارہا ہے دشمن ملک کی جڑیں کمزور کرنا چاہتے ہیں انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کا پہلے سے موقف رہا ہے کہ نیشنل ایکشن پلان پر مکمل عمل درآمد کیا جائے لگتا ہے حکومت ڈنگ ٹپائو پالیسی پر گامزن ہے دہشتگردی کے خاتمے کے لیے حکومت کو مخلصانہ کوشش کرنے کی ضرورت ہے انہوں نے مطالبہ کی اکہ اے پی سی میں طئہ کردہ سفارشات کے مطابق نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد کیا جائے اور اس حوالے سے قومی قیادت کو ایک بار پھر اعتماد میں لیا جائے ,جلسے سے حلیم عادل شیخ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سندھ میں تبدیلی کا سفر شروع ہوچکا ہے پیپلزپارٹی کو اب سندھ کارڈ کھیلنے کی اجازت نہیں دیں گے پیپلزپارٹی کی کشتی میں زیادہ لوگ سوار ہورہے ہیں جسے ایک دن ڈوبنا ضرور ہے شاہ محمود قریشی کے دورے سے پی ٹی آئی میں ایک نئی جان پیدا ہوچکی ہے ۔ اس موقع پر ایم این اے لال مالہی ، کاظم علی شاہ ، جئے پرکاش اکرانی ، عمران قریشی ، امین اللہ موسی خیل اور دیگر بھی موجود تھے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سوات(جی پی آئی)ضلع ناظم سوات محمد علی شاہ خان نے کہا ہے کہ سوات کی تعمیر و ترقی کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں اور ائندہ ماہ سیاحت کے فروغ کیلئے ملم جبہ میں اسکی انگ فیسٹول کا انعقاد کیا جائیگا جس سے یہاں پر سیاحت کو فروغ ملے گی ،اپنے دفتر میں میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ میرا مقصد سوات کے عوام کے مشکلات کا خاتمہ اور سوات کی تعمیر و ترقی ہے جس کے لئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں اور تمام کونسلران کے ساتھ مظبوط ٹیم ورک کے ساتھ علاقے کی تعمیر و ترقی کیلئے خصوصی اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں انہوں نے کہا کہ سوات ایکسپریس وے ہمارا منصوبہ ہے اور انشاء اللہ بہت جلد اس پر عملی کام شروع ہوجائیگا جبکہ یہاں کے عوام کے مشکلات کے خاتمے کیلئے ایک دو ماہ میں چکدرہ ٹو جرو روڈ پر بھی تعمیراتی کام شروع ہوجائیگا جس کی کل لاگت تین ارب روپے ہیں ،محمد علی شاہ نے کہا کہ سوات میں سیاحت کی فروغ میں خصوصی دلچسپی لے رہے ہیں اور اس لئے ائندہ ماہ جنت نظیر وادی ملم جبہ میں ملکی سطح پر اسکی انگ فیسٹول کا انعقاد کیا جارہا ہے جس کیلئے تیاریاں زور و شور سے جاری ہے اور پورے ملک میں اسکی تشہیر کی جائیگی جس کیلئے توقع ہے کہ ایک لاکھ سیاح سوات ائینگے اور یہاں پر سیاحت کے فروغ کے ساتھ ساتھ کاروبار بھی بہتر ہوجائیگا ،انہوں نے کہا کہ نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کی رجسٹریشن کیلئے ایک ایسا لائحہ عمل تیار کیا جارہا ہے جس کا ثانی پاکستان میں نہیں ہوگا اسکے لئے باقاعدہ طور پر کمپیوٹراز کارڈ اور سٹیکر جاری کیا جائیگا جس کی پورے ملک میں باقاعدہ طور پر ریکارڈ موجود ہوگی جس سے ایک طرف یہاں کے عوام کو فائدہ ہوگا تو دوسری طرف ضلعی حکومت کو ریونیو بھی جنریٹ ہوگا جس سے مستقل طور پر یہاں کے سڑکوں کی بحالی ممکن ہوجائیگی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سوات(جی پی آئی)مینگورہ شہر اور نواحی علاقوں میں پولیس کا گھر گھر سرچ اپریشن ،دو افغانیوں سمیت 60 مشتبہ افراد گرفتار ،تفتیش شروع ،گزشتہ روز ایس ڈی پی او حبیب اللہ خان کی قیادت میں ایس ایچ او مینگورہ امجد علی ،ایس ایچ او بنڑ ظاہر شاہ اور ایس ایچ او رحیم آباد نے بھاری نفری کے ہمراہ صبح صادق سے نویکلے ،ملوک آباد ،بارامہ ،گمبد میرہ ،یوسف آباد ،پانڑ ،خواجہ آباد ،رحیم آباد ،طاہر آباد ،عثمان آباد ،قمبر اور دیگر علاقوں کا محاصرہ کرکے ان علاقوں میں گھر گھر سرچ اپریشن کیا جس میں انہوں نے دو افغانیوں سمیت ساٹھ مشتبہ افراد کو حراست میں لیکر تفتیش کیلئے متعلقہ پولیس سٹیشن میں منتقل کردیا۔

Share this:
Tags:
Advocate father gujrat journalist pakistan residence Secretary ایڈووکیٹ پاکستان رہائشگاہ سیکرٹری صحافی گجرات گلیانہ والد
Riaz Rahi
Previous Post پروفیسر ریاض راہی کا تصور شعر
Next Post گجرات کی خبروں کی تصویری جھلکیاں

Related Posts

Youtube

یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے

March 21, 2022
Saeed Ghani

عمران خان اسی ماہ سابق وزیراعظم ہو جائیں گے: سعید غنی کا دعویٰ

March 21, 2022
Khalid Javed Khan

اجلاس کے دن کسی کو ہجوم سے نہیں گزرنا پڑے گا: اٹارنی جنرل کی عدالت کو یقین دہانی

March 21, 2022
Joe Biden

امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس

March 21, 2022
Ukraine War

یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا

March 21, 2022
Justice Umar Ata Bandial

بہتر ہو گا اسمبلی کی جنگ اسمبلی کے اندر لڑی جائے: چیف جسٹس پاکستان

March 21, 2022
© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.
ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close