
فیصل آباد (جیوڈیسک) فیصل آباد کے علاقے سمندری کسانوں سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ شریف برادران سمیت بڑی بڑی فیکٹریاں کسانوں کا پیسہ سارا سال نہیں دیتے جس سے کسان مارا جاتا ہے۔
نواز شریف اور شہباز شریف سے کہنا چاہتا ہوں کہ اپنی مثال سے پیسہ دینا شروع کریں تاکہ اور بھی شوگر مل پیسہ دیں کیوں کہ لیڈر اپنی مثال سے ملک کو چلاتا ہے۔
