
بحری جہاز ایم وی میم بھارتی ریاست گجرات کے نزدیک پھنس گیا، جہاز میں ایندھن اور کھانے پینے کا سامان ختم ہو گیا ہے، عملے میں پانچ پاکستانی بھی سوار ہیں۔
سماجی رہنما صارم برنی کے مطابق بحری جہاز ایم وی میم آٹھ اگست سے گجرات کے ساحل پر پھنسا ہوا ہے، اشیا خورونوش ختم ہونے سے عملے کی حالت غیر ہو گئی ہے، پاکستانی عملے کی واپسی کے لیے کوششوں کا اغار کردیا گیا ہے۔
