Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • ڈکشنری
      • اردو سے انگلش ڈکشنری
      • انگلش سے اردو ڈکشنری
      • اردو رومن سے انگلش
      • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    • ویڈیوز
    • موسم
    • فنانس
  • شاعری
    • Poets (شاعر)
    • جون ایلیا
    • حسن رضوی
    • حمایت علی شاعر
    • خمار بارہ بنکوی
    • راحت اندوری
    • ساغر صدیقی
    • سلیم کوثر
    • سیدارشاد قمر
    • سید ضمیر جعفری
    • شاحر لدھیانوی
    • شاہد رضوی
    • شکیب جلالی
    • عدیل زیدی
    • عطاء الحق قاسمی
    • علامہ محمد اقبال
    • فاخرہ بتول
    • فرخت عباس شاہ
    • فیض احمد فیض
    • قتیل شفائی
    • ماہ رخ زیدی
    • مجید امجد
    • محسن بھوپالی
    • محسن نقوی
    • محمد علی خان
    • مرزا غالب
    • منیر نیازی
    • ناصر کاظمی
    • نوشی گیلانی
    • پروین شاکر
    • مسز جمشید خاکوانی
    • آپکی شاعری
  • ادب
    • ہفتہ وار ناول
    • منتخب افسانے
    • آپکی تحریر
    • گوشئہ فکر
Dark Mode
Skip to content
May 1, 2026
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
  • دیگر
  • شاعری
  • ادب
Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم27830
    • Educationکاش چند لوگ اورMarch 21, 2022
    • National Assemblyسوال یہ ہے کہ۔۔۔۔March 21, 2022
    • Narendra Modiمودی کا مکروہ چہرہMarch 20, 2022
    صحت و تندرستی825
    • Medicineایک اینٹی سیپٹک دوا یوٹی آئی کے دوبارہ حملے کو روک سکتی ہےMarch 14, 2022
    • Antsچیونٹیاں بھی سرطان کی بو’سونگھ‘ سکتی ہیںMarch 13, 2022
    • Pillowسانس لیتے تکیے کو گلے لگانے سے ڈپریشن میں کمیMarch 12, 2022
    دلچسپ اور عجیب228
    • Callٹیلی مارکیٹنگ فون کالز کا مقدمہ، امریکی شخص 75 ہزار ڈالر جیت گیاMarch 15, 2022
    • Restaurantزمین سے 1800 فٹ بلند دنیا کا بلند ترین ریستورانMarch 9, 2022
    • Diamondاینٹوں کے بھٹے پر مزدور کو ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کا ہیرا مل گیاFebruary 28, 2022
    سائنس اور ٹیکنالوجی468
    • Youtubeیوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئےMarch 21, 2022
    • Telegramبرازیلین سپریم کورٹ کا ملک میں ٹیلی گرام کو بند کرنے کا حکمMarch 19, 2022
    • Starsجیمس ویب خلائی دوربین نے ستارے کی پہلی ’صاف ستھری‘ تصویر کھینچ لیMarch 17, 2022
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    ڈکشنری
    • اردو سے انگلش ڈکشنری
    • انگلش سے اردو ڈکشنری
    • اردو رومن سے انگلش
    • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    ویڈیوز
    موسم
    فنانس
  • شاعری
    Poets (شاعر)
    جون ایلیا28
    • dua handsوہ اپنے آپ سے بھی جدا چاہیے ہمیںMarch 11, 2012
    • Catherine Breakکفِ سفیدِ سرِ ساحلِ تمنا ہےMarch 11, 2012
    • Lovers HandsسزاMarch 11, 2012
    حسن رضوی22
    • candle lightوہ باخبر ہے کبھی بے خبر نہیں ہوتاMarch 15, 2012
    • quit loveیہ قسمت کے دھارے سدا ایک سے ہیںMarch 15, 2012
    • prayٹھرہے پانی کو وہی ریت پرانی دے دےMarch 14, 2012
    حمایت علی شاعر7
    • Couple Man Womanہر قدم پر نت نئے سانچے میں ڈھل جاتے ہیں لوگMay 2, 2012
    • himayat ali shairازل سے ایک عذاب قبول و رد میں ہوںMay 2, 2012
    • fire in eyeجو آگ نہ تھی ازل کے بس میںMay 2, 2012
    خمار بارہ بنکوی20
    • makhmoor nazarainواقف نہیں تم اپنی نگاہوں کے اثر سےMay 15, 2012
    • Sad Love Storyجب وہ پشیماں نظر آئے ہیںMay 15, 2012
    • couple leaving each otherجبیں عشق میں آسرا دینے والےMay 15, 2012
    راحت اندوری12
    • looking at cloudy skyچمکتے لفظ ستاروں سے چھین لائے ہیںAugust 24, 2012
    • alone boat eveningسمندر پار ہوتی جا رہی ہےApril 20, 2012
    • sad cloudsمحلہ سائیں سائیں کر رہا ہےApril 20, 2012
    ساغر صدیقی8
    • dile-beqrar-chup-ho-jaاے دلِ بے قرار چپ ہو جاMay 22, 2012
    • blind feetمانا وادئی عشق میں پائوں اندھا رکھنا پڑتا ہےMay 22, 2012
    • lost moon lightکس کو بھاتی رہی رات بھر چاندنیMay 21, 2012
    سلیم کوثر7
    • my thoughtsمیں خیال ہوں کسی اور کا مجھے سوچتا کوئی اور ہےMarch 12, 2012
    • long roadتم نے سچ بولنے کی جرات کیMarch 12, 2012
    • On Floorیہ لوگ جس سے اب انکار کرنا چاہتے ہیںMarch 12, 2012
    سیدارشاد قمر17
    • man waitingابھی ٹوٹا ہے اک تارا تُو شاید لوٹ کر آئےMay 1, 2012
    • dream less sad nightsاداس راتیں ہیں خواب سارے اجڑ چکے ہیںMay 1, 2012
    • blue moonظلمتوں میں ازسرِ نو کیوں بلاتے ہو مجھےMay 1, 2012
    سید ضمیر جعفری13
    • friends of countryاو دیس سے آنے والے بتاApril 27, 2012
    • i am neutralہم ‘نیوٹرل’ ہیں خارجہ حکمت کے باب میںApril 27, 2012
    • ZamirJafariآگ جب تک جلے نہ جانوں میںApril 26, 2012
    شاحر لدھیانوی12
    • awara manzilیکسوئیMarch 2, 2012
    • sahir-ludhianviجو بات تجھ میں ہے تری تصویر میں نہیںFebruary 29, 2012
    • i am aloneمیں نے چاند اور ستاروں کی تمنا کی تھیFebruary 29, 2012
    شاہد رضوی18
    • zakhmi phoolاس سے وفا کی آس نہیں ہم بھی کیا کریںMarch 11, 2012
    • islamic imageعشق کا تجربہ ضروری ہےMarch 11, 2012
    • beautiful eyesجب سے یہ زندگی ملی ہے ہمیںMarch 11, 2012
    شکیب جلالی22
    • beautiful girlعکس اور میںMay 8, 2012
    • shakeb jalaliخدا وندانِ جمہور سےMay 8, 2012
    • planting new lifeہمارا دَورMay 8, 2012
    عدیل زیدی11
    • father daughterخواب اور حقیقتFebruary 27, 2012
    • khawahishگھر عطا کر مکاں سے کیا حاصلFebruary 27, 2012
    • past presentیہ زمینی بھی زمانی بھیFebruary 27, 2012
    عطاء الحق قاسمی6
    • flower in waterوہ سکون جسم وجاں گرداب جاں ہونے کو ہےFebruary 26, 2012
    • duaوہ ایک شخص کہ منزل بھی، راستا بھی ہےFebruary 26, 2012
    • cactus flowersکانٹوں سی اس دنیا میں وہ پھولوں جیسیFebruary 26, 2012
    علامہ محمد اقبال158
    • Complainedگلہ – ضربِ کلیمSeptember 15, 2014
    • allama praying in maisque qurtabaیا رب دل مسلم کو وہ زندہ تمنا دے .. دعاNovember 8, 2012
    • madinah mosqueاے باد صبا! کملی والے سے جا کہیو پیغام مراNovember 3, 2012
    فاخرہ بتول24
    • shehr e dilاسے روکتے بھی تو کس لیے؟May 20, 2012
    • mohabbat rooth jay toمحبت روٹھ جائے توMay 20, 2012
    • alone thinkingمرا پیارا حرف غلط نہیںMay 20, 2012
    فرخت عباس شاہ24
    • sham ka dardشام کے درد سے جھولی بھر لیJune 3, 2012
    • shiddatشدتیںJune 2, 2012
    • morjhaya phoolتم نے دیکھا ہے مجھےJune 2, 2012
    فیض احمد فیض27
    • madam noor jahanمجھ سے پہلی سی محبت مری محبوبApril 14, 2012
    • Faiz ahmad faizاشعارApril 14, 2012
    • love painرقیب سےApril 14, 2012
    قتیل شفائی16
    • Cute Baby Loversمل کر جدا ہوئے تو ؟March 20, 2012
    • Qateel Shifaiپہلے تو اپنے دل کے راز جان جائیےMarch 20, 2012
    • Raat ke pursakoon lamhoon meinپریشان رات ساری ہے ستارو تم تو سو جائوMarch 20, 2012
    ماہ رخ زیدی9
    • true baby friendsمحبت ہو ہی جاتی ہےMarch 4, 2012
    • sajdaہم جب بھی تنہا گھر گئےMarch 4, 2012
    • helping handsمجھکو معصومیت کا صلہ مل گیاMarch 4, 2012
    مجید امجد16
    • Autographآٹو گرافFebruary 24, 2012
    • flowers at sun riseاس اپنی کرن کو آتی ہوئی صُبحوں کے حوالے کرنا ہےFebruary 24, 2012
    • red roseروش روش پہ ہیں نکہت فشاں گُلاب کے پھولFebruary 24, 2012
    محسن بھوپالی9
    • Beautiful Girlچمن چمن اسی رنگین قبا کو دیکھتے ہیںMarch 1, 2012
    • the struggleشعلہ حسن مجسم گریہ شبنم بھی ہےMarch 1, 2012
    • charaaghٹھوکریں کھا کے جو سنبھلتے ہیںMarch 1, 2012
    محسن نقوی26
    • different from peopleوہ بظاہر جو زمانے سے خفا لگتا ہےMarch 30, 2012
    • destroy peopleاُجڑے ہوئے لوگوں سے گریزاں نہ ہوا کرMarch 30, 2012
    • broken mirrorشکستہ آئینوں کی کرچیاں اچھی نہیں لگتیںMarch 29, 2012
    محمد علی خان10
    • coloursبکھرتے رنگوں جیسا ہو گیا ہوں، یہ سوچتا ہوںMarch 3, 2012
    • burning heartجو بھی جھوٹا تھا وہی خواب دکھایا خود کوMarch 3, 2012
    • empty graveاگر کچھ رابطہ باہر سے بنتا جا رہا ہےMarch 3, 2012
    مرزا غالب33
    • Deewan-e-Ghalibشب خمارِ شوقِ ساقی رستخیز اندازہ تھا . دیوانِ غالبDecember 23, 2012
    • Deewan-e-Ghalibیک ایک قطرے کا مجھے دینا پڑا حساب . دیوانِ غالبDecember 20, 2012
    • Deewan-e-Ghalibشب کہ برقِ سوزِ دل سے زہرہ ابر آب تھا . دیوانِ غالبDecember 19, 2012
    منیر نیازی17
    • munir niaziماضیMay 31, 2012
    • Munir Niaziنا رسائیMay 31, 2012
    • munir niaziمیرے دشمن کی موتMay 31, 2012
    ناصر کاظمی16
    • mera elaj chara gar k pass nahinوہ دلنواز ہے لیکن نظر شناس نہیںMay 29, 2012
    • bharpoor rahi bahaar kuch dareٹھھرا تھا وہ گلعذار کچھ دیرMay 29, 2012
    • safar manzil e shab yaad nahiسفر منزلِ شب یاد نہیںMay 29, 2012
    نوشی گیلانی22
    • noshi gilaniوہ کیسا خوف تھا کہ رختِ سفر بھی بھول گئےMay 25, 2012
    • ways changedوہ بات بات میں اتنا بدلتا جاتا ہےMay 25, 2012
    • with butterfliesوہ بے ارادہ سہی، تتلیوں میں رہتا ہےMay 25, 2012
    پروین شاکر21
    • parveen shakirایکسٹیسیApril 6, 2012
    • past sad memoriesوہ رُت بھی آئی کہ میں پھول کی سہیلی ہوئیApril 5, 2012
    • parveen shakirواہمہApril 5, 2012
    مسز جمشید خاکوانی44
    • Green Leaves Rainسبز پتوں پہ اٹکی ہوئی شبنم کی طرحApril 17, 2015
    • Love Fearاندیشے بھی تھے، رسوائی بھی تھیApril 17, 2015
    • The journeyحساب دوراںFebruary 22, 2015
    آپکی شاعری898
    • Ishqشعور و فکر میں جب روشنی نظر آئیDecember 6, 2021
    • Muhammad PBUHمیرا قبیلہ محمدی ہےOctober 25, 2020
    • Loveایسا روٹھا وہ ہم سے بیگانہ ہواSeptember 23, 2020
  • ادب
    ہفتہ وار ناول
    منتخب افسانے
    آپکی تحریر
    گوشئہ فکر

سیدنا امامزادہ ہارون بن امام موسیٰ کاظم

July 25, 2015July 25, 2015 0 1 min read
Haroon bin Imam Musa
 Haroon bin Imam Musa
Haroon bin Imam Musa

تحریر: پروفیسر علامہ ظفر اقبال فاروقی
سیدنا امام موسی کاظم علیہ السلام کے بارہویں فرزندہارو ن بن امام موسی کاظم کو ہارون ِ ولایت کہا جاتا ہے۔ آپ اور امامزادہ اسماعیل، امامزادہ حسن بن موسیٰ کاظم ایک والدہ سے تھے جبکہ امام علی رضا، امامزادہ ابراہیم بن موسیٰ، عباس بن موسیٰ اور امامزادہ قاسم بن موسیٰ کاظم ایک والدہ سے تھے۔ سیدنا امامزادہ ہارون ولایت کے نام گرامی کے تقدس کے پیش نظر صوبہ اصفہان کا ایک ضلع ہارون ولایت کہلاتا ہے۔ حضرت ہارون ولایت کا مزار ضلع ہارون ولایت کے قدیمی بازار گلبہار کے پیچ و خم میں علی مسجد کے مقابل واقع ہے اور قدیمی مقابر میں سے ہے۔

علی مسجد ١٥٠٢ سے لے کر ١٥٢٤ ء کے درمیان تعمیر کی گئی اور کچھ روایات کے مطابق شاہ اسمعیل صفوی کے دور حکومت میں مکمل ہوئی۔ علی مسجد کے نام سے متعلق کافی روایات پائی جاتی ہیں جن میں مشہور و مصروف روایت عباسی استعمارکے خلاف چلائی جانے والی تحریک بتائی جاتی ہے۔ کچھ صاحبان اسے سلطان ِسنجر کا کارنامہ بھی گردانتے ہیں مگر تحقیق و حقیقت اس بات پر مجبور کرتی ہے کہ تاریخی روایات ہی صحیح ہیں۔ علی مسجد کے ساتھ ایک پچاس فٹ مینار تعمیر کیا گیا جسے علی مینار کہا جاتا ہے۔ خوبصورتی سے تعمیر کیا جانے والا مینار ضلع ہارون ِولایت میں ایک انفرادی حیثیت رکھتا ہے۔ علی مسجد اصفہان کے آثار قدیمہ میں ایک اہم مقام رکھتی ہے۔

Haroon e Vilayet, Ali Minar Isfahan
Haroon e Vilayet, Ali Minar Isfahan

ضلع ہارون ولایت جو کہ اصفہان کے جنوب میں واقع ہے میں پائے جانے والے آثار قدیمہ انتہائی قیمتی نوادرات سمجھے جاتے ہیں اور ان میں مقبرہ حضرت امامزادہ ہارون ولایت علی مسجد ، علی مینار، مدرسہ سلطان سلجوق اور امامزادہ جعفر نمایاں تاریخ کے حامل ہیں۔حضرت امامزادہ ہارون ولایت کا مزار بھی شاہ اسمٰعیل صفوی اول کے دور کی یاد گار ہے۔ ٩١٨ قمری میں تعمیر کیا جانے والا یہ مقبرہ کاشی کاری کا بہتری نمونہ ہے۔ مزار کی ساخت، گنبد، ضریح او ر رواق انتہائی خوبصورتی سے تعمیر کئے گئے ہیں مزار کے دو صحن ہیں جو شمال اور مغرب میں واقع ہیں۔ مغرب کی جانب ایک مدرسہ قائم کیا گیا ہے جس میں حجرے بنے ہوئے ہیں جو کہ کاشی کاری کا بہترین نمونہ ہیں۔

گنبد فن تعمیر کا نادر نمونہ ہے جسکے اندر سونا اور چاندی چڑھائی گئی ہے۔ گنبد کی تعمیر ١٣٣٨ ق میں مصروف ایرانی کاریگر استاد علی معمار کی زیر قیادت تکمیل پائی۔ مزار کے اندر چہاردہ معصومین کے اسمائے گرامی اور یہ حدیث مبارکہ درج ہے ؛ قال النبیۖ انا مدینة العلم و علی بابھا وانت من بمنزلة ہارون من موسی نبی علیہ السلام نے فرمایا میں علم کا شہر ہوں اور علی اسکا دروازہ ہیں اور آپ میرے لیے ویسے ہیں جیسے موسیٰ کے لیے ہارون کی منزلت۔ مزار کا داخلی دروازہ خط ِ نستعلیق و خط ِثلث میں کی جانے والی لکھائی سے مزین ہے۔

Haroon e Vilayet a.s
Haroon e Vilayet a.s

ائمہ اثنا عشر پر صلوٰة کے ساتھ ساتھ تعمیر روضہ اور ہارون ِولایت کی شان میں کہے گئے اشعار دروازے کی زنیت ہیں۔ گنبد کے اوپر فیروزے کا کام کیا گیا ہے اور اس میں سورة مبارکہ فتح کی آیات کندہ ہیں۔ مزار کی محراب کے اندر سورة دہر، سورة شمس ، سورة تکاثر ، سورة نصر، سورةاخلاص اور اسمائے الٰہی نہایت نفاست و خوبصورتی کے ساتھ لکھے گئے ہیں۔بحیثیت مجموعی حضرت امامزادہ ہارون ِولایت کا مزار انتہائی خوبصورتی سے تعمیر کیے جانے والے مزارات میں سے ہے۔

حضرت ہارون ولایت کے مزار پر انوار پر کہے گئے اشعار علماو فضلا، فقہاو عارفین نے آپ کی بارگاہ میں نذرانہ عقیدت بصورت اشعار پیش کیا ہے۔ کہ شد در بہ ہارونیہ انسان تمام بود روضہ آل ِخیر الانام حضرت ہارون کے در پہ آکر انسان کامل ہوتا ہے کیونکہ آپ خیر الا نام ( حضرت محمد مصطفیٰۖ ) کی آل کا روضہ ہے۔ درگاہ تو قبلہ گاہِ جان است محراب ِزمین و آسمان است آپ کی درگاہ قبلہ گاہِ جان ہے اور آپ زمین و آسمان کی محراب ہیں۔

دربہ مسجد ِہارون پور ِموسیٰ بن جعفر آں کہ جبریل آید بردرش بہ دربانی
گشتہ بود مستعمل تا کہ ہمت ِمرشد طرح ِتازہ از نور یخت بہر دربانی
چون تمام شد شوقی گفت بہر تاریخش مرشد آمدہ در م از برای دربانی ١٣٣٠
ہارون !پور ِموسیٰ بن جعفر کی مسجد کے دروازے میں جہاں کہ جبرائیل دربانی کے لیے آتے ہیں میںچاہتا ہوں کہ دربانی کروں اور ایک نئی نورانی طرح دربانی کے لیے استعمال کروں۔چونکہ شوق اتمام کوپہنچ چکا تھا لہٰذا مرشد ( شاعر کا تخلص) زندگی میں آپ کے درپہ دربانی کے لیے حاضر ہو گیا ہے۔

دربارکے رواق میں کندہ کیے گئے اشعار ایک طویل نظم کی صورت میں آپ کی آمد، مقصد قیام اور پیغام حق کی ترجمانی کو بیان کرتے ہیں۔ فارسی زبان میں یہ اشعار یوں کندہ ہیں؛
در زمان ِدولت ِخاقان داؤد اعتبار کہ سلیمان وار دایں دور دین آرا ستی
صاحب انفاس روح و حامی شرع حبیب آنکہ بد خواہش بفطرت قائل یکتا ستی
بہ اعتبار روایات خاقان داؤد ( عباسی گورنر) کے زمانہ ( گورنری) میں آپ بہ مثل سلیمان (شاہانہ اندازسے ) تبلیغ ِدین کی خاطر تشریف لائے۔ آپ صاحب ِانفاس روح اور حبیب ِخدا محمد مصطفٰی کی شرع کے حامی و مبلغ تھے اور لوگوں کو اس پر قائل کیا تھا۔
داور ِدنیا و دیں شاہنشاہ ِصاحبقران آں سکندر حشمتی کاندر جہاں دارا ستی
نامور فتح علی شاہ آں کہ از عدل و عطا مادمی آثار ماتم کا سر کسراستی
آپ شہنشاہ صاحب ِقراں تھے اور دین و دنیا کے داور تھے۔ سکندر حشمت اور جہاں داری کی خصوصیات کے ساتھ صاحب ِجودو عطا تھے۔
آں کہ اندر ماتم اسباط ِ پیغبر مدام دیدہ حق بین او پیوستہ خون مالا ستی
سروری کردایں کہنہ انور در جہاں کہ از سما وجود اور مشہور در دنیا ستی
آپ اسباطِ پیغمبرۖ (یعنی حسنین کریمین ) کے ماتم میں منہمک رہے اور حق آپ کے خون میں پیوست تھا۔ آپ نے دنیا پہ سروری و تاجداری کی کہ آپ کی سخاوت اور جودو عطا سب میں مشہور تھی۔

Haroon e Vilayet Isfahan
Haroon e Vilayet Isfahan

مدفن ِہارون بن موسیٰ کہ خاک ِدرگاہش نور بخش ِچشم آں کہ عارف و دانا ستی
بقعہ ٔہارونی است و نور ِدست ِموسوی از جبین ِپاسبانان ِدرش پیداستی
حضرت ہارون بن موسیٰ کا مدفن اور آپ کی درگاہ کی خاک ،عارفین اور داناؤں کی آنکھوں کا نور ہے اور بقعہ ٔ ہارونی آپ کے ہاتھوں کا نور جبینوں میں روشنی پیدا کرتا ہے۔

ایں نہ آں ہارون کہ موسیٰ رابرادر بودہ است موسیٰ اندر ماتمش گریہ و غو غاستی
ساکنانِ عرش ِاعظم برفرازش گفتہ اند صورتی در زیر دارد آں چہ در بالا ستی
یہ برادر ِموسیٰ ہارون نہیں بلکہ یہ وہ موسیٰ ہیں (موسیٰ کاظم ) جن کی تمام زندگی ماتم و گریہ اور غم میں گزری ہے۔ عرش ِاعظم کے مکین عرش سے پکارتے ہیں کہ ہماری صورت ِمعلی تو نیچے ہے آپ اوپر کیا کرتے ہیں۔
بضعہ موسیٰ درایں مدفون و عیسیٰ درفلک گو ید ایں کہ آفتاب از مشرقش پیدا ستی
سال ِاتمامش قمرو کلک ِہادی برورق کعبہ ٔدیں بقعہ ٔہارون بن موسیٰ ستی
موسیٰ کاظم کے ٹکڑے یہاں مدفون ہیں اور عیسیٰ فلک پہ یہ کہہ رہے ہیں کہ آفتاب مشرق میں پیدا ہو گیا ہے اور ہادی آخر میں ورق پہ لکھتا ہے کہ دین کا کعبہ ہارون بن موسیٰ کا مزار ہے۔

سنگ مرمر کے ایک ٹکڑے پر خطِ ثلث میں یہ آیت کریمہ لکھی گئی ہے۔ کلُّ شئیٍ ھَالِک اِلاَّ وجہُة،ہر چیز کو ہلاکت ہے سوائے وجہ اللہ کے اور اس کے نیچے یہ اشعار کندہ کیے گئے ہیں؛
زین سپہر ستیزہ گرفریاد کہ از او نام مہر مفقود است
تازہ سروی زگلشن ِاحمدۖ کہ باسم و برسم محمود ست
خامہ از بہر سال رحلت او کہ از او ایں رقیمہ مقصود است
خط ِ تاریخ خواست مسکین گفت سطح جنت مقام محمود است
ان کے نام کے سامنے چاند کی کوئی حیثیت نہیں۔ آپ گلشن ِاحمدۖ کے تازہ ثمر ہیں اور آپ کانام نامی وجہ تحمید ہے اور آپ کا ر وضۂ اقدس جنت و مقام محمود ہے اور یہی مسکین کہتا ہے۔

Professor Zafar Iqbal Farooqi
Professor Zafar Iqbal Farooqi

تحریر: پروفیسر علامہ ظفر اقبال فاروقی
مہتمم جامعہ عثمانیہ شہانہ لوک ضلع منڈی بہاء الدین

Share this:
Tags:
Rule Shrine Tradition روایات مزار
Safora Incident
Previous Post سانحہ صفورا کے دو ملزموں کو 14 دن کے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے
Next Post یعقوب میمن کی پھانسی میں اتنی عجلت
Yakub Memon Hanging

Related Posts

Youtube

یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے

March 21, 2022
Saeed Ghani

عمران خان اسی ماہ سابق وزیراعظم ہو جائیں گے: سعید غنی کا دعویٰ

March 21, 2022
Khalid Javed Khan

اجلاس کے دن کسی کو ہجوم سے نہیں گزرنا پڑے گا: اٹارنی جنرل کی عدالت کو یقین دہانی

March 21, 2022
Joe Biden

امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس

March 21, 2022
Ukraine War

یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا

March 21, 2022
Justice Umar Ata Bandial

بہتر ہو گا اسمبلی کی جنگ اسمبلی کے اندر لڑی جائے: چیف جسٹس پاکستان

March 21, 2022
© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.
ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close