
نئی دہلی (جیوڈیسک) آپریشن بلیو سٹار میں برطانوی مدد کا انکشاف برطانوی رکن پارلیمنٹ ٹام واٹسن نے کچھ روز قبل اپنے ایک انٹرویو میں کیا۔
ان کا کہنا تھا تیس سال پرانی دستاویزات کے مطابق آپریشن میں برطانوی وزیراعظم مار گیریٹ تھیچر کے نہ صرف مشورے شامل تھے بلکہ انہوں نے فوجی دستے بھیجنے کی پیش کش بھی کی تھی۔
ٹام واٹسن کے انکشاف کے بعد برطانوی وزیراعطم ڈیوڈ کیمرون نے مزید تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔
ادھر آپریشن بلیو سٹار کی قیادت کرنے والے بھارتی جنرل کلدیپ سنگھ برار نے اس خبر کی تردید کی ہے۔
