
واشنگٹن (جیوڈیسک) امریکی ائیر فورس کے مطابق معطل ہونے والے افراد دھوکہ دہی کے مرتکب ہوئے ہیں۔ ان میں سیکنڈ لیفٹینٹ سے کیپٹن کے عہدے تک کے افسران شامل ہیں۔
فضائیہ کا کہنا ہے کہ ان میں سے کچھ افراد معمول کے امتحانات کے نتائج دیگر افراد تک بذریعہ موبائل میسج بھیج رہے تھے جبکہ کچھ نے اس بارے میں علم ہونے کے باوجود حکام کو اطلاع نہیں دی۔
نقل کے الزامات فضائی اڈوں پر تعینات اہلکاروں کے منشیات کے استعمال کے الزامات کی تحقیقات کے دوران سامنے آئے ہیں۔
