
کراچی (جیوڈیسک) سندھ ہائیکورٹ نے لوکل باڈیز ایکٹ میں ترامیم کو غیر آئینی قرار دے دیا۔لوکل باڈیز میں ترامیم کے خلاف دس درخواستیں دائر کی گئی تھیں۔
جسٹس سجاد علی شاہ،جسٹس فاروق پر مشتمل سندھ ہائیکورٹ کے ڈویژن بنچ نے فیصلہ سنایا۔ایم کیو ایم، مسلم لیگ ن اور فنکشنل لیگ نے ترامیم کو چیلنج کیا تھا۔
بلدیاتی حد بندیوں، لوکل باڈیز ایکٹ میں ترامیم کے خلاف دس درخواستیں دائر کی گئی تھیں۔
