
تحریر: آمنہ نسیم
سائنس علم کا ہی ایک شعبہ ہے۔ اللہ تعالی نے انسان کو بہترین دماغی صلاحتیں عطاء کی ہیں۔ وہ ان صلاحیتوں سے کام لے کر مسلسل ارتقاو ترقی کی منازل طے کررتا رہتا ہے۔
انسان نے سائنس کی بادولت اتنی ترقی کرلی ہے کہ اس کے کارناموں پر حیرت ہوتی ہے۔سانپ کے زہر کا اثر زائل کرنے والی سپرے بھی بلاشعبہ ایک حیران کن ایجاد ہے۔
سانپ کے کاٹنے کے فوری علاج کیلئے اسپرے ایجاد کر لیا گیا کیلی فورنیا میں کئے جانے والے ایک تجربے اور بھارت میں ایک اصلی واقعے میں ایک نئے اسپرے کے استعمال سے حوصلہ افزاء نتائج سامنے آئے ہیں جس شخص کو سانپ نے کاٹا تھا اس کا جسم سانپ کے کاٹنے کے آدھے گھنٹے کے اندر اندر ٹھیک ہو گیا۔
دنیا بھر میں ہر سال ایک لاکھ 25ہزارسے زائد افراد خطرناک سانپوں کے کاٹنے کی وجہ سے موت کے منہ میں چلے جاتے ہی۔
ں ترقی پذیر ممالک میں یہ مسئلہ سب سے زیادہ پایا جاتا ہے کیونکہ وہاں پر سانپ کے کاٹنے کا فوری علاج ممکن نہیں ہو پاتا۔
اگر سانپ کی شناخت ہو جائے اور اس کا علاج بھی موجود ہو، تب بھی ان ممالک میں مہنگی دوا کے ساتھ ساتھ سانپ کے کاٹنے کے ماہر کی موجودگی بھی ضروری ہے۔

کیلی فورنیا اکیڈمی آف سائنسز سے منسلک ڈاکٹر میٹ لیون اور ان کی ٹیم نے عام ادویات سے سانپ کے کاٹنے کے بعد جسم کے مفلوج ہو جانے کے اثر کو ختم کرنے کیلئے کام کیااور اس مقصد کیلئے یہ اسپرے ایجاد کیا ہے۔
تحریر: آمنہ نسیم
