
نیو یارک (جیوڈیسک) امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے انکشاف کیا ہے کہ امریکی قومی سلامتی کے سابق اہلکار ایڈورڈ اسنوڈن نے عمومی پروگراموں کے ذریعے خفیہ معلومات ڈاؤن لوڈ کی تھیں۔
رپورٹ کے مطابق اسنوڈن کے انکشافات کے بارے میں تحقیقات کرنے والے جاسوسوں نے معلوم کیا ہے کہ اسنوڈن نے سستا سافٹ ویئر استعمال کیا تھا جو وسیع پیمانے پر دستیاب ہے۔
ڈاؤن لوڈنگ کا عمل سارا دن جاری رہتا تھا اس لیے اس کو آسانی سے رجسٹرڈ کیا جا سکتا تھا اور اس کو روکا جاسکتا تھا۔ نیویارک ٹائمز نے اس سلسلے میں یاد دہانی کرائی کہ ایجنسی برائے قومی سلامتی کا مقصد ملک کو ہر قسم کے سائبر حملوں سے محفوظ رکھنا ہے۔
