
موغادیشو (جیوڈیسک) صومالیہ میں زہریلا پانی پینے سے 50 افراد ہلاک جب کہ 150 کی حالت غیر ہو گئی۔
صومالیہ کے شمالی شہر موغادیشو میں کنویں کا زہر آلود پانی پینے سے 50 افراد ہلاک اور 150 کے قریب کی حالت غیر ہو گئی جنہیں اسپتال میں داخل کردیا گیا جس میں سے بعض کی حالت انتہائی تشویشناک ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا بھی خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔
حکام کا کہنا تھا کنویں کے پانی کا نمونہ حاصل کر کے اسے ٹیسٹ کے لئے لیبارٹری بھیج دیا ہے جس کے بعد ہی کسی حتمی نتیجے پر پہنچا جا سکتا ہے کہ آیا پانی مضر صحت تھا یا یہ کوئی تخریبی کارروائی ہے۔
