Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • ڈکشنری
      • اردو سے انگلش ڈکشنری
      • انگلش سے اردو ڈکشنری
      • اردو رومن سے انگلش
      • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    • ویڈیوز
    • موسم
    • فنانس
  • شاعری
    • Poets (شاعر)
    • جون ایلیا
    • حسن رضوی
    • حمایت علی شاعر
    • خمار بارہ بنکوی
    • راحت اندوری
    • ساغر صدیقی
    • سلیم کوثر
    • سیدارشاد قمر
    • سید ضمیر جعفری
    • شاحر لدھیانوی
    • شاہد رضوی
    • شکیب جلالی
    • عدیل زیدی
    • عطاء الحق قاسمی
    • علامہ محمد اقبال
    • فاخرہ بتول
    • فرخت عباس شاہ
    • فیض احمد فیض
    • قتیل شفائی
    • ماہ رخ زیدی
    • مجید امجد
    • محسن بھوپالی
    • محسن نقوی
    • محمد علی خان
    • مرزا غالب
    • منیر نیازی
    • ناصر کاظمی
    • نوشی گیلانی
    • پروین شاکر
    • مسز جمشید خاکوانی
    • آپکی شاعری
  • ادب
    • ہفتہ وار ناول
    • منتخب افسانے
    • آپکی تحریر
    • گوشئہ فکر
Dark Mode
Skip to content
May 1, 2026
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
  • دیگر
  • شاعری
  • ادب
Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم27830
    • Educationکاش چند لوگ اورMarch 21, 2022
    • National Assemblyسوال یہ ہے کہ۔۔۔۔March 21, 2022
    • Narendra Modiمودی کا مکروہ چہرہMarch 20, 2022
    صحت و تندرستی825
    • Medicineایک اینٹی سیپٹک دوا یوٹی آئی کے دوبارہ حملے کو روک سکتی ہےMarch 14, 2022
    • Antsچیونٹیاں بھی سرطان کی بو’سونگھ‘ سکتی ہیںMarch 13, 2022
    • Pillowسانس لیتے تکیے کو گلے لگانے سے ڈپریشن میں کمیMarch 12, 2022
    دلچسپ اور عجیب228
    • Callٹیلی مارکیٹنگ فون کالز کا مقدمہ، امریکی شخص 75 ہزار ڈالر جیت گیاMarch 15, 2022
    • Restaurantزمین سے 1800 فٹ بلند دنیا کا بلند ترین ریستورانMarch 9, 2022
    • Diamondاینٹوں کے بھٹے پر مزدور کو ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کا ہیرا مل گیاFebruary 28, 2022
    سائنس اور ٹیکنالوجی468
    • Youtubeیوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئےMarch 21, 2022
    • Telegramبرازیلین سپریم کورٹ کا ملک میں ٹیلی گرام کو بند کرنے کا حکمMarch 19, 2022
    • Starsجیمس ویب خلائی دوربین نے ستارے کی پہلی ’صاف ستھری‘ تصویر کھینچ لیMarch 17, 2022
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    ڈکشنری
    • اردو سے انگلش ڈکشنری
    • انگلش سے اردو ڈکشنری
    • اردو رومن سے انگلش
    • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    ویڈیوز
    موسم
    فنانس
  • شاعری
    Poets (شاعر)
    جون ایلیا28
    • dua handsوہ اپنے آپ سے بھی جدا چاہیے ہمیںMarch 11, 2012
    • Catherine Breakکفِ سفیدِ سرِ ساحلِ تمنا ہےMarch 11, 2012
    • Lovers HandsسزاMarch 11, 2012
    حسن رضوی22
    • candle lightوہ باخبر ہے کبھی بے خبر نہیں ہوتاMarch 15, 2012
    • quit loveیہ قسمت کے دھارے سدا ایک سے ہیںMarch 15, 2012
    • prayٹھرہے پانی کو وہی ریت پرانی دے دےMarch 14, 2012
    حمایت علی شاعر7
    • Couple Man Womanہر قدم پر نت نئے سانچے میں ڈھل جاتے ہیں لوگMay 2, 2012
    • himayat ali shairازل سے ایک عذاب قبول و رد میں ہوںMay 2, 2012
    • fire in eyeجو آگ نہ تھی ازل کے بس میںMay 2, 2012
    خمار بارہ بنکوی20
    • makhmoor nazarainواقف نہیں تم اپنی نگاہوں کے اثر سےMay 15, 2012
    • Sad Love Storyجب وہ پشیماں نظر آئے ہیںMay 15, 2012
    • couple leaving each otherجبیں عشق میں آسرا دینے والےMay 15, 2012
    راحت اندوری12
    • looking at cloudy skyچمکتے لفظ ستاروں سے چھین لائے ہیںAugust 24, 2012
    • alone boat eveningسمندر پار ہوتی جا رہی ہےApril 20, 2012
    • sad cloudsمحلہ سائیں سائیں کر رہا ہےApril 20, 2012
    ساغر صدیقی8
    • dile-beqrar-chup-ho-jaاے دلِ بے قرار چپ ہو جاMay 22, 2012
    • blind feetمانا وادئی عشق میں پائوں اندھا رکھنا پڑتا ہےMay 22, 2012
    • lost moon lightکس کو بھاتی رہی رات بھر چاندنیMay 21, 2012
    سلیم کوثر7
    • my thoughtsمیں خیال ہوں کسی اور کا مجھے سوچتا کوئی اور ہےMarch 12, 2012
    • long roadتم نے سچ بولنے کی جرات کیMarch 12, 2012
    • On Floorیہ لوگ جس سے اب انکار کرنا چاہتے ہیںMarch 12, 2012
    سیدارشاد قمر17
    • man waitingابھی ٹوٹا ہے اک تارا تُو شاید لوٹ کر آئےMay 1, 2012
    • dream less sad nightsاداس راتیں ہیں خواب سارے اجڑ چکے ہیںMay 1, 2012
    • blue moonظلمتوں میں ازسرِ نو کیوں بلاتے ہو مجھےMay 1, 2012
    سید ضمیر جعفری13
    • friends of countryاو دیس سے آنے والے بتاApril 27, 2012
    • i am neutralہم ‘نیوٹرل’ ہیں خارجہ حکمت کے باب میںApril 27, 2012
    • ZamirJafariآگ جب تک جلے نہ جانوں میںApril 26, 2012
    شاحر لدھیانوی12
    • awara manzilیکسوئیMarch 2, 2012
    • sahir-ludhianviجو بات تجھ میں ہے تری تصویر میں نہیںFebruary 29, 2012
    • i am aloneمیں نے چاند اور ستاروں کی تمنا کی تھیFebruary 29, 2012
    شاہد رضوی18
    • zakhmi phoolاس سے وفا کی آس نہیں ہم بھی کیا کریںMarch 11, 2012
    • islamic imageعشق کا تجربہ ضروری ہےMarch 11, 2012
    • beautiful eyesجب سے یہ زندگی ملی ہے ہمیںMarch 11, 2012
    شکیب جلالی22
    • beautiful girlعکس اور میںMay 8, 2012
    • shakeb jalaliخدا وندانِ جمہور سےMay 8, 2012
    • planting new lifeہمارا دَورMay 8, 2012
    عدیل زیدی11
    • father daughterخواب اور حقیقتFebruary 27, 2012
    • khawahishگھر عطا کر مکاں سے کیا حاصلFebruary 27, 2012
    • past presentیہ زمینی بھی زمانی بھیFebruary 27, 2012
    عطاء الحق قاسمی6
    • flower in waterوہ سکون جسم وجاں گرداب جاں ہونے کو ہےFebruary 26, 2012
    • duaوہ ایک شخص کہ منزل بھی، راستا بھی ہےFebruary 26, 2012
    • cactus flowersکانٹوں سی اس دنیا میں وہ پھولوں جیسیFebruary 26, 2012
    علامہ محمد اقبال158
    • Complainedگلہ – ضربِ کلیمSeptember 15, 2014
    • allama praying in maisque qurtabaیا رب دل مسلم کو وہ زندہ تمنا دے .. دعاNovember 8, 2012
    • madinah mosqueاے باد صبا! کملی والے سے جا کہیو پیغام مراNovember 3, 2012
    فاخرہ بتول24
    • shehr e dilاسے روکتے بھی تو کس لیے؟May 20, 2012
    • mohabbat rooth jay toمحبت روٹھ جائے توMay 20, 2012
    • alone thinkingمرا پیارا حرف غلط نہیںMay 20, 2012
    فرخت عباس شاہ24
    • sham ka dardشام کے درد سے جھولی بھر لیJune 3, 2012
    • shiddatشدتیںJune 2, 2012
    • morjhaya phoolتم نے دیکھا ہے مجھےJune 2, 2012
    فیض احمد فیض27
    • madam noor jahanمجھ سے پہلی سی محبت مری محبوبApril 14, 2012
    • Faiz ahmad faizاشعارApril 14, 2012
    • love painرقیب سےApril 14, 2012
    قتیل شفائی16
    • Cute Baby Loversمل کر جدا ہوئے تو ؟March 20, 2012
    • Qateel Shifaiپہلے تو اپنے دل کے راز جان جائیےMarch 20, 2012
    • Raat ke pursakoon lamhoon meinپریشان رات ساری ہے ستارو تم تو سو جائوMarch 20, 2012
    ماہ رخ زیدی9
    • true baby friendsمحبت ہو ہی جاتی ہےMarch 4, 2012
    • sajdaہم جب بھی تنہا گھر گئےMarch 4, 2012
    • helping handsمجھکو معصومیت کا صلہ مل گیاMarch 4, 2012
    مجید امجد16
    • Autographآٹو گرافFebruary 24, 2012
    • flowers at sun riseاس اپنی کرن کو آتی ہوئی صُبحوں کے حوالے کرنا ہےFebruary 24, 2012
    • red roseروش روش پہ ہیں نکہت فشاں گُلاب کے پھولFebruary 24, 2012
    محسن بھوپالی9
    • Beautiful Girlچمن چمن اسی رنگین قبا کو دیکھتے ہیںMarch 1, 2012
    • the struggleشعلہ حسن مجسم گریہ شبنم بھی ہےMarch 1, 2012
    • charaaghٹھوکریں کھا کے جو سنبھلتے ہیںMarch 1, 2012
    محسن نقوی26
    • different from peopleوہ بظاہر جو زمانے سے خفا لگتا ہےMarch 30, 2012
    • destroy peopleاُجڑے ہوئے لوگوں سے گریزاں نہ ہوا کرMarch 30, 2012
    • broken mirrorشکستہ آئینوں کی کرچیاں اچھی نہیں لگتیںMarch 29, 2012
    محمد علی خان10
    • coloursبکھرتے رنگوں جیسا ہو گیا ہوں، یہ سوچتا ہوںMarch 3, 2012
    • burning heartجو بھی جھوٹا تھا وہی خواب دکھایا خود کوMarch 3, 2012
    • empty graveاگر کچھ رابطہ باہر سے بنتا جا رہا ہےMarch 3, 2012
    مرزا غالب33
    • Deewan-e-Ghalibشب خمارِ شوقِ ساقی رستخیز اندازہ تھا . دیوانِ غالبDecember 23, 2012
    • Deewan-e-Ghalibیک ایک قطرے کا مجھے دینا پڑا حساب . دیوانِ غالبDecember 20, 2012
    • Deewan-e-Ghalibشب کہ برقِ سوزِ دل سے زہرہ ابر آب تھا . دیوانِ غالبDecember 19, 2012
    منیر نیازی17
    • munir niaziماضیMay 31, 2012
    • Munir Niaziنا رسائیMay 31, 2012
    • munir niaziمیرے دشمن کی موتMay 31, 2012
    ناصر کاظمی16
    • mera elaj chara gar k pass nahinوہ دلنواز ہے لیکن نظر شناس نہیںMay 29, 2012
    • bharpoor rahi bahaar kuch dareٹھھرا تھا وہ گلعذار کچھ دیرMay 29, 2012
    • safar manzil e shab yaad nahiسفر منزلِ شب یاد نہیںMay 29, 2012
    نوشی گیلانی22
    • noshi gilaniوہ کیسا خوف تھا کہ رختِ سفر بھی بھول گئےMay 25, 2012
    • ways changedوہ بات بات میں اتنا بدلتا جاتا ہےMay 25, 2012
    • with butterfliesوہ بے ارادہ سہی، تتلیوں میں رہتا ہےMay 25, 2012
    پروین شاکر21
    • parveen shakirایکسٹیسیApril 6, 2012
    • past sad memoriesوہ رُت بھی آئی کہ میں پھول کی سہیلی ہوئیApril 5, 2012
    • parveen shakirواہمہApril 5, 2012
    مسز جمشید خاکوانی44
    • Green Leaves Rainسبز پتوں پہ اٹکی ہوئی شبنم کی طرحApril 17, 2015
    • Love Fearاندیشے بھی تھے، رسوائی بھی تھیApril 17, 2015
    • The journeyحساب دوراںFebruary 22, 2015
    آپکی شاعری898
    • Ishqشعور و فکر میں جب روشنی نظر آئیDecember 6, 2021
    • Muhammad PBUHمیرا قبیلہ محمدی ہےOctober 25, 2020
    • Loveایسا روٹھا وہ ہم سے بیگانہ ہواSeptember 23, 2020
  • ادب
    ہفتہ وار ناول
    منتخب افسانے
    آپکی تحریر
    گوشئہ فکر

بسنت منانے میں روزگار کے نئے مواقع

December 20, 2018 0 1 min read
Basant
Basant
Basant

تحریر : محمد صدیق پرہار

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ بسنت خالصتاً ایک ثقافتی، معاشرتی اورروایتی تہوار ہے۔ اسے قطعاً کسی خاص مذہب سے جوڑنا درست نہیں ہے۔ان کا کہنا تھا کہ لاہور کی سول سوسائٹی سمیت ثقافتی حلقوں اورشہریوں کی طرف سے بسنت کا تہوار منانے کا مطالبہ کیا جا رہا تھا۔بسنت کوشایان شان طریقے سے منانے اور کیمیکل ڈورسمیت دیگرمعاملات کاجائزہ لینے کے لیے وزیراعلیٰ پنجاب نے آٹھ رکنی کمیٹی بنادی ہے۔جس میں صوبائی وزیراطلاعات، وزیرقانون ،آئی جی پنجاب، سیکرٹری اطلاعات وثقافت سمیت سول سوسائٹی اورمیڈیاکے نمائندہ ارکان شامل ہیں۔یہ کمیٹی تمام امور کا جائزہ لے کرایک ہفتہ میں اپنی سفارشات وزیراعلیٰ پنجاب کوپیش کرے گی۔اوران سفارشات کی روشنی میں وزیراعلیٰ بسنت کومنانے کی حتمی منظوری دیں گے۔

وفاقی وزیراطلاعات ونشریات چوہدری فوادحسین نے بسنت کاتہواردوبارہ منانے کے پنجاب حکومت کے فیصلے کاخیرمقدم کیا ہے۔ وزیراطلاعات نے اپنے ٹویٹ پیغام میںکہا کہ عثمان بزداراورپنجاب حکومت اس اہم فیصلے پرمبارکبادکے مستحق ہیں۔ واہ بھائی واہ کیاکہنے وزیراطلاعات کے۔ بسنت منانے کے اعلان پر مبارکباد دینے سے یہ آسانی سے سمجھاجاسکتا ہے کہ وزیراطلاعات کو عوام کے جان ومال کی حفاظت کاکتنا خیال ہے اوراس سے یہ بھی سمجھاجاسکتا ہے کہ عوام کے جان ومال کی حفاظت ترجیح ہے یاکچھ اور۔ ایک قومی اخبارمیں اس حوالے سے ایک رپورٹ یوں شائع ہوئی ہے کہ صوبائی دارالحکومت لاہورمیں بسنت کا تہوار آٹھ سال بعدپہنچایاجائے گا۔

آخری مرتبہ یہ تہوارسال دوہزارنومیںمنایاگیا۔دھاتی وکیمیکل ڈوراورہوائی فائرنگ سے ہونے والی ہلاکتوں اورعوامی دبائوکی وجہ سے رنگوں کے اس تہوارپرپابندی لگادی گئی تھی۔گزشتہ سالوںمیںمتعددبارپنجاب حکومت ،نگران حکومت اورہائی کورٹ سے بسنت منانے کی اجازت طلب کی گئی لیکن درخواستیں ردکی جاتی رہیں کیونکہ بدلتے موسم کایہ تہوارموت کاتہواربن چکاتھا۔تاہم گزشتہ برس صوبائی وزیرتعلیم رانامشہوداحمدخان نے کمیٹی کی سفارشات کے بعدبسنت فروری سال دوہزاراٹھارہ منانے کااعلان کیاتھا جس کے لیے شہرکے اندراورباہرمقامات مخصوص کیے جانے تھے۔بسنت منانے کے اعلان کے بعدایک طرف لاہور،گوجرانوالہ اورروالپنڈی میںموجودپتنگوں اورڈورکے کاروبارسے منسلک دکاندارخوشی سے نہال ہوگئے تودوسری جانب خوف کی لہربھی دوڑگئی۔ایک قومی اخبارسے گفتگوکرتے ہوئے لاہوربسنت فیسٹول کے آرگنائزرذوالفقارعلی شاہ نے بسنت منانے کے حکومتی اعلان کوخوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کے شکارعوام کوتفریح میسرہوسکے گی۔

ایسی سوچ کوخراج تحسین پیش کرناچاہیے جوخونی تہوارکوتفریح کانام دے رہی ہے۔ ایسے لوگوںکوصرف اورصرف تفریح چاہیے چاہے وہ پتنگوں کی قاتل ڈوریں زندگی کی ڈوریں کیوںنہ کاٹ دیں۔دہشت گردی کے ستائے عوام کی تفریح کے لیے کیاصرف خونی تہواربسنت ہی رہ گیاہے۔اس پتنگ بازی کے بغیربھی عوام کوتفریح فراہم کی جاسکتی ہے۔ان کاکہناہے کہ روزگارکے نئے مواقع پیداہوں گے۔ روزگارکے نئے مواقع پیداہوں گے یازندگیاں ختم کرنے کے نئے مواقع پیداہوں گے۔ ایساروزگارجس سے انسانی زندگیاں خطرے سے دوچارہوجائیں وہ روزگارنہیں بلکہ خونی روزگارہوتاہے۔ایسے روزگار جس کی وجہ سے انسانی زندگیاں ضائع ہوجائیں اس کے ذمہ دار ایسا روزگار کمانے والے، ایسے روزگارکی اجازت دینے والے اورایسے روزگارسے چشم پوشی کرنے والے بھی ہواکرتے ہیں۔

اگرروزگارکوجوازبناکرزندگی کی ڈوریں کاٹنے والی پتنگ بازی کی اجازت دے دی جائے توایسے تمام کاموںکوکرنے کاجوازپیداہوجائے گاجن کاموں سے کسی کوبھی معمولی سافائدہ ہورہا ہو۔روزگارکاجوازبناکرانسانی زندگیوں کی ڈوریں کاٹنے والی پتنگ بازی کی اجازت دے دی جائے تو ایسے تمام کاموںکاجوازبھی روزگاربن جائے گا جن کاموںپرانسانیت کے لیے خطرناک ہونے کی وجہ سے پابندی ہے۔اسی جوازکومدنظررکھتے ہوئے جعلی ادویات، جعلی دودھ، جعلی چائے کی پتی، جعلی مرچیں، جعلی گھی، جعلی مشروبات سمیت تمام جعلی چیزیں بنانے اورفروخت کرنے والوں کوبھی ان کے کاموں کی عام اجازت ہونی چاہیے۔ جعلی چیزیں بنانے ، فروخت کرنے اورسپلائی کرنے والوں کے پاس بھی بہت سے لوگ کام کرتے ہیں اورروزگارکماتے ہیں۔جعلی چیزیں تیارکرنے والے ایک دوافرادنہیںہوتے بلکہ ان کی بھی ایک ٹیم ہوتی ہے۔جعلی چیزیں تیارکرنے اور فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائی کرنے اورجعلی چیزیںبنانے کے اڈے یافیکٹریاں بندہونے سے بہت سے افرادبے روزگارہوسکتے ہیں۔ اس لیے ایک طرف روزگارکے نئے مواقع فراہم کرنے کے لیے پتنگ بازی کی اجازت کوخوش آئندقراردیاجاسکتا ہے تواسی زاویہ سے جعلی چیزیں بنانے اورفروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی مذمت بھی کی جاسکتی ہے۔

ایک طرف روزگارکے مواقع فراہم کرنے کے لیے آٹھ سال سے بند تہوار کو منانے کی اجازت دی جائے اوردوسری طرف جعلی چیزیں تیارکرنے اور فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائی کرکے ان سے روزگارچھین لیاجائے تویہ دوغلی پالیسی کہلائے گی۔ روزگارکاجوازبناکر زندگی کی ڈوریںکاٹنے والی پتنگ بازی کی اجازت دے دی جائے توایسے تمام کاموں کاجوازبھی روزگاربن جائے گا جوملاوٹ کرتے ہیں۔اس کے علاوہ بھی بہت سے ایسے کام ہیں جن کی روزگارکاجوازبناکراجازت دی جاسکتی ہے۔ان کاکہناہے کہ اس ضمن میں تمام سٹیک ہولڈرزکواعتمادمیں لے کرحفاظتی اقدامات کویقینی بنانے کے لیے قانون کی سختی سے عملداری کویقینی بنانے کی ضرورت ہے۔حفاظتی تدابیرکے طورپرپتنگ کے دوسائزمقررکیے جائیں گے اورڈورکے لیے آٹھ پلائی دھاگااستعمال کیاجائے۔نائیلوں کی باریک ڈوری پرمانجھالگانے پرپابندی کویقینی بنایاجائے کیونکہ یہ آسانی سے نہیں ٹوٹتی اوراس کے پھرجانے سے موٹرسائیکل سواروں کے گلے کٹ جاتے ہیں۔پتنگ بازی کے لیے چرخی کی بجائے پٹہ استعمال کیاجائے موٹرسائیکل سواروں اورسڑکوں پر پیدل چلنے والوں کوتیزدھارڈورسے بچانے کے لیے شہرکی بتیس بڑی سڑکوںپرایکس ٹائپ تارلگائے جائیں تاکہ ڈورنیچے نہ آسکے اورموٹرسائیکل سواروںکوسیفٹی کالراورانٹینازکے استعمال کاپابندبنایاجائے۔لاہوربسنت فیسٹوہل کے آرگنائزر کابسنت منانے کے اعلان کوخوش آئندقراردیتے ہوئے کہناہے کہ اس سے روزگارکے نئے مواقع میسرآئیں گے۔

انہوں روزگارکے نئے مواقع کی تفصیلات بھی بتادی ہیں۔ بسنت منانے کے لیے لوگ ڈھیروں پتنگ اورڈورخریدیں گے۔ پتنگ اورڈورکی بڑھتی ہوئی طلب کی وجہ سے بہت سے لوگ پتنگ اورڈوربنانے اورفروخت کرنے میںمصروف ہوجائیں گے، اس طرح ایسے لوگوں کو روزگارکے نئے مواقع میسرآئیں گے۔چرخی اورپٹہ بنانے اورفروخت کرنے والے بھی روزگارکے نئے مواقع سے خوب فائدہ اٹھاسکیں گے۔سیفٹی کالر اور انٹیناز بنانے والے بھی روزگارکے نئے مواقع سے مستفیدہوسکیں گے۔روزگارکے ایسے مواقع بھی ہیںجوآرگنائزرنے نہیںبتائے اوراس تحریر میں لکھے بھی نہیں جا سکتے ۔ روزگارکے ایسے نئے مواقع گلے پرڈورپھرنے اورگردنیںکٹ جانے یازخمی ہوجانے کے بعدپیداہوں گے۔ڈورپھرجانے کی وجہ سے موٹرسائیکل کے حادثات بھی ہوسکتے ہیں۔ موٹرسائیکلوں کے نقصان بھی ہوسکتے ہیں۔ اس سے موٹرسائیکلوں کی مرمت کرنے والوںکوروزگارکے نئے مواقع میسرآئیں گے۔ لوگ قاتل ڈورسے بچنے کے لیے کم مسافت کے راستے کوچھوڑ کرزیادہ مسافت والے محفوظ راستے اختیارکرسکتے ہیں۔ اس سے تیل زیادہ خرچ ہوگا یوں تیل کے کاروبارسے وابستہ افرادکوروزگارکے نئے مواقع میسرآسکیں گے۔

روزگار کے نئے مواقع کی یہ تفصیل صرف اورصرف اس لیے لکھی جارہی ہے تاکہ یہ احساس دلایاجاسکے کہ پتنگ بازی کتنی خطرناک ہے ۔یہ تفصیل اس لیے بھی لکھی گئی ہے تاکہ بسنت کی اجازت دینے والوںکواحساس ہوجائے کہ وہ کتنے خطرناک کام کی اجازت دے رہے ہیں تاکہ وہ اپنافیصلہ واپس لینے میں کسی الجھن کاشکارنہ ہوجائیں۔جہاں تک حفاظتی اقدامات کا تعلق ہے اس سے یہ بات توواضح ہوتی ہے کہ بسنت منانے کوخوش آئندقراردینے والوںکویہ احساس تو ہے کہ پتنگ بازی کتنی خطرناک ہے اورانہیں انسانی جانوں کے ضائع ہونے کاخوف بھی ہے۔ مگرنہ جانے کیوں وہ یہ سب کچھ جانتے اورسمجھتے ہوئے اس خطرناک کام کی حمایت کررہے ہیں۔ یہ حفاظتی اقدامات اس سے پہلے بھی کیے جاتے رہے ہیں۔ ہرایک کے پاس نہ اتنا وقت ہوتا ہے اورنہ ہی سرمایہ کہ سیفٹی کالراورانٹیناخریدسکے۔ یہاں یہ سوال کیاجاسکتا ہے کہ دونوں چیزوں کی قیمت اتنی ہوتی ہے کہ ہرشخص آسانی سے خریدسکتا ہے ۔ یہ بھی کہاجاسکتاہے کہ جان کی حفاظت کے لیے پیسے کونہیں دیکھاجاتا۔ اس کاجواب یہ ہے کہ یہ ہمارے معاشرے کاکلچربن چکا ہے کہ جس چیزکی طلب بڑھ جاتی ہے اورجس چیزکوخریدنے کے لیے لوگ مجبورہوتے ہیں اس چیزکی قیمت کئی گنابڑھادی جاتی ہے۔

سردیوں میں گیس کی قیمت بڑھادی جاتی ہے اس لیے کہ سردیوں میںگیس زیادہ استعمال ہوتی ہے۔ یہ سب اقدامات کرنے سے کیایہ بہترنہیںہوگا کہ بسنت منانے پرپابندی کوبرقراررکھاجائے اس سے عوام بھی محفوظ رہیں گے اوراتنے اقدامات بھی نہیںکرنے پڑیں گے۔ ایک طرف توحکومت بچت پروگرام پرعمل کررہی ہے اوردوسری طرف پتنگ بازی جیسی فضول خرچیوںکی اجازت بھی دے رہی ہے۔ پنجاب حکومت کی جانب سے بسنت منانے کے اقدام کوصفدرشاہین پیرزادہ ایڈووکیٹ نے لاہورہائی کورٹ میں چیلنج کردیا ہے ۔ درخواست گزارنے موقف اختیارکیا کہ بسنت خونی کھیل کی شکل اختیارکرگیاتھا جس کی وجہ سے پابندی لگائی گئی تھی۔حکومت عوامی مسائل سے توجہ ہٹانے کے لیے خونی کھیل کی اجازت دے رہی ہے۔ ڈورپھرنے کے واقعات سے بے شمارقیمتی جانیں ضائع ہوئیں عدالت حکومت کی جانب سے بسنت منانے کی اجازت دینے کااقدام کالعدم قراردے۔ادھربسنت پرپابند ی ختم کرنے کے حوالے سے وزیراعلیٰ پنجاب اوروزیرقانون کوشہری خلیل حنیف نے اپنے وکیل مدثرچوہدری کی وساطت سے لیگل نوٹس ارسال کیاہے۔نوٹس کے متن میںکہاگیا کہ حکومت پنجاب پندرہ دنوںمیں اپنابیان واپس لے ورنہ ہائی کورٹ اورسپریم کورٹ سے رجوع کیاجائے گا۔بسنت ایک خونی کھیل ہے جس پرسپریم کورٹ آف پاکستان نے پابندی لگائی۔خونی کھیل میں کئی معصوم جانیںضائع ہونے کاخطرہ ہے ۔ دوسری جانب پنجاب اسمبلی میں بسنت منانے کے فیصلے کے خلاف مسلم لیگ ن کی رکن اسمبلی کی جانب سے جمع کرائی گئی قراردادمیںکہاگیا ہے کہ بسنت منانے کافیصلہ غیردانش مندانہ ہے سپریم کورٹ ازخودنوٹس لے۔حفاظتی اقدامات کے طورپرتارپرمانجھالگانے، سیفٹی کالراورانٹینازکے استعمال کی پابندی کی تجویزتودے دی گئی ہے۔ یاددہانی کے طورپرلکھاجارہا ہے کہ پتنگ بازی میں انسانی جانوںکانقصان صرف ڈورپھرنے سے نہیںہوتا بلکہ پتنگ پکڑنے، پتنگ لوٹنے کے دوران بھی حادثات ہوجاتے ہیں۔آنکھوں دیکھا واقعہ ہے کہ دس گیارہ سال کاایک بچہ پتنگ پکڑنے کے چکرمیں ٹرین سے ٹکرانے سے بال بال بچا۔ ٹرین کی ٹکر اوراس بچے کے درمیاں تین سے چارفٹ کافاصلہ رہ گیاتھا کہ بچے کو بچا لیا گیا۔

Muhammad Siddique Prihar
Muhammad Siddique Prihar

تحریر : محمد صدیق پرہار

Share this:
Tags:
Jobs Muhammad Siddique prihar opportunity press conference spring بسنت پریس کانفرنس روزگار منانے مواقع
Quaid e Azam
Previous Post قائد اعظم امت مسلمہ کا عظیم لیڈر اور ٢٥ دسمبر ٢٠١٨ء
Next Post پانچ مٹر کے دانے
Peas Grains

Related Posts

Youtube

یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے

March 21, 2022
Saeed Ghani

عمران خان اسی ماہ سابق وزیراعظم ہو جائیں گے: سعید غنی کا دعویٰ

March 21, 2022
Khalid Javed Khan

اجلاس کے دن کسی کو ہجوم سے نہیں گزرنا پڑے گا: اٹارنی جنرل کی عدالت کو یقین دہانی

March 21, 2022
Joe Biden

امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس

March 21, 2022
Ukraine War

یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا

March 21, 2022
Justice Umar Ata Bandial

بہتر ہو گا اسمبلی کی جنگ اسمبلی کے اندر لڑی جائے: چیف جسٹس پاکستان

March 21, 2022
© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.
ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close