
کولمبو (جیوڈیسک) لنکن نیوی نے 37 بھارتی ماہی گیروں کو حراست میں لے لیا۔ ذرائع کا کہنا ہے سری لنکن نیوی نے غلطی سے سری لنکا کی سمندری خدود میں داخل ہو جانے والے 37 بھارتی ماہی گیروں کو حراست میں لے لیا ہے۔ دوسری جانب اطلاع ملنے پر بھارتی حکام نے ماہی گیروں کی بازیابی کے لئے اپنے سفارتی اختیارات کا استعمال شروع کر دیا ہے۔
