
معروف قانون دان اعتزاز احسن نے کہا ہے عدلیہ کی آذادی کے لئے چلائی جانے والی تحریک کے دوران عوام کو دکھائے گئے خواب جھوٹے نہیں تھے، ایجنڈا ابھی مکمل نہیں ہوا ریاست کو ماں جیسا مہربان بنانا ہے۔ آزادی اظہار کے عنوان سے سیمینار میں اعتزاز احسن کا کہنا تھاکہ عدالتوں نے سخت سے سخت تنقید تحمل اور بردباری سے برداشت کی۔
نواز شریف کیبیان کے حوالے سے انکا کہنا تھا کہ اس موقع پر سپریم کورٹ نیانتہائی برداشت کا مظاہرہ کیا تھا، اعتزاز احسن نے اپنی تقریر میں بھارتی سپریم کورٹ کی برداشت کا بھی ذکر کیا، ان کا کہنا تھاکہ آزاد عدلیہ کی مہم عدلیہ کے لئے چلائی گئی تھی۔
عدالتیں دسمبر کے بعد بھی کام کرتی رہیں گی اعتزاز احسن نے کہا کہ لوگوں کا شک فائدہ دینے والی قومیں چاند پر پہنچ گئیں، اظہار کی آزادی اور عدالتوں کے تحمل کی مثالیں دیتے ہوئے اعتزاز احسن نے ایسے کئی مقدمات کا ذکر کیا جس میں عدالتوں نے بردباری کا مظاہرہ کرتے ہوئے خاموشی اختیار کر لی ۔
