
کوٹلی (جیوڈیسک) کوٹلی آزاد کشمیر میں بھارتی فوج نے نکیال سیکٹر لنجوٹ کے مقام پر بھرپور گولہ باری اور فائرنگ کی جس سے ایک خاتون جاں بحق، بچہ زخمی ہو گیا جبکہ ایک گھر اور دو گاڑیاں مکمل طور پر تباہ ہو گئے۔
بھارتی فوج کی جانب سے شدید گولہ باری اور فائرنگ کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ لوگ گھروں میں محصور ہو گئے، بھارتی فوج کی فائرنگ اور گولہ باری کا پاکستانی فوج نے بھرپور جواب دیا جس کے بعد بھارت کی جانب سے فائرنگ اور گولہ باری کا سلسلہ رک گیا۔
