
کراچی (جیوڈیسک) گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد نے تحریک انصاف اور پاکستان عوامی تحریک کی قیادت سے درخواست کی ہے کہ ریاستی املاک قوم کی امانت ہیں ان کا تقدس برقرار رکھا جائے۔ قومی املاک کی حفاظت سب کی یکساں ذمے داری ہے۔ قومی املاک کوکسی بھی نقصان سے بچایا جائے۔
