Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • ڈکشنری
      • اردو سے انگلش ڈکشنری
      • انگلش سے اردو ڈکشنری
      • اردو رومن سے انگلش
      • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    • ویڈیوز
    • موسم
    • فنانس
  • شاعری
    • Poets (شاعر)
    • جون ایلیا
    • حسن رضوی
    • حمایت علی شاعر
    • خمار بارہ بنکوی
    • راحت اندوری
    • ساغر صدیقی
    • سلیم کوثر
    • سیدارشاد قمر
    • سید ضمیر جعفری
    • شاحر لدھیانوی
    • شاہد رضوی
    • شکیب جلالی
    • عدیل زیدی
    • عطاء الحق قاسمی
    • علامہ محمد اقبال
    • فاخرہ بتول
    • فرخت عباس شاہ
    • فیض احمد فیض
    • قتیل شفائی
    • ماہ رخ زیدی
    • مجید امجد
    • محسن بھوپالی
    • محسن نقوی
    • محمد علی خان
    • مرزا غالب
    • منیر نیازی
    • ناصر کاظمی
    • نوشی گیلانی
    • پروین شاکر
    • مسز جمشید خاکوانی
    • آپکی شاعری
  • ادب
    • ہفتہ وار ناول
    • منتخب افسانے
    • آپکی تحریر
    • گوشئہ فکر
Dark Mode
Skip to content
April 29, 2026
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
  • دیگر
  • شاعری
  • ادب
Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم27830
    • Educationکاش چند لوگ اورMarch 21, 2022
    • National Assemblyسوال یہ ہے کہ۔۔۔۔March 21, 2022
    • Narendra Modiمودی کا مکروہ چہرہMarch 20, 2022
    صحت و تندرستی825
    • Medicineایک اینٹی سیپٹک دوا یوٹی آئی کے دوبارہ حملے کو روک سکتی ہےMarch 14, 2022
    • Antsچیونٹیاں بھی سرطان کی بو’سونگھ‘ سکتی ہیںMarch 13, 2022
    • Pillowسانس لیتے تکیے کو گلے لگانے سے ڈپریشن میں کمیMarch 12, 2022
    دلچسپ اور عجیب228
    • Callٹیلی مارکیٹنگ فون کالز کا مقدمہ، امریکی شخص 75 ہزار ڈالر جیت گیاMarch 15, 2022
    • Restaurantزمین سے 1800 فٹ بلند دنیا کا بلند ترین ریستورانMarch 9, 2022
    • Diamondاینٹوں کے بھٹے پر مزدور کو ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کا ہیرا مل گیاFebruary 28, 2022
    سائنس اور ٹیکنالوجی468
    • Youtubeیوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئےMarch 21, 2022
    • Telegramبرازیلین سپریم کورٹ کا ملک میں ٹیلی گرام کو بند کرنے کا حکمMarch 19, 2022
    • Starsجیمس ویب خلائی دوربین نے ستارے کی پہلی ’صاف ستھری‘ تصویر کھینچ لیMarch 17, 2022
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    ڈکشنری
    • اردو سے انگلش ڈکشنری
    • انگلش سے اردو ڈکشنری
    • اردو رومن سے انگلش
    • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    ویڈیوز
    موسم
    فنانس
  • شاعری
    Poets (شاعر)
    جون ایلیا28
    • dua handsوہ اپنے آپ سے بھی جدا چاہیے ہمیںMarch 11, 2012
    • Catherine Breakکفِ سفیدِ سرِ ساحلِ تمنا ہےMarch 11, 2012
    • Lovers HandsسزاMarch 11, 2012
    حسن رضوی22
    • candle lightوہ باخبر ہے کبھی بے خبر نہیں ہوتاMarch 15, 2012
    • quit loveیہ قسمت کے دھارے سدا ایک سے ہیںMarch 15, 2012
    • prayٹھرہے پانی کو وہی ریت پرانی دے دےMarch 14, 2012
    حمایت علی شاعر7
    • Couple Man Womanہر قدم پر نت نئے سانچے میں ڈھل جاتے ہیں لوگMay 2, 2012
    • himayat ali shairازل سے ایک عذاب قبول و رد میں ہوںMay 2, 2012
    • fire in eyeجو آگ نہ تھی ازل کے بس میںMay 2, 2012
    خمار بارہ بنکوی20
    • makhmoor nazarainواقف نہیں تم اپنی نگاہوں کے اثر سےMay 15, 2012
    • Sad Love Storyجب وہ پشیماں نظر آئے ہیںMay 15, 2012
    • couple leaving each otherجبیں عشق میں آسرا دینے والےMay 15, 2012
    راحت اندوری12
    • looking at cloudy skyچمکتے لفظ ستاروں سے چھین لائے ہیںAugust 24, 2012
    • alone boat eveningسمندر پار ہوتی جا رہی ہےApril 20, 2012
    • sad cloudsمحلہ سائیں سائیں کر رہا ہےApril 20, 2012
    ساغر صدیقی8
    • dile-beqrar-chup-ho-jaاے دلِ بے قرار چپ ہو جاMay 22, 2012
    • blind feetمانا وادئی عشق میں پائوں اندھا رکھنا پڑتا ہےMay 22, 2012
    • lost moon lightکس کو بھاتی رہی رات بھر چاندنیMay 21, 2012
    سلیم کوثر7
    • my thoughtsمیں خیال ہوں کسی اور کا مجھے سوچتا کوئی اور ہےMarch 12, 2012
    • long roadتم نے سچ بولنے کی جرات کیMarch 12, 2012
    • On Floorیہ لوگ جس سے اب انکار کرنا چاہتے ہیںMarch 12, 2012
    سیدارشاد قمر17
    • man waitingابھی ٹوٹا ہے اک تارا تُو شاید لوٹ کر آئےMay 1, 2012
    • dream less sad nightsاداس راتیں ہیں خواب سارے اجڑ چکے ہیںMay 1, 2012
    • blue moonظلمتوں میں ازسرِ نو کیوں بلاتے ہو مجھےMay 1, 2012
    سید ضمیر جعفری13
    • friends of countryاو دیس سے آنے والے بتاApril 27, 2012
    • i am neutralہم ‘نیوٹرل’ ہیں خارجہ حکمت کے باب میںApril 27, 2012
    • ZamirJafariآگ جب تک جلے نہ جانوں میںApril 26, 2012
    شاحر لدھیانوی12
    • awara manzilیکسوئیMarch 2, 2012
    • sahir-ludhianviجو بات تجھ میں ہے تری تصویر میں نہیںFebruary 29, 2012
    • i am aloneمیں نے چاند اور ستاروں کی تمنا کی تھیFebruary 29, 2012
    شاہد رضوی18
    • zakhmi phoolاس سے وفا کی آس نہیں ہم بھی کیا کریںMarch 11, 2012
    • islamic imageعشق کا تجربہ ضروری ہےMarch 11, 2012
    • beautiful eyesجب سے یہ زندگی ملی ہے ہمیںMarch 11, 2012
    شکیب جلالی22
    • beautiful girlعکس اور میںMay 8, 2012
    • shakeb jalaliخدا وندانِ جمہور سےMay 8, 2012
    • planting new lifeہمارا دَورMay 8, 2012
    عدیل زیدی11
    • father daughterخواب اور حقیقتFebruary 27, 2012
    • khawahishگھر عطا کر مکاں سے کیا حاصلFebruary 27, 2012
    • past presentیہ زمینی بھی زمانی بھیFebruary 27, 2012
    عطاء الحق قاسمی6
    • flower in waterوہ سکون جسم وجاں گرداب جاں ہونے کو ہےFebruary 26, 2012
    • duaوہ ایک شخص کہ منزل بھی، راستا بھی ہےFebruary 26, 2012
    • cactus flowersکانٹوں سی اس دنیا میں وہ پھولوں جیسیFebruary 26, 2012
    علامہ محمد اقبال158
    • Complainedگلہ – ضربِ کلیمSeptember 15, 2014
    • allama praying in maisque qurtabaیا رب دل مسلم کو وہ زندہ تمنا دے .. دعاNovember 8, 2012
    • madinah mosqueاے باد صبا! کملی والے سے جا کہیو پیغام مراNovember 3, 2012
    فاخرہ بتول24
    • shehr e dilاسے روکتے بھی تو کس لیے؟May 20, 2012
    • mohabbat rooth jay toمحبت روٹھ جائے توMay 20, 2012
    • alone thinkingمرا پیارا حرف غلط نہیںMay 20, 2012
    فرخت عباس شاہ24
    • sham ka dardشام کے درد سے جھولی بھر لیJune 3, 2012
    • shiddatشدتیںJune 2, 2012
    • morjhaya phoolتم نے دیکھا ہے مجھےJune 2, 2012
    فیض احمد فیض27
    • madam noor jahanمجھ سے پہلی سی محبت مری محبوبApril 14, 2012
    • Faiz ahmad faizاشعارApril 14, 2012
    • love painرقیب سےApril 14, 2012
    قتیل شفائی16
    • Cute Baby Loversمل کر جدا ہوئے تو ؟March 20, 2012
    • Qateel Shifaiپہلے تو اپنے دل کے راز جان جائیےMarch 20, 2012
    • Raat ke pursakoon lamhoon meinپریشان رات ساری ہے ستارو تم تو سو جائوMarch 20, 2012
    ماہ رخ زیدی9
    • true baby friendsمحبت ہو ہی جاتی ہےMarch 4, 2012
    • sajdaہم جب بھی تنہا گھر گئےMarch 4, 2012
    • helping handsمجھکو معصومیت کا صلہ مل گیاMarch 4, 2012
    مجید امجد16
    • Autographآٹو گرافFebruary 24, 2012
    • flowers at sun riseاس اپنی کرن کو آتی ہوئی صُبحوں کے حوالے کرنا ہےFebruary 24, 2012
    • red roseروش روش پہ ہیں نکہت فشاں گُلاب کے پھولFebruary 24, 2012
    محسن بھوپالی9
    • Beautiful Girlچمن چمن اسی رنگین قبا کو دیکھتے ہیںMarch 1, 2012
    • the struggleشعلہ حسن مجسم گریہ شبنم بھی ہےMarch 1, 2012
    • charaaghٹھوکریں کھا کے جو سنبھلتے ہیںMarch 1, 2012
    محسن نقوی26
    • different from peopleوہ بظاہر جو زمانے سے خفا لگتا ہےMarch 30, 2012
    • destroy peopleاُجڑے ہوئے لوگوں سے گریزاں نہ ہوا کرMarch 30, 2012
    • broken mirrorشکستہ آئینوں کی کرچیاں اچھی نہیں لگتیںMarch 29, 2012
    محمد علی خان10
    • coloursبکھرتے رنگوں جیسا ہو گیا ہوں، یہ سوچتا ہوںMarch 3, 2012
    • burning heartجو بھی جھوٹا تھا وہی خواب دکھایا خود کوMarch 3, 2012
    • empty graveاگر کچھ رابطہ باہر سے بنتا جا رہا ہےMarch 3, 2012
    مرزا غالب33
    • Deewan-e-Ghalibشب خمارِ شوقِ ساقی رستخیز اندازہ تھا . دیوانِ غالبDecember 23, 2012
    • Deewan-e-Ghalibیک ایک قطرے کا مجھے دینا پڑا حساب . دیوانِ غالبDecember 20, 2012
    • Deewan-e-Ghalibشب کہ برقِ سوزِ دل سے زہرہ ابر آب تھا . دیوانِ غالبDecember 19, 2012
    منیر نیازی17
    • munir niaziماضیMay 31, 2012
    • Munir Niaziنا رسائیMay 31, 2012
    • munir niaziمیرے دشمن کی موتMay 31, 2012
    ناصر کاظمی16
    • mera elaj chara gar k pass nahinوہ دلنواز ہے لیکن نظر شناس نہیںMay 29, 2012
    • bharpoor rahi bahaar kuch dareٹھھرا تھا وہ گلعذار کچھ دیرMay 29, 2012
    • safar manzil e shab yaad nahiسفر منزلِ شب یاد نہیںMay 29, 2012
    نوشی گیلانی22
    • noshi gilaniوہ کیسا خوف تھا کہ رختِ سفر بھی بھول گئےMay 25, 2012
    • ways changedوہ بات بات میں اتنا بدلتا جاتا ہےMay 25, 2012
    • with butterfliesوہ بے ارادہ سہی، تتلیوں میں رہتا ہےMay 25, 2012
    پروین شاکر21
    • parveen shakirایکسٹیسیApril 6, 2012
    • past sad memoriesوہ رُت بھی آئی کہ میں پھول کی سہیلی ہوئیApril 5, 2012
    • parveen shakirواہمہApril 5, 2012
    مسز جمشید خاکوانی44
    • Green Leaves Rainسبز پتوں پہ اٹکی ہوئی شبنم کی طرحApril 17, 2015
    • Love Fearاندیشے بھی تھے، رسوائی بھی تھیApril 17, 2015
    • The journeyحساب دوراںFebruary 22, 2015
    آپکی شاعری898
    • Ishqشعور و فکر میں جب روشنی نظر آئیDecember 6, 2021
    • Muhammad PBUHمیرا قبیلہ محمدی ہےOctober 25, 2020
    • Loveایسا روٹھا وہ ہم سے بیگانہ ہواSeptember 23, 2020
  • ادب
    ہفتہ وار ناول
    منتخب افسانے
    آپکی تحریر
    گوشئہ فکر

خودکشی حصہ دوئم

April 25, 2019 0 1 min read
Suicide
Suicide
Suicide

تحریر: پروفیسر محمد عبداللہ بھٹی

شکست خورد شکستہ حال اُجڑا ہوا چلتی پھرتی زندہ لاش جیسا شخص پھوٹ پھوٹ کر رو رہا تھا اُس کا رونا سسکیوں ہچکیوں آہوں کے درمیان جاری تھا درمیان میں رک کر وہ بار بار ایک فقرہ بو لتا سریہ میری پہلی اور آخری غلطی تھی ‘ سر میں ایک کمزور لمحے کا شکار ہو گیا تھامیں گناہ کر نا نہیں چاہتا تھالیکن شیطان نے میرے نفس نے مجھے ورغلا دیا سر مجھے بچالیں خدا کے لیے سر کوئی وظیفہ چلا صدقہ خیرات بتائیں کہ میری عزت قائم رہ جائے ‘ میں بد نامی کے سیا ہ بادلوں سے نکل آئوں ‘ میںباقی زندگی بد نامی کی چادر میں نہیں گزارنا چاہتا میں تو بہ کر تا ہوں میں زندگی میں کبھی بھی ایسی غلطی نہیں کروں گا ‘ وہ بے ربط گفتگو کر رہا تھا کبھی بولتا کبھی روتا میں اُسے موقع دے رہا تھا تا کہ وہ خوب اچھی طرح بول کر دل کی بھڑاس نکال لے ‘ اچھی طرح دل ہلکا کر لے جب وہ خوب اچھی طرح بول چکا تو میںاُس کی طرف شفیق نظروں سے دیکھتے ہوئے کہا برادر میںآپ کی مدد تب کروں گا جب آپ مجھے اپنا مسئلہ بتائیں گے آپ اپنی پریشانی بتائیں گے توہی اُس کا کو ئی حل نکلے گا ۔ لیکن میں نوٹ کر رہا تھا وہ اپنی پریشانی کا اظہار کر نے سے ڈر رہا تھا اُسے لگ رہا تھا سارا زمانہ سن رہا ہے اُس کے منہ سے نکلے الفاظ بم کی طرح پھٹ کر اُس کی عزت شہرت کردار کو تباہ کر دیں گے لیکن میرے بار بار حوصلہ دینے پر اُس نے حال دل سنانا شروع کیا۔

سر میں سرکاری محکمے میں ایک اچھی طاقت ور پوسٹ پر نوکری کرتا ہوں چھ سال پہلے گائوں گیا تو ایک بیوہ عورت اپنی بیٹی کو میرے پاس لے کر آئی کہ اِس کا باپ فوت ہو گیا ہے یہ میڑک پاس ہے اور مزید آگے پڑھنا چاہتی ہے اِس کا باپ فوت ہو گیا میرے ذرائع اِس قابل نہیں کہ اِس کی تعلیم کو مزید جاری رکھ سکوں اِس لیے آپ برائے مہربانی اِس کو اپنے محکمے میں نو کر ی دلوادیں تاکہ یہ اپنی زندگی کو اچھی طرح آگے بڑھا سکے ‘ نوکری کے پیسوں سے یہ اپنی تعلیم بھی جاری رکھ لے گی لڑکی بہت خوبصورت تھی اور ذہین بھی میں نے وعدہ کیا کہ میں جلد ہی کوئی نوکری تلاش کر کے بتائوں گا ۔ شہرآکر میں نے کوشش کی تو مجھے کامیابی مل گئی اپنے ہی محکمے میں اُسے نوکری دلا دی ‘ لڑکی لاہور آگئی اب اُس نے نوکری کے ساتھ اپنی تعلیم کا سلسلہ بھی جاری رکھا کبھی کبھار میرے گھر بھی آتی ورنہ گرلز ہاسٹل میں رہتی تھی اِس دوران اُسے کسی بھی مدد کی ضرورت ہو تی میں اُس کی مدد کر دیتا اُس کی کتابوں سے لے کر داخلہ فیس وغیرہ میں ادا کر تا رہا ‘ لڑکی ذہین تھی نوکری کے ساتھ پڑھائی بھی جاری رکھ کر تعلیم کے اگلے درجے پاس کرتی گئی آخر کار جب لڑکی نے ماسٹر ڈگری کر لی تو اُسے اپنی ہی محکمے میں اچھی پوسٹ پر نوکری دلا دی۔

اِن سالوں میں میری کئی بار اُس سے ملاقات بھی رہی لڑکی میرے احسانوں کی وجہ سے میری بہت زیادہ عزت کر تی تھی ہر کام مُجھ سے پو چھ کر کر تی جو میں کہتا اُس پر عمل کر تی بلکہ میرے منہ سے نکلے ہوئے الفاظ اُس کے لیے حکم کو درجہ رکھتے تھے ‘ مجھے وہ خدا رسو ل کے بعد سب سے اہم مقام دیتی اُ سکی بے پناہ تابعداری مجھے متاثر کر تی چلی گئی مجھے پتہ ہی نہ چلا کب میںاُسے چاہنے لگا تھا اِس کا ابھی مجھے اچھی طرح احساس نہیں ہوا تھا اُس کی بے پناہ فرماں برداری کی وجہ سے وہ مجھے اپنی زر خرید کنیز لگتی کیونکہ وہ سانس بھی مجھ سے پوچھ کر لیتی تھی ۔ میں اُس کے جسم زندگی اور فیصلوں کا حاکم تھا مجھے لگنا شروع ہو گیا تھا کہ وہ صرف میرے اشاروں پر ناچنے والی کٹھ پتلی ہے میرے اشاروں پر چلنا ہی اُس کی زندگی کا فرض اولین ہے پچھلے کئی سالوں میں اُس نے ایک بار بھی میری کسی بات سے انکار نہیں کیا تھا وہ میرے اشاروں پر چلتی تھی میں جو کہتا وہ بلا چوں چراں اُس پر آنکھیں بند کر کے عمل کر جاتی یہاں سے کہانی ایک نیاموڑ لیتی ہے اُس کی تعلیم مکمل ہو گئی اور اچھی جاب بھی مل گئی تو اُس کی ماں نے اُسے کہااب تمہاری شادی کا وقت آگیا ہے اِس لیے اب تم شادی کی تیاری کرو۔

ماں نے اُسے دو چار رشتے دکھائے جو اُس کو بلکل بھی پسند نہ آئے اب اِس نے خود بھی شادی کے لیے امیدواروں کو دیکھنا شروع کر دیا اِس تلاش میںاُس کی نظر میرے ہی محکمے کے جوان پر پڑی جو اُسی کے لیول کی جاب بھی کرتا تھا اور دیکھنے میں بھی خوش شکل تھا اُس لڑکے کو جب پتہ چلا کہ یہ رشتہ دیکھ رہی ہے تو اُس نے اِس کو پرپوز کر دیا ابتدائی گفتگو کے بعد جب بات سنجیدہ اور فیصلہ کن زون میںداخل ہو ئی تو ماں بیٹی میرے پاس آگئیں کہ اِس کے لیے اِس لڑکے نے رشتہ بھیجا ہے جو ہمیں پسند ہے اب آپ سے فائنل منظوری کی درخواست ہے ماں بیٹی تو یہ بات کر کے چلی گئیں لیکن میں ساری رات کانٹوں پر لوٹتا رہا اُس رات مجھے شدت سے احساس ہوا کہ یہ تو صرف میری ہے اور میرے لیے ہی بنی ہے یہ کسی اور کی نہیں ہو سکتی افسوس اور غصہ مجھے اِس بات کا تھا میں تو سمجھ رہا تھا یہ مجھے بہت پسند کر تی ہے میںاُس کی بے پناہ تابعداری کو پسند یا پیار سمجھ رہا تھا جبکہ وہ تو میری بات عقیدت احترام میں ہی مانتی تھی۔

میں نے اگلے دن ہی اُسے بلایا اور کہا کہ تم جس لڑکے کے ساتھ شادی کر نا چاہ رہی ہو وہ رشتہ تمہارے لیے بلکل ٹھیک نہیں ہے تم انکار کر دو لڑکی حیران پریشان نظروں سے میری طرف دیکھ رہی تھی اُس کے چہرے کے الجھن کے تاثرات بتا رہے تھے کہ اُسے میری بات پسند نہیں آئی اُس نے دبے لفظوں میںاپنی پسندیدگی کا اظہار بھی کر دیا کہ وہ اُس لڑکے سے پیار کرتی ہے وہ مجھے کر تا ہے یہ سننا تھا کہ مجھے تو آگ ہی لگ گئی کہ تم کو جرات کیسے ہو ئی میر ی بات سے انکار کی میں اُس پر گرجتا برستا رہا وہ خاموشی سے نظریں جھکائے سنتی رہی اِس دوران اُس کی آنکھوں سے درد ناک آنسوئوں کی لہریں بہتی رہیں لیکن میں تو ہلاکو بن کر اُس کو لتاڑتا رہا ۔ وہ چلی گئی اب میں نے اُس کی ڈیوٹی اپنے ساتھ لگا لی اُس کو سارا دن اپنی نظروں کے سامنے رکھتا اُس لڑکے کو دیکھ کر مجھے آگ لگ جاتی ایک دن مجھے پتہ چلا کہ یہ دونوں کسی ہو ٹل میں اکٹھے تھے تو میں نے اگلے ہی دن اُ س لڑکے کی ٹرانسفر جنوبی پنجاب دور دراز علاقے میں کر دی ‘ لڑکے نے آکر میرے پائوں پکڑے رویا پیٹا لیکن مجھے اُس پر بھی ترس نہ آیا رقابت کی آگ نے مجھے اپنی لپیٹ میں لے لیا اب میں نے لڑکی سے اظہار محبت کر دیا ساتھ ہی بند کمرے میںاُس کے ساتھ چھیڑ چھاڑ بھی شروع کر دی۔

میری اِن حرکتوں کا لڑکے کو بھی پتہ چل گیا تھا جب میںنے پوری کو شش کی اور لڑکی نہ مانی تو خطرناک پلان بنایا ایک دن دفتر کے ٹائم کے بعد بند کمرے میں زبردستی اُس کی عزت سے کھیل گیا لڑکی پائوں پڑتی رہی لیکن میں نہ مانا میری درندگی نے معصوم کی عزت تار تار کر دی ‘ میرا خیال تھا اب لڑکی کے پاس کو ئی چوائس نہیں ہو گی لیکن اگلے ہی دن اُس کو چاہنے والا لڑکا مجھے ملا اور میری گناہ گاری کی ساری ریکارڈنگ مجھے دکھا دی اور کہا اب یہ میں تمہاری بیوی بچوں کو دکھائوں گا پھر سوشل میڈیا پر چلائوں گا اُس نے میر ے ارادے کو دیکھتے ہوئے میرے کمرے میں خفیہ کیمرے لگا دیا تھا جس کا مجھے نہیں پتہ تھا اُن کیمروں نے میرے ظلم کو ریکارڈ کر لیا میں نے بہت معافی مانگی لیکن وہ نہ مانا دو دن پہلے اُس نے ریکارڈنگ میری شادی شدہ بیٹی کے سسرال بھیج دی اب میں بد نامی کی آگ میں جل رہا ہوں سر مجھے بچالیں اپنی داستان بتا کر چلا گیا دو تین بار پھر بھی آیا ایک ہفتے بعد ہی بدنامی کے خوف کو برداشت نہ کر سکا خود کشی کی کوشش کی ‘ ڈاکٹروں نے بچا تو لیا جسم پر فالج گرا جسم بے جان لاش بن گیا اب پتھر کا جسم لیے چھت کو گھورتا ہے جو لوگ کسی پر احسان کر کے اُس کا بدلہ لینے کے لیے ظلم کا راستہ اپناتے ہیں خدا تعالیٰ اُن کی زندگی لوگوں کے لیے نشان عبرت بنا دیتا ہے پھر یہ خودکشی کا راستہ اپناتے ہیں۔

Prof Muhammad Abdullah Khan Bhatti
Prof Muhammad Abdullah Khan Bhatti

تحریر: پروفیسر محمد عبداللہ بھٹی
ای میل: help@noorekhuda.org
فون: 03004352956
ویب سائٹ: www.noorekhuda.org
فیس بک آفیشل پیج: www.fb.com/noorekhuda.org

Share this:
Tags:
error life power respect suicide trouble پریشانی خودکشی زندگی طاقت عزت غلطی
IPO
Previous Post انٹلیکچول پراپرٹی رائٹس کے قوانین کی عملداری کے حقائق
Next Post پاکستان میں انسداد ملیریا کی کوششوں میں تیزی کی ضرورت
Malaria World Day

Related Posts

Youtube

یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے

March 21, 2022
Saeed Ghani

عمران خان اسی ماہ سابق وزیراعظم ہو جائیں گے: سعید غنی کا دعویٰ

March 21, 2022
Khalid Javed Khan

اجلاس کے دن کسی کو ہجوم سے نہیں گزرنا پڑے گا: اٹارنی جنرل کی عدالت کو یقین دہانی

March 21, 2022
Joe Biden

امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس

March 21, 2022
Ukraine War

یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا

March 21, 2022
Justice Umar Ata Bandial

بہتر ہو گا اسمبلی کی جنگ اسمبلی کے اندر لڑی جائے: چیف جسٹس پاکستان

March 21, 2022
© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.
ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close