Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • ڈکشنری
      • اردو سے انگلش ڈکشنری
      • انگلش سے اردو ڈکشنری
      • اردو رومن سے انگلش
      • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    • ویڈیوز
    • موسم
    • فنانس
  • شاعری
    • Poets (شاعر)
    • جون ایلیا
    • حسن رضوی
    • حمایت علی شاعر
    • خمار بارہ بنکوی
    • راحت اندوری
    • ساغر صدیقی
    • سلیم کوثر
    • سیدارشاد قمر
    • سید ضمیر جعفری
    • شاحر لدھیانوی
    • شاہد رضوی
    • شکیب جلالی
    • عدیل زیدی
    • عطاء الحق قاسمی
    • علامہ محمد اقبال
    • فاخرہ بتول
    • فرخت عباس شاہ
    • فیض احمد فیض
    • قتیل شفائی
    • ماہ رخ زیدی
    • مجید امجد
    • محسن بھوپالی
    • محسن نقوی
    • محمد علی خان
    • مرزا غالب
    • منیر نیازی
    • ناصر کاظمی
    • نوشی گیلانی
    • پروین شاکر
    • مسز جمشید خاکوانی
    • آپکی شاعری
  • ادب
    • ہفتہ وار ناول
    • منتخب افسانے
    • آپکی تحریر
    • گوشئہ فکر
Dark Mode
Skip to content
May 2, 2026
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
  • دیگر
  • شاعری
  • ادب
Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم27830
    • Educationکاش چند لوگ اورMarch 21, 2022
    • National Assemblyسوال یہ ہے کہ۔۔۔۔March 21, 2022
    • Narendra Modiمودی کا مکروہ چہرہMarch 20, 2022
    صحت و تندرستی825
    • Medicineایک اینٹی سیپٹک دوا یوٹی آئی کے دوبارہ حملے کو روک سکتی ہےMarch 14, 2022
    • Antsچیونٹیاں بھی سرطان کی بو’سونگھ‘ سکتی ہیںMarch 13, 2022
    • Pillowسانس لیتے تکیے کو گلے لگانے سے ڈپریشن میں کمیMarch 12, 2022
    دلچسپ اور عجیب228
    • Callٹیلی مارکیٹنگ فون کالز کا مقدمہ، امریکی شخص 75 ہزار ڈالر جیت گیاMarch 15, 2022
    • Restaurantزمین سے 1800 فٹ بلند دنیا کا بلند ترین ریستورانMarch 9, 2022
    • Diamondاینٹوں کے بھٹے پر مزدور کو ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کا ہیرا مل گیاFebruary 28, 2022
    سائنس اور ٹیکنالوجی468
    • Youtubeیوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئےMarch 21, 2022
    • Telegramبرازیلین سپریم کورٹ کا ملک میں ٹیلی گرام کو بند کرنے کا حکمMarch 19, 2022
    • Starsجیمس ویب خلائی دوربین نے ستارے کی پہلی ’صاف ستھری‘ تصویر کھینچ لیMarch 17, 2022
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    ڈکشنری
    • اردو سے انگلش ڈکشنری
    • انگلش سے اردو ڈکشنری
    • اردو رومن سے انگلش
    • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    ویڈیوز
    موسم
    فنانس
  • شاعری
    Poets (شاعر)
    جون ایلیا28
    • dua handsوہ اپنے آپ سے بھی جدا چاہیے ہمیںMarch 11, 2012
    • Catherine Breakکفِ سفیدِ سرِ ساحلِ تمنا ہےMarch 11, 2012
    • Lovers HandsسزاMarch 11, 2012
    حسن رضوی22
    • candle lightوہ باخبر ہے کبھی بے خبر نہیں ہوتاMarch 15, 2012
    • quit loveیہ قسمت کے دھارے سدا ایک سے ہیںMarch 15, 2012
    • prayٹھرہے پانی کو وہی ریت پرانی دے دےMarch 14, 2012
    حمایت علی شاعر7
    • Couple Man Womanہر قدم پر نت نئے سانچے میں ڈھل جاتے ہیں لوگMay 2, 2012
    • himayat ali shairازل سے ایک عذاب قبول و رد میں ہوںMay 2, 2012
    • fire in eyeجو آگ نہ تھی ازل کے بس میںMay 2, 2012
    خمار بارہ بنکوی20
    • makhmoor nazarainواقف نہیں تم اپنی نگاہوں کے اثر سےMay 15, 2012
    • Sad Love Storyجب وہ پشیماں نظر آئے ہیںMay 15, 2012
    • couple leaving each otherجبیں عشق میں آسرا دینے والےMay 15, 2012
    راحت اندوری12
    • looking at cloudy skyچمکتے لفظ ستاروں سے چھین لائے ہیںAugust 24, 2012
    • alone boat eveningسمندر پار ہوتی جا رہی ہےApril 20, 2012
    • sad cloudsمحلہ سائیں سائیں کر رہا ہےApril 20, 2012
    ساغر صدیقی8
    • dile-beqrar-chup-ho-jaاے دلِ بے قرار چپ ہو جاMay 22, 2012
    • blind feetمانا وادئی عشق میں پائوں اندھا رکھنا پڑتا ہےMay 22, 2012
    • lost moon lightکس کو بھاتی رہی رات بھر چاندنیMay 21, 2012
    سلیم کوثر7
    • my thoughtsمیں خیال ہوں کسی اور کا مجھے سوچتا کوئی اور ہےMarch 12, 2012
    • long roadتم نے سچ بولنے کی جرات کیMarch 12, 2012
    • On Floorیہ لوگ جس سے اب انکار کرنا چاہتے ہیںMarch 12, 2012
    سیدارشاد قمر17
    • man waitingابھی ٹوٹا ہے اک تارا تُو شاید لوٹ کر آئےMay 1, 2012
    • dream less sad nightsاداس راتیں ہیں خواب سارے اجڑ چکے ہیںMay 1, 2012
    • blue moonظلمتوں میں ازسرِ نو کیوں بلاتے ہو مجھےMay 1, 2012
    سید ضمیر جعفری13
    • friends of countryاو دیس سے آنے والے بتاApril 27, 2012
    • i am neutralہم ‘نیوٹرل’ ہیں خارجہ حکمت کے باب میںApril 27, 2012
    • ZamirJafariآگ جب تک جلے نہ جانوں میںApril 26, 2012
    شاحر لدھیانوی12
    • awara manzilیکسوئیMarch 2, 2012
    • sahir-ludhianviجو بات تجھ میں ہے تری تصویر میں نہیںFebruary 29, 2012
    • i am aloneمیں نے چاند اور ستاروں کی تمنا کی تھیFebruary 29, 2012
    شاہد رضوی18
    • zakhmi phoolاس سے وفا کی آس نہیں ہم بھی کیا کریںMarch 11, 2012
    • islamic imageعشق کا تجربہ ضروری ہےMarch 11, 2012
    • beautiful eyesجب سے یہ زندگی ملی ہے ہمیںMarch 11, 2012
    شکیب جلالی22
    • beautiful girlعکس اور میںMay 8, 2012
    • shakeb jalaliخدا وندانِ جمہور سےMay 8, 2012
    • planting new lifeہمارا دَورMay 8, 2012
    عدیل زیدی11
    • father daughterخواب اور حقیقتFebruary 27, 2012
    • khawahishگھر عطا کر مکاں سے کیا حاصلFebruary 27, 2012
    • past presentیہ زمینی بھی زمانی بھیFebruary 27, 2012
    عطاء الحق قاسمی6
    • flower in waterوہ سکون جسم وجاں گرداب جاں ہونے کو ہےFebruary 26, 2012
    • duaوہ ایک شخص کہ منزل بھی، راستا بھی ہےFebruary 26, 2012
    • cactus flowersکانٹوں سی اس دنیا میں وہ پھولوں جیسیFebruary 26, 2012
    علامہ محمد اقبال158
    • Complainedگلہ – ضربِ کلیمSeptember 15, 2014
    • allama praying in maisque qurtabaیا رب دل مسلم کو وہ زندہ تمنا دے .. دعاNovember 8, 2012
    • madinah mosqueاے باد صبا! کملی والے سے جا کہیو پیغام مراNovember 3, 2012
    فاخرہ بتول24
    • shehr e dilاسے روکتے بھی تو کس لیے؟May 20, 2012
    • mohabbat rooth jay toمحبت روٹھ جائے توMay 20, 2012
    • alone thinkingمرا پیارا حرف غلط نہیںMay 20, 2012
    فرخت عباس شاہ24
    • sham ka dardشام کے درد سے جھولی بھر لیJune 3, 2012
    • shiddatشدتیںJune 2, 2012
    • morjhaya phoolتم نے دیکھا ہے مجھےJune 2, 2012
    فیض احمد فیض27
    • madam noor jahanمجھ سے پہلی سی محبت مری محبوبApril 14, 2012
    • Faiz ahmad faizاشعارApril 14, 2012
    • love painرقیب سےApril 14, 2012
    قتیل شفائی16
    • Cute Baby Loversمل کر جدا ہوئے تو ؟March 20, 2012
    • Qateel Shifaiپہلے تو اپنے دل کے راز جان جائیےMarch 20, 2012
    • Raat ke pursakoon lamhoon meinپریشان رات ساری ہے ستارو تم تو سو جائوMarch 20, 2012
    ماہ رخ زیدی9
    • true baby friendsمحبت ہو ہی جاتی ہےMarch 4, 2012
    • sajdaہم جب بھی تنہا گھر گئےMarch 4, 2012
    • helping handsمجھکو معصومیت کا صلہ مل گیاMarch 4, 2012
    مجید امجد16
    • Autographآٹو گرافFebruary 24, 2012
    • flowers at sun riseاس اپنی کرن کو آتی ہوئی صُبحوں کے حوالے کرنا ہےFebruary 24, 2012
    • red roseروش روش پہ ہیں نکہت فشاں گُلاب کے پھولFebruary 24, 2012
    محسن بھوپالی9
    • Beautiful Girlچمن چمن اسی رنگین قبا کو دیکھتے ہیںMarch 1, 2012
    • the struggleشعلہ حسن مجسم گریہ شبنم بھی ہےMarch 1, 2012
    • charaaghٹھوکریں کھا کے جو سنبھلتے ہیںMarch 1, 2012
    محسن نقوی26
    • different from peopleوہ بظاہر جو زمانے سے خفا لگتا ہےMarch 30, 2012
    • destroy peopleاُجڑے ہوئے لوگوں سے گریزاں نہ ہوا کرMarch 30, 2012
    • broken mirrorشکستہ آئینوں کی کرچیاں اچھی نہیں لگتیںMarch 29, 2012
    محمد علی خان10
    • coloursبکھرتے رنگوں جیسا ہو گیا ہوں، یہ سوچتا ہوںMarch 3, 2012
    • burning heartجو بھی جھوٹا تھا وہی خواب دکھایا خود کوMarch 3, 2012
    • empty graveاگر کچھ رابطہ باہر سے بنتا جا رہا ہےMarch 3, 2012
    مرزا غالب33
    • Deewan-e-Ghalibشب خمارِ شوقِ ساقی رستخیز اندازہ تھا . دیوانِ غالبDecember 23, 2012
    • Deewan-e-Ghalibیک ایک قطرے کا مجھے دینا پڑا حساب . دیوانِ غالبDecember 20, 2012
    • Deewan-e-Ghalibشب کہ برقِ سوزِ دل سے زہرہ ابر آب تھا . دیوانِ غالبDecember 19, 2012
    منیر نیازی17
    • munir niaziماضیMay 31, 2012
    • Munir Niaziنا رسائیMay 31, 2012
    • munir niaziمیرے دشمن کی موتMay 31, 2012
    ناصر کاظمی16
    • mera elaj chara gar k pass nahinوہ دلنواز ہے لیکن نظر شناس نہیںMay 29, 2012
    • bharpoor rahi bahaar kuch dareٹھھرا تھا وہ گلعذار کچھ دیرMay 29, 2012
    • safar manzil e shab yaad nahiسفر منزلِ شب یاد نہیںMay 29, 2012
    نوشی گیلانی22
    • noshi gilaniوہ کیسا خوف تھا کہ رختِ سفر بھی بھول گئےMay 25, 2012
    • ways changedوہ بات بات میں اتنا بدلتا جاتا ہےMay 25, 2012
    • with butterfliesوہ بے ارادہ سہی، تتلیوں میں رہتا ہےMay 25, 2012
    پروین شاکر21
    • parveen shakirایکسٹیسیApril 6, 2012
    • past sad memoriesوہ رُت بھی آئی کہ میں پھول کی سہیلی ہوئیApril 5, 2012
    • parveen shakirواہمہApril 5, 2012
    مسز جمشید خاکوانی44
    • Green Leaves Rainسبز پتوں پہ اٹکی ہوئی شبنم کی طرحApril 17, 2015
    • Love Fearاندیشے بھی تھے، رسوائی بھی تھیApril 17, 2015
    • The journeyحساب دوراںFebruary 22, 2015
    آپکی شاعری898
    • Ishqشعور و فکر میں جب روشنی نظر آئیDecember 6, 2021
    • Muhammad PBUHمیرا قبیلہ محمدی ہےOctober 25, 2020
    • Loveایسا روٹھا وہ ہم سے بیگانہ ہواSeptember 23, 2020
  • ادب
    ہفتہ وار ناول
    منتخب افسانے
    آپکی تحریر
    گوشئہ فکر

خودکشی

September 17, 2018 0 1 min read
Suicide
Suicide
Suicide

تحریر : پروفیسر محمد عبداللہ بھٹی

اُس نے اداس بے بس نظروں سے میری طرف دیکھا اور پھوٹ پھوٹ کر رونے لگی ‘ اُس کی آنکھوں میں قبرستانوں کا سناٹا اور فرات کی طغیا نی تھی ‘ کسی بہت بڑے غم یا حادثے نے اُس کے جسم و روح کو کچل کر رکھ دیا تھا ‘ کر ب کی شدت سے اُس کا جسم لر ز رہا تھا بلکہ جسم کا رواںرواں ما تم کر تا نظر آرہا تھا اُس کے چہرے کی ویرانی کربلا کے لٹے ہو ئے مسافر کی عکاسی کر رہی تھی ۔ اُس کی حالت سے اُس کی شکست واضح نظر آرہی تھی جیسے کسی نے اُس کی متاع حیات اُس سے چھین لی ہو وہ کٹی پتنگ کی طرح بے رحم ہوائوں کے دوش پر در بدر ٹھو کریں کھا تی نظر آرہی تھی ۔ میرے سامنے تقریبا پچاس سالہ ضعیف کمزور عورت بیٹھی تھی مجھے اُس کی حالت دیکھتے ہی اندازہ ہو گیا تھا کہ وہ کسی خو فناک طو فان سے گزر نے کے بعد مدد یا امید کی تلاش میں میرے پاس آئی ہے’ وہ کتنی دیر سے بے جان زرد لا شے کی طرح بیٹھی ہو ئی تھی اُس کے چہرے کے تاثرات اور جسمانی حرکات سے واضح پتہ چل رہا تھا کہ اُسے زندگی معاشرے اور انسانوں سے کسی بھی قسم کا لگائو یا احساس نہیں ہے اُس کے کپڑوں سے بخو بی پتہ لگ رہا تھا کہ اُس نے پچھلے کئی دنوں سے کپڑے نہیں بدلے ‘ اُسے اپنا ہو ش تک نہیں تھا اگر اُس کی سانسیں نہ چل رہی ہو تیں اور وہ چل پھر نہ رہی ہو تی تو کو ئی بھی اُسے زندہ نہ کہتا بلکہ زندگی اور احساسات سے عاری لاش تھی جو میرے پاس آئی تھی اُس کا رونا اداسی بے بسی اور حالت زار مجھے خنجر کی طرح کاٹ رہی تھی۔

میں نے اُسے صرف اتنا ہی کہا تھا بہن میں آپ کی کیا مدد کر سکتا ہوں تو اُس نے رونا شروع کر دیا اور کہاسر میری مدد اب کو ئی نہیں کر سکتا اور نہ ہی اب مجھے کسی کی مدد کی ضرورت ہے میں اب ہر قسم کی مدد تعاون کی ضرورت سے آزاد ہو چکی ہو ں دنیا میں کو ئی بھی اب میری مدد نہیں کر سکتا جب مجھے مدد کی ضرورت تھی اُس وقت اِس بے رحم ظالم بانجھ معاشرے نے میری مدد نہیں کی ‘ میں مدد کے لیے در بدر بھٹکی ہو ں ‘ ہزاروں دروازوں پر مدد کے لیے دامن مراد پھیلایا لیکن اِس تھو ر زدہ مر دہ معاشرے نے میرے درد میں اضا فہ ہی کیا ہر گزرتے دن کے ساتھ میرے زخموں پر نمک چھڑکا میری روح کو تار تار کیا روزانہ میری روح پر گھا ئو لگتے رہے اور جسم کو کباب کی طرح سیخ پر پرو کر جلتے انگاروں پر رکھا تھا۔

دنیا میں آنے کی سزا میں نے بہت بھگتی ہے ‘ زندگی اتنی بے رحم جلاد صفت ہو گی میں نے کبھی سوچا بھی نہ تھا زندگی نے ہر سانس کے بد لے میں مجھے زخم دکھ کر ب دیا ‘ خو شی اطمینان نے بر سوں پہلے ہی مجھ سے نا طہ تو ڑ لیا تھا پھر میں زندگی کے جلتے جھلستے ریگستان میں ننگے آسمان اور پائوں کے ساتھ دوڑی ہوں میں زندگی کے خشک صحرا میں ایک بو ند پا نی کے لیے تر سی ہوں لیکن مجھے ایک ایک بو ند پا نی کے لیے تر سایا گیا تڑپایا گیا ہر رات میں کباب کی طرح آگ پر پروئی گئی ہوں ‘ میں ہر ظلم درد خو شی کی امید پر سہتی رہی کہ غم کی سیا ہ رات ایک دن اجا لے میں ضرور بدلے گی خو شی نے تو مجھے بھو ل کر بھی نہیں دیکھا بلکہ میری ہر کو شش کے بعد خوشی مجھ سے میلوں دور بھا گتی چلی گئی ۔ میں زندگی کی طو فانی موجوں میں تنکے کی طرح بے آسرا مدد مدد پکا رتی رہی لیکن کسی نے میری مدد نہ کی ‘ آخر کا ر میں جس کے لیے مدد خو شیوں کی بھیک مانگتی رہی وہ بھی مجھے چھو ڑ کر چلی گئی اِس فقرے کے ساتھ ہی اُس نے دھاڑیں مار کر رونا شروع کر دیا اُس کا جسم آتش فشاں کی طرح پھٹ رہا تھا ‘ غم کا درد اُس کی آنکھوں سے سیلاب کی طرح بہہ رہا تھا۔

میں نے اُسے کھل کر رونے دیا تا کہ اُس کا من ہلکا ہو سکے اُس کے اندر کا کرب آنکھوں کے راستے بہہ سکے اُس کا غم اور حالت دیکھ کر میرا جسم سراپا شفقت بن چکا تھا میں دنیا ما فیا سے بے خبر اُس کی طرف متو جہ تھا میری فطری حس جو کسی کو غم یا پریشانی میں دیکھ کر بیدار ہو تی ہے وہ پو ری طرح بیدار ہو چکی تھی میری آنکھوں میں بھی پا نی لہریں ما رنے لگا اُس کا درد میری آنکھوں میں بھی کروٹیں لینے لگا ۔ میں نے فیصلہ کیا کہ میں ہر صورت میں اُس کی مدد کروں گا اُس کے غم کا مداوا بنوں گا اُس کے غم کو خو شی میں بدلوں گا اُس کی بے نور غم زدہ آنکھوں میں خو شی کے رنگ بھر سکوں اب میں اِس انتظار میں تھا کہ وہ اچھی طرح روکر اپنا دل ہلکا کر لے پھر بتا ئے اُس کے سر یہ کونسا غم کا پہاڑ ٹوٹا ہے جس کہ وجہ سے اُس کا جسم و روح کر چی کر چی ہو کر بکھر گیا ہے میں شفیق نظروں سے اُس کی طرف دیکھتا رہا پھر اُس نے اِدھر اُدھر خو ف زدہ نظروں سے دیکھا اور تھوڑا آگے جھک کر دھیرے سے بو لی سر کیا خودکشی واقعی حرام ہے کیا خودکشی کر نے والے کو اللہ تعالی معاف نہیں کر تا سر اگر خو د کشی گناہ ہے تو اُس کی معافی کس طرح ملتی ہے اور اگر غموں کا طوفان اِس قدر بڑھ جائے کہ سانس لینا تک دشوار ہو جائے زندگی عذاب بوجھ بن جائے تو بھی خو د کشی حرام ہے ‘ اب مجھے لگا کہ وہ کسی شدید غم یا حالات کی وجہ سے خو د کشی کر نا چاہ رہی ہے۔

میں نے کہا نہ بہن آپ خود کشی بلکل نہ کر نا اور نہ ہی اللہ تعالی خو د کشی کرنے والوں کو معاف کر تا ہے ‘ میرے لہجے میں مولوی بو ل رہا تھا جو دوزخ کے بارے میںدن رات لوگوں کو ڈراتا ہے جب میں نے اچھی طرح مذہب کی تعلیمات اُس پر جھاڑ دیں تو وہ بو لی سر زندگی کا ایک ایک سانس ہمالیہ جیسا بوجھ بن جائے جب زندگی مو ت سے بد تر ہو جائے تو بھی ‘ تو میں نے پھرخوب اُس پر اصلاحی لیکچر جھاڑ دیا تو وہ بولی اِس کا مطلب خود کشی کی سزا ہر حالت میں ملتی ہے لیکن سر میری بیٹی تو خود کشی کر چکی ہے وہ تو جسم کی قید سے آزاد ہو کر آسمان کی بلندیوں کی طرف پرواز کر چکی ہے اُس کی بات سن کر میرے اوپر سوار مولوی جھاگ کی طرح بیٹھ گیا ‘ میں پھٹی نظروں سے اُس کی طرف دیکھنے لگا تو اُس نے پھر بولنا شروع کیا سر میں لاوارث تھی کو ڑے کے ڈھیرسے کسی نے پکڑ کر یتیم خا نے جمع کرا دیا ‘ زندگی کی سولی پر لٹکی پتہ ہی نہ چلا کب جوانی کی دہلیز پر قدم رکھا تو یتیم خا نے میں ہی میرے جیسے کسی جوان بندے نے جب کما نا شروع کیا مجھ سے شادی کر لی ‘ اب ہم دنیا میں دونوں میاں بیوی تھے ہمارے آگے پیچھے کو ڑے کا ڈھیر اور یتیم خانہ تھا ہم دونوں شناخت سے محروم تھے ہم دونوں ہی ایک دوسرے کی شناخت تھے پھر اللہ نے ہمیں چاند سی بیٹی سے نوازا’ اجھڑے گلشن میں بہار آگئی قافلہ شب و روز چلتا رہا بیٹی جوان ہو گئی تو اُس کی شادی کے لیے بھاگ دوڑ شروع کر دی۔

اِسی دوران میرا میاں نا ئب قاصد کے عہدے سے ریٹائر ہو ا تھا ہم نے تین مرلے کا گھر بنا لیا ‘ رشتوں کی تلاش شروع تھی کہ میاں خالقِ حقیقی کو جا ملا اب زندگی باکسنگ کے دستانے پہنے میری منتظر تھی ‘ بیٹی عام شکل و صورت کی تھی پتہ ہی نہ چلا سر میں چاندی اُترنے لگی اِس دوران بیٹی کی تین منگنیاں بھی ہو ئیں جو ہماری غربت کی وجہ سے ٹو ٹ گئیں ‘ ہمارا گزارا پینشن کے چند ہزاروں پر تھا پچھلے ماہ پھر میری بیٹی کی چوتھی منگنی ہو ئی چنددن بعد ہی لڑکے کے گھر والوں نے مطالبہ کیا کہ گھر بیچ کر ہما رے بیٹے کو کاروبار کے لیے پیسے دیں ‘ جب میں نے انکار کیا تو گھر آئے منگنی توڑنے کا اعلان کیا اور خوب ذلیل کر کے چلے گئے میں اُن کے پائوں پکڑ کر منتیں تر لے کر تی رہ گئی لیکن انہوں نے ٹھو کریں مار کر انکار کر دیا بیٹی یہ ظلم برداشت نہ کر سکی کیونکہ وہ مسلسل دس سالوں سے ظلم کی اِس چکی میں پس رہی تھی چند دن پہلے پنکھے سے جھول کر جسم کی قید سے آزاد ہو گئی ‘ میری دنیا لٹ گئی میں آپ کے پاس صرف اِس لیے آئی ہوں کہ کیا اُس نے حرام مو ت کو گلے لگایا کیا خدا اُسے معاف کر ے گا ۔ میں گلو گیر لہجے میں بو لا وہ حوروں سے پاک تھی ستر مائوں سے شفیق خدا اُسے معاف کرے گا پھر وہ زندہ لاش اٹھ کر چلی گئی لیکن مجھے انگاروں پر لٹا گئی ‘ کب تک ہمارا معاشرہ معصوم پریوں کو سیخوں پر پرو کر انگاروں پر بھونتا رہے گا۔

Prof Muhammad Abdullah Khan Bhatti
Prof Muhammad Abdullah Khan Bhatti

تحریر : پروفیسر محمد عبداللہ بھٹی
ای میل: help@noorekhuda.org
فون: 03004352956
ویب سائٹ: www.noorekhuda.org
فیس بک آفیشل پیج: www.fb.com/noorekhuda.org

Share this:
Tags:
happiness sadness Society suicide woman خودکشی خوشی عورت معاشرے
Inflation
Previous Post تبدیلی آ گئی ہے عوام مہنگائی میں فوری کمی چاہتے ہیں
Next Post پانچ مرتبہ کا چیمپئن سری لنکا ایشیا کپ سے باہر
Sri Lanka vs Afghanistan

Related Posts

Youtube

یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے

March 21, 2022
Saeed Ghani

عمران خان اسی ماہ سابق وزیراعظم ہو جائیں گے: سعید غنی کا دعویٰ

March 21, 2022
Khalid Javed Khan

اجلاس کے دن کسی کو ہجوم سے نہیں گزرنا پڑے گا: اٹارنی جنرل کی عدالت کو یقین دہانی

March 21, 2022
Joe Biden

امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس

March 21, 2022
Ukraine War

یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا

March 21, 2022
Justice Umar Ata Bandial

بہتر ہو گا اسمبلی کی جنگ اسمبلی کے اندر لڑی جائے: چیف جسٹس پاکستان

March 21, 2022
© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.
ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close