
سوات (جیوڈیسک) سوات میں مزیدایک خاتون مر یضہ میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے۔ ضلع بھر میں ڈینگی وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 303 تک پہنچ گئی ہے۔ ترجمان کے مطابق ابھی تک کسی بھی مریض کی موت واقع نہیں ہوئی ہے۔
محکمہ صحت سوات کے ترجمان ڈاکٹر حیدر علی کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران مزید ایک مریضہ میں بھی ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے جسے سیدو شریف اسپتال میں قائم ڈینگی وارڈمیں داخل کرادیا گیا ہے۔
ترجمان کے مطابق سوات کے مختلف اسپتالوں میں 301 مریضوں کو کا میاب علاج کے بعد گھروں کو رخصت کر دیا گیا ہے۔ سیدوشریف اسپتال میں ااس وقت صرف دو مریض زیرعلاج ہیں۔
