Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • ڈکشنری
      • اردو سے انگلش ڈکشنری
      • انگلش سے اردو ڈکشنری
      • اردو رومن سے انگلش
      • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    • ویڈیوز
    • موسم
    • فنانس
  • شاعری
    • Poets (شاعر)
    • جون ایلیا
    • حسن رضوی
    • حمایت علی شاعر
    • خمار بارہ بنکوی
    • راحت اندوری
    • ساغر صدیقی
    • سلیم کوثر
    • سیدارشاد قمر
    • سید ضمیر جعفری
    • شاحر لدھیانوی
    • شاہد رضوی
    • شکیب جلالی
    • عدیل زیدی
    • عطاء الحق قاسمی
    • علامہ محمد اقبال
    • فاخرہ بتول
    • فرخت عباس شاہ
    • فیض احمد فیض
    • قتیل شفائی
    • ماہ رخ زیدی
    • مجید امجد
    • محسن بھوپالی
    • محسن نقوی
    • محمد علی خان
    • مرزا غالب
    • منیر نیازی
    • ناصر کاظمی
    • نوشی گیلانی
    • پروین شاکر
    • مسز جمشید خاکوانی
    • آپکی شاعری
  • ادب
    • ہفتہ وار ناول
    • منتخب افسانے
    • آپکی تحریر
    • گوشئہ فکر
Dark Mode
Skip to content
April 30, 2026
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
  • دیگر
  • شاعری
  • ادب
Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم27830
    • Educationکاش چند لوگ اورMarch 21, 2022
    • National Assemblyسوال یہ ہے کہ۔۔۔۔March 21, 2022
    • Narendra Modiمودی کا مکروہ چہرہMarch 20, 2022
    صحت و تندرستی825
    • Medicineایک اینٹی سیپٹک دوا یوٹی آئی کے دوبارہ حملے کو روک سکتی ہےMarch 14, 2022
    • Antsچیونٹیاں بھی سرطان کی بو’سونگھ‘ سکتی ہیںMarch 13, 2022
    • Pillowسانس لیتے تکیے کو گلے لگانے سے ڈپریشن میں کمیMarch 12, 2022
    دلچسپ اور عجیب228
    • Callٹیلی مارکیٹنگ فون کالز کا مقدمہ، امریکی شخص 75 ہزار ڈالر جیت گیاMarch 15, 2022
    • Restaurantزمین سے 1800 فٹ بلند دنیا کا بلند ترین ریستورانMarch 9, 2022
    • Diamondاینٹوں کے بھٹے پر مزدور کو ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کا ہیرا مل گیاFebruary 28, 2022
    سائنس اور ٹیکنالوجی468
    • Youtubeیوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئےMarch 21, 2022
    • Telegramبرازیلین سپریم کورٹ کا ملک میں ٹیلی گرام کو بند کرنے کا حکمMarch 19, 2022
    • Starsجیمس ویب خلائی دوربین نے ستارے کی پہلی ’صاف ستھری‘ تصویر کھینچ لیMarch 17, 2022
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    ڈکشنری
    • اردو سے انگلش ڈکشنری
    • انگلش سے اردو ڈکشنری
    • اردو رومن سے انگلش
    • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    ویڈیوز
    موسم
    فنانس
  • شاعری
    Poets (شاعر)
    جون ایلیا28
    • dua handsوہ اپنے آپ سے بھی جدا چاہیے ہمیںMarch 11, 2012
    • Catherine Breakکفِ سفیدِ سرِ ساحلِ تمنا ہےMarch 11, 2012
    • Lovers HandsسزاMarch 11, 2012
    حسن رضوی22
    • candle lightوہ باخبر ہے کبھی بے خبر نہیں ہوتاMarch 15, 2012
    • quit loveیہ قسمت کے دھارے سدا ایک سے ہیںMarch 15, 2012
    • prayٹھرہے پانی کو وہی ریت پرانی دے دےMarch 14, 2012
    حمایت علی شاعر7
    • Couple Man Womanہر قدم پر نت نئے سانچے میں ڈھل جاتے ہیں لوگMay 2, 2012
    • himayat ali shairازل سے ایک عذاب قبول و رد میں ہوںMay 2, 2012
    • fire in eyeجو آگ نہ تھی ازل کے بس میںMay 2, 2012
    خمار بارہ بنکوی20
    • makhmoor nazarainواقف نہیں تم اپنی نگاہوں کے اثر سےMay 15, 2012
    • Sad Love Storyجب وہ پشیماں نظر آئے ہیںMay 15, 2012
    • couple leaving each otherجبیں عشق میں آسرا دینے والےMay 15, 2012
    راحت اندوری12
    • looking at cloudy skyچمکتے لفظ ستاروں سے چھین لائے ہیںAugust 24, 2012
    • alone boat eveningسمندر پار ہوتی جا رہی ہےApril 20, 2012
    • sad cloudsمحلہ سائیں سائیں کر رہا ہےApril 20, 2012
    ساغر صدیقی8
    • dile-beqrar-chup-ho-jaاے دلِ بے قرار چپ ہو جاMay 22, 2012
    • blind feetمانا وادئی عشق میں پائوں اندھا رکھنا پڑتا ہےMay 22, 2012
    • lost moon lightکس کو بھاتی رہی رات بھر چاندنیMay 21, 2012
    سلیم کوثر7
    • my thoughtsمیں خیال ہوں کسی اور کا مجھے سوچتا کوئی اور ہےMarch 12, 2012
    • long roadتم نے سچ بولنے کی جرات کیMarch 12, 2012
    • On Floorیہ لوگ جس سے اب انکار کرنا چاہتے ہیںMarch 12, 2012
    سیدارشاد قمر17
    • man waitingابھی ٹوٹا ہے اک تارا تُو شاید لوٹ کر آئےMay 1, 2012
    • dream less sad nightsاداس راتیں ہیں خواب سارے اجڑ چکے ہیںMay 1, 2012
    • blue moonظلمتوں میں ازسرِ نو کیوں بلاتے ہو مجھےMay 1, 2012
    سید ضمیر جعفری13
    • friends of countryاو دیس سے آنے والے بتاApril 27, 2012
    • i am neutralہم ‘نیوٹرل’ ہیں خارجہ حکمت کے باب میںApril 27, 2012
    • ZamirJafariآگ جب تک جلے نہ جانوں میںApril 26, 2012
    شاحر لدھیانوی12
    • awara manzilیکسوئیMarch 2, 2012
    • sahir-ludhianviجو بات تجھ میں ہے تری تصویر میں نہیںFebruary 29, 2012
    • i am aloneمیں نے چاند اور ستاروں کی تمنا کی تھیFebruary 29, 2012
    شاہد رضوی18
    • zakhmi phoolاس سے وفا کی آس نہیں ہم بھی کیا کریںMarch 11, 2012
    • islamic imageعشق کا تجربہ ضروری ہےMarch 11, 2012
    • beautiful eyesجب سے یہ زندگی ملی ہے ہمیںMarch 11, 2012
    شکیب جلالی22
    • beautiful girlعکس اور میںMay 8, 2012
    • shakeb jalaliخدا وندانِ جمہور سےMay 8, 2012
    • planting new lifeہمارا دَورMay 8, 2012
    عدیل زیدی11
    • father daughterخواب اور حقیقتFebruary 27, 2012
    • khawahishگھر عطا کر مکاں سے کیا حاصلFebruary 27, 2012
    • past presentیہ زمینی بھی زمانی بھیFebruary 27, 2012
    عطاء الحق قاسمی6
    • flower in waterوہ سکون جسم وجاں گرداب جاں ہونے کو ہےFebruary 26, 2012
    • duaوہ ایک شخص کہ منزل بھی، راستا بھی ہےFebruary 26, 2012
    • cactus flowersکانٹوں سی اس دنیا میں وہ پھولوں جیسیFebruary 26, 2012
    علامہ محمد اقبال158
    • Complainedگلہ – ضربِ کلیمSeptember 15, 2014
    • allama praying in maisque qurtabaیا رب دل مسلم کو وہ زندہ تمنا دے .. دعاNovember 8, 2012
    • madinah mosqueاے باد صبا! کملی والے سے جا کہیو پیغام مراNovember 3, 2012
    فاخرہ بتول24
    • shehr e dilاسے روکتے بھی تو کس لیے؟May 20, 2012
    • mohabbat rooth jay toمحبت روٹھ جائے توMay 20, 2012
    • alone thinkingمرا پیارا حرف غلط نہیںMay 20, 2012
    فرخت عباس شاہ24
    • sham ka dardشام کے درد سے جھولی بھر لیJune 3, 2012
    • shiddatشدتیںJune 2, 2012
    • morjhaya phoolتم نے دیکھا ہے مجھےJune 2, 2012
    فیض احمد فیض27
    • madam noor jahanمجھ سے پہلی سی محبت مری محبوبApril 14, 2012
    • Faiz ahmad faizاشعارApril 14, 2012
    • love painرقیب سےApril 14, 2012
    قتیل شفائی16
    • Cute Baby Loversمل کر جدا ہوئے تو ؟March 20, 2012
    • Qateel Shifaiپہلے تو اپنے دل کے راز جان جائیےMarch 20, 2012
    • Raat ke pursakoon lamhoon meinپریشان رات ساری ہے ستارو تم تو سو جائوMarch 20, 2012
    ماہ رخ زیدی9
    • true baby friendsمحبت ہو ہی جاتی ہےMarch 4, 2012
    • sajdaہم جب بھی تنہا گھر گئےMarch 4, 2012
    • helping handsمجھکو معصومیت کا صلہ مل گیاMarch 4, 2012
    مجید امجد16
    • Autographآٹو گرافFebruary 24, 2012
    • flowers at sun riseاس اپنی کرن کو آتی ہوئی صُبحوں کے حوالے کرنا ہےFebruary 24, 2012
    • red roseروش روش پہ ہیں نکہت فشاں گُلاب کے پھولFebruary 24, 2012
    محسن بھوپالی9
    • Beautiful Girlچمن چمن اسی رنگین قبا کو دیکھتے ہیںMarch 1, 2012
    • the struggleشعلہ حسن مجسم گریہ شبنم بھی ہےMarch 1, 2012
    • charaaghٹھوکریں کھا کے جو سنبھلتے ہیںMarch 1, 2012
    محسن نقوی26
    • different from peopleوہ بظاہر جو زمانے سے خفا لگتا ہےMarch 30, 2012
    • destroy peopleاُجڑے ہوئے لوگوں سے گریزاں نہ ہوا کرMarch 30, 2012
    • broken mirrorشکستہ آئینوں کی کرچیاں اچھی نہیں لگتیںMarch 29, 2012
    محمد علی خان10
    • coloursبکھرتے رنگوں جیسا ہو گیا ہوں، یہ سوچتا ہوںMarch 3, 2012
    • burning heartجو بھی جھوٹا تھا وہی خواب دکھایا خود کوMarch 3, 2012
    • empty graveاگر کچھ رابطہ باہر سے بنتا جا رہا ہےMarch 3, 2012
    مرزا غالب33
    • Deewan-e-Ghalibشب خمارِ شوقِ ساقی رستخیز اندازہ تھا . دیوانِ غالبDecember 23, 2012
    • Deewan-e-Ghalibیک ایک قطرے کا مجھے دینا پڑا حساب . دیوانِ غالبDecember 20, 2012
    • Deewan-e-Ghalibشب کہ برقِ سوزِ دل سے زہرہ ابر آب تھا . دیوانِ غالبDecember 19, 2012
    منیر نیازی17
    • munir niaziماضیMay 31, 2012
    • Munir Niaziنا رسائیMay 31, 2012
    • munir niaziمیرے دشمن کی موتMay 31, 2012
    ناصر کاظمی16
    • mera elaj chara gar k pass nahinوہ دلنواز ہے لیکن نظر شناس نہیںMay 29, 2012
    • bharpoor rahi bahaar kuch dareٹھھرا تھا وہ گلعذار کچھ دیرMay 29, 2012
    • safar manzil e shab yaad nahiسفر منزلِ شب یاد نہیںMay 29, 2012
    نوشی گیلانی22
    • noshi gilaniوہ کیسا خوف تھا کہ رختِ سفر بھی بھول گئےMay 25, 2012
    • ways changedوہ بات بات میں اتنا بدلتا جاتا ہےMay 25, 2012
    • with butterfliesوہ بے ارادہ سہی، تتلیوں میں رہتا ہےMay 25, 2012
    پروین شاکر21
    • parveen shakirایکسٹیسیApril 6, 2012
    • past sad memoriesوہ رُت بھی آئی کہ میں پھول کی سہیلی ہوئیApril 5, 2012
    • parveen shakirواہمہApril 5, 2012
    مسز جمشید خاکوانی44
    • Green Leaves Rainسبز پتوں پہ اٹکی ہوئی شبنم کی طرحApril 17, 2015
    • Love Fearاندیشے بھی تھے، رسوائی بھی تھیApril 17, 2015
    • The journeyحساب دوراںFebruary 22, 2015
    آپکی شاعری898
    • Ishqشعور و فکر میں جب روشنی نظر آئیDecember 6, 2021
    • Muhammad PBUHمیرا قبیلہ محمدی ہےOctober 25, 2020
    • Loveایسا روٹھا وہ ہم سے بیگانہ ہواSeptember 23, 2020
  • ادب
    ہفتہ وار ناول
    منتخب افسانے
    آپکی تحریر
    گوشئہ فکر

زہریلی مٹھائی سے اموات، غمزدہ خاندان اور اقدامات

April 26, 2016 0 1 min read
Layyah Poisonous Sweets-Death
Layyah
Layyah

تحریر : محمد صدیق پرہار
لگتا ہے کہ ضلع لیہ کی عوام کیلئے قدرت کی طرف سے امتحان کا وقت آ گیا ہے۔ سانحہ کے بعد سانحہ کے تسلسل سے لگتا ہے کہ ضلع لیہ کے باسیوں سے کوئی ایسی غلطی ہو گئی ہے جس کے اثرات سامنے آ رہے ہیں۔ سانحہ کے بعد رونما ہونے والے سانحہ نے لیہ کی عوام کو صدموں سے دوچار کر رکھا ہے۔

چالیس سے زائدہونے والی ڈیکیتیوں کاغم کیا کم تھا کہ ایک ہفتہ کے وقفہ سے ہونے والے دوٹریفک حادثات نے لیہ کی عوام کے غموں میں اضافہ کر دیا۔ پہلا حادثہ لیہ سے راولپنڈی جانے والی بس کوہرنولی کے قریب ٹرالرسے ٹکرانے سے ہوا۔جس میں سترہ افرادجاں بحق بیالیس زخمی ہوگئے۔میتوں اورزخمیوںکوبس کی باڈی کاٹ کر نکالاگیا۔ جاںبحق ہونے والوںمیںبس کاڈرائیوربھی شامل تھا۔دوسرا حادثہ لیہ کی ہی بس کوفیصل آبادکے قریب جھنگ روڈ ٹھیکری والاپر ہوا۔ جس میں بیس مسافر دم توڑ گئے۔ ان جاںبحق ہونے والوں میں فتح پور، کروڑ اورلیہ کے چھ مسافر بھی شامل ہیں۔

ان حادثات سے پہلے کرنٹ لگنے سے لاکھوںروپے مالیت کی د و بھینسیں بھی جاںبحق ہوگئیں۔ان صدموں کے اثرات ابھی اسی طرح برقرار تھے کہ راجن پور کے علاقے میں چھوٹوگینگ کے خلاف آپریشن ضرب آہن میں ڈاکوئوںنے دودرجن کے قریب پولیس اہلکاروںکویرغمال بنالیا ۔ ان یرغمالیوںمیں لیہ کے پانچ جوان بھی شامل تھے۔پاک فوج کے آنے کے بعد چھوٹوکے ہتھیارڈال کرگرفتاری دے دی۔ جس کے بعد یرغمالی بھی رہا ہوگئے ۔ یوں ان کے بے قرارگھروالوںکوسکون میسر آیا۔لیہ کی عوام کیلئے خوشی کے یہ لمحات عارضی ثابت ہوئے کہ ضلع لیہ کی تحصیل کروڑ لعل عیسن کے چک نمبر ایک سوپانچ ایم ایل میں بچے کی پیدائش کی خوشی میں کھائی جانے والی مٹھائی موت کا سبب بن گئی۔

Funeral Prayer
Funeral Prayer

چک کے رہائشی محمدارشاد کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی تووہ نزدیکی مٹھائی کی دکان سے مٹھائی لے آیا۔جسے کھانے سے پانچ بھائیوں دوبچوں سمیت نوافرادجاں بحق ہوگئے۔جبکہ متاثرہ خاندان کے مزید سات افرادکی حالت بھی تشویش ناک ہوگئی۔دکان سے مٹھائی خریدکرکھانے والے قریبی چکوک کے ستائیس افرادکوبھی تشویش ناک حالت میں ڈسٹرکٹ ہسپتال لیہ لایاگیا۔جن میں سے سترہ افرادکونشترہسپتال ملتان لایا گیا۔صورت حال کی نزاکت کودیکھتے ہوئے علاقہ مکینوں کی طرف سے مساجدمیں اعلان کرکے مٹھائی کھانے والوںکواکٹھا کیاگیا اورانہیں ریسکیو کی گاڑیوں کے ذریعے ڈسٹرکٹ ہسپتال لیہ لایا گیا۔

دکاندارکوگرفتارکرکے مٹھائی کے نمونے تجزیہ کیلئے لیبارٹری روانہ کردیے گئے۔نومولودکادادا، دادی غم کی تصویربن گئے۔دن گزرنے کے ساتھ ساتھ مٹھائی کھاکرجاں بحق ہونے والوں کی تعدادمیں بھی اضافہ ہورہا ہے۔یہ سطورلکھنے تک یہ تعدادچھبیس ہوچکی ہے۔سانحہ کی تحقیق وتفتیس کے لیے فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی بھی قائم کی گئی۔تفتیش کادائرہ کاروسیع کردیاگیا۔زہریلی مٹھائی سے ہلاکتوں کے معاملے پرسرکاری ادارے آمنے سامنے آ گئے۔

پولیس کی جانب سے تھانہ فتح پورمیں ای ڈی اوہیلتھ ڈاکٹرامیر عبداللہ سامٹیہ اورایم ایس ڈسٹرکٹ ہسپتال لیہ ڈاکٹرغلام مصطفی کے خلاف باقاعدہ تحریری رپٹ درج کی گئی جس میں تحریر کیاگیا ہے کہ واقعہ کی سنگینی کے حوالے سے پولیس کی جانب سے بذریعہ ٹیلی فون اور گھروں میں جا کر ڈاکٹراورافسران کوصورت حال کااحساس دلانے کی کوشش کی گئی لیکن باربارکے رابطوںکے باوجود افسران نے عدم توجہی کامظاہرہ کیااورغفلت کاارتکاب کرتے ہوئے تادیرمریضوںپرتوجہ نہ دی گئی۔خبرمیں لکھا ہے کہ اس ضمن میں رابطے پرای ڈی اوہیلتھ ڈاکٹر امیرعبداللہ سامٹیہ نے اپنے دفاع میںکہا کہ وہ پولیس کے الزامات کودرست تسلیم نہیں کرتے۔محض خودکوبچانے کیلئے پولیس بے بنیاد واویلا کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا ان سمیت ڈاکٹرزنے بروقت کارروائی کرتے ہوئے مریضوں پر بھرپور توجہ دی اورانہیں علاج معالجہ فراہم کیا۔انہوں نے اس بات کوبھی کریڈٹ گرداناکہ لیہ ہسپتال میںاموات کاکوئی واقعہ پیش نہیں آیاتما م اموات نشترہسپتال ملتان میںہوئیں۔مقامی اخبارمیں شائع ہونے والی دردناک خبراس تحریر میں شامل کرتے ہوئے راقم الحروف کی آنکھوںمیںا نسو آگئے خبرکی تفصیل یہ ہے کہ لیہ میںموت کے جاری سحرکے بعدایک کے بعد ایک کی وفات کاسلسلہ جاری ہے۔اورقبریں کھودکھودکرلوگو ں کے ہاتھوںمیں چھالے پڑچکے ہیں۔سرکاری ریکارڈ کے مطابق ٧٧ افرادنے زہریلی مٹھائی کھائی۔جس میں سے یہ سطورلکھنے تک ٢٨ افراددم توڑ چکے ہیں۔جبکہ دس سے زائدافرادمقامی اورملتان کے ہسپتالوںمیں زیرعلاج ہیں۔صورتحال کی سنگینی کااحساس کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب نے بھی واقعہ کاسخت نوٹس لیا ہے۔

Layyah Hospital
Layyah Hospital

سینئر طبی ماہرین پرمشتمل چاررکنی کمیٹی قائم کی گئی ہے ۔جس میں پروفیسرڈاکٹرجلا ل حیدر، ڈاکٹرعباس رضا،ڈاکٹرقاضی مسروراو ر ڈاکٹر افتخاراعجاز شامل ہیں۔تحقیقاتی ٹیم کوتین روزمیں انکوائری مکمل کرکے رپورٹ داخل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔صوبائی وزیرخوراک بلال یٰسین کے دورہ لیہ کے دوران عوامی دبائو، مطالبے اوراحتجاج پرمتاثرہ چک ایک سوپانچ ایم ایل میں کھلی کچہری کاانعقادکیاگیا جس میںمتاثرہ خاندانوںنے ڈاکٹرزکی غفلت خصوصاً نشترہسپتال ملتان میں علاج معالجے کی سہولت میسر نہ آنے ،مریضوں سے نارواسلوک سمیت دیگرشکایات کاانبارلگادیا اورجس پرصوبائی وزیرخوراک کی جانب سے وزیراعلیٰ کوبھجوائی گئی درخواست پرانہوںنے تمام متاثرہ مریضوںکولیہ سے فوری طورپرجناح ہسپتال لاہورمنتقل کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں۔

حالت تشویشناک ہونے پرایک ہی خاندان کے سات مریض جناح ہسپتال لاہورروانہ کردیے گئے ۔ لاہورسے سینئر ڈاکٹرزکی ٹیم بھی لیہ پہنچ گئی ہے۔ڈائریکٹرڈیرہ غازیخان محمد شاہدبھٹی نے میڈیانمائندوں سے گفتگوکرتے ہوئے اس بات کااعتراف کیا کہ مٹھائی میںملائے گئے زہرسیلفولائل یوریا کاکوئی تریاق موجودنہیں ہے۔مریضوں کوزندگی بچانے کیلئے صرف معاون ادویات ہی دی جاسکتی ہیں۔متاثرہ چک ایک سوپانچ ایم ایل میں اوپن انکوائری کے موقع پرگفتگوکرتے ہوئے صوبائی وزیر خوارک بلال یٰسین نے کہا ہے کہ لیہ میںن زہریلی مٹھائی کھانے سے ٢٦ افراد کی ہلاکت کے معاملے کی چھان بین کیلئے اعلیٰ طبی ماہرین پرمشتمل خصوصی ٹیم جامع اورمفصل انکوائری کرے گی یہ انکوائری شفاف اورمیرٹ کی بنیادپرمکمل کی جائیگی۔

اس میں اگرکوئی ڈاکٹریاطبی عملہ غفلت وکوتاہی کامرتکب پایاگیا تواس کے خلاف سخت تادیبی کارروائی کی جائیگی۔اوپن انکوائری میں ڈائریکٹرفوڈ اتھارٹی پنجاب عائشہ ممتاز ، ڈی سی اولیہ راناگلزاراحمد، ڈی پی اولیہ محمدعلی ضیاء سیاستدانوں اورمحکمہ صحت کے افسران نے شرکت کی۔صوبائی وزیرنے زہریلی مٹھائی سے جاں بحق ہونے والے ایک ہی خاندان کے ٨ افرادکے سربراہ عمرحیات ، نیازحسین، غلام اکبر اور زاہدبی بی سے فرداً فرداً زہریلی مٹھائی کھانے سے متعلقہ معاملات ڈی ایچ کیوہسپتال لیہ ونشترہسپتال ملتان میں فراہم کردہ طبی سہولیات کے بارے میں تفصیلی معلومات حاصل کیں۔اس موقع پرصوبائی زیرخوراک کوڈائریکٹرصحت ڈی جی خان، ای ڈی اوصحت لیہ ،ڈسٹرکٹ فزیشن لیہ ،ایم ایس ڈی ایچ کیوہسپتال لیہ نے فراہم کردہ طبی سہولیات کے بارے میں بریفنگ کے دوران بتایا کہ ہسپتال میں چوبیس مریض آئے تھے جن کے زہرکے بارے میںمقامی طبی ماہرین و ملک کے ممتاز دیگرڈاکٹرصاحبان تاحال زہرکی نوعیت کے بارے میں کوئی حتمی رائے قائم نہیںکرسکے۔تاہم مریضوںکودستیاب طبی سہولیات کی فراہمی کاعمل بروئے کارلایاگیاتھااورشدیدمتاثرہ مریضوںکونشترہسپتال ریفرکردیاگیا۔انہوںنے مزیدبتایا کہ ان کے تیس سالہ میڈیکل پریکٹس میں ایسا سنگین وجان لیواواقعہ پہلی بارسامنے آیا ہے۔

Layyah Poisonous Sweets-Death
Layyah Poisonous Sweets-Death

زہریلی مٹھائی سے جاںبحق ہونے والے افرادکے لواحقین نے صوبائی وزیرکوبتایا کہ نشترہسپتال میںمریضوںکوعلاج معالجہ کے دوران انجکشن لگانے کے بعدمریضوں کی حالت بتدریج خراب ہوناشروع ہوجاتی تھی۔انہیں سردردتیزبخارہوجاتا تھااورقے آنے کاسلسلہ مریض کی ہلاکت تک جاری رہتاتھا۔انہوںنے صوبائی وزیرکوبتایا کہ جن لوگوںنے نشترہسپتال سے علاج کرانے سے انکارکردیا ان کی زندگیاںمحفوظ رہیں۔انہوںنے نشترہسپتال ملتان میں ڈاکٹروں وپیرامیڈیکل سٹاف کی جانب سے عدم توجہی ،لاپرواہی اورعلاج معالجہ میںغفلت کی شکایت کی اورڈی ایچ کیوہسپتال لیہ کی جانب سے ایمبولینس فراہم نہ کیے جانے کے بارے میں آگاہ کیا۔صوبائی وزیرنے علاج معالجہ میں غفلت اورعدم توجہی کاسخت نوٹس لیتے ہوئے ایم ایس نشترہسپتال سے وضاحت طلب کی۔جس پرایم ایس نشترہسپتال نے بتایا کہ نشترہسپتال میں روزانہ پچیس سوسے زائدمریض علاج کیلئے آتے ہیں جن میں سے سومریضوںکوآئی سی یومین داخل کیاجاتا ہے انہوںنے کہا کہ لیہ سے ریفرکیے گئے پچاس مریضوںکاعلاج معالجہ کیاگیا جن میں سے تین مریج ابھی تک ہسپتال میں داخل ہیں جبکہ باقی ڈسچارج کردیے گئے ہیں انہوںنے صوبائی وزیرکوبتایا کہ ہسپتال میںمریضوںکودستیاب بہترین طبی سہولیات اورلواحقین ممکنہ حدتک نگہداشت ودیکھ بھال اور تمام طبی سہولتوںکی فراہمی کیلئے بھرپوراقدامات عمل میں لائے گئے۔صوبائی وزیرنے ایم ایس نشترہسپتال سے وضاحت طلب کی کہ جومریض علاج ادھوراچھوڑ کرواپس آگئے ان کی جانین بچ گئیں مگرجن مریضوںکاعلاج معالجہ کیاگیا ان کی ہلاکتوںکاسبب کیا ہے جس کاایم ایس نشترہسپتال تسلی بخش جواب نہ دے سکے۔ ایک بیٹے کی موت کاغم بھی کچھ کم نہیںہوتا ذراسوچئے جس کے آٹھ بیٹے اورخاندان کے بارہ افرادیکے بعد دیگرے موت کی آغوش میں چلے گئے اس غمزدہ باپ کی کیاحالت ہوگی ۔کچھ ایسا ہی غم عمرحیات کابھی ہے ۔جوچھ روزسے سونہیں سکا۔آنکھیں پتھراگئیں۔جواں سال بیٹوں کی موت پر ماں بھی صدمے میں حواس کھوبیٹھی ہے۔

ضلعی انتظامیہ ، محکمہ صحت اورحکومت پاکستان نے تاحال زہرکاتریاق دریافت کرنے کیلئے کوئی ٹھوس اقدام نہ اٹھایا ہے۔جس پر٥٢ افرادکی زندگیاں تاحال دائوپرلگی ہیں۔گرفتارملزمان نے غلطی سے زہرمل جانے کااعتراف کرلیا ہے۔زہریلی مٹھائی سے جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین میںامدادی چیک تقسیم کیے گئے ۔ اس المناک سانحہ کا درد اوراس کی سنگینی اورنومولودکے دادا کا غم اس کے اس جملہ میں چھپاہوا ہے۔ عمرحیات نے کہا ہے کہ آٹھ بیٹے ایک بیٹی سمیت پوراخاندان قبرستان پہنچ گیا۔زندہ لاش کی طرح بیٹھاہوں حکومتی پیسوںکاکیاکروں گا۔ملک میں تین بڑے سیاسی جلسے ہوئے کسی میں بھی سانحہ لیہ کاذکر تک نہیں کیاگیا۔تحریک انصاف نے سانحہ لیہ کی جوڈیشل انکوائری کامطالبہ کرتے ہوئے پنجاب اسمبلی میں تحریک التوا ء جمع کرادی ہے۔لیہ کی سیاسی شخصیات نے بھی متاثرہ خاندانوں سے اظہارتعزیت کیا ہے۔

یہ سانحہ بھی قدرتی آفت قراردیاجاسکتا ہے۔ یہ سانحہ کسی کا جرم نہیں غفلت ہے۔دکاندارنے جان بوجھ کرمٹھائی میں زہرنہیں ملایا بلکہ غلطی سے مل گیا۔ کوئی دکاندارنہیں چاہتا کہ اس کی خریدی ہوئی کھانے کی چیزکھانے سے کھانے والے موت کی آغوش میں چلے جائیں یااس کے دیگرمنفی اثرات ہوں۔جس دکاندار سے مٹھائی خریدی گئی وہ بھی نہیں چاہتا تھا کہ اس کی مٹھائی کھانے سے اتنے لوگ مارے جائیں۔ اس نے آئندہ بھی روزگارکماناہے۔جب انسان مسلسل کئی گھنٹے کام کرتا ہے تووہ جسمانی طورپرتوتھک ہی جاتا ہے اس کے ساتھ ساتھ وہ ذہنی طورپربھی تھک جاتا ہے۔ اس وقت وہ کام توکررہا ہوتا ہے مگرکیاکررہا ہوتا ہے اس کااسے ادراک نہیں ہوتا۔دکاندارکاریگروں اورملازمین سے مسلسل کئی کئی گھنٹے کام لیتے ہیں انہیں سستانے کیلئے بھی وقت نہیں ملتا۔ اس حالت میں بھی ادراک نہیں رہتا کہ وہ کیا کر رہے ہیں۔

بعض اوقات کسی ملازم یاشاگردسے معمولی غلطی ہوجائے تو دکاندار یامالک اس کی ایسی درگت بناتے ہیں کہ وہ غلطی چھپانے میں ہی عافیت تصورکرتا ہے۔دکانداراورمالک ملازمین اورکاریگروں سے اتنا کام لیں جتناوہ آسانی سے کرسکیں ، کسی غلطی ہوجائے توڈانٹنے کی بجائے ٹیکنیکل طریقے سے سمجھائیں کہ آئندہ ایسی غلطی نہ ہو۔کارخانوںمیں ملازمین سے بارہ بارہ چودہ چودہ گھنٹے کام لیاجاتا ہے ۔آٹھ گھنٹے سے زیادہ کسی بھی ملازم سے کام نہ لیاجائے ۔ہم ایک مل میں گئے وہاں ایک شخص بتارہا تھا کہ ایک ملازم کے چھٹی پرہونے کی وجہ سے وہ ٣٦ گھنٹوںسے ڈیوٹی دے رہا ہے۔

دیہات میں کاروبارمحدود ہوتا ہ اس لیے دکاندار مال تیاربھی خودکرتے ہیں اورفروخت بھی خود کرتے ہیں جس کی وجہ سے انہیں زیادہ وقت کام کرناپڑتا ہے جس سے انہیں سستانے کابھی وقت نہیں ملتا۔ اس طرح کاواقعہ ہوجائے تویہ نقصان ان کیلئے ناقابل برداشت ہوتا ہے ۔وہ اثرات کاادراک کیے بغیراپنانقصان بچانے کی کوشش کرتے ہیں۔ جس دکاندارنے زرعی ادویات مٹھائی کی دکان میںامانتاً رکھی تھیں اس کے گمان میں بھی نہ تھا کہ اس کی دوائی مٹھائی میں مل کراتنے لوگوںکی قاتل بن جائے گی۔وزیراعلیٰ پنجاب غمزدوںکاغم بانٹنے کیلئے ان کے گھروںمیں پہنچ جاتے ہیں ۔ یہ سانحہ بھی کوئی کم نہیں ہے اگرچہ انہوںنے صوبائی وزیر خوراک کی ڈیوٹی لگارکھی ہے تاہم وہ خودان غمزدہ خاندانوں کی ڈھارس بندھانے آئیں توغمزہ خاندان کوتسلی ہوجائے گی۔متاثرہ خاندانوں کے غم میں لیہ کی عوام برابرکی شریک ہے۔اب وفاقی وصوبائی حکومتیں ایسے اقدامات کریں جس سے آئندہ اس طرح کے سانحات سے ممکنہ طور پر بچا جا سکے۔

Siddique Prihar
Siddique Prihar

تحریر : محمد صدیق پرہار
siddiqueprihar@gmail.com

Share this:
Tags:
Death Layyah public siddique prihar steps اقدامات اموات زہریلی مٹھائی عوام لیہ
Karachi Port
Previous Post وزیراعظم کی ہدایت پر کے پی ٹی کے 1200 ملازمین کو برطرف کرنے کا فیصلہ
Next Post سلمان خان کی وہ 10 بلاک بسٹر فلمیں جن کی کہانی دوسری فلموں کا چربہ تھیں
Salman khan Movies

Related Posts

Youtube

یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے

March 21, 2022
Saeed Ghani

عمران خان اسی ماہ سابق وزیراعظم ہو جائیں گے: سعید غنی کا دعویٰ

March 21, 2022
Khalid Javed Khan

اجلاس کے دن کسی کو ہجوم سے نہیں گزرنا پڑے گا: اٹارنی جنرل کی عدالت کو یقین دہانی

March 21, 2022
Joe Biden

امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس

March 21, 2022
Ukraine War

یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا

March 21, 2022
Justice Umar Ata Bandial

بہتر ہو گا اسمبلی کی جنگ اسمبلی کے اندر لڑی جائے: چیف جسٹس پاکستان

March 21, 2022
© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.
ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close