
قلندر لال شہباز کے زائرین کی بس اباوڑو کے علاقے کنبڑہ تھانے کی حدود میں میر کوشت کے مقام پر تیز رفتاری کے باعث الٹ گئی۔
بس کے الٹنے کے باعث چا ر خواتین پانچ بچے سمیت تیس افراد زخمی ہوگئے۔ جنہیں مقامی افراد نے جائے وقوعہ سے تحصیل اسپتال اباڑو پہنچایا۔
تحصیل اسپتال میں ڈاکٹروں کی تعداد کم ہونے کے باعث زخمیوں کو طبی امداد نہیں دی جا رہی۔ جس کے باعث ان کی حالت بگڑنے کا خدشہ ہے۔
