
لندن (جیوڈیسک) برطانیہ میں سکاٹ لینڈ یارڈ کی ایک اعلیٰ اہلکار نے کہا ہے کہ شام میں لڑنے والے برطانوی جنگجوؤں جو ملک واپس لوٹ رہے ہیں۔
سے لاحق خطرات سے نمٹنے کیلئے برطانوی پولیس کو ‘کئی برس’لگیں گے ، یہ جنگجو طویل مدتی خطرہ ہیں۔ میٹ اسسٹنٹ کمشنر کریسیڈا ڈک نے برطانوی خبر رساں ادارے کو بتایا کہ شام کی جنگ سے ’’طویل مدتی‘‘ دہشت گردی کا خطرہ ہے۔
شام سے واپس آنے والے مسلمان نوجوان برطانیہ میں پرتشدد کارروائیوں کے مرتکب ہو سکتے ہیں۔ ان کا یہ بیان حال ہی میں انٹرنیٹ پر اپ لوڈ کی جانیوالی ایک ویڈیو کے بعد آیا ہے ، جس میں شام میں موجود کئی برطانوی شہریوں کو دکھایا گیا ہے۔
یہ ویڈیو داعش کے جنگجوؤں نے اپ لوڈ کی ہے۔ کریسیڈا ڈک نے حکومت کو شامی خانہ جنگی کے نتائج سے خبردار کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بیرون ملک سے لوگوں کو شام نہیں جانا چاہئے کیونکہ شام کے جنگجو بیرونی جنگجوؤں کو حل کے بجائے مسئلہ سمجھتے ہیں۔
