
دمشق (جیوڈیسک) شام نے الزام عائد کیا ہے کہ صدر اوباما دہشت گردوں کی پشت پناہی کررہے ہیں جبکہ روس کا کہنا ہے کہ شام کے مسئلہ کا سیاسی حل اب بھی ممکن ہے۔ روسی دارالحکومت ماسکو میں شامی وزیر خارجہ کے ساتھ مشترکا پریس کانفرنس کے دوران روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف کا کہنا تھا کہ شام کی حکومت امن مذآکرات کیلئے تیار ہے۔
شام کے سیاسی حل کا امکان اب بھی باقی ہے، شام کے وزیر خارجہ ولید المعلم نے امریکا پر زور دیا کہ شام کے خلاف فوجی کارروائی نہ کرے۔ انہوں نے صدر اوباما پر الزام عائد کیا کہ وہ دہشت گردوں کی حمایت کر رہے ہیں۔ روس اور شام کے وزرائے خارجہ نے امریکا کے شام پر ممکنہ فوجی حملے سے خطے میں۔
دہشتگردی پھیلنے کے خدشے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ امن مذاکرات کا دروازہ کھلا ہے۔ اس سے قبل چینی وزیر خارجہ وینگ یی نے امریکا کو خبر دار کیا کہ شام کیخلاف فوجی حملے میں احتیاط سے کام لے اور واپس اقوا م متحدہ سے رجوع کرے۔ انہوں نے کہا کہ متعلقہ ممالک شام پر کسی بھی کارروائی سے قبل تین بار سوچیں اور احتیاط کا مظاہرہ کریں۔
