
ٹوکیو (جیوڈیسک) جاپان میں 2 سال پہلے آنے والے سونامی کے باعث خشکی پر آنیوالے جہاز کو توڑنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ جاپان میں 2 سال پہلے آنے والے سونامی نے بڑے پیمانے پر تباہی مچائی تھی، جبکہ زلزلے کی شدت 9.0 ریکارڈ کی گئی تھی۔
اس حادثے میں 18 ہزار افراد ہلاک جبکہ کئی میل کی ساحلی پٹی کو بھی شدید نقصان پہنچا تھا، زلزلے میں فوکوشیما جوہری پلانٹ کے 3 ری ایکٹر بھی تباہ ہوئے تھے۔ سونامی میں تباہ ہونیوالے جہاز کو دو سال بعد توڑنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، اس جہاز کو توڑنے میں 6 ہفتے لگیں گے۔
