
دمشق (جیوڈیسک) سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر فوٹیج جاری کی گئی ہیں جن میں دمشق، حلب اور ادلب میں شامی افواج اور فضائیہ کی بمباری دکھائی گئی ہے۔
شام کے حالات پر نظر رکھنے والی انسانی حقوق کی برطانوی تنظیم کے مطابق صدر بشار الاسد داعش کے خلاف امریکا اور اسکے اتحادیوں کی بمباری کی آڑ میں باغیوں کو نشانہ بنا رہے ہیں۔ 20 اکتوبر سے آج تک شامی افواج نے سات سو انہتر حملے کئے ہیں جن میں پانچ سو سے زائد شہری زخمی ہوئے ہیں۔
