Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • ڈکشنری
      • اردو سے انگلش ڈکشنری
      • انگلش سے اردو ڈکشنری
      • اردو رومن سے انگلش
      • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    • ویڈیوز
    • موسم
    • فنانس
  • شاعری
    • Poets (شاعر)
    • جون ایلیا
    • حسن رضوی
    • حمایت علی شاعر
    • خمار بارہ بنکوی
    • راحت اندوری
    • ساغر صدیقی
    • سلیم کوثر
    • سیدارشاد قمر
    • سید ضمیر جعفری
    • شاحر لدھیانوی
    • شاہد رضوی
    • شکیب جلالی
    • عدیل زیدی
    • عطاء الحق قاسمی
    • علامہ محمد اقبال
    • فاخرہ بتول
    • فرخت عباس شاہ
    • فیض احمد فیض
    • قتیل شفائی
    • ماہ رخ زیدی
    • مجید امجد
    • محسن بھوپالی
    • محسن نقوی
    • محمد علی خان
    • مرزا غالب
    • منیر نیازی
    • ناصر کاظمی
    • نوشی گیلانی
    • پروین شاکر
    • مسز جمشید خاکوانی
    • آپکی شاعری
  • ادب
    • ہفتہ وار ناول
    • منتخب افسانے
    • آپکی تحریر
    • گوشئہ فکر
Dark Mode
Skip to content
May 2, 2026
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
  • دیگر
  • شاعری
  • ادب
Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم27830
    • Educationکاش چند لوگ اورMarch 21, 2022
    • National Assemblyسوال یہ ہے کہ۔۔۔۔March 21, 2022
    • Narendra Modiمودی کا مکروہ چہرہMarch 20, 2022
    صحت و تندرستی825
    • Medicineایک اینٹی سیپٹک دوا یوٹی آئی کے دوبارہ حملے کو روک سکتی ہےMarch 14, 2022
    • Antsچیونٹیاں بھی سرطان کی بو’سونگھ‘ سکتی ہیںMarch 13, 2022
    • Pillowسانس لیتے تکیے کو گلے لگانے سے ڈپریشن میں کمیMarch 12, 2022
    دلچسپ اور عجیب228
    • Callٹیلی مارکیٹنگ فون کالز کا مقدمہ، امریکی شخص 75 ہزار ڈالر جیت گیاMarch 15, 2022
    • Restaurantزمین سے 1800 فٹ بلند دنیا کا بلند ترین ریستورانMarch 9, 2022
    • Diamondاینٹوں کے بھٹے پر مزدور کو ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کا ہیرا مل گیاFebruary 28, 2022
    سائنس اور ٹیکنالوجی468
    • Youtubeیوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئےMarch 21, 2022
    • Telegramبرازیلین سپریم کورٹ کا ملک میں ٹیلی گرام کو بند کرنے کا حکمMarch 19, 2022
    • Starsجیمس ویب خلائی دوربین نے ستارے کی پہلی ’صاف ستھری‘ تصویر کھینچ لیMarch 17, 2022
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    ڈکشنری
    • اردو سے انگلش ڈکشنری
    • انگلش سے اردو ڈکشنری
    • اردو رومن سے انگلش
    • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    ویڈیوز
    موسم
    فنانس
  • شاعری
    Poets (شاعر)
    جون ایلیا28
    • dua handsوہ اپنے آپ سے بھی جدا چاہیے ہمیںMarch 11, 2012
    • Catherine Breakکفِ سفیدِ سرِ ساحلِ تمنا ہےMarch 11, 2012
    • Lovers HandsسزاMarch 11, 2012
    حسن رضوی22
    • candle lightوہ باخبر ہے کبھی بے خبر نہیں ہوتاMarch 15, 2012
    • quit loveیہ قسمت کے دھارے سدا ایک سے ہیںMarch 15, 2012
    • prayٹھرہے پانی کو وہی ریت پرانی دے دےMarch 14, 2012
    حمایت علی شاعر7
    • Couple Man Womanہر قدم پر نت نئے سانچے میں ڈھل جاتے ہیں لوگMay 2, 2012
    • himayat ali shairازل سے ایک عذاب قبول و رد میں ہوںMay 2, 2012
    • fire in eyeجو آگ نہ تھی ازل کے بس میںMay 2, 2012
    خمار بارہ بنکوی20
    • makhmoor nazarainواقف نہیں تم اپنی نگاہوں کے اثر سےMay 15, 2012
    • Sad Love Storyجب وہ پشیماں نظر آئے ہیںMay 15, 2012
    • couple leaving each otherجبیں عشق میں آسرا دینے والےMay 15, 2012
    راحت اندوری12
    • looking at cloudy skyچمکتے لفظ ستاروں سے چھین لائے ہیںAugust 24, 2012
    • alone boat eveningسمندر پار ہوتی جا رہی ہےApril 20, 2012
    • sad cloudsمحلہ سائیں سائیں کر رہا ہےApril 20, 2012
    ساغر صدیقی8
    • dile-beqrar-chup-ho-jaاے دلِ بے قرار چپ ہو جاMay 22, 2012
    • blind feetمانا وادئی عشق میں پائوں اندھا رکھنا پڑتا ہےMay 22, 2012
    • lost moon lightکس کو بھاتی رہی رات بھر چاندنیMay 21, 2012
    سلیم کوثر7
    • my thoughtsمیں خیال ہوں کسی اور کا مجھے سوچتا کوئی اور ہےMarch 12, 2012
    • long roadتم نے سچ بولنے کی جرات کیMarch 12, 2012
    • On Floorیہ لوگ جس سے اب انکار کرنا چاہتے ہیںMarch 12, 2012
    سیدارشاد قمر17
    • man waitingابھی ٹوٹا ہے اک تارا تُو شاید لوٹ کر آئےMay 1, 2012
    • dream less sad nightsاداس راتیں ہیں خواب سارے اجڑ چکے ہیںMay 1, 2012
    • blue moonظلمتوں میں ازسرِ نو کیوں بلاتے ہو مجھےMay 1, 2012
    سید ضمیر جعفری13
    • friends of countryاو دیس سے آنے والے بتاApril 27, 2012
    • i am neutralہم ‘نیوٹرل’ ہیں خارجہ حکمت کے باب میںApril 27, 2012
    • ZamirJafariآگ جب تک جلے نہ جانوں میںApril 26, 2012
    شاحر لدھیانوی12
    • awara manzilیکسوئیMarch 2, 2012
    • sahir-ludhianviجو بات تجھ میں ہے تری تصویر میں نہیںFebruary 29, 2012
    • i am aloneمیں نے چاند اور ستاروں کی تمنا کی تھیFebruary 29, 2012
    شاہد رضوی18
    • zakhmi phoolاس سے وفا کی آس نہیں ہم بھی کیا کریںMarch 11, 2012
    • islamic imageعشق کا تجربہ ضروری ہےMarch 11, 2012
    • beautiful eyesجب سے یہ زندگی ملی ہے ہمیںMarch 11, 2012
    شکیب جلالی22
    • beautiful girlعکس اور میںMay 8, 2012
    • shakeb jalaliخدا وندانِ جمہور سےMay 8, 2012
    • planting new lifeہمارا دَورMay 8, 2012
    عدیل زیدی11
    • father daughterخواب اور حقیقتFebruary 27, 2012
    • khawahishگھر عطا کر مکاں سے کیا حاصلFebruary 27, 2012
    • past presentیہ زمینی بھی زمانی بھیFebruary 27, 2012
    عطاء الحق قاسمی6
    • flower in waterوہ سکون جسم وجاں گرداب جاں ہونے کو ہےFebruary 26, 2012
    • duaوہ ایک شخص کہ منزل بھی، راستا بھی ہےFebruary 26, 2012
    • cactus flowersکانٹوں سی اس دنیا میں وہ پھولوں جیسیFebruary 26, 2012
    علامہ محمد اقبال158
    • Complainedگلہ – ضربِ کلیمSeptember 15, 2014
    • allama praying in maisque qurtabaیا رب دل مسلم کو وہ زندہ تمنا دے .. دعاNovember 8, 2012
    • madinah mosqueاے باد صبا! کملی والے سے جا کہیو پیغام مراNovember 3, 2012
    فاخرہ بتول24
    • shehr e dilاسے روکتے بھی تو کس لیے؟May 20, 2012
    • mohabbat rooth jay toمحبت روٹھ جائے توMay 20, 2012
    • alone thinkingمرا پیارا حرف غلط نہیںMay 20, 2012
    فرخت عباس شاہ24
    • sham ka dardشام کے درد سے جھولی بھر لیJune 3, 2012
    • shiddatشدتیںJune 2, 2012
    • morjhaya phoolتم نے دیکھا ہے مجھےJune 2, 2012
    فیض احمد فیض27
    • madam noor jahanمجھ سے پہلی سی محبت مری محبوبApril 14, 2012
    • Faiz ahmad faizاشعارApril 14, 2012
    • love painرقیب سےApril 14, 2012
    قتیل شفائی16
    • Cute Baby Loversمل کر جدا ہوئے تو ؟March 20, 2012
    • Qateel Shifaiپہلے تو اپنے دل کے راز جان جائیےMarch 20, 2012
    • Raat ke pursakoon lamhoon meinپریشان رات ساری ہے ستارو تم تو سو جائوMarch 20, 2012
    ماہ رخ زیدی9
    • true baby friendsمحبت ہو ہی جاتی ہےMarch 4, 2012
    • sajdaہم جب بھی تنہا گھر گئےMarch 4, 2012
    • helping handsمجھکو معصومیت کا صلہ مل گیاMarch 4, 2012
    مجید امجد16
    • Autographآٹو گرافFebruary 24, 2012
    • flowers at sun riseاس اپنی کرن کو آتی ہوئی صُبحوں کے حوالے کرنا ہےFebruary 24, 2012
    • red roseروش روش پہ ہیں نکہت فشاں گُلاب کے پھولFebruary 24, 2012
    محسن بھوپالی9
    • Beautiful Girlچمن چمن اسی رنگین قبا کو دیکھتے ہیںMarch 1, 2012
    • the struggleشعلہ حسن مجسم گریہ شبنم بھی ہےMarch 1, 2012
    • charaaghٹھوکریں کھا کے جو سنبھلتے ہیںMarch 1, 2012
    محسن نقوی26
    • different from peopleوہ بظاہر جو زمانے سے خفا لگتا ہےMarch 30, 2012
    • destroy peopleاُجڑے ہوئے لوگوں سے گریزاں نہ ہوا کرMarch 30, 2012
    • broken mirrorشکستہ آئینوں کی کرچیاں اچھی نہیں لگتیںMarch 29, 2012
    محمد علی خان10
    • coloursبکھرتے رنگوں جیسا ہو گیا ہوں، یہ سوچتا ہوںMarch 3, 2012
    • burning heartجو بھی جھوٹا تھا وہی خواب دکھایا خود کوMarch 3, 2012
    • empty graveاگر کچھ رابطہ باہر سے بنتا جا رہا ہےMarch 3, 2012
    مرزا غالب33
    • Deewan-e-Ghalibشب خمارِ شوقِ ساقی رستخیز اندازہ تھا . دیوانِ غالبDecember 23, 2012
    • Deewan-e-Ghalibیک ایک قطرے کا مجھے دینا پڑا حساب . دیوانِ غالبDecember 20, 2012
    • Deewan-e-Ghalibشب کہ برقِ سوزِ دل سے زہرہ ابر آب تھا . دیوانِ غالبDecember 19, 2012
    منیر نیازی17
    • munir niaziماضیMay 31, 2012
    • Munir Niaziنا رسائیMay 31, 2012
    • munir niaziمیرے دشمن کی موتMay 31, 2012
    ناصر کاظمی16
    • mera elaj chara gar k pass nahinوہ دلنواز ہے لیکن نظر شناس نہیںMay 29, 2012
    • bharpoor rahi bahaar kuch dareٹھھرا تھا وہ گلعذار کچھ دیرMay 29, 2012
    • safar manzil e shab yaad nahiسفر منزلِ شب یاد نہیںMay 29, 2012
    نوشی گیلانی22
    • noshi gilaniوہ کیسا خوف تھا کہ رختِ سفر بھی بھول گئےMay 25, 2012
    • ways changedوہ بات بات میں اتنا بدلتا جاتا ہےMay 25, 2012
    • with butterfliesوہ بے ارادہ سہی، تتلیوں میں رہتا ہےMay 25, 2012
    پروین شاکر21
    • parveen shakirایکسٹیسیApril 6, 2012
    • past sad memoriesوہ رُت بھی آئی کہ میں پھول کی سہیلی ہوئیApril 5, 2012
    • parveen shakirواہمہApril 5, 2012
    مسز جمشید خاکوانی44
    • Green Leaves Rainسبز پتوں پہ اٹکی ہوئی شبنم کی طرحApril 17, 2015
    • Love Fearاندیشے بھی تھے، رسوائی بھی تھیApril 17, 2015
    • The journeyحساب دوراںFebruary 22, 2015
    آپکی شاعری898
    • Ishqشعور و فکر میں جب روشنی نظر آئیDecember 6, 2021
    • Muhammad PBUHمیرا قبیلہ محمدی ہےOctober 25, 2020
    • Loveایسا روٹھا وہ ہم سے بیگانہ ہواSeptember 23, 2020
  • ادب
    ہفتہ وار ناول
    منتخب افسانے
    آپکی تحریر
    گوشئہ فکر

T-20 ورلڈ کپ کے فاتح

April 6, 2014April 6, 2014 0 1 min read
Sri Lanka Vs India
T-20 World Cup
T-20 World Cup

کرکٹ کے میدان میں ٹوئنٹی 20 کے فاتح کیلئے لڑی جانے والی عالمی جنگ میں یعنی T-20 ورلڈ کپ میں ہاٹ فیورٹ قرار دی جانے والی پاکستانی ٹیم سافٹ ٹارگیٹ ثابت ہوئی اور ویسٹ انڈیزکی جانب سے دیئے جانے والے 167 رنز کے ہدف کے جواب میں 82کے مجموعی اسکور پر ڈھیر ہوکر شکست سے دوچار ہونے والی پاکستان کرکٹ ٹیم ٹی ٹوئنٹی مقابلوں کے عالمی کپ میں پاکستان پہلی بار سیمی فائنل کے مرحلے میں پہنچنے میں ناکام رہ کر شکست و ناکامی کی تلخی قوم کے مزاج میں گھولنے والی کرکٹ ٹیم نہ صرف طن واپس پہنچ چکی ہے اور قومی کرکٹ ٹیم کے ”پروفیسر” کپتان محمد حفیظ نے وطن واپسی کے بعد ٹی ٹوئنٹی میں ٹیم کی ناقص کارکردگی کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے ٹیسٹ اور ایک روزہ ٹیم کی نائب کپتانی سے بھی مستعفی ہونے کا اعلان کردیا ہے جبکہ چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ محمد حفیظ کے اس فیصلے کیلئے بورڈ کا کوئی دباؤ نہیں تھا جو اس بات کا ثبوت ہے کہ پی سی بی محمد حفیظ کے اس فیصلے میں شامل ہے اور اب ٹیم کی قیادت کیلئے کسی نئے کپتان کی تلاش ہے اور اس حوالے سے نہ صرف بڑے پیمانے پر شاہد آفریدی کیلئے لابنگ جاری ہے بلکہ شاہد آفریدی بھی کپتان بننے کیلئے رضامندی کا اظہار کرچکے ہیں جبکہ مشتاق احمد کو نیشنل کرکٹ اکیڈمی کا ہیڈ کوچ مقرر کرنے کا بھی فیصلہ کرلیا گیا ہے۔

دوسری جانب شکست خوردہ شاہینوں کی ہی طرح وومین ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شکست سے دوچار ہونے والی خواتین کی پاکستانی کرکٹ ٹیم بھی ٹوئنٹی ٹوئنٹی عالمی کپ سے اخراج کے بعد وطن واپس آچکی ہے مگر خواتین کرکٹ ٹیم کی کپتان ثناء میر نے شکست کی ذمہ داری قبول کرنے یا مستعفی ہونے کی بجائے ٹیم کی کارکردگی پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ایک روزہ کرکٹ ٹیم اورٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹیم علیحدہ علیحدہ بنانے کا مطالبہ کردیا ہے۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قومی ویمن ٹیم کی کپتان ثناء میر کا کہنا تھا کہ پاکستان میں لڑکیوں میں کھیل کا رجحان نہیں ہے، چاہے اسکول لیول ہو، گلی کرکٹ ہو یا کالج لیول کرکٹ ہو کسی بھی جگہ پر وومن کرکٹ کا انفرا اسٹرکچر موجود نہیں ہے، اس کے باوجود یہ لڑکیاں ان ٹیموں کے ساتھ مقابلہ کرتی ہیں جن کی اے ٹیمز بھی ہیں، انڈر 19 ٹیمیں بھی ہیں اور انھیں اپنے گراؤنڈرز میں کرکٹ بھی بہت زیادہ کھیلنے کو ملتی ہے۔پاکستان کرکٹ بورڈ کو انفرا اسٹرکچر پر بہتر زیادہ فوکس کرنا پڑے گا کیونکہ ہمارے پاس پلیئرز کی ناکامی کی صورت میں ان کا کوئی متبادل موجود نہیں ہوتا، ٹیم میں مزید بہتری کی ضرورت ہے۔

اب بات کرتے ہیں کرکٹ ٹوئنٹی ٹوئنٹی عالمی جنگ کی جس میں پاکستان کو بری طرح دھونے والی کالی آندھی کو بارش نے کرکٹ کے عالمی کپ پہلے سیمی فائنل میں شکست سے دوچار کرکے کرکٹ ٹی ٹوئنٹی عالمی کپ کی جنگ سے واش کردیا۔ تیسری بار ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے سیمی فائنل میں پہنچنے والی سری لنکا کی ٹیم پر قدرت مہربان ہوئی اور اس کمزور ٹیم نے پہلے سیمی فائنل میں ویسٹ انڈیز جیسی مضبوط ٹیم پر برتری حاصل کرکے ورلڈ کپ ٹی ٹوئنٹی کے فائنل میں رسائی حاصل کرلی جبکہ میرپور کے شیر بنگلہ اسٹیڈیم میں سرلنکا اور ویسٹ انڈیز کے مابین شیر کھیلے جانے ورلڈ کپ ٹی ٹوئنٹی کے پہلے سیمی فائنل کا آغاز ہواتو موسم ابر آلود تھا مگر ابر آلود موسم کے باجود کھیلے جانے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے اس پہلے سیمی فائنل میں سری لنکا کو کپتان چندی مل کی خدمات حاصل نہیں تھیں جو خراب بیٹنگ فارم پر میچ سے دستبردار ہوگئے تھے۔
لستھ مالنگا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تواوپننگ بلے باز کوشل پریرا اور تلکارتنے دلشان نے پہلی وکٹ کی شراکت میں دلکش اسٹروکس کھیلتے ہوئے صرف چار اوورز میں 41 رنز بناکر اچھا آغاز کیا مگرکوشل پریرا دو چھکوں اور دو چوکوں کی مدد سے 26 رنز بناکر سینتوکی کی گیند پر بولڈ ہوگئے جبکہ جس کے بعد مہیلا جے وردھنے بھی اسکور میں اضافہ کئے بغیر پویلین لوٹ گئے جس کی وجہ سے سری لنکا کے خطرناک ارادے بہت متاثر ہوئے اور وکٹ کیپر بلے باز کمار سنگاکارا بھی کوئی خاطر خواہ کارکردگی پیش نہ کرسکے اور ایک رنز بنا کر سیموئل بدری کا شکار بن گئے’دلشن کی 39 رنز کی عمدہ اننگز بھی رن آؤٹ کی نذر ہوئی۔

تھری مانے نے تین چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 44 رنز بنائے۔ اینجیلو میتھیوز نے صرف 23 گیندوں پر 40 رنز بنائے جس میں تین چوکے اور دو چھکے شامل تھے۔اس طرح سری لنکا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 160 رنز بنائے۔ ویسٹ انڈیز کی جانب سے سنیل نارائن کی موثر بولنگ ایک بار پھر قابل دید تھی جنھوں نے اگرچہ کوئی وکٹ حاصل نہیں کی لیکن ان کے چار اوورز میں صرف 20 رنز بنے۔ دو وکٹوں کے ساتھ سب سے کامیاب بولر کرشمار سینتوکی چار اوورز میں 46 رنز دینے کے خطاوار تھے۔

Sri Lanka
Sri Lanka

سری لنکا کے 20اوورز میں 6وکٹس کے نقصان پر 160رنز کے جواب میں ویسٹ انڈیز نے اپنی اننگ کا آغاز کیا تو اس کا انداز مایوس کن تھا ۔ جارحانہ انداز میں بلے بازی کرنے والے بیٹسمین کرس گیل 13 گیندوں پر صرف 3 رنز بنا کر ملنگا کی گیند پر کلین بولڈ ہوگئے، اسی طرح 28 کے مجموعہ پر ڈیوائن اسمتھ بھی 17 رنز کے ساتھ ملنگا کا شکار بننے کے بعد میدان بدر ہوگئے، آل راؤنڈر ڈیوائن براؤ نے جارحانہ انداز میں بیٹنگ کرتے ہوئے 3 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 19 گیندوں پر 30 رنز بنائے، اورٹیم کا مجموعی اسکور 80 رنز پر پہنچا اور مارلن سیمیوئلز 18 اور کپتان سیمی صفر رنز کے ساتھ کریز پر موجود تھے جبکہ سری لنکا کی جانب سے لیستھ ملنگا نے 2 اور نوائن کلسیکارا اور سیکیوج پرسانا ایک ایک وکٹ حاصل کرچکے تھے تو موسلا دھار بارش اور ژالہ باری ہوگئی جس نے اسٹیڈیم کو جھیل میں تبدیل کردیا جس کے باعث14ویں اوورمیں میچ روکنا پڑااور میچ دوبارہ شروع ہونے میں میں طویل تاخیر و انتظار کے باجود موسلا دھار بارش نہ رکنے کے باعث میچ ریفری نے ڈک ورتھ لوئس قانون کے تحت سری لنکا کو 27 رنز سے کامیاب قرار دیدیاکیونکہ ڈک ورتھ لوئس قانون کے تحت ویسٹ انڈیز کو 13.5 اوورز میں 107 رنز بنانے چاہیے تھے جبکہ وہ اس وقت کی پوزیشن میں 27 رنز پیچھے تھی۔

اس طرح سر لنکا بنگالی برسات کی مہربانی سے ویسٹ انڈیز کی کالی آندھی کو شکست دیکر ورلڈ کپ ٹوئنٹی ٹوئنٹی کا پہلا سیمی فائنل جیت کر فائنل میں پہنچنے میں کامیاب ہوگیا۔ دوسری جانب ہر میچ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سیمی فائنل تک رسائی حاصل کرنے والی جنوبی افریقہ کی ٹیم نے اہم مواقع پر ہتھیار ڈالنے کی اپنی روایت برقرار رکھی اور پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے جنوبی افریقا کی جانب سے اوپننگ جوڑی ایک مرتبہ پھر ناکام رہی اور ڈی کوک 9 کے مجموعی اسکور پر 6 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، ہاشم آملہ بھی کوئی خاطر خواہ کارکردگی پیش نہ کر سکے اور 22 رنز بنا کر روی چندرا اشونت کی گیند پر کلین بولڈ ہوگئے جس کے بعد کپتان ڈپلوسی اور جے پی ڈومنی نے تیسری وکٹ پر 71 رنز کی شراکت قائم کر کے بھارت کے لئے مشکلات کھڑی کر دیں، 115 کے مجموعہ پر کپتان ڈپلوسی 2 چھکوں اور 5 چوکوں کی مدد سے 41 گیندوں پر 58 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، جے پی ڈومنی 45 اور ڈیوڈ ملر 23 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔اس طرح جنوبی افریقہ کی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ بیس اوورز میں چار وکٹوں کے نقصان پر 172رنز بناکر بھارت کو فتح کیلئے 173رنز کا ٹارگیٹ دیا اوربھارتی بولرز میں روی چندرن ایشون نے چار اوورز میں صرف 22 رنز دے کر تین وکٹیں حاصل کیں لیکن دوسرے بولرز اپنے کپتان کے چہرے پر مسکراہٹ نہ لا سکے۔امیت شرما اور موہت شرما تین اوورز میں 36 اور 34 رنز کے ساتھ سب سے زیادہ شاہ خرچ رہے۔

جس کے جواب میں بھارت نے اپنی اننگ ابتدا ہی جارحانہ اندازسے کی اور جنوبی افریقا کا 173 رنز کا ہدف 4 وکٹوں کے نقصان پر باآسانی حاصل کرلیا، ویرات کوہلی نے ایک مرتبہ پھر شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے پروٹیز بولرز کی خوب پٹائی کی اورگراؤنڈ کے چاروں اطراف دلکش اسٹروکس کھیلے، انہوں نے 2 چھکوں اور 5 چوکوں کی مدد سے 44 گیندوں پر 72 رنز بنائے، اس سے قبل اوپنگ بلے باز روہت شرما اور اجنکایا ریہانے نے پہلی وکٹ کی شراکت میں 39 رنز جوڑے، شرما 24 اور ریہانے 32 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، تیسری وکٹ کی شراکت میں ویرات کوہلی اور یووراج سنگھ نے 56 رنز جوڑے، 133 کے مجموعہ پر یووراج سنگھ 18 رنز بنا کر عمران طاہر کا شکار بن گئے جس کے بعد آنے والے بیٹسمین سریش ریانے نے دھواں دھار بیٹنگ کرتے ہوئے ایک چھکے اور تین چوکوں کی مدد سے 10 گیندوں پر 21 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، آخری اوور میں ویرات کوہلی نے دلکش چوکا لگا کر میچ کا اختتام کیا۔ جنوبی افریقا کی جانب سے بیورین ہیڈرک نے 2 اور وین پارنیل اور عمران طاہر نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

اسطرح بھار ت ویرات کوہلی کے 2 چھکوں اور 5 چوکوں کی مدد سے 44 گیندوں پر بنائے گئے72 رنز بنائے کے باعث صرف چار وکتوں کے عیوض باآسانی مطلوبہ ہدف حاصل کرکے جنوبی افریقہ کو شکست دینے اور ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے دوسری سیمی فائنل کا فاتح بن کر ٹوئنٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے فائنل میں پہنچنے میں کامیاب ہوگیا ہے۔
ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کے ورلڈ کپ کا فائنل میچ آج توار کے روز ڈھاکا کے نواح میں واقع میرپور کے کرکٹ اسٹیڈیم میں بھارت اور سری لنکا کے درمیان کھیلا جائے گااور امید کی جا رہی ہے کہ اگر فائنل میچ کو بارش نے متاثر نہ کیا تو یہ کانٹے دار مقابلہ ہو گا۔ دونوں ٹیموں میں زوردار پرفارمنس دینے والے بیٹسمین موجود ہیں۔ اسی طرح دونوں ٹیموں کے بالر بھی حیران کن کارکردگی دکھانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

Sri Lanka Vs India
Sri Lanka Vs India

اب دیکھنا یہ ہے کہ اس بار کرکٹ کے ٹوئنٹی ٹوئنٹی عالمی کپ کا فاتح کون ہوگا ؟
ورلڈ کپ میں آنے والی دونوں ٹیموں کا رن ریٹ اور کھیل کا انداز فائنل میں بھارت کو ہاٹ فیورٹ ثابت کررہا ہے کیونکہ سری لنکا کرکٹ ٹیم بھارتی کھلاڑیوں کے مقابلے میں کم تجربہ کار ہے جبکہ فائنل میں آنے کیلئے سری لنکا ٹیم کی کارکردگی متاثر کن نہیں تھی وہ محض موسم کی خرابی کے باعث ملنے والے موقع کی وجہ سے حادثاتی طور پر فائنل میں پہنچی ہے لیکن اگر اس کے باوجود سری لنکا نے بھارت کو شکست دیکرٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا ٹائٹل حاصل کرلیا تو یہ اس کی بہت بڑی فتح ہوگی جس کیلئے سری لنکاکے عوام کو ہی نہیں بلکہ پاکستان کے عوام کو بھی سری لنکن کھلاڑیوں پر فخر ہوگا حالانکہ سری لنکا جیتے یا بھارت T-20کرکٹ ورلڈ کپ ہر حال میں ایشیاء میں ہی آئے گا کیونکہ ایشیا ء کی ٹیموں نے غیر ایشین ٹیموں کو اس دوڑ سے باہر کرکے اس اعزازکو ایشیا ریجن کیلئے مختص کرلیا ہے مگر پاکستانی ٹیم کی ناقص کارکردگی کے باعث ورلڈ کپ ٹی ٹوئنٹی ٹرافی کے اعزاز سے محروم ہونے والی پاکستانی ٹیم کی خواہش ہے کہ یہ اعزاز کسی بھی طور بھارت نہ جائے بلکہ سری لنکا اس بار اس اعزاز کو حاصل کرنے میں کامیاب ہو۔

(تحریر: عمران چنگیزی)
imrankhanchangezi@gmail.com

Share this:
Tags:
Najam Sethi Resigns T 20 چیئرمین فاتح مستعفی نجم سیٹھی ورلڈ کپ
Previous Post تنظیم الاعوان پاکستان کی آل پاکستان کانفرنس آج اسلام اباد میں منعقد ہو گی
Next Post اے رسول ۖ آخریں تجھ پر سلام
Mubarak Shamsi

Related Posts

Youtube

یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے

March 21, 2022
Saeed Ghani

عمران خان اسی ماہ سابق وزیراعظم ہو جائیں گے: سعید غنی کا دعویٰ

March 21, 2022
Khalid Javed Khan

اجلاس کے دن کسی کو ہجوم سے نہیں گزرنا پڑے گا: اٹارنی جنرل کی عدالت کو یقین دہانی

March 21, 2022
Joe Biden

امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس

March 21, 2022
Ukraine War

یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا

March 21, 2022
Justice Umar Ata Bandial

بہتر ہو گا اسمبلی کی جنگ اسمبلی کے اندر لڑی جائے: چیف جسٹس پاکستان

March 21, 2022
© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.
ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close