
ڈھاکا (جیوڈیسک) آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا کاؤنٹ ڈان شروع ہو گیا۔
بنگلہ دیش کے شہر ڈھاکا میں گزشتہ رات کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کے کاؤنٹ ڈان کی خصوصی تقریب منعقد ہوئی۔
میگا ایونٹ کے کاؤنٹ ڈان کی رونمائی کے لیے آئی سی سی آفیشلز سمیت بھارت کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سارو گنگولی نے شرکت کی۔ اس موقع پر میزبان بنگلہ دیش کی مینز اور ویمن ٹیموں کے کپتان بھی شریک تھے۔
آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سولہ مارچ سے شروع ہو گا۔ پاکستانی ٹیم اپنا پہلا میچ روایتی حریف بھارت کے خلاف اکیس مارچ کو کھیلے گی۔
