
اسلام آباد (جیوڈیسک) پاکستان عوامی تحریک کے کارکنوں نے ڈاکٹر طاہر القادری کی سیکورٹی مزید سخت کر دی ہے۔ طاہر القادری کے کنٹینر کو باہر سے تالا لگا دیا گیا۔
پاکستان عوامی تحریک کے سیکورٹی رضا کار کنٹینر کے گردجمع ہیں۔واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے حکومت کو شاہراہ دستور خالی کرنے کا حکم بھی دے رکھا ہے۔
