
اسلام آباد (جیوڈیسک) حکومت،عوامی تحریک اوراپوزیشن جرگے کے رحمان ملک کے گھر پر مذاکرات ہوئے۔ مذاکرات کے بعد گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا کہ بات چیت جاری رکھنے پراتفاق ہوا ہے۔
مذاکرات میں پیش رفت ہوئی ہے۔ احسن اقبال نے کہا کہ آج رات 8 بجے دوبارہ مذاکرات ہوں گے، کوشش ہے کہ کسی نتیجے پر پہنچ کر خوشخبری دیں۔ اس موقع پر رحیق عباسی، رحمن ملک، سراج الحق، لیاقت بلوچ و دیگر موجود تھے۔
