
ٹانک (جیوڈیسک) ٹانک میں نامعلوم مسلح افراد نے لیڈی ہیلتھ ورکر کوبیٹی سمیت قتل کر دیا۔ پولیس کے مطابق واقعہ محلہ محسودان میں پیش آیا۔
مسلح افرا د نے گھر میں گھس کر لیڈی ہیلتھ ورکر اور اس کی جوان بیٹی کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔ پولیس نے لاشیں پوسٹ مارٹم کیلیے ٹانک ھسپتال منتقل کر دی ہیں۔
