
سیلز ٹیکس سے مستثنی ستراشیا کی فہرست سپریم کورٹ میں جمع کرادی گئی۔ حکومت نے ایف بی آر کو ہدایت کی ہے کہ وہ ان اشیا کی ہرممکن ذرائع سے تشہیر کرے۔
سپریم کورٹ میں جی ایس ٹی اور پٹرولیم قیمتوں میں اضافے سے متعلق مقدمیکی سماعت کے دوران اٹارنی جنرل نے سیلز ٹیکس سے مستثنی اشیا کی فہرست عدالت میں جمع کرائی۔
فہرست کے مطابق دوائیں، سبزیاں ، نمک ، آلو، پیاز، نان ، چپاتی، بن، گوشت ، دودھ، انڈے، سرخ مرچیں، مچھلی، دالیں، پھل، پولٹری، دلیا، برف، مرغیوں کی خوراک ، مکھن، گنا ، دہی سمیت ستر اشیا سیلز ٹیکس سے مستثنی ہوں گی۔
