
اسلام آباد (جیوڈیسک) تحریک انصاف کے دھرنے کی انتظامیہ نے دہشت گردی کا خدشہ ظاہر کر دیا۔
کپتان کے کھلاڑیوں کا موقف ہے کہ عوامی تحریک کا دھرنا ختم ہونے کے بعد عمران خان کے کنٹینر کے عقب والی جگہ خالی ہے جس کے باعث وہاں سے حملے کا خدشہ ہے جس کے بعد اسلام آباد انتظامیہ نے شاہراہ دستور سے ڈی چوک کا راستہ بند کرنے کی کوشش کی لیکن تحریک انصاف کے کارکنوں نے کنٹینرز رکھنے سے روک دیا۔
پولیس کے مطابق دھرنے کا داخلی راستہ کم کر کے 10 فٹ تک کر دیا گیا ہے۔ بم ڈسپوزل اسکوڈ دھرنے کے مقام کی روزانہ تین سے چار مرتبہ چیکنگ بھی کر رہا ہے۔
