
بنکاک (جیوڈیسک) تھائی لینڈ کی قومی اسمبلی نے فوج کے سربراہ پرایوت چان اوچا (Prayut Chan-O-Cha) کو نیا وزیراعظم منتخب کر لیا۔ تھائی لینڈ میں 22 مئی کو خونی بغاوت کے بعد فوج نے اقتدار سنبھال لیا تھا۔
آج قومی اسمبلی کے 197 اراکین میں سے 191 نے فوج کے سربراہ پرایوت چان اوچا کو نیا وزیراعظم منتخب کرلیا ہے۔
باقی 6 اراکین اسمبلی سے غیر حاضر تھے، وزیراعظم کی عہدے پر تصدیق کے لیے شہنشاہ بھومبیلوادولیادیج سے منظوری لی جاتی ہے۔
امریکا اور یورپی یونین کے جمہوریت کے قیام پر زور کے باوجود قومی اسمبلی نے آئندہ سال اکتوبر میں انتخابات کا اعلان کیا ہے۔
