
بینکاک (جیوڈیسک) تھائی لینڈ میں حکومت مخالف مظاہرین فوجی ہیڈ کوارٹر میں داخل ہو گئے۔ بینکاک میں سیکڑوں حکومت مخالف مظاہرین یادگار جمہوریت سے مارچ کرتے ہوئے آرمی کے ہیڈ کوارٹر پہنچے۔
کچھ مظاہرین دیوار کی باڑھ پر چڑھ گئے اور کچھ ٹرک سمیت مرکزی گیٹ سے زبردستی عمارت کے احاطے میں داخل ہو گئے، مظاہرے کے شرکا نے پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے۔
مظاہرین کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کے مستعفی ہو نے تک احتجاج جاری رہے گا۔ اس سے پہلے مظاہرین حکومت کی جانب سے مذاکرات کی دعوت مسترد کر چکے ہیں۔
