
ٹھٹھہ (جیوڈیسک) شاہ بندر کے قریب واڑی کریک کے مقام پرماہی گیروں کی لانچ سمندر میں ڈوب گئی ہے، لانچ میں 15 ماہی گیر سوار تھے۔
ذرائع کے مطابق ڈوبنے والے 15 ماہی گیروں میںسے 7 کو بچالیا گیا ہے جبکہ ، 8 کی تلاش جاری ہے۔ پاک بحریہ کی امدادی ٹیمیں بھی لاپتہ افراد کی تلاش کے لئے پہنچ گئی ہیں۔
