Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • ڈکشنری
      • اردو سے انگلش ڈکشنری
      • انگلش سے اردو ڈکشنری
      • اردو رومن سے انگلش
      • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    • ویڈیوز
    • موسم
    • فنانس
  • شاعری
    • Poets (شاعر)
    • جون ایلیا
    • حسن رضوی
    • حمایت علی شاعر
    • خمار بارہ بنکوی
    • راحت اندوری
    • ساغر صدیقی
    • سلیم کوثر
    • سیدارشاد قمر
    • سید ضمیر جعفری
    • شاحر لدھیانوی
    • شاہد رضوی
    • شکیب جلالی
    • عدیل زیدی
    • عطاء الحق قاسمی
    • علامہ محمد اقبال
    • فاخرہ بتول
    • فرخت عباس شاہ
    • فیض احمد فیض
    • قتیل شفائی
    • ماہ رخ زیدی
    • مجید امجد
    • محسن بھوپالی
    • محسن نقوی
    • محمد علی خان
    • مرزا غالب
    • منیر نیازی
    • ناصر کاظمی
    • نوشی گیلانی
    • پروین شاکر
    • مسز جمشید خاکوانی
    • آپکی شاعری
  • ادب
    • ہفتہ وار ناول
    • منتخب افسانے
    • آپکی تحریر
    • گوشئہ فکر
Dark Mode
Skip to content
April 29, 2026
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
  • دیگر
  • شاعری
  • ادب
Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم27830
    • Educationکاش چند لوگ اورMarch 21, 2022
    • National Assemblyسوال یہ ہے کہ۔۔۔۔March 21, 2022
    • Narendra Modiمودی کا مکروہ چہرہMarch 20, 2022
    صحت و تندرستی825
    • Medicineایک اینٹی سیپٹک دوا یوٹی آئی کے دوبارہ حملے کو روک سکتی ہےMarch 14, 2022
    • Antsچیونٹیاں بھی سرطان کی بو’سونگھ‘ سکتی ہیںMarch 13, 2022
    • Pillowسانس لیتے تکیے کو گلے لگانے سے ڈپریشن میں کمیMarch 12, 2022
    دلچسپ اور عجیب228
    • Callٹیلی مارکیٹنگ فون کالز کا مقدمہ، امریکی شخص 75 ہزار ڈالر جیت گیاMarch 15, 2022
    • Restaurantزمین سے 1800 فٹ بلند دنیا کا بلند ترین ریستورانMarch 9, 2022
    • Diamondاینٹوں کے بھٹے پر مزدور کو ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کا ہیرا مل گیاFebruary 28, 2022
    سائنس اور ٹیکنالوجی468
    • Youtubeیوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئےMarch 21, 2022
    • Telegramبرازیلین سپریم کورٹ کا ملک میں ٹیلی گرام کو بند کرنے کا حکمMarch 19, 2022
    • Starsجیمس ویب خلائی دوربین نے ستارے کی پہلی ’صاف ستھری‘ تصویر کھینچ لیMarch 17, 2022
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    ڈکشنری
    • اردو سے انگلش ڈکشنری
    • انگلش سے اردو ڈکشنری
    • اردو رومن سے انگلش
    • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    ویڈیوز
    موسم
    فنانس
  • شاعری
    Poets (شاعر)
    جون ایلیا28
    • dua handsوہ اپنے آپ سے بھی جدا چاہیے ہمیںMarch 11, 2012
    • Catherine Breakکفِ سفیدِ سرِ ساحلِ تمنا ہےMarch 11, 2012
    • Lovers HandsسزاMarch 11, 2012
    حسن رضوی22
    • candle lightوہ باخبر ہے کبھی بے خبر نہیں ہوتاMarch 15, 2012
    • quit loveیہ قسمت کے دھارے سدا ایک سے ہیںMarch 15, 2012
    • prayٹھرہے پانی کو وہی ریت پرانی دے دےMarch 14, 2012
    حمایت علی شاعر7
    • Couple Man Womanہر قدم پر نت نئے سانچے میں ڈھل جاتے ہیں لوگMay 2, 2012
    • himayat ali shairازل سے ایک عذاب قبول و رد میں ہوںMay 2, 2012
    • fire in eyeجو آگ نہ تھی ازل کے بس میںMay 2, 2012
    خمار بارہ بنکوی20
    • makhmoor nazarainواقف نہیں تم اپنی نگاہوں کے اثر سےMay 15, 2012
    • Sad Love Storyجب وہ پشیماں نظر آئے ہیںMay 15, 2012
    • couple leaving each otherجبیں عشق میں آسرا دینے والےMay 15, 2012
    راحت اندوری12
    • looking at cloudy skyچمکتے لفظ ستاروں سے چھین لائے ہیںAugust 24, 2012
    • alone boat eveningسمندر پار ہوتی جا رہی ہےApril 20, 2012
    • sad cloudsمحلہ سائیں سائیں کر رہا ہےApril 20, 2012
    ساغر صدیقی8
    • dile-beqrar-chup-ho-jaاے دلِ بے قرار چپ ہو جاMay 22, 2012
    • blind feetمانا وادئی عشق میں پائوں اندھا رکھنا پڑتا ہےMay 22, 2012
    • lost moon lightکس کو بھاتی رہی رات بھر چاندنیMay 21, 2012
    سلیم کوثر7
    • my thoughtsمیں خیال ہوں کسی اور کا مجھے سوچتا کوئی اور ہےMarch 12, 2012
    • long roadتم نے سچ بولنے کی جرات کیMarch 12, 2012
    • On Floorیہ لوگ جس سے اب انکار کرنا چاہتے ہیںMarch 12, 2012
    سیدارشاد قمر17
    • man waitingابھی ٹوٹا ہے اک تارا تُو شاید لوٹ کر آئےMay 1, 2012
    • dream less sad nightsاداس راتیں ہیں خواب سارے اجڑ چکے ہیںMay 1, 2012
    • blue moonظلمتوں میں ازسرِ نو کیوں بلاتے ہو مجھےMay 1, 2012
    سید ضمیر جعفری13
    • friends of countryاو دیس سے آنے والے بتاApril 27, 2012
    • i am neutralہم ‘نیوٹرل’ ہیں خارجہ حکمت کے باب میںApril 27, 2012
    • ZamirJafariآگ جب تک جلے نہ جانوں میںApril 26, 2012
    شاحر لدھیانوی12
    • awara manzilیکسوئیMarch 2, 2012
    • sahir-ludhianviجو بات تجھ میں ہے تری تصویر میں نہیںFebruary 29, 2012
    • i am aloneمیں نے چاند اور ستاروں کی تمنا کی تھیFebruary 29, 2012
    شاہد رضوی18
    • zakhmi phoolاس سے وفا کی آس نہیں ہم بھی کیا کریںMarch 11, 2012
    • islamic imageعشق کا تجربہ ضروری ہےMarch 11, 2012
    • beautiful eyesجب سے یہ زندگی ملی ہے ہمیںMarch 11, 2012
    شکیب جلالی22
    • beautiful girlعکس اور میںMay 8, 2012
    • shakeb jalaliخدا وندانِ جمہور سےMay 8, 2012
    • planting new lifeہمارا دَورMay 8, 2012
    عدیل زیدی11
    • father daughterخواب اور حقیقتFebruary 27, 2012
    • khawahishگھر عطا کر مکاں سے کیا حاصلFebruary 27, 2012
    • past presentیہ زمینی بھی زمانی بھیFebruary 27, 2012
    عطاء الحق قاسمی6
    • flower in waterوہ سکون جسم وجاں گرداب جاں ہونے کو ہےFebruary 26, 2012
    • duaوہ ایک شخص کہ منزل بھی، راستا بھی ہےFebruary 26, 2012
    • cactus flowersکانٹوں سی اس دنیا میں وہ پھولوں جیسیFebruary 26, 2012
    علامہ محمد اقبال158
    • Complainedگلہ – ضربِ کلیمSeptember 15, 2014
    • allama praying in maisque qurtabaیا رب دل مسلم کو وہ زندہ تمنا دے .. دعاNovember 8, 2012
    • madinah mosqueاے باد صبا! کملی والے سے جا کہیو پیغام مراNovember 3, 2012
    فاخرہ بتول24
    • shehr e dilاسے روکتے بھی تو کس لیے؟May 20, 2012
    • mohabbat rooth jay toمحبت روٹھ جائے توMay 20, 2012
    • alone thinkingمرا پیارا حرف غلط نہیںMay 20, 2012
    فرخت عباس شاہ24
    • sham ka dardشام کے درد سے جھولی بھر لیJune 3, 2012
    • shiddatشدتیںJune 2, 2012
    • morjhaya phoolتم نے دیکھا ہے مجھےJune 2, 2012
    فیض احمد فیض27
    • madam noor jahanمجھ سے پہلی سی محبت مری محبوبApril 14, 2012
    • Faiz ahmad faizاشعارApril 14, 2012
    • love painرقیب سےApril 14, 2012
    قتیل شفائی16
    • Cute Baby Loversمل کر جدا ہوئے تو ؟March 20, 2012
    • Qateel Shifaiپہلے تو اپنے دل کے راز جان جائیےMarch 20, 2012
    • Raat ke pursakoon lamhoon meinپریشان رات ساری ہے ستارو تم تو سو جائوMarch 20, 2012
    ماہ رخ زیدی9
    • true baby friendsمحبت ہو ہی جاتی ہےMarch 4, 2012
    • sajdaہم جب بھی تنہا گھر گئےMarch 4, 2012
    • helping handsمجھکو معصومیت کا صلہ مل گیاMarch 4, 2012
    مجید امجد16
    • Autographآٹو گرافFebruary 24, 2012
    • flowers at sun riseاس اپنی کرن کو آتی ہوئی صُبحوں کے حوالے کرنا ہےFebruary 24, 2012
    • red roseروش روش پہ ہیں نکہت فشاں گُلاب کے پھولFebruary 24, 2012
    محسن بھوپالی9
    • Beautiful Girlچمن چمن اسی رنگین قبا کو دیکھتے ہیںMarch 1, 2012
    • the struggleشعلہ حسن مجسم گریہ شبنم بھی ہےMarch 1, 2012
    • charaaghٹھوکریں کھا کے جو سنبھلتے ہیںMarch 1, 2012
    محسن نقوی26
    • different from peopleوہ بظاہر جو زمانے سے خفا لگتا ہےMarch 30, 2012
    • destroy peopleاُجڑے ہوئے لوگوں سے گریزاں نہ ہوا کرMarch 30, 2012
    • broken mirrorشکستہ آئینوں کی کرچیاں اچھی نہیں لگتیںMarch 29, 2012
    محمد علی خان10
    • coloursبکھرتے رنگوں جیسا ہو گیا ہوں، یہ سوچتا ہوںMarch 3, 2012
    • burning heartجو بھی جھوٹا تھا وہی خواب دکھایا خود کوMarch 3, 2012
    • empty graveاگر کچھ رابطہ باہر سے بنتا جا رہا ہےMarch 3, 2012
    مرزا غالب33
    • Deewan-e-Ghalibشب خمارِ شوقِ ساقی رستخیز اندازہ تھا . دیوانِ غالبDecember 23, 2012
    • Deewan-e-Ghalibیک ایک قطرے کا مجھے دینا پڑا حساب . دیوانِ غالبDecember 20, 2012
    • Deewan-e-Ghalibشب کہ برقِ سوزِ دل سے زہرہ ابر آب تھا . دیوانِ غالبDecember 19, 2012
    منیر نیازی17
    • munir niaziماضیMay 31, 2012
    • Munir Niaziنا رسائیMay 31, 2012
    • munir niaziمیرے دشمن کی موتMay 31, 2012
    ناصر کاظمی16
    • mera elaj chara gar k pass nahinوہ دلنواز ہے لیکن نظر شناس نہیںMay 29, 2012
    • bharpoor rahi bahaar kuch dareٹھھرا تھا وہ گلعذار کچھ دیرMay 29, 2012
    • safar manzil e shab yaad nahiسفر منزلِ شب یاد نہیںMay 29, 2012
    نوشی گیلانی22
    • noshi gilaniوہ کیسا خوف تھا کہ رختِ سفر بھی بھول گئےMay 25, 2012
    • ways changedوہ بات بات میں اتنا بدلتا جاتا ہےMay 25, 2012
    • with butterfliesوہ بے ارادہ سہی، تتلیوں میں رہتا ہےMay 25, 2012
    پروین شاکر21
    • parveen shakirایکسٹیسیApril 6, 2012
    • past sad memoriesوہ رُت بھی آئی کہ میں پھول کی سہیلی ہوئیApril 5, 2012
    • parveen shakirواہمہApril 5, 2012
    مسز جمشید خاکوانی44
    • Green Leaves Rainسبز پتوں پہ اٹکی ہوئی شبنم کی طرحApril 17, 2015
    • Love Fearاندیشے بھی تھے، رسوائی بھی تھیApril 17, 2015
    • The journeyحساب دوراںFebruary 22, 2015
    آپکی شاعری898
    • Ishqشعور و فکر میں جب روشنی نظر آئیDecember 6, 2021
    • Muhammad PBUHمیرا قبیلہ محمدی ہےOctober 25, 2020
    • Loveایسا روٹھا وہ ہم سے بیگانہ ہواSeptember 23, 2020
  • ادب
    ہفتہ وار ناول
    منتخب افسانے
    آپکی تحریر
    گوشئہ فکر

سوچ کا ٹکرائو

September 18, 2013 0 1 min read
Tariq Hussain Butt
Quran Pak
Quran Pak

قرآنِ حکیم ایک ایسی الہامی کتاب ہے جو لاریب فیہ کا دعوی بھی کرتی ہے اور ساری دنیا کے سامنے اسے ایک چیلنج کے طور پر پیش بھی کرتی ہے۔ اس کے اس دعوے کو کسی نے آج تک جھٹلانے کی جرات نہیں کی۔ قرآن کا یہ دعوی دو چار دنوں کی بات نہیں بلکہ یہ دعوی صدیوں پر محیط ہے۔ ان چودہ صدیوں میں بے شمار انقلابات آئے، بے شمار حا دثا ت رونما ہوئے، بے شمار تغیر و تبدل واقع ہو ئے، بڑی حیرت انگیز سائنسی ایجادات ہوئیں اور کمپیوٹر کی ایجاد نے پوری دنیا کا چہرہ ہی بدل کر رکھ ڈالا لیکن قرآن کے دعوی کی صد اقت اپنی جگہ پر پھر بھی بالکل مسلمہ اور اٹل رہی۔

جسے کوئی بھی چیلنج نہ کر سکا اور چیلنج کیا بھی کیسے جا سکتا ہے کیونکہ قرآنِ حکیم کلامِ خدا ہے اور خدا کی پیدا کردہ مخلوق میں ابھی اتنا دم خم پیدا نہیں ہوا کہ وہ اپنے خالق کے کلام کو چیلنج کر سکے۔ قرآنِ مجید اپنے نفسِ مضمون میں ایمان، عبادات اور بے شمار اقوام کے قصے کہانیوں اور ان کے اندازِ فکر سے بحث کرنے کے ساتھ ساتھ انسان کے نفسیاتی پہلوئوں کو بھی نظر انداز نہیں کرتا۔ اس کے ہاں تیں سوچوں کا ذکر بڑی شدو مد سے ہوتا ہے(۔١۔ آبائو اجداد کی گمراہ کن سوچ کی پیروی۔٢۔۔سچائی سے انحراف کے نتائج و عواقب۔ خدا کے سامنے جوابدہی کے تصور سے اغماض کی سزا۔

مکی دور میں جب دعوتِ حق کا سلسلہ شروع ہو ا اور کفارِ مکہ نے اس دعوت کو ٹھکرانے کا فیصلہ کیا تو مشرکین کی جانب سے جس بات کو ایک مسلمہ اصول کے طور پر پیش کیا گیا وہ یہ تھا کہ یہ نئی دعوت ہمارے ان خدائوں کی تضحیک کرتی ہے جو ہمیں دل و جان سے زیادہ عزیز ہیں۔یہ نئی فکر ہمارے آبائو اجداد کے مذہب اور مسلک کے بھی خلاف ہے اور ہمیں اس مسلک کو چھوڑ دینے کا حکم دے رہی ہے جس کے ہم صدیوں سے پیرو کار چلے آ رہے ہیں۔

لہذا اس آواز کے سامنے سرِ تسلیم کرنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہو تا ۔ یہ ہمیں جس چیز سے رک جانے کی دعوت دے رہی ہے اس پر تو ہمارے آبائو اجداد ہزار ہا سالوں سے عمل پیرا رہے ہیں لہذا یہ کیسے ممکن ہے کہ ہم اپنے آبائو اجداد کے مذہب کو چھوڑ کر اس نئی دعوت پر لبیک کہہ دیں جس کی صداقت ہنوز ہم پر پوری طرح آشکار نہیں ہے۔اس موقعہ پر قرآنِ حکیم نے یہ سوال بھی اٹھا یا کہ کیا تم اپنے آبائو اجداد کی فکر کا خود کو اس وقت بھی مقلد بنائو گئے جب وہ کھلی گمراہی میں ہوں۔

Muslim Man
Muslim Man

انسان کی عظمت اسی میں ہے کہ وہ سچائی کو تسلیم کرلے قطع نظر اس کے کہ اس کو پیش کرنے والا کون ہے۔سوال یہ نہیں ہے کہ تمھارے آبائو اجدادکس فکر کے پیرو کار تھے بلکہ اہم سوال یہ ہے کہ کیا ان کی فکر سچائی پر مبنی تھی یا وہ گمراہی اور بے راہ روی کی نقیب تھی؟اگر ان کی فکر گمراہی کی علمبردار تھی تو تمھارا اس فکر سے خود کو علیحدہ کرنا انتہائی ضروری ہے کیونکہ گمراہی کی فکر کبھی بھی برگ و بار پیدا نہیں کرسکتی۔

اعزاز اور کمال صرف سچائی کو حاصل ہے کہ یہ اپنے ثمرات دکھا کر رہتی ہے۔ قرآنِ حکیم نے مشرکین کی ہٹ دھرمی کی اس چشم کشاہ مثال سے انسانیت کو یہ سمجھا نے کی کوشش کی کہ دنیا میں جب کبھی بھی حق و صداقت کی آوز بلند کی جاتی ہے اور معاشرے کو شر، برائی اور نا ہمواریوں سے پاک کرنے کیلئے کوئی نیا فلسفہ اہلِ جہاں کے سامنے پیش کیا جاتا ہے تو آبائو اجداد کی پیروی کی یہی توضیح اسے رد کرنے کا موجب بنتی ہے۔، صدیوں کے رسم و رواج کا حوالہ دیا جا تا ہے اور جو کچھ تواتر سے ہوتا چلا آرہا ہوتا ہے اس کا بڑی مضبو طی سے دفاع کیا جاتا ہے۔

دنیا کا سارا علم اور ساری ترقی اپنی جگہ پر لیکن آبائو اجداد کی حرمت، تقدس اور عظمت اپنی جگہ بڑی قوی، مضبوط اور جاندار ہوتی ہے جو نئے افکار کو ،نئی روشنی کو اور نئی فکر کو روکنے میں سدِ راہ بن جاتی ہے۔ رجعت پسند سوچ اور فکر کا حزیمت اٹھانا تو مسلمہ ہوتا ہے کیونکہ رجعت پسند سوچ وقت کی رفتار اور نئے تقاضوں کاساتھ نہیں نبھا سکتی لہذا اس کا راہ سے ہٹنا تو اٹل ہوتا ہے لیکن نئی سوچ کو قبول کرنا اور اس پر لبیک کہنا بھی بظاہر اتنا آسان نہیں ہوتا۔ ان دونوں سوچوں میں شدید جنگ ہوتی ہے جس میں رجعت پسند سوچ کے حامل افراد اپنا سارا زور لگاتے ہیں۔

لیکن نئی سوچ ان سے پھر بھی رک نہیں پاتی کیونکہ وقت کا فیصلہ رجعت پسند قوتوں کے خلاف ہوتاہے اور اسے نئی سوچ کیلئے راستہ کھلا چھوڑنا پڑتا ہے۔اس ساری حقیقت کے باوجود جدید سوچ کے خلاف مزاحمت اور ٹکرائو ایک حقیقت ہوتی ہے اور اسے ہم نے اپنی آنکھوں سے دیکھا ہوا ہے۔کچھ لوگوں کا خیال ہے کہ یہ جنگ چند دنوں، مہینوں اور سالوں کی ہوتی ہے حالانکہ ایسا نہیں ہوتا یہ جنگ کئی صدیوں تک جاری رہتی ہے کئی نسلیں اس میں کام آتی ہیںپھر کہیں جا کر ایک نیا معاشرہ تشکیل پاتا ہے جو رجعت پسندانہ سوچ کو شکست دے کر ایک نئی دنیا آباد کرتا ہے۔

یورپ کے ہاں جو عقلی تحریک صدیوں پہلے شرع ہوئی تھی اس میں بھی اسے کئی صدیوں کا سفر طے کرنا پڑا تھا تب کہیں جا کر یورپ اس مقام پر متمکن ہوا جس پر آج وہ فائز ہے۔اسے بھی رجعت پسند قوتوں سے محاذ آرائی کرنی پڑی، اسے بھی توہماتی سوچ کا سامنا کرنا پڑاور اسے بھی صدیوں کے بیکار رسموں رواجوں کو ترک کرنا پڑا لیکن بالآخر اس نے بڑے عزم و استقلال سے اس سوچ کو شکست دی جو علم کی دشمن تھی۔ علم کی روشنی اور عظمت نے اندھیروں اور جہالت میں ڈوبے ہوئے یورپ کو دنیا کی سرداری پر فائز کر دیا اور دنیا کو اس کے سامنے سرنگوں ہونے پر مجبور کر دیا۔

Allama Iqbal
Allama Iqbal

شاعرِ مشرق علامہ اقبال نے سچائی اور آبائو اجداد کی اس جامد اور گمراہ کن فکر کے انداز کے درمیان معرکہ آرائی کو جس خوبصورتی سے ایک شعر میں سمو دیا ہے اس سے روح وجد میں آ جاتی ہے۔آئینِ نو سے ڈرنا طرزِ کہن پہ اڑنا۔۔منزل کٹھن یہی ہے قوموں کی زندگی میں قرآنِ مجید میں اقوامِ عالم کے واقعات سے انسانوں کو یہ سمجھانے کی کوشش کی گئی ہے کہ جب بھی کسی قوم نے خدا کی سیدھی راہ کو چھوڑ کر اپنے جذبات کی پیروی شروع کر دی تو اس قوم کے ہاں ضعف، کمزوری اور اضملال جنم لینا شرع کر دیتا ہے جس سے وہ قوم بتدریج تباہی کی جانب بڑھتی جاتی ہے۔

بظاہر وہ قوم یہی سمجھ رہی ہوتی ہے کہ وہ ترقی کی جانب گامزن ہے لیکن ایسا ہوتا نہیں کیونکہ ذ اتی جذبات کا جنون عدل و انصاف اور مستقل اقدار کا خون کرتا چلا جاتا ہے جس سے معاشرے میں ناہمواریں جنم لینا شروع ہو جاتی ہیں جس سے پورا معاشرتی ڈھا نچہ کمزور ہو تا چلا جاتا ہے اور پھر دنیا کی کوئی دوسری توانا قوم اسطرح کی منتشر قوم پر غلبہ حاصل کر کے اسے اپنا غلام بنا لیتی ہے۔

سلطنتِ روما کی عظمتوں اور شان و شوکت کا اگر بنظرِ عمیق جائزہ لیں تو ایک بات بالکل عیاں نظر آتی ہے کہ سلطنتِ روما کی ساری قوت و حشمت اس وجہ سے زمین بوس ہو گئی تھی کہ اس کے ہاں شہوانی خو اہشات کی شدت نے ان کی ساری توانائی کو سلب کر لیا تھا لہذا جب اسے خود سے زیادہ توانا اور مضبوط قوم کا سامنا کرنا پڑا تھا تو اس کے قوای جواب دے گئے تھے۔ اسطرح کا وقت تو ملتِ اسلامیہ پر بھی آیا تھا جب اس نے عیش و آرم، لال و زر و جواہر کو ہی اپنا مقصودِ حیات بنا لیا تھا تو وہ قومیں جو حرکت و عمل پر یقین رکھتی تھیں اس پر غا لب آگئیں اور اسے محکومی اور غلامی کا سامنا کرنا پڑا ۔اسلامی دنیا کے حکمران اقتدار کے لئے باہمی جنگوں اور سر پھٹول میں مشغول رہے۔

محلاقی سازشوں نے اس کی ترجیحات کو تباہ کر کے رکھ دیا۔لہو لعب اور طائوس رباب سے دلچسپی نے اس کے ساری صلاحیتوں کو زنگ آلود کر دیا۔ان کے لئے اپنے حرم کو نت نئی حسینائوں سے بھرنے کے علاوہ کوئی دوسری مصروفیت نہیں تھی ۔ریاست کیلئے کسی بھی حکمران کا انصاف پسند اور عوام دوست ہونا ضروری ہوتا ہے لیکن اسلامی دنیا کے اکثر حکمرانوں میں اس وصف کا کہیں شائبہ بھی نہیں تھابلکہ ان کی دلچسپیوں کا مرکز کچھ اور ہوتا تھا۔

وہ قوم جسے تازہ دم گھوڑے ہمہ وقت تیار رکھنے کا حکم تھا اس کے حکمران سفید گھوڑیوں کی تاک میں رہتے تھے اور اس روش کا نتیہجہ وہی نکلنا تھا جو نکلا۔ہلاکو خان کی آمد اور بغداد کی تباہی مسلمان قوم کی اسی روش کا فطری نتیجہ تھا۔۔قوموںکے عروج کا ایک زریں اصول اقبال کے ہاں ملتا ہے۔
صورتِ ِ شمشیر ہے دستِ قضا میں وہ قوم۔۔۔کرتی ہے جو ہر زماں اپنے عمل کا حساب

Tariq Hussain Butt
Tariq Hussain Butt

تحریر: طارق حسین بٹ

Share this:
Tags:
tariq hussain butt Thinking انسان ٹکرائو سوچ طارق حسین بٹ عظمت علامہ اقبال
Iftikhar Mohammad Chaudhry
Previous Post سیکورٹی نہیں دے سکتے تو کم از کم بنیادی حقوق دیں: چیف جسٹس
Next Post پیپلز پارٹی ڈسٹرکٹ ایسٹ شاہ فیصل کے رہنماء سلیم انصاری کا وزیر بلدیات سید اویس مظفر کو خراج تحسین

Related Posts

Youtube

یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے

March 21, 2022
Saeed Ghani

عمران خان اسی ماہ سابق وزیراعظم ہو جائیں گے: سعید غنی کا دعویٰ

March 21, 2022
Khalid Javed Khan

اجلاس کے دن کسی کو ہجوم سے نہیں گزرنا پڑے گا: اٹارنی جنرل کی عدالت کو یقین دہانی

March 21, 2022
Joe Biden

امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس

March 21, 2022
Ukraine War

یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا

March 21, 2022
Justice Umar Ata Bandial

بہتر ہو گا اسمبلی کی جنگ اسمبلی کے اندر لڑی جائے: چیف جسٹس پاکستان

March 21, 2022
© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.
ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close