کراچی : پاکستان پیپلز پارٹی عوام کی نمائندہ جماعت ہے ،عوامی حقوق ملکی سلامتی اور تحفظ کے لئے ہمارے قائدین نے اپنے جانوں کا نذرانہ پیش کیا او ر رہنمائوں و کارکنان نے طویل صوبتیں برداشت کیں ،پیپلز پارٹی کا عوام سے مضبوط رشتہ ہمیشہ قائم رہے گایہ بات پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماء سلیم انصاری نے شاہ فیصل کالونی اور ملحقہ علاقوں میں کارکنان کے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا سلیم انصاری نے صوبائی وزیر بلدیات سید اویس مظفر کو شہر کراچی میں شاہین کمپلیکس پر شہید جمہوریت محترمہ بے نظیر بھٹو فلا ئی اوور اور مادر جمہوریت انڈر پاس کے تعمیری منصوبوں کے سنگ بنیاد اور ریسکیو ایمبولینس سینٹر کے آغاز پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے اسے شہر کراچی کے عوام سے پاکستان پیپلز پارٹی کے محبت کا ثبوت قرار دیا ہے۔
سلیم انصاری نے کہاکہ پیپلز پارٹی نے اپنے ہر دور میں شہر کراچی کی ترقی اور عوام کی خدمت کو اپنا شعار سمجھا ہے کارکنان سے گفتگو کرتے ہوئے سلیم انصاری نے کہاکہ بھٹو ازم ہمارا اثاثہ ہے عوامی حقوق کی جد وجہد پاکستان کی حفاظت اور سلامتی میں ہمارے قائدین نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا ہمارے رہنمائوں اور کارکنان نے طویل صوبتیں برداشت کیں مگر کسی بھی آمر و جابر کے سامنے سر نہیں جھکایا پیپلز پارٹی کے رہنماء سلیم انصاری نے کارکنان سے کہا کہ وہ قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید جمہوریت محترمہ بے نظیر بھٹو کا پیغام عوام تک پہنچا ئیں اور حکومت سندھ کے عوامی کارناموں کو اُجاگر کریں۔
