Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • ڈکشنری
      • اردو سے انگلش ڈکشنری
      • انگلش سے اردو ڈکشنری
      • اردو رومن سے انگلش
      • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    • ویڈیوز
    • موسم
    • فنانس
  • شاعری
    • Poets (شاعر)
    • جون ایلیا
    • حسن رضوی
    • حمایت علی شاعر
    • خمار بارہ بنکوی
    • راحت اندوری
    • ساغر صدیقی
    • سلیم کوثر
    • سیدارشاد قمر
    • سید ضمیر جعفری
    • شاحر لدھیانوی
    • شاہد رضوی
    • شکیب جلالی
    • عدیل زیدی
    • عطاء الحق قاسمی
    • علامہ محمد اقبال
    • فاخرہ بتول
    • فرخت عباس شاہ
    • فیض احمد فیض
    • قتیل شفائی
    • ماہ رخ زیدی
    • مجید امجد
    • محسن بھوپالی
    • محسن نقوی
    • محمد علی خان
    • مرزا غالب
    • منیر نیازی
    • ناصر کاظمی
    • نوشی گیلانی
    • پروین شاکر
    • مسز جمشید خاکوانی
    • آپکی شاعری
  • ادب
    • ہفتہ وار ناول
    • منتخب افسانے
    • آپکی تحریر
    • گوشئہ فکر
Dark Mode
Skip to content
May 1, 2026
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
  • دیگر
  • شاعری
  • ادب
Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم27830
    • Educationکاش چند لوگ اورMarch 21, 2022
    • National Assemblyسوال یہ ہے کہ۔۔۔۔March 21, 2022
    • Narendra Modiمودی کا مکروہ چہرہMarch 20, 2022
    صحت و تندرستی825
    • Medicineایک اینٹی سیپٹک دوا یوٹی آئی کے دوبارہ حملے کو روک سکتی ہےMarch 14, 2022
    • Antsچیونٹیاں بھی سرطان کی بو’سونگھ‘ سکتی ہیںMarch 13, 2022
    • Pillowسانس لیتے تکیے کو گلے لگانے سے ڈپریشن میں کمیMarch 12, 2022
    دلچسپ اور عجیب228
    • Callٹیلی مارکیٹنگ فون کالز کا مقدمہ، امریکی شخص 75 ہزار ڈالر جیت گیاMarch 15, 2022
    • Restaurantزمین سے 1800 فٹ بلند دنیا کا بلند ترین ریستورانMarch 9, 2022
    • Diamondاینٹوں کے بھٹے پر مزدور کو ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کا ہیرا مل گیاFebruary 28, 2022
    سائنس اور ٹیکنالوجی468
    • Youtubeیوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئےMarch 21, 2022
    • Telegramبرازیلین سپریم کورٹ کا ملک میں ٹیلی گرام کو بند کرنے کا حکمMarch 19, 2022
    • Starsجیمس ویب خلائی دوربین نے ستارے کی پہلی ’صاف ستھری‘ تصویر کھینچ لیMarch 17, 2022
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    ڈکشنری
    • اردو سے انگلش ڈکشنری
    • انگلش سے اردو ڈکشنری
    • اردو رومن سے انگلش
    • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    ویڈیوز
    موسم
    فنانس
  • شاعری
    Poets (شاعر)
    جون ایلیا28
    • dua handsوہ اپنے آپ سے بھی جدا چاہیے ہمیںMarch 11, 2012
    • Catherine Breakکفِ سفیدِ سرِ ساحلِ تمنا ہےMarch 11, 2012
    • Lovers HandsسزاMarch 11, 2012
    حسن رضوی22
    • candle lightوہ باخبر ہے کبھی بے خبر نہیں ہوتاMarch 15, 2012
    • quit loveیہ قسمت کے دھارے سدا ایک سے ہیںMarch 15, 2012
    • prayٹھرہے پانی کو وہی ریت پرانی دے دےMarch 14, 2012
    حمایت علی شاعر7
    • Couple Man Womanہر قدم پر نت نئے سانچے میں ڈھل جاتے ہیں لوگMay 2, 2012
    • himayat ali shairازل سے ایک عذاب قبول و رد میں ہوںMay 2, 2012
    • fire in eyeجو آگ نہ تھی ازل کے بس میںMay 2, 2012
    خمار بارہ بنکوی20
    • makhmoor nazarainواقف نہیں تم اپنی نگاہوں کے اثر سےMay 15, 2012
    • Sad Love Storyجب وہ پشیماں نظر آئے ہیںMay 15, 2012
    • couple leaving each otherجبیں عشق میں آسرا دینے والےMay 15, 2012
    راحت اندوری12
    • looking at cloudy skyچمکتے لفظ ستاروں سے چھین لائے ہیںAugust 24, 2012
    • alone boat eveningسمندر پار ہوتی جا رہی ہےApril 20, 2012
    • sad cloudsمحلہ سائیں سائیں کر رہا ہےApril 20, 2012
    ساغر صدیقی8
    • dile-beqrar-chup-ho-jaاے دلِ بے قرار چپ ہو جاMay 22, 2012
    • blind feetمانا وادئی عشق میں پائوں اندھا رکھنا پڑتا ہےMay 22, 2012
    • lost moon lightکس کو بھاتی رہی رات بھر چاندنیMay 21, 2012
    سلیم کوثر7
    • my thoughtsمیں خیال ہوں کسی اور کا مجھے سوچتا کوئی اور ہےMarch 12, 2012
    • long roadتم نے سچ بولنے کی جرات کیMarch 12, 2012
    • On Floorیہ لوگ جس سے اب انکار کرنا چاہتے ہیںMarch 12, 2012
    سیدارشاد قمر17
    • man waitingابھی ٹوٹا ہے اک تارا تُو شاید لوٹ کر آئےMay 1, 2012
    • dream less sad nightsاداس راتیں ہیں خواب سارے اجڑ چکے ہیںMay 1, 2012
    • blue moonظلمتوں میں ازسرِ نو کیوں بلاتے ہو مجھےMay 1, 2012
    سید ضمیر جعفری13
    • friends of countryاو دیس سے آنے والے بتاApril 27, 2012
    • i am neutralہم ‘نیوٹرل’ ہیں خارجہ حکمت کے باب میںApril 27, 2012
    • ZamirJafariآگ جب تک جلے نہ جانوں میںApril 26, 2012
    شاحر لدھیانوی12
    • awara manzilیکسوئیMarch 2, 2012
    • sahir-ludhianviجو بات تجھ میں ہے تری تصویر میں نہیںFebruary 29, 2012
    • i am aloneمیں نے چاند اور ستاروں کی تمنا کی تھیFebruary 29, 2012
    شاہد رضوی18
    • zakhmi phoolاس سے وفا کی آس نہیں ہم بھی کیا کریںMarch 11, 2012
    • islamic imageعشق کا تجربہ ضروری ہےMarch 11, 2012
    • beautiful eyesجب سے یہ زندگی ملی ہے ہمیںMarch 11, 2012
    شکیب جلالی22
    • beautiful girlعکس اور میںMay 8, 2012
    • shakeb jalaliخدا وندانِ جمہور سےMay 8, 2012
    • planting new lifeہمارا دَورMay 8, 2012
    عدیل زیدی11
    • father daughterخواب اور حقیقتFebruary 27, 2012
    • khawahishگھر عطا کر مکاں سے کیا حاصلFebruary 27, 2012
    • past presentیہ زمینی بھی زمانی بھیFebruary 27, 2012
    عطاء الحق قاسمی6
    • flower in waterوہ سکون جسم وجاں گرداب جاں ہونے کو ہےFebruary 26, 2012
    • duaوہ ایک شخص کہ منزل بھی، راستا بھی ہےFebruary 26, 2012
    • cactus flowersکانٹوں سی اس دنیا میں وہ پھولوں جیسیFebruary 26, 2012
    علامہ محمد اقبال158
    • Complainedگلہ – ضربِ کلیمSeptember 15, 2014
    • allama praying in maisque qurtabaیا رب دل مسلم کو وہ زندہ تمنا دے .. دعاNovember 8, 2012
    • madinah mosqueاے باد صبا! کملی والے سے جا کہیو پیغام مراNovember 3, 2012
    فاخرہ بتول24
    • shehr e dilاسے روکتے بھی تو کس لیے؟May 20, 2012
    • mohabbat rooth jay toمحبت روٹھ جائے توMay 20, 2012
    • alone thinkingمرا پیارا حرف غلط نہیںMay 20, 2012
    فرخت عباس شاہ24
    • sham ka dardشام کے درد سے جھولی بھر لیJune 3, 2012
    • shiddatشدتیںJune 2, 2012
    • morjhaya phoolتم نے دیکھا ہے مجھےJune 2, 2012
    فیض احمد فیض27
    • madam noor jahanمجھ سے پہلی سی محبت مری محبوبApril 14, 2012
    • Faiz ahmad faizاشعارApril 14, 2012
    • love painرقیب سےApril 14, 2012
    قتیل شفائی16
    • Cute Baby Loversمل کر جدا ہوئے تو ؟March 20, 2012
    • Qateel Shifaiپہلے تو اپنے دل کے راز جان جائیےMarch 20, 2012
    • Raat ke pursakoon lamhoon meinپریشان رات ساری ہے ستارو تم تو سو جائوMarch 20, 2012
    ماہ رخ زیدی9
    • true baby friendsمحبت ہو ہی جاتی ہےMarch 4, 2012
    • sajdaہم جب بھی تنہا گھر گئےMarch 4, 2012
    • helping handsمجھکو معصومیت کا صلہ مل گیاMarch 4, 2012
    مجید امجد16
    • Autographآٹو گرافFebruary 24, 2012
    • flowers at sun riseاس اپنی کرن کو آتی ہوئی صُبحوں کے حوالے کرنا ہےFebruary 24, 2012
    • red roseروش روش پہ ہیں نکہت فشاں گُلاب کے پھولFebruary 24, 2012
    محسن بھوپالی9
    • Beautiful Girlچمن چمن اسی رنگین قبا کو دیکھتے ہیںMarch 1, 2012
    • the struggleشعلہ حسن مجسم گریہ شبنم بھی ہےMarch 1, 2012
    • charaaghٹھوکریں کھا کے جو سنبھلتے ہیںMarch 1, 2012
    محسن نقوی26
    • different from peopleوہ بظاہر جو زمانے سے خفا لگتا ہےMarch 30, 2012
    • destroy peopleاُجڑے ہوئے لوگوں سے گریزاں نہ ہوا کرMarch 30, 2012
    • broken mirrorشکستہ آئینوں کی کرچیاں اچھی نہیں لگتیںMarch 29, 2012
    محمد علی خان10
    • coloursبکھرتے رنگوں جیسا ہو گیا ہوں، یہ سوچتا ہوںMarch 3, 2012
    • burning heartجو بھی جھوٹا تھا وہی خواب دکھایا خود کوMarch 3, 2012
    • empty graveاگر کچھ رابطہ باہر سے بنتا جا رہا ہےMarch 3, 2012
    مرزا غالب33
    • Deewan-e-Ghalibشب خمارِ شوقِ ساقی رستخیز اندازہ تھا . دیوانِ غالبDecember 23, 2012
    • Deewan-e-Ghalibیک ایک قطرے کا مجھے دینا پڑا حساب . دیوانِ غالبDecember 20, 2012
    • Deewan-e-Ghalibشب کہ برقِ سوزِ دل سے زہرہ ابر آب تھا . دیوانِ غالبDecember 19, 2012
    منیر نیازی17
    • munir niaziماضیMay 31, 2012
    • Munir Niaziنا رسائیMay 31, 2012
    • munir niaziمیرے دشمن کی موتMay 31, 2012
    ناصر کاظمی16
    • mera elaj chara gar k pass nahinوہ دلنواز ہے لیکن نظر شناس نہیںMay 29, 2012
    • bharpoor rahi bahaar kuch dareٹھھرا تھا وہ گلعذار کچھ دیرMay 29, 2012
    • safar manzil e shab yaad nahiسفر منزلِ شب یاد نہیںMay 29, 2012
    نوشی گیلانی22
    • noshi gilaniوہ کیسا خوف تھا کہ رختِ سفر بھی بھول گئےMay 25, 2012
    • ways changedوہ بات بات میں اتنا بدلتا جاتا ہےMay 25, 2012
    • with butterfliesوہ بے ارادہ سہی، تتلیوں میں رہتا ہےMay 25, 2012
    پروین شاکر21
    • parveen shakirایکسٹیسیApril 6, 2012
    • past sad memoriesوہ رُت بھی آئی کہ میں پھول کی سہیلی ہوئیApril 5, 2012
    • parveen shakirواہمہApril 5, 2012
    مسز جمشید خاکوانی44
    • Green Leaves Rainسبز پتوں پہ اٹکی ہوئی شبنم کی طرحApril 17, 2015
    • Love Fearاندیشے بھی تھے، رسوائی بھی تھیApril 17, 2015
    • The journeyحساب دوراںFebruary 22, 2015
    آپکی شاعری898
    • Ishqشعور و فکر میں جب روشنی نظر آئیDecember 6, 2021
    • Muhammad PBUHمیرا قبیلہ محمدی ہےOctober 25, 2020
    • Loveایسا روٹھا وہ ہم سے بیگانہ ہواSeptember 23, 2020
  • ادب
    ہفتہ وار ناول
    منتخب افسانے
    آپکی تحریر
    گوشئہ فکر

سوچ کا محور

June 29, 2020 0 1 min read
Imran Khan
Imran Khan
Imran Khan

تحریر : طارق حسین بٹ شان

جنوبی ایشیا کا خطہ اس وقت تیسری عالمگیر جنگ کا میدان بننے کے لئے پر تول رہا ہے۔بھارتی وزیرِ اعظم نریندر مودی کی ہٹ دھرمیاں اور امریکی صدر ڈولنڈ ٹرمپ کاگھمنڈ کہیں تھمنے کا نام نہیں لے رہا۔دنیا کو اپنے گھٹنوں میں دبائے رکھنے کی ان کی دیرینہ عادت انھیں مجبور کر ہی ہے کہ وہ کمزور ممالک کو سانس لینے کی مہلت نہ دیں۔ ان کے منہ زور جذبات کو لگام دینا کسی کے بس میں نہیں ہے۔دونوں کی پنگے بازی چین سے ہے اور چین میں اتنا دم خم ہے کہ وہ ان دونوں سے نمٹ سکے۔خود نمائی کے مارے ہوئے کئی حکمران اخباری بیانات کی حد تک امریکہ کو لتاڑنے کی مشق ضرور کرتے رہتے ہیں لیکن وقتِ ابتلاء اسی امریکہ کے سامنے سر نگوں بھی ہو جاتے ہیں۔ در اصل قد بڑھانے کا ایک قدیم نسخہ یہ بھی کہ امریکہ کے خلاف کو ئی بیاں داغ دو ۔افغانستان پر روسی چڑھائی کا منظر ہو یا پھر نائن الیون کا معرکہ ہو پاکستان ہمیشہ امریکہ کا بغلی بچہ ثابت ہوا ہے اور بغلی بچہ ثابت ہونے کا یہ سفر ہنوز اسی طرح جاری و ساری ہے۔

دنیا کو دکھانے کے لئے اور اپوزیشن کو زچ کرنے کے لئے اخباری بیانات ضرور داغے جاتے ہیں لیکن حتمی طور ہمارے ناخدا کو لہو کے بیل کی طرح اسی مقرر کردہ دائرے سے باہر نہیں نکلتے ۔ابھی حا ل ہی میں اشرف غنی،امریکہ اور طالبان کے درمیان جو امن معاہدہ ہوا ہے اس میں بھی پاکستان نے امریکی اشاروں پر سارے پراسس کو تکمیل پذیر کیا ہے۔افغان معاہدہ اگر چہ کچھ مشکلات سے دوچار ضرور ہے لیکن وہ ملک جہاں پر اتنے زیادہ عسکری گروپ ہوں وہاں پر اس طرح کی صورتِ حال پیدا ہونا فطری ہوتا ہے ۔ اقتدار کے حواہش مند کثیر ہوں تو امن کی منزل دور ہو جاتی ہے۔١٩٨٨ میں سوویت یونین کی پسپائی کے بعد افغان مجاہدین کی باہمی آویزش نے امن و امان کو جو برا حال کیا تھا اسی سے طالبان ظہور پذیر ہو ئے تھے ۔ بد امنی اور خانہ جنگی روز مرہ کے معمولات بن چکے تھے حالانکہ مجاہدین ہو نے کی جہت سے اس طرح کا ماحول پیدا نہیں ہو نا چائیے تھا لیکن ایسا ہوا کیونکہ منزل اقتدار کا حصول ٹھہری تھی۔اس طرزِ فکر سے مجاہدین کے نظریے کو بڑی زک پہنچی تھی اور عوام میں ان کا ا میج بری طرح متاثر ہو اتھا لیکن مجا ہدین نے پھر بھی اپنی روش نہ بدلی جس کا خمیازہ انھیں جلدی بھگتنا پڑا۔ملا عمر کی سربراہی میں طالبان نے کابل کو فتح کر کے ایک نئی تاریخ کی ابتدا کر دی تھی ۔ایک ایسی تاریخ جس کی زد میں امریکہ جیسی سپر پاور کو بھی دن میں تارے نظر آنے لگے تھے ۔ ملا عمر کی لڑائی امریکہ بہادر اور اس کی افواج سے تھی۔

وہ افغان سر زمین کو امریکی افواج سے پاک کرنا چاہتے تھے ۔وہ غیروں سے اپنی قوم کو نجات دلانا چاہتے تھے۔یہ جنگ طویل ہوتی گئی تو طالبان کو شدید زک پہنچی ۔ اسامہ بن لادن طالبان کا ہیرو تھا کیونکہ وہ ان کو مالی امداد سے نوازتا تھا جبکہ پاکستانی اسے دھشت گرد سمجھتے تھے ۔ اس نے امریکی مخاصمت میں پاکستان میں آگ و خون کی جو ہولی کھیلی وہ ناقابلِ برداشت تھی ۔ اسامہ بن لادن کی بھڑکائی ہوئی آگ سے ہزاروں پاکستانی اس آگ کا ایندھن بنے جو کئی سالوں تک جاری رہی۔پاک فوج کی بر وقت کاروائی اور ضربِ عضب جیسے اپریشن سے اسامہ بن لادن کے تیار کردہ دھشت گردوں کا جس طرح سے قلع قمع ہوا پاکستان قوم اپنی فوج کے اس عظیم کارنامے پر ہمیشہ ان کی احسان مند رہے گی ۔یہ انتہائی مشکل ہدف تھا جسے پاک فوج نے اپنی لازوال قربانیوں سے ممکن بنایا تھا ۔وزیرِ اعظم پاکستان کے منہ سے اسامہ بن لادن جیسے دھشت گرد کے لئے شہید کا لفظ انتہائی نا مناسب تھا ۔ضروری ہے کہ وزیرِ اعظم اپنے الفاظ واپس لیں اور پوری قوم سے معافی مانگیں کیونکہ یہ عوام اور فوج کی توہین ہے۔یہ ان شہیدوں سے بے وفائی ہے جھنوں نے اپنے لہو سے دھشت گردی کی آگ بجھائی تھی۔،۔

بات شروع ہوئی تھی بھارتی وزیرِ اعظم نریندر مودی کی جارحیت اور ہوسِ ملک گیری سے۔وہ اس سلسلے میں کسی کو کوئی اہمیت دینے کے لئے تیار نہیں ہے۔وہ سمجھتا ہے کہ امریکہ اوراسرائیل کی پشت پناہی اسے اقوامِ عالم میں نیا کردار عطا کر دے گی۔ دو سال کے لئے سلامتی کونسل کا ممبر بننا اسی کا شاخسانہ سمجھا جا رہا ہے۔بھارت کا سلامتی کونسل کی نشست کے لئے ١٨٤ ووٹ حاصل کرنا ایک ایسی انہونی ہے جس پر حکومتِ پاکستان پر شدید تنقید جاری ہے۔سوال یہ نہیں ہے کہ بھارت دو سال کے لئے ممبر بن گیا ہے سوال یہ ہے کہ انسانی حقوق کی خلاف فرضیو ں کے باوجود اقوامِ عالم نے اس پر اندھا اعتماد کیسے کر لیا۔؟ نریند مودی ایک فاشسٹ ہے اور بھارت میں اس نے جس طرح ہندو ترا کے نظریے کو فروغ دیا ہے اسلامی دنیا نے مودی کی مذمت کرنے کی بجائے اس کی گود میں بیٹھنے کو کیوں ترجیح دی؟

اسلامی دنیا کی پشت پناہی ایک حیران کن امر ہے جو پاکستان کی ناکام خارجہ پالیسی کی گواہی دے رہا ہے۔٥ اگست ٢٠١٩ کو بھارتی حکومت نے کشمیر میں لاک ڈائون کے جس وحشیانہ اور قبیح فعل کا ارتکاب کیا تھا اس پر پاکستان کی طرف سے طویل خاموشی بھارت کو شہہ دینے کے لئے کافی ہے ۔ کشمیری ایک سال سے جس کرب سے گزر رہے ہیں اس میں پاکستان کی طرف سے زبانی جمع خرچ کے سوا کچھ نہیں کیا گیا۔چشمِ تصور سے دیکھیں کہ پچھلے ایک سال کے لاک ڈائون کے دوران کشمیریوں پر کیا گزری ہو گی؟ان کی عزتیں، ان کی عصمتیں کس طرح سے پامال ہو تی ہوں گی؟ کیسے کیسے روح فرسا مناظر روز جنم لیتے ہوں گے؟کیسے کشمیری پاک فوج کے قدموں کی چاپ سننے کے لئے بے تاب ہو ں گے؟ کشمیری کس طرح سے بند کواڑوں کے پیچھے سے سر فروشوں کی آہٹوں کے منتظرہوں گے؟ کشمیر کی مائیں بہنیں اور بیٹیا ں کس طرح عزت و آ برو کے رکھوالوں کی راہیں تک رہی ہوں گی؟

کوئی ایسا لمحہ نہیں ہو گا جب وہ آسمان کی جانب منہ اٹھائے ربِ کریم سے اس کی رحمت کی طلبگار نہیں ہوتی ہوں گی ۔ان کی ساری امیدوں کا محور و مرکز پاکستان ہے کیونکہ کشمیر اس کی شہ رگ ہے۔ایک ہزار سال تک جنگ کرنے والے ذولفقار علی بھٹو کی ایک وفعہ پھر ضرورت ہے جو بھارتی حکمرانوں کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات کر سکے اور اقوامِ عالم میں انھیں ننگا کر سکے ۔اپریشن جبرا لٹر کا خالق کون تھا؟ کس نے بھارتیوں کو پاک فوج کی بسالتوں سے روشناس کروایا تھا؟ کس نے اقوامِ عالم کو بتا یا تھا کہ اس کرہِ ارض پر ایک ایسی قوم بھی آباد ہے جو زندگی کی بجائے موت سے محبت کرتی ہے ۔جو شہادت کی آرزو میں مرنے کیلئے بے تاب رہتی ۔ جو اسلام کی سر بلندی اور پاکستان کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنا اپنے لئے اعزاز سمجھتی ہے۔دنیا اس قوم کو پاکستانی کے نام سے پکارتی ہے۔اس قوم کے جوان آج بھی معرکہ حق و باطل میں سرکٹانے کیلئے سر بکف کھڑے ہیں۔وہ قوم کی پکار پر لبیک کہنے کیلئے تیار ہیں ۔ ان کے بدن میں سرخ لہو اسلام کی خاطر بہنے کیلئے بے قرار ہے۔وہ اپنی جوانیوں کا خراج دینے کیلئے بے قرار ہیں لیکن کوئی تو انھیںاذنِ شہادت دے ۔امریکی ثالثی کی باتیں کرنے والے اب کہاں ہیں؟ کیوں امریکہ کو اب یاد نہیں کروایا جا تا کہ آپ نے مسئلہ کشمیر پر ثالثی کرنی تھی ۔آگ اور خون کی ہولی میں کشمیریوں کی نجات کیلئے امریکہ کا سامنے آنا ضروری ہے لیکن ایسا کب ہو گا؟ عظیم شاعر نے سچ کہا تھا (تیغوں کے ساے میں پل کر جواں ہو ئے ہیں۔خنجر ہلال کا ہے قومی نشاں ہمارا)بس ایک قدم اٹھانے کی ضروت ہے۔

Tariq Hussain Butt Shan
Tariq Hussain Butt Shan

تحریر : طارق حسین بٹ شان
(چیرمین) مجلسِ قلندرانِ اقبال

Share this:
Tags:
emotions habits pakistan Rulers Statements thoughts بیانات پاکستان جذبات حکمران سوچ عادت
DG Rangers
Previous Post اسٹاک ایکسچینج حملہ: دہشتگردوں کی پشت پناہی میں ’را‘ ملوث ہے: ڈی جی رینجرز
Next Post سیلاب، حفاظتی اقدامات کی ضرورت
Floods

Related Posts

Youtube

یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے

March 21, 2022
Saeed Ghani

عمران خان اسی ماہ سابق وزیراعظم ہو جائیں گے: سعید غنی کا دعویٰ

March 21, 2022
Khalid Javed Khan

اجلاس کے دن کسی کو ہجوم سے نہیں گزرنا پڑے گا: اٹارنی جنرل کی عدالت کو یقین دہانی

March 21, 2022
Joe Biden

امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس

March 21, 2022
Ukraine War

یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا

March 21, 2022
Justice Umar Ata Bandial

بہتر ہو گا اسمبلی کی جنگ اسمبلی کے اندر لڑی جائے: چیف جسٹس پاکستان

March 21, 2022
© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.
ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close