Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • ڈکشنری
      • اردو سے انگلش ڈکشنری
      • انگلش سے اردو ڈکشنری
      • اردو رومن سے انگلش
      • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    • ویڈیوز
    • موسم
    • فنانس
  • شاعری
    • Poets (شاعر)
    • جون ایلیا
    • حسن رضوی
    • حمایت علی شاعر
    • خمار بارہ بنکوی
    • راحت اندوری
    • ساغر صدیقی
    • سلیم کوثر
    • سیدارشاد قمر
    • سید ضمیر جعفری
    • شاحر لدھیانوی
    • شاہد رضوی
    • شکیب جلالی
    • عدیل زیدی
    • عطاء الحق قاسمی
    • علامہ محمد اقبال
    • فاخرہ بتول
    • فرخت عباس شاہ
    • فیض احمد فیض
    • قتیل شفائی
    • ماہ رخ زیدی
    • مجید امجد
    • محسن بھوپالی
    • محسن نقوی
    • محمد علی خان
    • مرزا غالب
    • منیر نیازی
    • ناصر کاظمی
    • نوشی گیلانی
    • پروین شاکر
    • مسز جمشید خاکوانی
    • آپکی شاعری
  • ادب
    • ہفتہ وار ناول
    • منتخب افسانے
    • آپکی تحریر
    • گوشئہ فکر
Dark Mode
Skip to content
May 2, 2026
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
  • دیگر
  • شاعری
  • ادب
Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم27830
    • Educationکاش چند لوگ اورMarch 21, 2022
    • National Assemblyسوال یہ ہے کہ۔۔۔۔March 21, 2022
    • Narendra Modiمودی کا مکروہ چہرہMarch 20, 2022
    صحت و تندرستی825
    • Medicineایک اینٹی سیپٹک دوا یوٹی آئی کے دوبارہ حملے کو روک سکتی ہےMarch 14, 2022
    • Antsچیونٹیاں بھی سرطان کی بو’سونگھ‘ سکتی ہیںMarch 13, 2022
    • Pillowسانس لیتے تکیے کو گلے لگانے سے ڈپریشن میں کمیMarch 12, 2022
    دلچسپ اور عجیب228
    • Callٹیلی مارکیٹنگ فون کالز کا مقدمہ، امریکی شخص 75 ہزار ڈالر جیت گیاMarch 15, 2022
    • Restaurantزمین سے 1800 فٹ بلند دنیا کا بلند ترین ریستورانMarch 9, 2022
    • Diamondاینٹوں کے بھٹے پر مزدور کو ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کا ہیرا مل گیاFebruary 28, 2022
    سائنس اور ٹیکنالوجی468
    • Youtubeیوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئےMarch 21, 2022
    • Telegramبرازیلین سپریم کورٹ کا ملک میں ٹیلی گرام کو بند کرنے کا حکمMarch 19, 2022
    • Starsجیمس ویب خلائی دوربین نے ستارے کی پہلی ’صاف ستھری‘ تصویر کھینچ لیMarch 17, 2022
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    ڈکشنری
    • اردو سے انگلش ڈکشنری
    • انگلش سے اردو ڈکشنری
    • اردو رومن سے انگلش
    • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    ویڈیوز
    موسم
    فنانس
  • شاعری
    Poets (شاعر)
    جون ایلیا28
    • dua handsوہ اپنے آپ سے بھی جدا چاہیے ہمیںMarch 11, 2012
    • Catherine Breakکفِ سفیدِ سرِ ساحلِ تمنا ہےMarch 11, 2012
    • Lovers HandsسزاMarch 11, 2012
    حسن رضوی22
    • candle lightوہ باخبر ہے کبھی بے خبر نہیں ہوتاMarch 15, 2012
    • quit loveیہ قسمت کے دھارے سدا ایک سے ہیںMarch 15, 2012
    • prayٹھرہے پانی کو وہی ریت پرانی دے دےMarch 14, 2012
    حمایت علی شاعر7
    • Couple Man Womanہر قدم پر نت نئے سانچے میں ڈھل جاتے ہیں لوگMay 2, 2012
    • himayat ali shairازل سے ایک عذاب قبول و رد میں ہوںMay 2, 2012
    • fire in eyeجو آگ نہ تھی ازل کے بس میںMay 2, 2012
    خمار بارہ بنکوی20
    • makhmoor nazarainواقف نہیں تم اپنی نگاہوں کے اثر سےMay 15, 2012
    • Sad Love Storyجب وہ پشیماں نظر آئے ہیںMay 15, 2012
    • couple leaving each otherجبیں عشق میں آسرا دینے والےMay 15, 2012
    راحت اندوری12
    • looking at cloudy skyچمکتے لفظ ستاروں سے چھین لائے ہیںAugust 24, 2012
    • alone boat eveningسمندر پار ہوتی جا رہی ہےApril 20, 2012
    • sad cloudsمحلہ سائیں سائیں کر رہا ہےApril 20, 2012
    ساغر صدیقی8
    • dile-beqrar-chup-ho-jaاے دلِ بے قرار چپ ہو جاMay 22, 2012
    • blind feetمانا وادئی عشق میں پائوں اندھا رکھنا پڑتا ہےMay 22, 2012
    • lost moon lightکس کو بھاتی رہی رات بھر چاندنیMay 21, 2012
    سلیم کوثر7
    • my thoughtsمیں خیال ہوں کسی اور کا مجھے سوچتا کوئی اور ہےMarch 12, 2012
    • long roadتم نے سچ بولنے کی جرات کیMarch 12, 2012
    • On Floorیہ لوگ جس سے اب انکار کرنا چاہتے ہیںMarch 12, 2012
    سیدارشاد قمر17
    • man waitingابھی ٹوٹا ہے اک تارا تُو شاید لوٹ کر آئےMay 1, 2012
    • dream less sad nightsاداس راتیں ہیں خواب سارے اجڑ چکے ہیںMay 1, 2012
    • blue moonظلمتوں میں ازسرِ نو کیوں بلاتے ہو مجھےMay 1, 2012
    سید ضمیر جعفری13
    • friends of countryاو دیس سے آنے والے بتاApril 27, 2012
    • i am neutralہم ‘نیوٹرل’ ہیں خارجہ حکمت کے باب میںApril 27, 2012
    • ZamirJafariآگ جب تک جلے نہ جانوں میںApril 26, 2012
    شاحر لدھیانوی12
    • awara manzilیکسوئیMarch 2, 2012
    • sahir-ludhianviجو بات تجھ میں ہے تری تصویر میں نہیںFebruary 29, 2012
    • i am aloneمیں نے چاند اور ستاروں کی تمنا کی تھیFebruary 29, 2012
    شاہد رضوی18
    • zakhmi phoolاس سے وفا کی آس نہیں ہم بھی کیا کریںMarch 11, 2012
    • islamic imageعشق کا تجربہ ضروری ہےMarch 11, 2012
    • beautiful eyesجب سے یہ زندگی ملی ہے ہمیںMarch 11, 2012
    شکیب جلالی22
    • beautiful girlعکس اور میںMay 8, 2012
    • shakeb jalaliخدا وندانِ جمہور سےMay 8, 2012
    • planting new lifeہمارا دَورMay 8, 2012
    عدیل زیدی11
    • father daughterخواب اور حقیقتFebruary 27, 2012
    • khawahishگھر عطا کر مکاں سے کیا حاصلFebruary 27, 2012
    • past presentیہ زمینی بھی زمانی بھیFebruary 27, 2012
    عطاء الحق قاسمی6
    • flower in waterوہ سکون جسم وجاں گرداب جاں ہونے کو ہےFebruary 26, 2012
    • duaوہ ایک شخص کہ منزل بھی، راستا بھی ہےFebruary 26, 2012
    • cactus flowersکانٹوں سی اس دنیا میں وہ پھولوں جیسیFebruary 26, 2012
    علامہ محمد اقبال158
    • Complainedگلہ – ضربِ کلیمSeptember 15, 2014
    • allama praying in maisque qurtabaیا رب دل مسلم کو وہ زندہ تمنا دے .. دعاNovember 8, 2012
    • madinah mosqueاے باد صبا! کملی والے سے جا کہیو پیغام مراNovember 3, 2012
    فاخرہ بتول24
    • shehr e dilاسے روکتے بھی تو کس لیے؟May 20, 2012
    • mohabbat rooth jay toمحبت روٹھ جائے توMay 20, 2012
    • alone thinkingمرا پیارا حرف غلط نہیںMay 20, 2012
    فرخت عباس شاہ24
    • sham ka dardشام کے درد سے جھولی بھر لیJune 3, 2012
    • shiddatشدتیںJune 2, 2012
    • morjhaya phoolتم نے دیکھا ہے مجھےJune 2, 2012
    فیض احمد فیض27
    • madam noor jahanمجھ سے پہلی سی محبت مری محبوبApril 14, 2012
    • Faiz ahmad faizاشعارApril 14, 2012
    • love painرقیب سےApril 14, 2012
    قتیل شفائی16
    • Cute Baby Loversمل کر جدا ہوئے تو ؟March 20, 2012
    • Qateel Shifaiپہلے تو اپنے دل کے راز جان جائیےMarch 20, 2012
    • Raat ke pursakoon lamhoon meinپریشان رات ساری ہے ستارو تم تو سو جائوMarch 20, 2012
    ماہ رخ زیدی9
    • true baby friendsمحبت ہو ہی جاتی ہےMarch 4, 2012
    • sajdaہم جب بھی تنہا گھر گئےMarch 4, 2012
    • helping handsمجھکو معصومیت کا صلہ مل گیاMarch 4, 2012
    مجید امجد16
    • Autographآٹو گرافFebruary 24, 2012
    • flowers at sun riseاس اپنی کرن کو آتی ہوئی صُبحوں کے حوالے کرنا ہےFebruary 24, 2012
    • red roseروش روش پہ ہیں نکہت فشاں گُلاب کے پھولFebruary 24, 2012
    محسن بھوپالی9
    • Beautiful Girlچمن چمن اسی رنگین قبا کو دیکھتے ہیںMarch 1, 2012
    • the struggleشعلہ حسن مجسم گریہ شبنم بھی ہےMarch 1, 2012
    • charaaghٹھوکریں کھا کے جو سنبھلتے ہیںMarch 1, 2012
    محسن نقوی26
    • different from peopleوہ بظاہر جو زمانے سے خفا لگتا ہےMarch 30, 2012
    • destroy peopleاُجڑے ہوئے لوگوں سے گریزاں نہ ہوا کرMarch 30, 2012
    • broken mirrorشکستہ آئینوں کی کرچیاں اچھی نہیں لگتیںMarch 29, 2012
    محمد علی خان10
    • coloursبکھرتے رنگوں جیسا ہو گیا ہوں، یہ سوچتا ہوںMarch 3, 2012
    • burning heartجو بھی جھوٹا تھا وہی خواب دکھایا خود کوMarch 3, 2012
    • empty graveاگر کچھ رابطہ باہر سے بنتا جا رہا ہےMarch 3, 2012
    مرزا غالب33
    • Deewan-e-Ghalibشب خمارِ شوقِ ساقی رستخیز اندازہ تھا . دیوانِ غالبDecember 23, 2012
    • Deewan-e-Ghalibیک ایک قطرے کا مجھے دینا پڑا حساب . دیوانِ غالبDecember 20, 2012
    • Deewan-e-Ghalibشب کہ برقِ سوزِ دل سے زہرہ ابر آب تھا . دیوانِ غالبDecember 19, 2012
    منیر نیازی17
    • munir niaziماضیMay 31, 2012
    • Munir Niaziنا رسائیMay 31, 2012
    • munir niaziمیرے دشمن کی موتMay 31, 2012
    ناصر کاظمی16
    • mera elaj chara gar k pass nahinوہ دلنواز ہے لیکن نظر شناس نہیںMay 29, 2012
    • bharpoor rahi bahaar kuch dareٹھھرا تھا وہ گلعذار کچھ دیرMay 29, 2012
    • safar manzil e shab yaad nahiسفر منزلِ شب یاد نہیںMay 29, 2012
    نوشی گیلانی22
    • noshi gilaniوہ کیسا خوف تھا کہ رختِ سفر بھی بھول گئےMay 25, 2012
    • ways changedوہ بات بات میں اتنا بدلتا جاتا ہےMay 25, 2012
    • with butterfliesوہ بے ارادہ سہی، تتلیوں میں رہتا ہےMay 25, 2012
    پروین شاکر21
    • parveen shakirایکسٹیسیApril 6, 2012
    • past sad memoriesوہ رُت بھی آئی کہ میں پھول کی سہیلی ہوئیApril 5, 2012
    • parveen shakirواہمہApril 5, 2012
    مسز جمشید خاکوانی44
    • Green Leaves Rainسبز پتوں پہ اٹکی ہوئی شبنم کی طرحApril 17, 2015
    • Love Fearاندیشے بھی تھے، رسوائی بھی تھیApril 17, 2015
    • The journeyحساب دوراںFebruary 22, 2015
    آپکی شاعری898
    • Ishqشعور و فکر میں جب روشنی نظر آئیDecember 6, 2021
    • Muhammad PBUHمیرا قبیلہ محمدی ہےOctober 25, 2020
    • Loveایسا روٹھا وہ ہم سے بیگانہ ہواSeptember 23, 2020
  • ادب
    ہفتہ وار ناول
    منتخب افسانے
    آپکی تحریر
    گوشئہ فکر

یاری کی اساس

October 1, 2018 0 1 min read
Pak American Relations
Pak American Relations
Pak American Relations

تحریر : طارق حسین بٹ شان

سیانوں کا قول ہے کہ دوستی ہمیشہ برابر والو ں سے ہوتی ہے۔ہمارے ہاں تو علاقے کا چھوٹا سا چوہدری بھی اپنے ہاں انسان دوستی ،مساوات اور برابری کی سوچ کو جگہ دینے اور کمزوروں، مجبوروں اور مہقوروں کو قفسِ جبر سے آزاد کرنے کا سزاوار نہیں ہوتا۔وہ ہمہ وقت ذاتی تفوق اور تفاخر کا طرہ سجائے رکھتا ہے اور اپنے ہم نفسوں کو غلامی اور ذاتی اطاعت پر مجبور کرتارہتا ہے۔ جس کسی نے بھی اس کی اس روش سے سرِ مو انحراف کیا اس کا کھلے عام ایسا حشر کیا گیا کہ دنیا یاد رکھے ۔سچ تو یہ ہے کہ اس کی چھوٹی سی بادشاہی میں کسی کو مداخلت اور من مانی کا یارا نہیں ہوتا۔وہ تنِ تنہا فیصلہ کرنے کااذن چاہتا ہے اور جوکوئی بھی اس کی فکری برتری کے زعم میں سدِ راہ بنتا ہے اسے بے دردی سے جھٹک دیا جاتا ہے۔

میں کوئی الف لیلوی داستان کا راگ نہیں الاپ رہا بلکہ یہ ہمارا روزمرہ کا مشاہدہ ہے جسے میں قرطاس پر سپردِ قلم کر رہا ہوں ۔ ہمارے ہاں اقتدار کی جتنی بھی جنگیں لڑی گئی ہیںان کا نقطہ ماسکہ بھی اختیارات کا کنٹرول و تفوق تھا جب ایک ادارہ دوسرے ادارے کی برتری کو تسلیم نہیں کرتاتو پورا نظامِ حکومت ہی تلپٹ ہو جاتا ہے۔ منتخب آئینی حکمران جیلوں کی ہوا کھاتے ہیں اور ماتحت شب خون مار کر حکمران بن کر قوم کے فیصلے صادر کرنے لگ جاتے ہیں۔یورپ میں ایسا نہیں ہوتا وہاں پر سب ادا روں کی حدود و قیود متعین ہیں اور کوئی اپنی حدود سے تجاوز نہیں کرتا۔وہاں پر منتخب قیادت کو وسیع اختیارات حاصل ہوتے ہیں اور کوئی انھیں سیکورٹی رسک قرار نہیں دیتااور نہ ہی کوئی بنیادی حقوق کی آئینی شق کا سہارا لے کر منتخب نمائندوں کی تضحیک کرتا ہے ۔ ہمارے ہاں تو اس آئینی شق کا سہارا لے کر سیاستدانوں اور بیوو کریسی کو خوب رگیدا جاتا ہے۔معاشرے میں کون ساایسا فعل ہے جو بنیادی حقوق کے زمرے میں نہیں آتا لہذا وزیرِ اعظم سے لے کر ادنی ملازم تک ہر کوئی اس شق کا شکار ہے۔ ہمارے سیاستدان بھی کوئی اعلی کردار کے نمونے پیش نہیں کرتے بلکہ اقربا ء پر وری اورکرپشن کی کئی اچھوتی کہانیاں تخلیق کرتے ہیں۔

گویا کہ پورا معاشرہ ہی بگاڑ کا شاہکار بنا ہوا ہے لیکن پھر بھی مہم جوئی،طالع آزمائی اور شب خون کی حمائت نہیں کی جا سکتی کیونکہ یہ آئین سے انحراف ہے۔احتساب کے کڑے قوانین سے معاشرے کو بہتر بنایا جا سکتا ہے لیکن کچھ اداروں کی طرف سے منتخب قیادت کے ساتھ جس طرح کا ناروا سلوک کیا جا تا ہے اس پرنظر ثانی کی ضرورت ہے کیونکہ اس سے پوری دنیا میں پاکستان بدنام ہو رہا ہے ۔سیاسی اختلافات جب اداروں کے درمیان رسہ کشی کا باعث بن جاتے ہیں تو پھر سارا جمہوری کلچر کمزور ہوجا تا ہے۔،جب تک انسانی نفسیات کو نہیں سمجھا جاتا پاک امریکی دوستی کی روح کو بھی نہیں سمجھا جا سکتا ۔امریکہ اس وقت پوری دنیا کا چوہدری ہے ۔ چھوٹے بڑے چوہدری اس کی چوکھٹ سے مفادات کی بھیک مانگتے ہیں اور وہ ہر ملک کو اس کی اوقات کے مطابق نوازتا رہتا ہے۔اسے علم ہے کہ اس نے کس سے کیا مفاد حاصل کرنا ہے، کہاں پر دبائو بڑھانا ہے اور کہاں پر گلے لگا نا ہے۔وہ میڈیا کی طاقت سے ایسے حالات پیدا کر دیتا ہے کہ متعلقہ قوم خود بخود اس کے جال میں پھنستی چلی جاتی ہے۔

جب اس نے اس بات کی منصوبہ بندی کر لی تھی کہ اس نے مسلم امہ کو نشانہ بنانا ہے تو اس نے نائن الیون کا ڈرامہ رچایا اور پوری مسلم امہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کر دیا۔اس وقت کا مضبوط آمر بھی ایک فون کال پر ڈھیر ہو گیا تھا حالانکہ وہ مکوں سے ہمیں روز ڈرایا کرتا تھا اور بات بات پر بر ملا کہا کرتا تھا کہ میں کسی سے ڈرتا ورتا نہیں ہوں ۔وہ ڈرتا تھا یا نہیں لیکن وہ امریکی وزیرِ خارجہ کے فون پر ضرور سرنگوں ہو گیا تھا۔یہ اسی خوف کا اثر تھا کہ ہمیں ا فغان جنگ میں بلا وجہ کودنا پڑا ۔کل تک جو اتحادی تھے اب ایک دوسرے کے خون کے پیاسے بن گے ۔افغان جنگ میں ہماری شرکت نے ہمیں دھشت گردی کے ایسے آسیب کے حوالے کر دیا جس سے ابھی تک ہماری جان نہیں چھوٹ رہی۔ہزار ہا جانوں کے نذرانے دینے کے بعد بھی ہم اس جنگ سے نکل نہیں پارہے ۔یہ تو ہماری مسلح افواج کی قربانیوں اور ان کے تنظیمی ڈھانچے کا کمال ہے جس نے ہمیں انتشار سے بچایا ہوا ہے وگرنہ وہ اقوام جن کی افواج میں نظم و نسق اور اتحادکا فقدان تھا وہ خانہ جنگی میں ایسی الجھیں کہ ان کے ہاں آگ اور خون کا کھیل معمول بن گیا۔کیا لیبیا شروع سے ایسا تھا؟ کیا شام شروع سے ایسا تھا؟ کیا عراق شروع سے ایسا تھا؟ کیا یمن شروع سے ایسا تھا؟ کیا افغانستان شروع سے ایسا تھا۔نہیں بالکل نہیں ،یہ سارے ممالک بڑے پر امن تھے لیکن امریکی سازش کا ایسے شکار ہوئے کہ تباہی او بربادی ان کا مقدر بن گئی۔،۔

پاک امریکی تعلقات کبھی بھی ہموار نہیں رہے بلکہ ان میں سدا اتار چڑھائو دیکھنے کوملا۔کمزور وکٹ پر ہونے کی وجہ سے ہمیں امریکہ کے جائز و ناجائز مطالبات پرسرِ تسلیم خم کرنا پڑا۔وہ ہماری کمزوری کا فائدہ اٹھا تا رہا اور ہم اس کیلئے تر نوالہ ثابت ہو تے رہے۔ہمارے ہاں سیاسی عدمِ استحکام بھی اس کی بڑی وجہ تھی ۔منتخب قومی قیادت کی عدم موجودگی میں امریکہ کو دبا ئو بڑھانے کے مواقع نصیب ہو جاتے تھے اور شائد یہی وجہ تھی کہ امریکہ نے ہمیشہ غیر منتخب حکومتوں کی حوصلہ افزائی کی اور فوجی آمروں کو مضبوط کیا۔جنرل محمد ایوب خان،جنرل ضیا الحق،جنرل پرویز مشرف اس کی واضح مثالیں ہیں۔سیٹو اور سینٹو جیسے معاہدے انہی فوجی ادوار کی نشانی تھے جسے ذولفقار علی بھٹو کی باجرات قیادت نے ردی کی ٹوکری میں پھینک دیاتھاجو امریکہ کو ایک آنکھ نہ بھایالہذا ایک عالمی سازش کے تحت اس عظیم قائد کو راستے سے ہٹا دیا گیا۔جنرل ضیا لحق پر اس سازش کو کامیابی سے ہمکنار کرنے پراربوں ڈالڑوں کی بارش کی گئی اورپاکستان ایک بار پھر اسی گرداب میں پھنس گیاجس سے ذولفقار علی بھٹو نے اسے نکالا تھا۔سچ تو یہ ہے کہ ہمارے پڑوسی کی فوجی قوت اور پھر اس کے توسیع پسندانہ عزائم نے ہمیں ہمیشہ امریکی چوکھٹ پر جھکنے پر مجبور کیا حالانکہ امریکہ نے ہم سے ہمیشہ سوتیلی ماں جیسا سلوک کیا۔ایک زمانہ تھا کہ روس بھارت گٹھ جوڑ سے ہم سخت دبائو میں تھے اور امریکہ کو نجات دہندہ سمجھ رہے تھے ۔

مشرقی پاکستان کا المیہ روس بھارت گٹھ جوڑکا شا خسانہ تھا ۔کشمیر کا مسئلہ اسی گٹھ جوڑ کی وجہ سے سرد خانے میں پڑا رہتا تھا کیونکہ روس سلامتی کونسل میں کشمیرکی آزادی کی ہر قرار داد کو ویٹو کر دیتا تھاجس سے کشمیریوں کی استصوابِ رائے کی خواہش حقیقت کا جامہ پہننے سے قاصر رہتی تھی۔جدید ٹیکنالوجی اور چین کی ابھرتی ہوئی معیشت نے جب دنیا بھر میں اپنے قدم جمانا شروع کر دئے تو بھارت روس کی بجائے امریکی کیمپ میں چلا گیااور یوں پاک چین دوستی کے خلاف ایک نیا اتحاد معرضِ وجود میں آگیا ۔بھارت کا ہدف پاکستان تھا جبکہ امریکہ کا ہدف چین تھا لہذا ان کی یہ دوستی دن بدن مضبوط ہو تی گئی جس سے ہمارے مسائل میں مزید اضافہ ہو تا چلا گیا ۔ چین تو کسی حد تک امریکہ اور بھارت کا دبائو سہہ جائیگا لیکن ہماارا کیا ہو گا؟ایک طرف امریکی دشمنی اور دوسری طرف بھارتی جارحیت ہمارے وجود کیلئے مسلسل خطرہ بنی ہوئی ہے۔

امریکہ اپنے قومی مفاد کی خاطر ہمیں سدا قربان کرتا آیا ہے اور ہم بھی اربوں ڈالروں کے چکر میں اس قربانی کیلئے تیار رہتے ہیں۔روس کے خلاف ١٩٧٩ کی جس افغان جنگ میں جنرل ضیا الحق نے اربوں ڈالر ہتھیائے تھے ۔ امریکہ نے اس وقت بھی ہمیں دھکا دے کر میدانِ کارزار میں پھینک دیا تھا اور ہم نے اس جنگ کو جہاد کا نام دے کر شہادتوں کے تمغے سجائے تھے لیکن جیسے ہی روس کو شکست سے ہمکنار ہو نا پڑا تواس جہاد کو بھی لپیٹ دیا گیا ۔امریکہ بہادر نے تو واشنگٹن کی راہ لی اورہمارے حصے میں ٣٥لاکھ افغانی آئے جھنوں نے اپنی متشدد سرگرمیوں سے پاکستان کو کلاشنکوف کلچر کا گھڑھ بنا دیا۔اس زمانے سے تشدد آمیز کاروائیوں کا جو دریچیہ کھلا تھا وہ کبھی بھی بند نہ ہو سکا۔بد امنی کے یہ سائے ابھی موجود تھے کہ دنیا نائن الیون کی گرفت میں چلی گئی اور مریکہ نے اایک دفعہ پھر ہمارے مقدر میں دھشت گردی کا ناسور بھر دیا ۔یہ تھا دوستی کا وہ صلہ جس کا ہم دم بھرتے رہے ۔سچ تو یہ ہے کہ یاری کی اساس مضبوط نہ ہو تو ایسے ہی ہوا کرتا ہے ۔،۔

Tariq Hussain Butt Shan
Tariq Hussain Butt Shan

تحریر : طارق حسین بٹ شان
(چیرمین) مجلسِ قلندرانِ اقبال

Share this:
Tags:
government politicians rights story Tariq Hussain Butt Shan truth حقوق حکومت داستان سچ سیاستدانوں
PTI
Previous Post بس ایک ربط کی کمی ہے
Next Post چیئرمین کشمیر کونسل ای یو علی رضا سید نے وزیراعظم آزادکشمیر کے ہیلی کوپٹر پر بھارتی فائرنگ کی مذمت کی ہے
Ali Raza Syed

Related Posts

Youtube

یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے

March 21, 2022
Saeed Ghani

عمران خان اسی ماہ سابق وزیراعظم ہو جائیں گے: سعید غنی کا دعویٰ

March 21, 2022
Khalid Javed Khan

اجلاس کے دن کسی کو ہجوم سے نہیں گزرنا پڑے گا: اٹارنی جنرل کی عدالت کو یقین دہانی

March 21, 2022
Joe Biden

امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس

March 21, 2022
Ukraine War

یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا

March 21, 2022
Justice Umar Ata Bandial

بہتر ہو گا اسمبلی کی جنگ اسمبلی کے اندر لڑی جائے: چیف جسٹس پاکستان

March 21, 2022
© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.
ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close