Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • ڈکشنری
      • اردو سے انگلش ڈکشنری
      • انگلش سے اردو ڈکشنری
      • اردو رومن سے انگلش
      • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    • ویڈیوز
    • موسم
    • فنانس
  • شاعری
    • Poets (شاعر)
    • جون ایلیا
    • حسن رضوی
    • حمایت علی شاعر
    • خمار بارہ بنکوی
    • راحت اندوری
    • ساغر صدیقی
    • سلیم کوثر
    • سیدارشاد قمر
    • سید ضمیر جعفری
    • شاحر لدھیانوی
    • شاہد رضوی
    • شکیب جلالی
    • عدیل زیدی
    • عطاء الحق قاسمی
    • علامہ محمد اقبال
    • فاخرہ بتول
    • فرخت عباس شاہ
    • فیض احمد فیض
    • قتیل شفائی
    • ماہ رخ زیدی
    • مجید امجد
    • محسن بھوپالی
    • محسن نقوی
    • محمد علی خان
    • مرزا غالب
    • منیر نیازی
    • ناصر کاظمی
    • نوشی گیلانی
    • پروین شاکر
    • مسز جمشید خاکوانی
    • آپکی شاعری
  • ادب
    • ہفتہ وار ناول
    • منتخب افسانے
    • آپکی تحریر
    • گوشئہ فکر
Dark Mode
Skip to content
April 29, 2026
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
  • دیگر
  • شاعری
  • ادب
Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم27830
    • Educationکاش چند لوگ اورMarch 21, 2022
    • National Assemblyسوال یہ ہے کہ۔۔۔۔March 21, 2022
    • Narendra Modiمودی کا مکروہ چہرہMarch 20, 2022
    صحت و تندرستی825
    • Medicineایک اینٹی سیپٹک دوا یوٹی آئی کے دوبارہ حملے کو روک سکتی ہےMarch 14, 2022
    • Antsچیونٹیاں بھی سرطان کی بو’سونگھ‘ سکتی ہیںMarch 13, 2022
    • Pillowسانس لیتے تکیے کو گلے لگانے سے ڈپریشن میں کمیMarch 12, 2022
    دلچسپ اور عجیب228
    • Callٹیلی مارکیٹنگ فون کالز کا مقدمہ، امریکی شخص 75 ہزار ڈالر جیت گیاMarch 15, 2022
    • Restaurantزمین سے 1800 فٹ بلند دنیا کا بلند ترین ریستورانMarch 9, 2022
    • Diamondاینٹوں کے بھٹے پر مزدور کو ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کا ہیرا مل گیاFebruary 28, 2022
    سائنس اور ٹیکنالوجی468
    • Youtubeیوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئےMarch 21, 2022
    • Telegramبرازیلین سپریم کورٹ کا ملک میں ٹیلی گرام کو بند کرنے کا حکمMarch 19, 2022
    • Starsجیمس ویب خلائی دوربین نے ستارے کی پہلی ’صاف ستھری‘ تصویر کھینچ لیMarch 17, 2022
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    ڈکشنری
    • اردو سے انگلش ڈکشنری
    • انگلش سے اردو ڈکشنری
    • اردو رومن سے انگلش
    • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    ویڈیوز
    موسم
    فنانس
  • شاعری
    Poets (شاعر)
    جون ایلیا28
    • dua handsوہ اپنے آپ سے بھی جدا چاہیے ہمیںMarch 11, 2012
    • Catherine Breakکفِ سفیدِ سرِ ساحلِ تمنا ہےMarch 11, 2012
    • Lovers HandsسزاMarch 11, 2012
    حسن رضوی22
    • candle lightوہ باخبر ہے کبھی بے خبر نہیں ہوتاMarch 15, 2012
    • quit loveیہ قسمت کے دھارے سدا ایک سے ہیںMarch 15, 2012
    • prayٹھرہے پانی کو وہی ریت پرانی دے دےMarch 14, 2012
    حمایت علی شاعر7
    • Couple Man Womanہر قدم پر نت نئے سانچے میں ڈھل جاتے ہیں لوگMay 2, 2012
    • himayat ali shairازل سے ایک عذاب قبول و رد میں ہوںMay 2, 2012
    • fire in eyeجو آگ نہ تھی ازل کے بس میںMay 2, 2012
    خمار بارہ بنکوی20
    • makhmoor nazarainواقف نہیں تم اپنی نگاہوں کے اثر سےMay 15, 2012
    • Sad Love Storyجب وہ پشیماں نظر آئے ہیںMay 15, 2012
    • couple leaving each otherجبیں عشق میں آسرا دینے والےMay 15, 2012
    راحت اندوری12
    • looking at cloudy skyچمکتے لفظ ستاروں سے چھین لائے ہیںAugust 24, 2012
    • alone boat eveningسمندر پار ہوتی جا رہی ہےApril 20, 2012
    • sad cloudsمحلہ سائیں سائیں کر رہا ہےApril 20, 2012
    ساغر صدیقی8
    • dile-beqrar-chup-ho-jaاے دلِ بے قرار چپ ہو جاMay 22, 2012
    • blind feetمانا وادئی عشق میں پائوں اندھا رکھنا پڑتا ہےMay 22, 2012
    • lost moon lightکس کو بھاتی رہی رات بھر چاندنیMay 21, 2012
    سلیم کوثر7
    • my thoughtsمیں خیال ہوں کسی اور کا مجھے سوچتا کوئی اور ہےMarch 12, 2012
    • long roadتم نے سچ بولنے کی جرات کیMarch 12, 2012
    • On Floorیہ لوگ جس سے اب انکار کرنا چاہتے ہیںMarch 12, 2012
    سیدارشاد قمر17
    • man waitingابھی ٹوٹا ہے اک تارا تُو شاید لوٹ کر آئےMay 1, 2012
    • dream less sad nightsاداس راتیں ہیں خواب سارے اجڑ چکے ہیںMay 1, 2012
    • blue moonظلمتوں میں ازسرِ نو کیوں بلاتے ہو مجھےMay 1, 2012
    سید ضمیر جعفری13
    • friends of countryاو دیس سے آنے والے بتاApril 27, 2012
    • i am neutralہم ‘نیوٹرل’ ہیں خارجہ حکمت کے باب میںApril 27, 2012
    • ZamirJafariآگ جب تک جلے نہ جانوں میںApril 26, 2012
    شاحر لدھیانوی12
    • awara manzilیکسوئیMarch 2, 2012
    • sahir-ludhianviجو بات تجھ میں ہے تری تصویر میں نہیںFebruary 29, 2012
    • i am aloneمیں نے چاند اور ستاروں کی تمنا کی تھیFebruary 29, 2012
    شاہد رضوی18
    • zakhmi phoolاس سے وفا کی آس نہیں ہم بھی کیا کریںMarch 11, 2012
    • islamic imageعشق کا تجربہ ضروری ہےMarch 11, 2012
    • beautiful eyesجب سے یہ زندگی ملی ہے ہمیںMarch 11, 2012
    شکیب جلالی22
    • beautiful girlعکس اور میںMay 8, 2012
    • shakeb jalaliخدا وندانِ جمہور سےMay 8, 2012
    • planting new lifeہمارا دَورMay 8, 2012
    عدیل زیدی11
    • father daughterخواب اور حقیقتFebruary 27, 2012
    • khawahishگھر عطا کر مکاں سے کیا حاصلFebruary 27, 2012
    • past presentیہ زمینی بھی زمانی بھیFebruary 27, 2012
    عطاء الحق قاسمی6
    • flower in waterوہ سکون جسم وجاں گرداب جاں ہونے کو ہےFebruary 26, 2012
    • duaوہ ایک شخص کہ منزل بھی، راستا بھی ہےFebruary 26, 2012
    • cactus flowersکانٹوں سی اس دنیا میں وہ پھولوں جیسیFebruary 26, 2012
    علامہ محمد اقبال158
    • Complainedگلہ – ضربِ کلیمSeptember 15, 2014
    • allama praying in maisque qurtabaیا رب دل مسلم کو وہ زندہ تمنا دے .. دعاNovember 8, 2012
    • madinah mosqueاے باد صبا! کملی والے سے جا کہیو پیغام مراNovember 3, 2012
    فاخرہ بتول24
    • shehr e dilاسے روکتے بھی تو کس لیے؟May 20, 2012
    • mohabbat rooth jay toمحبت روٹھ جائے توMay 20, 2012
    • alone thinkingمرا پیارا حرف غلط نہیںMay 20, 2012
    فرخت عباس شاہ24
    • sham ka dardشام کے درد سے جھولی بھر لیJune 3, 2012
    • shiddatشدتیںJune 2, 2012
    • morjhaya phoolتم نے دیکھا ہے مجھےJune 2, 2012
    فیض احمد فیض27
    • madam noor jahanمجھ سے پہلی سی محبت مری محبوبApril 14, 2012
    • Faiz ahmad faizاشعارApril 14, 2012
    • love painرقیب سےApril 14, 2012
    قتیل شفائی16
    • Cute Baby Loversمل کر جدا ہوئے تو ؟March 20, 2012
    • Qateel Shifaiپہلے تو اپنے دل کے راز جان جائیےMarch 20, 2012
    • Raat ke pursakoon lamhoon meinپریشان رات ساری ہے ستارو تم تو سو جائوMarch 20, 2012
    ماہ رخ زیدی9
    • true baby friendsمحبت ہو ہی جاتی ہےMarch 4, 2012
    • sajdaہم جب بھی تنہا گھر گئےMarch 4, 2012
    • helping handsمجھکو معصومیت کا صلہ مل گیاMarch 4, 2012
    مجید امجد16
    • Autographآٹو گرافFebruary 24, 2012
    • flowers at sun riseاس اپنی کرن کو آتی ہوئی صُبحوں کے حوالے کرنا ہےFebruary 24, 2012
    • red roseروش روش پہ ہیں نکہت فشاں گُلاب کے پھولFebruary 24, 2012
    محسن بھوپالی9
    • Beautiful Girlچمن چمن اسی رنگین قبا کو دیکھتے ہیںMarch 1, 2012
    • the struggleشعلہ حسن مجسم گریہ شبنم بھی ہےMarch 1, 2012
    • charaaghٹھوکریں کھا کے جو سنبھلتے ہیںMarch 1, 2012
    محسن نقوی26
    • different from peopleوہ بظاہر جو زمانے سے خفا لگتا ہےMarch 30, 2012
    • destroy peopleاُجڑے ہوئے لوگوں سے گریزاں نہ ہوا کرMarch 30, 2012
    • broken mirrorشکستہ آئینوں کی کرچیاں اچھی نہیں لگتیںMarch 29, 2012
    محمد علی خان10
    • coloursبکھرتے رنگوں جیسا ہو گیا ہوں، یہ سوچتا ہوںMarch 3, 2012
    • burning heartجو بھی جھوٹا تھا وہی خواب دکھایا خود کوMarch 3, 2012
    • empty graveاگر کچھ رابطہ باہر سے بنتا جا رہا ہےMarch 3, 2012
    مرزا غالب33
    • Deewan-e-Ghalibشب خمارِ شوقِ ساقی رستخیز اندازہ تھا . دیوانِ غالبDecember 23, 2012
    • Deewan-e-Ghalibیک ایک قطرے کا مجھے دینا پڑا حساب . دیوانِ غالبDecember 20, 2012
    • Deewan-e-Ghalibشب کہ برقِ سوزِ دل سے زہرہ ابر آب تھا . دیوانِ غالبDecember 19, 2012
    منیر نیازی17
    • munir niaziماضیMay 31, 2012
    • Munir Niaziنا رسائیMay 31, 2012
    • munir niaziمیرے دشمن کی موتMay 31, 2012
    ناصر کاظمی16
    • mera elaj chara gar k pass nahinوہ دلنواز ہے لیکن نظر شناس نہیںMay 29, 2012
    • bharpoor rahi bahaar kuch dareٹھھرا تھا وہ گلعذار کچھ دیرMay 29, 2012
    • safar manzil e shab yaad nahiسفر منزلِ شب یاد نہیںMay 29, 2012
    نوشی گیلانی22
    • noshi gilaniوہ کیسا خوف تھا کہ رختِ سفر بھی بھول گئےMay 25, 2012
    • ways changedوہ بات بات میں اتنا بدلتا جاتا ہےMay 25, 2012
    • with butterfliesوہ بے ارادہ سہی، تتلیوں میں رہتا ہےMay 25, 2012
    پروین شاکر21
    • parveen shakirایکسٹیسیApril 6, 2012
    • past sad memoriesوہ رُت بھی آئی کہ میں پھول کی سہیلی ہوئیApril 5, 2012
    • parveen shakirواہمہApril 5, 2012
    مسز جمشید خاکوانی44
    • Green Leaves Rainسبز پتوں پہ اٹکی ہوئی شبنم کی طرحApril 17, 2015
    • Love Fearاندیشے بھی تھے، رسوائی بھی تھیApril 17, 2015
    • The journeyحساب دوراںFebruary 22, 2015
    آپکی شاعری898
    • Ishqشعور و فکر میں جب روشنی نظر آئیDecember 6, 2021
    • Muhammad PBUHمیرا قبیلہ محمدی ہےOctober 25, 2020
    • Loveایسا روٹھا وہ ہم سے بیگانہ ہواSeptember 23, 2020
  • ادب
    ہفتہ وار ناول
    منتخب افسانے
    آپکی تحریر
    گوشئہ فکر

سونامی کا گند اور میاں کی صفائی

March 29, 2013March 29, 2013 0 1 min read
Aqeel Khan
Pakistani Politicians
Pakistani Politicians

ایک وقت تھاجب لفظ سیاست بہت معتبرسمجھا جاتا تھا۔سیاست کرنے والوں کو عزت کی نگاہ سے دیکھا جاتا تھا۔ معاشرے میں اس کا بلند مقام تھا۔سیاستدان ہمیشہ اپنے حلقے کی ترقی اور عوام کی خدمت کا جذبہ رکھتا تھا۔ عوام کی خدمت کرنا اپنا فرض سمجھتا تھا۔ دن رات اپنے حلقے کی ترقی کے لیے کام کرتا تھا۔ اسمبلیوں میں اپنے حلقے کے مسائل کے لیے آواز اٹھاتا تھا۔عوام کے ساتھا انصاف کے تقاضے پورے کرتا تھا۔ کسی کی حق تلفی نہیں کرتا تھا۔ ہمیشہ سچ بولتا تھا اور سچ کا ساتھ دیتا تھا۔ ان سیاستدانوں کی مثال قائدا عظم کی صورت میں موجود ہے۔ جنہوں نے اپنی زندگی پاکستان کے لیے وقف کررکھی تھی۔ مگر آج کے سیاستدان سچ کم بولتے ہیں اور عوام سے جھوٹ بولنااپنا فرض سمجھتے ہیں۔

آج کل کے دورمیں سیاست جھوٹ کا دوسرا نام ہے ۔ جب کوئی جھوٹ بولتا ہے یا کوئی جھوٹا وعدہ کرتا ہے تو بڑے آرام سے کہہ دیا جاتا ہے کہ ”دیکھ کرگیا نا سیاست۔ حقیقت میں اب ہمارے سیاستدان جب تک جھوٹ نا بولیں یا جھوٹا وعدہ نہ کریں عوام کو بھی یقین نہیں ہوتا کہ یہ سیاستدان ہیں۔ ہماری عوام جو بہت سادہ ہے ہر سیاستدان کے جھوٹے بہکاوے میں آجاتی ہے۔ کوئی بیرونی ممالک سے آکر عوام کو سنہرے خواب دیکھا تا ہے تو کوئی پاکستان میں رہ کر مظلوم بن کر عوام سے حمایت چاہتا ہے۔

میںنیوزچینل دیکھ رہا تھا کہ کہ اچانک ”بریکنگ نیوز”آئی اور نیوز کاسٹر نے کہا کہ ہم آپ کو بہاولپور لیے چلتے ہیں جہاں تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان اور نواب آف بہاولپور نواب صلاح الدین عباسی پریس کانفرنس کررہے ہیں۔عمران خان نے جو باتیں کی ان میںایک خاص نقطہ جس پر وہ زور دے رہے تھے کہ ”میں نواز شریف کا شگرگزار ہوں اس نے تحریک انصاف کا گند صاف کردیا”سمجھدار کے لیے اشارہ ہی کافی ہوتا ہے کہ وہ گند کس کو بنا رہے ہیں۔ خان صاحب سے پوچھا جائے کہ یہ ”گند ”آیا کدھر سے اور کس نے اس” گند” کو تحریک انصاف میں شامل کیا۔

مجھے یا د پڑتا ہے جب تحریک انصاف بنائی گئی تو عمران خان نے اس کے ممبر شپ فارم اخبارات میں شائع کرائے اور جب تو دھڑا دھڑ ممبر سازی کرتے رہے ۔ 30اکتوبر کے جلسہ کو کامیاب بنانا اسی ”گند” کا کام تھا جو قافلے کے قافلے جلسہ گاہ میں لیکر پہنچے۔ اس کے بعد تحریک انصاف میں دوسری جماعتوں کے (بقول خان صاحب )گند آنا شروع ہوئے ۔ خان صاحب آج آپ ان لوگوں کو گند کہہ رہے ہیں جو آپ کو چھوڑ چکے ہیں اس کا مطلب ہے کہ 23مارچ کے جلسے میں اٹھارہ کروڑ کی عوام میں سے جو ڈیڑھ، دولاکھ افراد آپ کے جلسے میں آئے وہ سب اچھے ہیں باقی سترہ کروڑ اٹھانوے لاکھ عوام بھی گند ہوگی۔

آپ کی ان باتوں سے عوام کی طرف سے چند سوال ہیں جو ان کے ذہین میں ابھررہے ہیں۔ان کا جواب دیکر ان کو مطمئن کریں کیونکہ وزیراعظم کے خواب آپ بھی دیکھ رہے ہیں۔اگر آپ وزیراعظم بن گئے تو پھر عوام کی ساری ذمہ داری آپ پر ہوگی خواہ وہ آپ کو پسند کریںیا نہ کریں۔ جن کو آپ گند کہہ رہے ہو وہ تو وہ لوگ ہیں جو آپ کو چھوڑ کر چلے گئے او جوآج آپ کے ساتھ ہیںاگروہ آپ کوکل چھوڑ دیں تو پھر وہ بھی گند بن جائیں گے۔

Asif Ali Zardari
Asif Ali Zardari

) شاہ محمود قریشی، جاوید ہاشمی، سردار آصف ، خورشید قصوری،ترین جو دوسری پارٹی چھوڑ کر آپ میں شامل ہوئے ہیں پھر وہ کیا ہیں؟کیا ان کو بھی ن لیگ، پیپلز پارٹی او ر ق لیگ وہ الفاظ استعمال کرسکتی ہے جوآپ نے کی ہے؟ بقول آپ کے! تحریک انصاف تنہا الیکشن لڑے گی۔ اب آپ کیوں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کررہے ہیں؟کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟
) سیٹ ایڈجسٹمنٹ اور اتحاد میں کیا فرق ہے؟حقیقت تو حکومت میں شامل ہونا ہے نا؟
) مسلم لیگ ن سے آپ کی کیا ذاتی رنجش ہے جو آپ ہر برائی ان کے کھاتے ہیں ڈالتے ہو؟ جبکہ پیپلز پارٹی ، ایم کیوایم، فضل الرحمن، مشرف اور بہت سی جماعتیں ہیں جن بہت سی برائیاں موجود ہے۔ایم کیو ایم کے خلاف تو آپ برطانیہ مقدمہ کرنے تک پہنچ گئے تھے۔مگر ان کو کبھی آپ برا نہیں کہتے؟

یہ وہ سوال ہیں جو اکثر ذی شعور اور سیاست پر نظر رکھنے والے لوگوں کے ذہن کچھ سوچنے پر مجبور کررہے ہیں۔آج کل کوئی بھی سیاست دان عوام کا خیر خواہ نہیں بلکہ کرسی حاصل کرنے کے لیے عوام کو بیوقوف بنا تا ہے۔آپ پر لوگ اس لیے اعتماد کرر ہے ہیں کہ آپ کو ابھی تک اقتدار نہیں ملا اسی لیے کچھ لوگ آپ کو اپنا مسیحا سمجھ رہے ہیں۔ یہ تو وقت بتائے گا کہ آپ ان کے ساتھ کیسا برتاؤ کرتے ہیں۔مگر آپ نے جو الفاظ پریس کانفرنس میں استعمال کیے ان سے تک لگ رہا ہے کہ آپ بھی دوسرے سیاستدانوں کی طرح ہی رویہ رکھو گے۔

سیاستدانوں کی طرف سے عوام کو چکر دینے کی بہت سی مثالیں ہیں۔ پچھلے دنوںپی پی کی حکومت نے جنوبی پنجاب صوبہ بنانے کا شوشہ چلایا اور انہیں سیاستدانوں نے بلند و بانگ آواز میں عوام کے سامنے اپنے دورحکومت میں صوبہ بنانے کی نوید بھی سنائی مگرکدھر گیا وہ صوبہ؟ حکومت تو ختم ہوکر گھر بیٹھ گئی۔حکومت کے اس الگ صوبے کی سیاسی چال نے ملک کو کروڑں کا نقصان پہنچایا مگریہ لوگ اپنا مفاد پورا کرگئے۔

طاہر القادری اپنی جان بچانے کے لیے اتنا عرصہ ملک سے باہر رہا اور یک دم پاکستان کی محبت جاگی اورپاکستان میں آکرایک جلسہ کرکے افراتفری پھیلا دی۔ عوام کو اسلام آباد لے جاکر دھرنا مارکر بیٹھا دیا اورجب کچھ نہ بنا تو پھر مطالبات کا ڈرامہ رچاکر جان چھڑائی اس کے بدلے اس کا تو مفادپورا ہوگیا ہوگا مگر عوام کو تکلیف ملی اور ملک کو تجارتی خسارہ برداشت کرناپڑا۔

ایسے ہی پرویز مشرف اپنے دور حکومت ختم کرتے ہی ملک سے بھاگ گیا اور اب جیسے ہی حکومت ختم ہوئی پھر پاکستان میں آگیا۔اس کا کیا مطلب کہ وہ عوام کا خیر خواہ ہے یا اپنی جان بچا کر ملک سے باہر بیٹھا تھا؟ اس نے عوام کو کیا دیا سوائے خودکش حملے اور لال مسجد میں لاشوں کا تحفہ۔ ان سب باتوں سے سیاستدان تو مفاد پرست نظر آرہے ہیں مگر عوام پر بھی دکھ ہے کہ وہ بغیر کسی تحقیق کے کبھی کسی کے پیچھے اور کبھی کسی کے پیچھے چل پڑتی ہے۔میں نے بہت سے ایسے لوگوں کو بھی دیکھا ہے جو کل کسی کے جلسے میں تھے اور آج کسی اور کے جلسے میں۔

آج پھر الیکشن سر پر ہے اور ہر حلقے میں ایک سیٹ کے لیے کئی کئی امیدوار کھڑے ہیں۔اب عوام کو ان سیاستدانوں کی چکنی چپڑی باتوں میں آنے کی بجائے اس امیدوار کا ساتھ دینا چاہیے جو کھرا اور سچا ہو۔ جو حلقے کی ترقی اور عوام کی خدمت پر یقین رکھتا ہو۔ جو نیک و پرہیز گار ہو۔ ملک کو قرضہ کی لعنت سے چھٹکارا دلائے۔امریکہ یا انڈیا کا غلام نہ ہو۔ لوڈشیڈنگ ،بیروزگاری، گیس جیسی چیزوںکی کمی کو پورا کرے۔ پاکستان میں اسلامی قوانین کی پاسداری کرائے۔ قرآن کو نصب العین سمجھے۔ کرپشن اور رشوت سے ملک کو پاک کرے اور امن و امان قائم کرے۔

Aqeel Khan
Aqeel Khan

تحریر : عقیل خان
svpresidentccp@gmail.com,
03014251658

Share this:
Tags:
Cleaning politics public Society tsunami سونامی سیاست صفائی عوام معاشرے
Sami
Previous Post ووٹ صرف پاکستان کی خاطر
Next Post بڑا آدمی کون
Pakistan

Related Posts

Youtube

یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے

March 21, 2022
Saeed Ghani

عمران خان اسی ماہ سابق وزیراعظم ہو جائیں گے: سعید غنی کا دعویٰ

March 21, 2022
Khalid Javed Khan

اجلاس کے دن کسی کو ہجوم سے نہیں گزرنا پڑے گا: اٹارنی جنرل کی عدالت کو یقین دہانی

March 21, 2022
Joe Biden

امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس

March 21, 2022
Ukraine War

یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا

March 21, 2022
Justice Umar Ata Bandial

بہتر ہو گا اسمبلی کی جنگ اسمبلی کے اندر لڑی جائے: چیف جسٹس پاکستان

March 21, 2022
© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.
ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close