
تیونس (جیوڈیسک) تیونس میں حکمران جماعت نے بحران کے سیاسی حل کے لئے حزب اختلاف کی جماعت کو مذاکرات کی دعوت دے دی ہے۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق تیونس میں گزشتہ کئی روز سے جاری حکومت مخالف مظاہروں کے بعد برسر اقتدار جماعت نے اپوزیشن کو بحران کے حل کے لئے مذاکرات کی میز پرآنے کی دعوت دے دی ہے۔
مذاکرات کی دعوت کا فیصلہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب تیونس کی قانون ساز اسمبلی کو معطل ہوئے چوبیس گھنٹے ہی ہوئے ہیں۔ دوسری طرف حکومت مخالف مظاہرے تھمنے کا نام نہیں لے رہے ہیں۔ تیونس کے دارالحکومت میں ہزاروں افراد جمع ہوئے اور حکومت کے خلاف احتجاج کیا۔
