
امریکہ (جیوڈیسک) امریکہ نے لائن آف کنٹرول کے واقعے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ پاک بھارت مذاکرات کی حمایت کرتا ہے۔
امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان کا کہنا ہے کہ پاکستان کی منتخب حکومت کے ساتھ کام کرنے کیلئے پر عزم ہیں۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان لائن آف کنٹرول کے تنازعے پر وزیراعظم نواز شریف کے ساتھ کام کرتے رہیں گے۔ امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان کا کہنا تھا کہ امریکہ کو اس قسم کے واقعات پر افسوس ہے۔ پاکستان اور بھارت کو اپنے مسائل مذاکرات سے حل کرنے چاہئیں۔
ترجمان جین ساکی نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے معاملے پر امریکا کے موقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔ مسئلہ کشمیر پر دونوں ممالک کو مذاکرات کرنے چاہئیں۔ امریکہ پاک بھارت مذاکرات کی حمایت کرتا ہے۔
