Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • ڈکشنری
      • اردو سے انگلش ڈکشنری
      • انگلش سے اردو ڈکشنری
      • اردو رومن سے انگلش
      • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    • ویڈیوز
    • موسم
    • فنانس
  • شاعری
    • Poets (شاعر)
    • جون ایلیا
    • حسن رضوی
    • حمایت علی شاعر
    • خمار بارہ بنکوی
    • راحت اندوری
    • ساغر صدیقی
    • سلیم کوثر
    • سیدارشاد قمر
    • سید ضمیر جعفری
    • شاحر لدھیانوی
    • شاہد رضوی
    • شکیب جلالی
    • عدیل زیدی
    • عطاء الحق قاسمی
    • علامہ محمد اقبال
    • فاخرہ بتول
    • فرخت عباس شاہ
    • فیض احمد فیض
    • قتیل شفائی
    • ماہ رخ زیدی
    • مجید امجد
    • محسن بھوپالی
    • محسن نقوی
    • محمد علی خان
    • مرزا غالب
    • منیر نیازی
    • ناصر کاظمی
    • نوشی گیلانی
    • پروین شاکر
    • مسز جمشید خاکوانی
    • آپکی شاعری
  • ادب
    • ہفتہ وار ناول
    • منتخب افسانے
    • آپکی تحریر
    • گوشئہ فکر
Dark Mode
Skip to content
May 2, 2026
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
  • دیگر
  • شاعری
  • ادب
Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم27830
    • Educationکاش چند لوگ اورMarch 21, 2022
    • National Assemblyسوال یہ ہے کہ۔۔۔۔March 21, 2022
    • Narendra Modiمودی کا مکروہ چہرہMarch 20, 2022
    صحت و تندرستی825
    • Medicineایک اینٹی سیپٹک دوا یوٹی آئی کے دوبارہ حملے کو روک سکتی ہےMarch 14, 2022
    • Antsچیونٹیاں بھی سرطان کی بو’سونگھ‘ سکتی ہیںMarch 13, 2022
    • Pillowسانس لیتے تکیے کو گلے لگانے سے ڈپریشن میں کمیMarch 12, 2022
    دلچسپ اور عجیب228
    • Callٹیلی مارکیٹنگ فون کالز کا مقدمہ، امریکی شخص 75 ہزار ڈالر جیت گیاMarch 15, 2022
    • Restaurantزمین سے 1800 فٹ بلند دنیا کا بلند ترین ریستورانMarch 9, 2022
    • Diamondاینٹوں کے بھٹے پر مزدور کو ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کا ہیرا مل گیاFebruary 28, 2022
    سائنس اور ٹیکنالوجی468
    • Youtubeیوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئےMarch 21, 2022
    • Telegramبرازیلین سپریم کورٹ کا ملک میں ٹیلی گرام کو بند کرنے کا حکمMarch 19, 2022
    • Starsجیمس ویب خلائی دوربین نے ستارے کی پہلی ’صاف ستھری‘ تصویر کھینچ لیMarch 17, 2022
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    ڈکشنری
    • اردو سے انگلش ڈکشنری
    • انگلش سے اردو ڈکشنری
    • اردو رومن سے انگلش
    • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    ویڈیوز
    موسم
    فنانس
  • شاعری
    Poets (شاعر)
    جون ایلیا28
    • dua handsوہ اپنے آپ سے بھی جدا چاہیے ہمیںMarch 11, 2012
    • Catherine Breakکفِ سفیدِ سرِ ساحلِ تمنا ہےMarch 11, 2012
    • Lovers HandsسزاMarch 11, 2012
    حسن رضوی22
    • candle lightوہ باخبر ہے کبھی بے خبر نہیں ہوتاMarch 15, 2012
    • quit loveیہ قسمت کے دھارے سدا ایک سے ہیںMarch 15, 2012
    • prayٹھرہے پانی کو وہی ریت پرانی دے دےMarch 14, 2012
    حمایت علی شاعر7
    • Couple Man Womanہر قدم پر نت نئے سانچے میں ڈھل جاتے ہیں لوگMay 2, 2012
    • himayat ali shairازل سے ایک عذاب قبول و رد میں ہوںMay 2, 2012
    • fire in eyeجو آگ نہ تھی ازل کے بس میںMay 2, 2012
    خمار بارہ بنکوی20
    • makhmoor nazarainواقف نہیں تم اپنی نگاہوں کے اثر سےMay 15, 2012
    • Sad Love Storyجب وہ پشیماں نظر آئے ہیںMay 15, 2012
    • couple leaving each otherجبیں عشق میں آسرا دینے والےMay 15, 2012
    راحت اندوری12
    • looking at cloudy skyچمکتے لفظ ستاروں سے چھین لائے ہیںAugust 24, 2012
    • alone boat eveningسمندر پار ہوتی جا رہی ہےApril 20, 2012
    • sad cloudsمحلہ سائیں سائیں کر رہا ہےApril 20, 2012
    ساغر صدیقی8
    • dile-beqrar-chup-ho-jaاے دلِ بے قرار چپ ہو جاMay 22, 2012
    • blind feetمانا وادئی عشق میں پائوں اندھا رکھنا پڑتا ہےMay 22, 2012
    • lost moon lightکس کو بھاتی رہی رات بھر چاندنیMay 21, 2012
    سلیم کوثر7
    • my thoughtsمیں خیال ہوں کسی اور کا مجھے سوچتا کوئی اور ہےMarch 12, 2012
    • long roadتم نے سچ بولنے کی جرات کیMarch 12, 2012
    • On Floorیہ لوگ جس سے اب انکار کرنا چاہتے ہیںMarch 12, 2012
    سیدارشاد قمر17
    • man waitingابھی ٹوٹا ہے اک تارا تُو شاید لوٹ کر آئےMay 1, 2012
    • dream less sad nightsاداس راتیں ہیں خواب سارے اجڑ چکے ہیںMay 1, 2012
    • blue moonظلمتوں میں ازسرِ نو کیوں بلاتے ہو مجھےMay 1, 2012
    سید ضمیر جعفری13
    • friends of countryاو دیس سے آنے والے بتاApril 27, 2012
    • i am neutralہم ‘نیوٹرل’ ہیں خارجہ حکمت کے باب میںApril 27, 2012
    • ZamirJafariآگ جب تک جلے نہ جانوں میںApril 26, 2012
    شاحر لدھیانوی12
    • awara manzilیکسوئیMarch 2, 2012
    • sahir-ludhianviجو بات تجھ میں ہے تری تصویر میں نہیںFebruary 29, 2012
    • i am aloneمیں نے چاند اور ستاروں کی تمنا کی تھیFebruary 29, 2012
    شاہد رضوی18
    • zakhmi phoolاس سے وفا کی آس نہیں ہم بھی کیا کریںMarch 11, 2012
    • islamic imageعشق کا تجربہ ضروری ہےMarch 11, 2012
    • beautiful eyesجب سے یہ زندگی ملی ہے ہمیںMarch 11, 2012
    شکیب جلالی22
    • beautiful girlعکس اور میںMay 8, 2012
    • shakeb jalaliخدا وندانِ جمہور سےMay 8, 2012
    • planting new lifeہمارا دَورMay 8, 2012
    عدیل زیدی11
    • father daughterخواب اور حقیقتFebruary 27, 2012
    • khawahishگھر عطا کر مکاں سے کیا حاصلFebruary 27, 2012
    • past presentیہ زمینی بھی زمانی بھیFebruary 27, 2012
    عطاء الحق قاسمی6
    • flower in waterوہ سکون جسم وجاں گرداب جاں ہونے کو ہےFebruary 26, 2012
    • duaوہ ایک شخص کہ منزل بھی، راستا بھی ہےFebruary 26, 2012
    • cactus flowersکانٹوں سی اس دنیا میں وہ پھولوں جیسیFebruary 26, 2012
    علامہ محمد اقبال158
    • Complainedگلہ – ضربِ کلیمSeptember 15, 2014
    • allama praying in maisque qurtabaیا رب دل مسلم کو وہ زندہ تمنا دے .. دعاNovember 8, 2012
    • madinah mosqueاے باد صبا! کملی والے سے جا کہیو پیغام مراNovember 3, 2012
    فاخرہ بتول24
    • shehr e dilاسے روکتے بھی تو کس لیے؟May 20, 2012
    • mohabbat rooth jay toمحبت روٹھ جائے توMay 20, 2012
    • alone thinkingمرا پیارا حرف غلط نہیںMay 20, 2012
    فرخت عباس شاہ24
    • sham ka dardشام کے درد سے جھولی بھر لیJune 3, 2012
    • shiddatشدتیںJune 2, 2012
    • morjhaya phoolتم نے دیکھا ہے مجھےJune 2, 2012
    فیض احمد فیض27
    • madam noor jahanمجھ سے پہلی سی محبت مری محبوبApril 14, 2012
    • Faiz ahmad faizاشعارApril 14, 2012
    • love painرقیب سےApril 14, 2012
    قتیل شفائی16
    • Cute Baby Loversمل کر جدا ہوئے تو ؟March 20, 2012
    • Qateel Shifaiپہلے تو اپنے دل کے راز جان جائیےMarch 20, 2012
    • Raat ke pursakoon lamhoon meinپریشان رات ساری ہے ستارو تم تو سو جائوMarch 20, 2012
    ماہ رخ زیدی9
    • true baby friendsمحبت ہو ہی جاتی ہےMarch 4, 2012
    • sajdaہم جب بھی تنہا گھر گئےMarch 4, 2012
    • helping handsمجھکو معصومیت کا صلہ مل گیاMarch 4, 2012
    مجید امجد16
    • Autographآٹو گرافFebruary 24, 2012
    • flowers at sun riseاس اپنی کرن کو آتی ہوئی صُبحوں کے حوالے کرنا ہےFebruary 24, 2012
    • red roseروش روش پہ ہیں نکہت فشاں گُلاب کے پھولFebruary 24, 2012
    محسن بھوپالی9
    • Beautiful Girlچمن چمن اسی رنگین قبا کو دیکھتے ہیںMarch 1, 2012
    • the struggleشعلہ حسن مجسم گریہ شبنم بھی ہےMarch 1, 2012
    • charaaghٹھوکریں کھا کے جو سنبھلتے ہیںMarch 1, 2012
    محسن نقوی26
    • different from peopleوہ بظاہر جو زمانے سے خفا لگتا ہےMarch 30, 2012
    • destroy peopleاُجڑے ہوئے لوگوں سے گریزاں نہ ہوا کرMarch 30, 2012
    • broken mirrorشکستہ آئینوں کی کرچیاں اچھی نہیں لگتیںMarch 29, 2012
    محمد علی خان10
    • coloursبکھرتے رنگوں جیسا ہو گیا ہوں، یہ سوچتا ہوںMarch 3, 2012
    • burning heartجو بھی جھوٹا تھا وہی خواب دکھایا خود کوMarch 3, 2012
    • empty graveاگر کچھ رابطہ باہر سے بنتا جا رہا ہےMarch 3, 2012
    مرزا غالب33
    • Deewan-e-Ghalibشب خمارِ شوقِ ساقی رستخیز اندازہ تھا . دیوانِ غالبDecember 23, 2012
    • Deewan-e-Ghalibیک ایک قطرے کا مجھے دینا پڑا حساب . دیوانِ غالبDecember 20, 2012
    • Deewan-e-Ghalibشب کہ برقِ سوزِ دل سے زہرہ ابر آب تھا . دیوانِ غالبDecember 19, 2012
    منیر نیازی17
    • munir niaziماضیMay 31, 2012
    • Munir Niaziنا رسائیMay 31, 2012
    • munir niaziمیرے دشمن کی موتMay 31, 2012
    ناصر کاظمی16
    • mera elaj chara gar k pass nahinوہ دلنواز ہے لیکن نظر شناس نہیںMay 29, 2012
    • bharpoor rahi bahaar kuch dareٹھھرا تھا وہ گلعذار کچھ دیرMay 29, 2012
    • safar manzil e shab yaad nahiسفر منزلِ شب یاد نہیںMay 29, 2012
    نوشی گیلانی22
    • noshi gilaniوہ کیسا خوف تھا کہ رختِ سفر بھی بھول گئےMay 25, 2012
    • ways changedوہ بات بات میں اتنا بدلتا جاتا ہےMay 25, 2012
    • with butterfliesوہ بے ارادہ سہی، تتلیوں میں رہتا ہےMay 25, 2012
    پروین شاکر21
    • parveen shakirایکسٹیسیApril 6, 2012
    • past sad memoriesوہ رُت بھی آئی کہ میں پھول کی سہیلی ہوئیApril 5, 2012
    • parveen shakirواہمہApril 5, 2012
    مسز جمشید خاکوانی44
    • Green Leaves Rainسبز پتوں پہ اٹکی ہوئی شبنم کی طرحApril 17, 2015
    • Love Fearاندیشے بھی تھے، رسوائی بھی تھیApril 17, 2015
    • The journeyحساب دوراںFebruary 22, 2015
    آپکی شاعری898
    • Ishqشعور و فکر میں جب روشنی نظر آئیDecember 6, 2021
    • Muhammad PBUHمیرا قبیلہ محمدی ہےOctober 25, 2020
    • Loveایسا روٹھا وہ ہم سے بیگانہ ہواSeptember 23, 2020
  • ادب
    ہفتہ وار ناول
    منتخب افسانے
    آپکی تحریر
    گوشئہ فکر

ٹوئٹر مافیا اور پختون

December 6, 2016 0 1 min read
Pashtun Peoples
Pashtun Peoples
Pashtun Peoples

تحریر : قادر خان افغان
پختونوں کی تاریخ اس قدر طویل ہے کہ اس پر بحث ہزاروں سال سے جاری ہے اور ہزاروں سال تک جاری رہے گی لیکن المیہ یہ ہے کہ ہماری اولادیں اپنی حسب و نسب کے بارے میں زیادہ معلومات رکھنے کے بجائے ، ڈسکو ، راک ، الاپ اور مغربی میراثیوں اور پاکستانی بھانڈوں پر زیادہ ریسرچ کرنے لگے ہیں۔ یہاںپختون کی تاریخ پر بحث مقصود نہیں ہے ، لیکن دیکھنے میں یہی آیا ہے کہ پختون قوم کو پاکستان میں آباد دیگر قومیتوں کے کچھ تعصب پسند عناصر ان کی اہمیت و قابلیت تسلیم کرنے کے بجائے ان کے خلاف کوئی نہ کوئی سازش رچتے رہتے ہیں ، پختون قوم کے ساتھ ملک کے ہر گوشے اور ادارے میں امتیازی سلوک کیا جاتا ہے۔یہاں تک کہ ہمارا میڈیا بھی اس عصبیت میں سر فہرست ہے۔ مثال کے طورجب شمال مغربی سرحدی صوبہ ، کا قابل قبول نام رکھنے کے مطالبات کئے جاتے تو اسے فوری طور پر پاکستان سے الگ ہونے کا سنگ بنیاد قرار دیا جاتا تھا ، لیکن بالاآخر پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیرمین آصف علی زرداری و اسفندیار ولی خان کی کوششوں سے میاں نواز شریف اس بات کیلئے راضی ہوگئے کہ آئینی ترمیم میں اگردو بار سے زائد وزیر اعظم بننے کی پابندی ختم کرنی ہے تو شمالی مغربی سرحدی صوبے ، کے پختونوں کو اس کی پہچان دینی ہوگی۔

پختون قوم آصف علی زرداری کی احسان مند ہیں اگر وہ چاہتے تو اس کا مکمل کریڈٹ لے سکتے تھے ، لیکن بقول اسفندیا ر ولی خان ، آصف علی زرداری نے ان پر ہی نہیں بلکہ قوم کو تشخص دینے پر پوری پختون قوم پر احسان کیا ہے۔نام کے انتخاب کیلئے پختونستان ، کا نام رکھنے میںبظاہر کوئی مضائقہ نہیں تھا ، جب بلوچستان ، ہوسکتا ہے ،( حالاں کہ وہاں بلوچوں کی تعداد دیگر قومیتوں کے مقابلے میں بلوچستان میں کم ہے) ، پنجاب کے پنجابی ، ( پنجاب میں پنجابی، سندھ میںسندھی ہو سکتا تھا تو پختون کا پختونستان کیوں نہیں ہوسکتا تھا ۔ اسفندیار ولی خان تو کہتے تھے کہ پختونستان بھی چھوڑیں ، جو قائد اعظم نے نام افغانیہ رکھا تھا وہی دے دیں ۔لیکن ایک تعصب تھا جو برتنا تھا ، اس لئے فیصلہ ہوا کہ پختونخوا رکھا جائے۔اس نام کی عظیم تاریخی شناخت تھی، عظیم پختون شہنشاہ احمد شاہ ابدالی، جن کا تعلق قندھار سے تھا ، انھوںنے تین سو سال پہلے اپنی شاعری میں اپنے وطن کا نام پختونخوا لکھا۔پیر محمد کاکڑ، عبدالسلام اشزائی ،علامیہ عبدالعلی اخوندزادہ نے بھی صدیوں پہلے اپنی کتابوں میں اپنے وطن کا نام پختونخوا لکھا۔رحمان بابا نے چار سو سال پہلے پشاور میں اور خوشحال خان خٹک بابا نے ساڑھے چار سو سال پہلے اکوڑہ خٹک میں اپنے شاعری میں اپنے وطن کا نام پختونخوا ہی استعمال کیا۔

افغانستان کا نام سرکاری طور پر اس وقت ابھرا جب دیگر اقوام نے ، قوم ، حکومتوں کے لین دین اور رابطوں میں افغانستان کا نام استعمال کرنا شروع کیا ۔ یوں آہستہ آہستہ اسی نام کی کرنسی بھی بنی اور حکومت بھی۔پختونخوا ، کا نام جب پاکستان کے شمالی مغربی سرحدی صوبے ، کیلئے منتخب کئے جانے لگا تو حسب توقع اس نام پر اعتراضات شروع کردیئے گئے ، اور میاں نواز شریف نے بلا وجہ خیبر کے غیر ضروری لفظ کو ساتھ لگا کر دوبارہ نام لمبا چوڑا بنا دیا، اور خیبر لگانے کی مضحکہ خیز توجہہ پیش کی، ان کے اس تعصب کی وجہ سے اب صوبے کو اس کے پورے نام کے بجائے’ کے پی کے ‘کے نام سے لکھے جانے لگا ہے۔ یہاں تک کہ بعض نا اہل اور تعصب پسند اخبارات کے رپورٹرز نے’ خیبر پختون’ ، کسی نے ‘ خیبر پختونخواہ ‘ لکھنا شروع کردیا ۔پاکستان کا نام جب تجویز کیا جا رہا تھا ، تو پاکستان میں لفظ ‘ الف ‘، شمالی مغربی سرحدی صوبے ، کے لئے افغانیہ رکھا جاناتھا ۔پ سے پنجابی ، الف سے افغان ( نسلی اعتبار سے پختون افغان کہلاتے ہیں ، وطنی لحاظ سے پختون قوم کا نام ہے )۔ک سے کشمیر، س سے سندھ ، تان سے بلوچستان، یعنی بلوچ۔ لیکن پاکستان کے حروف سے الف پر رکھے گئے نام پر صوبے کا نام نہیں رکھا گیا۔ پاکستان کا نام رکھے جانے میںصوبہ پختونخوا کو بعد میں شامل ہی نہیں کیا گیا ، شائد یہی وجہ تھی کہ وہاں کی جمہوری صوبائی حکومت کو برخاست کرکے گورنر راج لگا دیا گیا۔

NWFP
NWFP

صوبہ سرحد، عام نام کے طور پر لکھے اور پکارے جانے لگا ، جس کے معنی اس کے نام سے ہی ظاہر ہیں ، بھلا ہزاروں سال کی قومیت کا تشخص رکھنے والی قوم کا نام فرنٹیئر ہوسکتا ہے، جب آئین میں نام تبدیل کرکے خیبر پختونخوا رکھ ہی لیا گیا تو بعد میںصوبہ پختونخوا میں ” ہ” کا اضافہ کیا معنی رکھتا تھا۔ پختونخوا کے معنی ‘ پختونوں کا علاقہ ‘ ۔ خوا ، پشتو کا لفظ ہے ۔جس کے معنی” سمت ، طر ف ” کے ہیں ۔جغرافیہ کے حوالے سے “علاقہ ، زمین ، وطن یا لینڈ” خواہ کا لفظ نہ تو پشتو ڈکشنری میں ہے اور نہ ہی اس کے کوئی معنی ہیں ، یہ فارسی زبان کا لفظ ہے ، جس کا مطلب ، چاہتا ، مانگتا ہوں ،پختونخواہ لکھنا بالکل غلط ہے ، اور بعض اخبارات خاص طور پر صوبے کے نام کو خیبر پختون ، کے پختونخوا لکھتے ہیں ، ان کو بھی چاہیے کہ وہ اصلاح کریں اور کسی قوم کے تشخص کو بگاڑنے کی کوشش نہ کریں ۔پٹھان نام کا کوئی تاریخی پس منظر نہیں ہے ،روایات و تاریخ کے مطابق حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم نے پختون صحابی حضرت خالد بن ولید رضی اللہ تعالی عنہ کو “بتان”کا لقب دیا تھا ، جس کے معنی مضبوط سپہ سالار تھے ، حضرت خالدن بن ولید رضی اللہ تعالی عنہ کی دعوت پر ابن رشید ،( جنھیں قیص یا قیس ابن رشیدکے نام سے یاد کیا جاتا ہے) ، افغانستان سے جرگے کی صورت میں آکر اسلام قبول کیا تھا اور اس جرگے کی گواہی پر افغانستان میں اسلام داخل ہوا اور 99فیصد افغانیوں نے اسلام قبول کرلیا تھا۔اب اگر کوئی پاکستانی اپنے نام کے ساتھ افغان لکھتا یا کہلواتا ہے تو یہ غلط اس نہیں ہوسکتا کہ پاکستان کے نام میں الف ، افغان کیلئے مختص کیا گیا اور مطالعہ پاکستان کی کتابوں میں یہی پڑھایا جاتا رہا ، اب بھی دیکھ لیں کہ شمالی مغربی سرحدی صوبے ، جیسے فرنٹیئر بھی کہا جاتا تھا ، اس کے نام پر مشتمل نیم فوجی دستے فرنٹیئر کور کا نام ابھی تک تبدیل نہیں کیا گیا۔

شمالی مغربی سرحدی صوبے ، کے ساتھ کے علاقوں کو 70سال سے فاٹا ، یا علاقہ غیر کہاجارہا ہے ۔یہ وہ تعصبات ہیں جو خواص کی وجہ سے مسلط ہوچکے ہیں ، پاکستان شائد دنیا کی واحد ریاست ہے جہاں تین وزیر اعظم ہیں ، اگر قبائلی علاقے جات کو ایک صوبے کا درجہ دے جاتا ہے تو اس سے کیا فرق پڑتا ہے ۔ صوبہ خیبر پختونخو ا میں اسے ضم کرنے کے بجائے مناسب ہوگا کہ وہاں کی عوام سے ہی رائے لے لی جائے ، انگریزوں کے دیئے گئے نظام کو ابھی تک سینے سے لگائے بیٹھے ہیں ، فاٹا ، پاٹا اورایجنسیوں کے نام سے پختونوں کو تقسیم کرکے ان کے وسائل کو بے دریغ استعمال کیا جاتا ہے ، لیکن اس کا کوئی پوچھنے والا نہیں، کیونکہ وہاں پر نظام ہی ایسا رکھا گیا ہے کہ عوام کو اپنے حقوق اور قومی دولت سے ملنے والے حصے سے بے خبری میں رکھا جائے ، ایف سی آر کا کالا قانون منسوخ تک نہیں کیا گیا اور انگریزوں کے دور 1877کابنایا گیا کالا قانون ایف سی آر پاکستان کے قیام کے70 سال بعد بھی ابھی تک پاکستانیوں پر مسلط ہے۔ قبائلی علاقے جات پر مشتمل عوام سے ، استصواب رائے لے لی جائے کہ وہ کیا چاہتے ہیں ، جب ملک میں تین وزیر اعظم ہوسکتے ہیں اور نظریہ ضرورت کے تحت نائب وزیر اعظم کا عہدہ ایجاد کیا جا سکتا ہے تو ، قبائلی عوام کو اپنا صوبہ بنانے میں کیا قباحت حائل ہے۔ اہم بات یہ ہے کہ انھیں معاشی طور پر وسائل کی تنگی کا سامنا بھی نہیں ہوگا کیونکہ ان کی چلغوزے کی فصل ہی اتنی مہنگی ہوتی ہے کہ کروڑوں روپوں کا زر مبادلہ جہاں پاکستان کے لئے نعمت ہے وہاں صوبے کی عوام کی ضروریات کیلئے کاشت کاری سے حاصل رقوم اور تاریخی مقامات کی سیاحت ، صوبے کے اپنے اخراجات پورے کرسکتے ہیں۔

ویسے بھی پاکستان میں کراچی ، جو پورے پاکستان کو 70فیصدریونیو دے رہا ہے ، اس کا انفرا اسٹرکچر پاکستان کے تمام شہروں سے بُرا ، روڈ خستہ حال ، کچرے سے تعفن زدہ شہر ، کا یہ حال ہے تو قبائلی علاقوں پر مشتمل نیا صوبہ انتظامی لحاظ سے بنا نے سے پاکستان کی مسلح افواج کو 2600 کلو میٹر طویل بارڈر کی نگرانی کیلئے یہیں کی عوام کی کمک با آسانی مل سکتی ہے ۔فرنٹیئر کور میں شامل پختونوںکو صوبہ خیبر پختونخوا کے علاوہ ہر جگہ استعمال کرنے کے سے تعصبات میں اضافہ ہوتا ہے ، جیسے کراچی میں فرنٹیئر کور کو ماضی میں کئے جانے آپریشن کی بنا پر آج تک اچھے لفظوں میں یاد نہیں کیا جاتا ۔حاصل بحث یہ ہے کہ ہمارے سنیئر صحافی دوست سردار عبدالقدیر خان صاحب نے جو ٹوئٹر مافیا کی اصلاح استعمال کی ، یہ اصلاح #KPKبھی ٹویٹر مافیا کی ایجاد ہے ، جیسے پختون قوم کے تشخص کو ختم کرنے کیلئے پر تعصب سوچ کیساتھ استعمال کیا گیا ۔ اس لئے مجھے آپ کے جملے “ٹوئٹر مافیا”سے اتفاق ہے #KPK,کے پختون ، خیبر پختون، خیبر پختواہ ، لکھے ، کہے اور بولے جانے پر اعتراض اور پختونخوا پر اتفاق ہے۔ ٹویٹر مافیا ، سیاسی جماعتوں کے ایجنڈے پر بنی ہوئی ہے۔یہ ثابت شدہ ہے۔

Qadir Khan
Qadir Khan

تحریر : قادر خان افغان

Share this:
Tags:
History hit information mafia people twitter بحث پختون تاریخ ٹوئٹر قوم مافیا معلومات
Prophet Muhammad PBUH
Previous Post حسنات و کمالات سے مہکتا ہوا آفتاب و مہتاب
Next Post بس بھئی بس زیادہ بات نہیں چیف صاحب
Supreme Court

Related Posts

Youtube

یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے

March 21, 2022
Saeed Ghani

عمران خان اسی ماہ سابق وزیراعظم ہو جائیں گے: سعید غنی کا دعویٰ

March 21, 2022
Khalid Javed Khan

اجلاس کے دن کسی کو ہجوم سے نہیں گزرنا پڑے گا: اٹارنی جنرل کی عدالت کو یقین دہانی

March 21, 2022
Joe Biden

امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس

March 21, 2022
Ukraine War

یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا

March 21, 2022
Justice Umar Ata Bandial

بہتر ہو گا اسمبلی کی جنگ اسمبلی کے اندر لڑی جائے: چیف جسٹس پاکستان

March 21, 2022
© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.
ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close