
واشنگٹن (جیوڈیسک) امریکا نے مصری فوج اور نگراں حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ معزول صدر محمد مرسی کو رہا کریں۔ واشنگٹن میں محکمہ خارجہ کی ترجمان جین ساکی نے صحافیوں کو بریفنگ میں کہا کہ امریکا جرمنی کی اس اپیل سے اتفاق کرتاہے کہ معزول صدرمرسی کو رہا کیا جانا چاہیے۔
اس لیے علی اعلان مطالبہ کر رہے ہیں کہ مرسی کو رہا کیا جائے۔ تاہم انھوں نے یہ نہیں بتایا کہ مصرکے حوالے سے امریکی نقطہ نظرمیں کوئی تبدیلی آئی ہے۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ صدر مرسی اور اخوان المسلمین کے ارکان کی سیاسی گرفتاریوں پر تشویش ہے۔ انھوں نے کہا کہ امریکی حکام مرسی کی اخوان المسلمین اور اپوزیشن جماعتوں سے مسلسل رابطے میں ہیں۔
