
امریکہ (جیوڈیسک) امریکی صدر براک اوباما نے مصری حکومت کی تبدیلی کا جائزہ لیتے ہوئے پینٹاگون کو امریکی امداد جاری رکھنے کا حکم دے دیا۔
پینٹاگون کا کہنا ہے کہ امریکی صدر نے مصر کے حالیہ واقعات کو دیکھتے ہوئے متعلقہ محکموں اور ایجنسیوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ مصری حکومت کی امداد کو جاری رکھنے کے حوالے سے جائزہ لیں۔ امداد میں مصری حکومت کو دیئے جانے والے ایف سولہ طیارے بھی شامل ہیں۔
یار رہے کہ چار روز قبل وائٹ ہاس کی طرف سے جاری ایک بیان میں امریکی صدر کا کہنا تھا کہ ہم جمہوریت اور اقتصادی مواقع کے لئے مصری عوام اور ان کی خواہشات کے لئے مصروف عمل ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ مصر کے مستقبل کا راستہ صرف مصری عوام ہی منتخب کر سکتے ہیں۔
